🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كِتَابُ الصَّيْدِ وَالذَّبَائِحِ وَالْأَطْعِمَةِ وَغَيْرِ ذَلِكَ
باب: شکار ‘ ذبیحہ ‘ کھانوں وغیرہ کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 4736 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
سنن دارقطنی: 4736
سنن ابن ماجہ: 3199
السنن الكبرى للبيهقي: 19490
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 992
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 4653 ترقیم الرسالہ : -- 4736
حَدَّثَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ نَصْرٍ الدَّقَّاقُ ، وَالْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، قَالا: نَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، نَا هُشَيْمٌ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْنَا:" أَحَدُنَا يَنْحَرُ النَّاقَةَ، أَوْ يَذْبَحُ الْبَقَرَةَ، أَوِ الشَّاةَ فَيَجِدُ فِي بَطْنِهَا جَنِينًا فَيَأْكُلُهُ أَوْ يُلْقِيهِ؟، قَالَ: فَقَالَ: كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ، إِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا، ہم نے عرض کی: کوئی شخص کسی اونٹنی کو یا کسی گائے کو یا کسی بکری کو ذبح کرتا ہے اور اس کے پیٹ میں بھی ایک بچے کو پاتا ہے، تو کیا وہ اسے کھا لے یا اسے پھینک دے؟ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تم چاہو تو اسے کھا لو کیونکہ اس کی ماں کو ذبح کرنا اس کا ذبح کرنا شمار ہو گا۔“ [سنن الدارقطني/ الصيد والذبائح والأطعمة وغير ذلك/حدیث: 4736]
ترقیم العلمیہ: 4653
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 968، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 5889، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 2827، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 1476، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3199،والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 4733، 4735، 4736، 4737، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 11432، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 37303، والطبراني فى ((الأوسط)) برقم: 3606، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 242، 467»
«حديث صحيح، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (9 / 390)»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3199
حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ ، وَأَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ وَعَبْدَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُجَالِدٍ ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ ، قَالَ:" سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْجَنِينِ، فَقَالَ: كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ، فَإِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جنین (ماں کے پیٹ کے بچے) کے متعلق سوال کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اگر چاہو تو کھاؤ، کیونکہ اس کی ماں کے ذبح کرنے سے وہ بھی ذبح ہو جاتا ہے“ ۱؎۔ ابوعبداللہ ابن ماجہ کہتے ہیں: میں نے کوسج اسحاق بن منصور کو لوگوں کے قول «الذكاة لا يقضى بها مذمة» کے سلسلے میں کہتے سنا: «مذمۃ» ذال کے کسرے سے ہو تو «ذمام» سے مشتق ہے اور ذال کے فتحہ کے ساتھ ہو تو «ذمّ» سے مشتق ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3199]
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے (ذبح ہونے والے مادہ جانور کے) پیٹ کے بچے کے بارے میں سوال کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر چاہو تو اسے کھا لو کیونکہ اس کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہونا ہی ہے۔“ امام ابو عبداللہ (ابن ماجہ) کہتے ہیں: میں نے کوسج اسحاق بن منصور کو ذبح کے متعلق کہتے ہوئے سنا: (جو ماں کے ذبح کرنے سے پیٹ کے ذبح ہونے کے قائل نہیں ہیں ان کا کہنا ہے) ماں کے ذبح ہونے سے جنین کے ذبح ہونے کا حق ادا نہیں ہوتا۔ (اسحاق نے) کہا: «مِذَمَّة» ذال کے کسرہ کے ساتھ «ذِمَام» (حق و حرمت) سے اور ذال کے فتحہ کے ساتھ «مَذَمَّة» (مذمت) سے ماخوذ ہے، یعنی مذکورہ عبارت میں لفظ «مِذَمَّة» حق و حرمت کے معنی میں ہے نہ کہ مذمت کے معنی میں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الذبائح/حدیث: 3199]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن ابی داود/الأضاحي 18 (2827)، سنن الترمذی/الأطعمة 2 (1476)، (تحفة الأشراف: 3986)، وقد أخرجہ: مسند احمد (2/31، 39، 53) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: مطلب یہ ہے کہ جنین جب ماں کے ذبح کئے جانے کے بعد مردہ برآمد ہوا ہو تو ایسے جنین کا کھانا حلال ہے، اسے دوبارہ ذبح کرنے کی ضرورت نہیں یہی مذہب اہل حدیث اور جمہور علماء کا ہے، لیکن امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ اسے دوبارہ ذبح کیا جائے گا مگریہ حدیث ان کے مذہب کے خلاف ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
سنن أبي داود (2827)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 491

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19490
أَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمُقْرِئُ، أنبأ الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا هُشَيْمٌ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: قُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ أَحَدُنَا يَنْحَرُ النَّاقَةَ وَيَذْبَحُ الْبَقَرَةَ وَالشَّاةَ وَفِي بَطْنِهَا الْجَنِينُ أَيُلْقِيهِ أَمْ يَأْكُلُهُ؟ فَقَالَ:" كُلُوهُ إِنْ شِئْتُمْ فَإِنَّ ذَكَاتَهُ ذَكَاةُ أُمِّهِ". رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ عَنْ مُسَدَّدٍ.
سیدنا ابو سعید رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم اونٹنی، گائے یا بکری ذبح کرتے ہیں جس کے پیٹ میں بچہ ہوتا ہے، کیا ہم اس بچے کو کھا لیں یا اسے گرا دیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر چاہو تو اسے کھا لو، کیونکہ بچے کی ماں کا ذبح کرنا ہی بچے کو ذبح کرنے میں شمار کر لیا جائے گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الضحايا/حدیث: 19490]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 992
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنْ أَبِي الْوَدَّاكِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم عَنْ جَنِينِ النَّاقَةِ وَالْبَقَرَةِ، فَقَالَ: «إِنْ شِئْتُمْ فَكُلُوهُ، وَذَكَاتُهُ مِنْ ذَكَاةِ أُمِّهِ»
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اونٹنی اور گائے کے (پیٹ سے نکلنے والے) بچے کے بارے میں پوچھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر چاہو تو اسے کھا لو، اس کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/من مسند أبي سعيد الخدري/حدیث: 992]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح لغيره»
«أخرجه سنن الترمذي برقم: 1476، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2827، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 3199، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11103، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 3631، 3723، 6717، 7852، 8095، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 19، 222، 1023، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 987»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں