الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
53. بَابُ مَا رُوِيَ فِي النَّوْمِ قَاعِدًا لَا يُنْقِضُ الْوُضُوءَ
باب: بیٹھے ہوئے سو جانا وضو نہیں توڑتا، اس بارے میں جو کچھ منقول ہے
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 475 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن دارقطنی: 475
سنن ابوداود: 200
مشکوۃ المصابیح: 317
مسند امام شافعی: 66
السنن الكبرى للبيهقي: 590
ترقیم العلمیہ : 468 ترقیم الرسالہ : -- 475
حَدَّثَنَا حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، ثنا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، نا وَكِيعٌ ، نا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتَّى يُخْفِقُوا بِرُءُوسِهِمْ، ثُمَّ يَقُومُونَ يُصَلُّونَ وَلا يَتَوَضَّئُونَ" . صَحِيحٌ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب رضی اللہ عنہم عشاء کی نماز کے انتظار میں ہوتے تھے، یہاں تک کہ ان کے سر جھک جایا کرتے تھے (یعنی وہ سو جاتے تھے)، پھر وہ اٹھ کر نماز ادا کر لیتے تھے اور از سر نو وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ روایت مستند طور پر منقول ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 475]
ترقیم العلمیہ: 468
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى ((صحيحه)) برقم: 376، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 200، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 78، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 595، 596، 597، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 473، 474، 475، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 14154»
حدیث نمبر: 200
حَدَّثَنَا شَاذُّ بْنُ فَيَّاضٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ حَتَّى تَخْفِقَ رُءُوسُهُمْ ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّئُونَ"، قَالَ أَبُو دَاوُد: زَادَ فِيهِ شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: كُنَّا نَخْفِقُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَرَوَاهُ ابْنُ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، بِلَفْظٍ آخَرَ.
انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب عشاء کی نماز کا انتظار کرتے تھے، یہاں تک کہ ان کے سر (نیند کے غلبہ سے) جھک جھک جاتے تھے، پھر وہ نماز ادا کرتے اور (دوبارہ) وضو نہیں کرتے۔ ابوداؤد کہتے ہیں: اس میں شعبہ نے قتادہ سے یہ اضافہ کیا ہے کہ: ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں نماز کے انتظار میں بیٹھے بیٹھے نیند کے غلبہ کی وجہ سے جھک جھک جاتے تھے، اور اسے ابن ابی عروبہ نے قتادہ سے دوسرے الفاظ میں روایت کیا ہے۔ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 200]
سیدنا انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ”اصحاب رسول صلی اللہ علیہ وسلم نماز عشاء کا انتظار کرتے رہتے تھے حتیٰ کہ ان کے سر (نیند کے باعث) جھک جھک جاتے تھے۔ پھر وہ نماز پڑھ لیتے اور (نیا) وضو نہ کرتے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”شعبہ کی قتادہ سے روایت میں یہ اضافہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ہمارے سر (نیند کے باعث) جھک جایا کرتے تھے۔“ امام ابوداؤد رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ”ابن ابی عروبہ نے قتادہ سے دوسرے الفاظ سے بیان کیا ہے۔“ [سنن ابي داود/كتاب الطهارة/حدیث: 200]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «أخرجه: صحيح مسلم/الحيض/ 33. باب الدليل على أن نوم الجالس لا ينقض الوضوء: فواد 376: دارالسلام 835، من حديث قتادة به، تفرد به ابوداود، تحفة الأشراف: 1384، سنن الترمذي/الطهارة/ 57. باب ما جاء فى الوضوء من النوم: 78، وصححه الدارقطني: 1/ 131 (صحيح)»
وضاحت: صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا یہ سونا بیٹھے بیٹھے تھا نہ کہ لیٹ کر۔ جیسے کہ دیگر احادیث سے ثابت ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (376)
مشكوة المصابيح (317)
مشكوة المصابيح (317)
حدیث نمبر: 317
317 - عَنْ أَنَسٍ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتَّى تَخْفِقَ رُءُوسُهُمْ، ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّئُونَ. رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ، وَالتِّرْمِذِيُّ، إِلَّا أَنَّهُ ذَكَرَ فِيهِ: يَنَامُونَ بَدَلَ: يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ حَتَّى تَخْفِقَ رُءُوسُهُمْ.
انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نمازِ عشاء کا انتظار کرتے رہتے حتیٰ کہ (نیند کی وجہ سے) ان کے سر جھک جاتے، پھر وہ نماز پڑھتے لیکن وہ (نیا) وضو نہ کرتے تھے۔ البتہ امام ترمذی رحمہ اللہ نے اپنی روایت میں انتظار کے بدلے سو جانے کا ذکر کیا ہے کہ وہ عشاء کے وقت بیٹھے سو جاتے حتیٰ کہ ان کے سر جھک جاتے۔ [صحیح، رواہ ابوداؤد: 200، والترمذی: 78، ومسلم] [مشكوة المصابيح/كتاب الطهارة/حدیث: 317]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «صحيح، رواه أبو داود (200) والترمذي (78 وقال: حسن صحيح .) [و رواه مسلم: 376 مختصرًا .]
٭ زيادة ’’تخفق رؤسھم‘‘ غريبة .»
٭ زيادة ’’تخفق رؤسھم‘‘ غريبة .»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 66
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا الثِّقَةُ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ فَيَنَامُونَ أَحْسَبُهُ قَالَ: قُعُودًا حَتَّى تَخْفِقَ رُءُوسُهُمْ، ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّئُونَ.
انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نمازِ عشاء کا انتظار کرتے، غلبہ نیند کی وجہ سے بیٹھے ہوئے ان کے سر جھک جاتے مگر وہ ازسرِ نو وضو کیے بغیر نماز پڑھ لیتے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب الطهارة /حدیث: 66]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري: الأذان، باب الإمام تعرض له حاجة بعد الإقامة: (642)، ومسلم: الحيض، باب الدليل على أن نوم الجالس لا ينقض الوضوء: (376).»
حدیث نمبر: 590
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ، نا أَبُو دَاودَ، نا شَاذُّ بْنُ فَيَّاضٍ، نا هِشَامٌ الدَّسْتُوَائِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ:" كَانَ أَصْحَابُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيْهِ وَسَلَمْ، ينْتَظِرُونَ الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ حَتَّى تَخْفِقَ رُءُوسُهُمْ، ثُمَّ يُصَلُّونَ وَلَا يَتَوَضَّئُونَ" قَالَ أَبُو دَاودَ: زَادَ فِيهِ شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ: عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم عشاء کی نماز کا انتظار کرتے اور نیند سے ان کے سر جھک جاتے، پھر وہ نماز پڑھتے اور وضو نہیں کرتے تھے۔
(ب) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شعبہ نے قتادہ سے یہ الفاظ زائد بیان کیے ہیں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کا فعل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 590]
(ب) امام ابوداؤد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ شعبہ نے قتادہ سے یہ الفاظ زائد بیان کیے ہیں کہ یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کا فعل ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 590]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ أخرجه مسلم 386»
الحكم على الحديث:
صحيح