الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
47. بَابٌ فِي نَهْيِ الْمُحْدِثِ عَنْ مَسِّ الْقُرْآنِ
باب: بےوضو شخص کے لیے قرآن کو چھونا منع ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 441 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن دارقطنی: 441
السنن الكبرى للبيهقي: 413
ترقیم العلمیہ : 434 ترقیم الرسالہ : -- 441
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ غَيْلانَ، نا الْحَسَنُ بْنُ الْجُنَيْدِ، وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ الْمُنَادِي، قَالا: نا إِسْحَاقُ الأَزْرَقُ، نا الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ:" خَرَجَ عُمَرُ مُتَقَلِّدًا السَّيْفَ، فَقِيلَ لَهُ: إِنَّ خَتَنَكَ وَأُخْتَكَ قَدْ صَبَوْا، فَأَتَاهُمَا عُمَرُ وَعِنْدَهُمَا رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ، يُقَالُ لَهُ: خَبَّابٌ، وَكَانُوا يَقْرَؤُونَ طه، فَقَالَ: أَعْطُونِي الْكِتَابَ الَّذِي عِنْدَكُمْ أَقْرَأَهُ، وَكَانَ عُمَرُ يَقْرَأُ الْكِتَابَ، فَقَالَتْ لَهُ أُخْتُهُ: إِنَّكَ رِجْسٌ، وَلا يَمَسُّهُ إِلا الْمُطَهَّرُونَ، فَقُمْ فَاغْتَسِلْ أَوْ تَوَضَّأْ، فَقَامَ عُمَرُ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ أَخَذَ الْكِتَابَ فَقَرَأَ طه" . الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ، لَيْسَ بِالْقَوِيِّ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ گلے میں تلوار لٹکا کر نکلے تو انہیں بتایا گیا: ”آپ کے بہنوئی اور آپ کی بہن بے دین ہو گئے ہیں (یعنی انہوں نے اسلام قبول کر لیا ہے)۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان دونوں کے پاس آئے، ان دونوں کے پاس اس وقت ایک مہاجر شخص بیٹھا ہوا تھا، جس کا نام خباب تھا۔ یہ لوگ سورۂ طٰہٰ کی تلاوت کر رہے تھے تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تمہارے پاس جو یہ کتاب موجود ہے، یہ مجھے بھی دو تاکہ میں اس کو پڑھوں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لکھی ہوئی تحریر پڑھ لیتے تھے، ان کی بہن نے ان سے کہا: ”آپ ناپاک ہیں، اسے صرف پاکیزہ لوگ چھو سکتے ہیں، اٹھیں اور غسل کریں یا وضو کریں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اٹھے، انہوں نے وضو کیا، پھر انہوں نے اس تحریر کو لیا اور سورۂ طٰہٰ کو پڑھا۔ اس روایت کا راوی قاسم بن عثمان مستند نہیں ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 441]
ترقیم العلمیہ: 434
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 2573، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6989، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 415، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 441، وأورده ابن حجر فى "المطالب العالية"،، وأخرجه الطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 1860»
«قال الدارقطني: تفرد به القاسم بن عثمان وليس بالقوي، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 196)»
«قال الدارقطني: تفرد به القاسم بن عثمان وليس بالقوي، نصب الراية لأحاديث الهداية: (1 / 196)»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 413
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ بْنُ بِشْرَانَ الْعَدْلُ بِبَغْدَادَ، أنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ الْبَخْتَرِيِّ الرَّزَّازُ، نا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ يَعْنِي ابْنَ الْمُنَادِي، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ يَعْنِي الْأَزْرَقَ، ثنا الْقَاسِمُ بْنُ عُثْمَانَ الْبَصْرِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: خَرَجَ عُمَرُ مُتَقَلِّدًا بِسَيْفِهِ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ قِيلَ لَهُ:" إِنَّ خَتَنَكَ وَأُخْتَكَ قَدْ صَبَوَا وَتَرَكَا دِينَكَ الَّذِي أَنْتَ عَلَيْهِ" فَمَشَى عُمَرُ حَتَّى أَتَاهُمَا وَعِنْدَهُمَا رَجُلٌ مِنَ الْمُهَاجِرِينَ يُقَالَ لَهُ خَبَّابٌ، وَكَانُوا يَقْرَءُونَ طه فَقَالَ عُمَرُ:" أَعْطُونِي الْكِتَابَ الَّذِي هُوَ عِنْدَكُمْ فَأَقْرَأُ" قَالَ: وَكَانَ عُمَرُ يَقْرَأُ الْكِتَابَ، فَقَالَتْ أُخْتُهُ: إِنَّكَ رِجْسٌ، وَإِنَّهُ {لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ} [الواقعة: ٧٩] فَقُمْ فَاغْتَسِلْ أَوْ تَوَضَّأْ. قَالَ: فَقَامَ عُمَرُ فَتَوَضَّأَ، ثُمَّ أَخَذَ الْكِتَابَ، فَقَرَأَ: طه". وَلِهَذَا الْحَدِيثِ شَوَاهِدُ كَثِيرَةٌ، وَهُوَ قَوْلُ الْفُقَهَاءِ السَّبْعَةِ مِنْ أَهْلِ الْمَدِينَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اپنی تلوار لٹکا کر نکلے، پھر انہوں نے حدیث بیان کی، اس میں ہے کہ ان سے کہا گیا کہ آپ کا بہنوئی اور بہن بے دین ہو گئے ہیں اور انہوں نے تیرے دین کو چھوڑ دیا ہے، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ چلے اور یہاں تک کہ ان کے پاس آئے، ان کے پاس مہاجرین میں سے ایک شخص تھا جس کو خباب رضی اللہ عنہ کہا جاتا تھا، وہ دونوں سورة طٰہٰ کی تلاوت کر رہے تھے، عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہارے پاس جو کتاب ہے وہ مجھے دو تاکہ میں اسے پڑھوں، (راوی کہتے ہیں:) اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کتاب پڑھا کرتے تھے۔ ان کی بہن نے کہا: بلاشبہ تم ناپاک ہو، ﴿لَا يَمَسُّهُ إِلَّا الْمُطَهَّرُونَ﴾ [سورة الواقعة: 79] ”اس کو تو صرف پاک لوگ ہی چھوتے ہیں“، آپ جا کر غسل کریں یا وضو۔ راوی کہتا ہے: سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے، وضو کیا، کتاب پکڑی اور سورة طٰہٰ کی تلاوت کی۔ اس حدیث کے بہت سے شواہد ہیں۔
(ب) اہل مدینہ کے فقہائے سبعہ کا قول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 413]
(ب) اہل مدینہ کے فقہائے سبعہ کا قول ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 413]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ أخرجه الدار قطني 1/133»
الحكم على الحديث:
ضعيف