🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
67. بَابُ التَّيَمُّمِ وَأَنَّهُ يُفْعَلُ لِكُلِّ صَلَاةٍ
باب۔ ہر نماز کے لیے تیمم کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 710 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
سنن دارقطنی: 710
بلوغ المرام: 117
السنن الكبرى للبيهقي: 1057
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1428
المعجم الکبیر للطبرانی: 11004
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 699 ترقیم الرسالہ : -- 710
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ ، نا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، نا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لا يُصَلِّيَ الرَّجُلُ بِالتَّيَمُّمِ إِلا صَلاةً وَاحِدَةً، ثُمَّ يَتَيَمَّمُ لِلصَّلاةِ الأُخْرَى" . وَالْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ضَعِيفٌ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یہ فرماتے ہیں: ”یہ بات سنت ہے، آدمی تیمم کے ساتھ صرف ایک نماز پڑھے پھر دوسری نماز کے لیے (ازسرنو) تیمم کرے۔“ اس روایت کا راوی حسن بن عمارہ ضعیف ہے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 710]
ترقیم العلمیہ: 699
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه البيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1073، 1074، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 710، 711، 712، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 830، 831، والطبراني فى((الكبير)) برقم: 11050»
«قال الدارقطني: الحسن بن عمارة ضعيف، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (2 / 673)»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 117
وعن ابن عباس رضي الله تعالى عنهما قال: من السنة أن لا يصلي الرجل بالتيمم إلا صلاة واحدة،‏‏‏‏ ثم يتيمم للصلاة الأخرى. رواه الدارقطني بإسناد ضعيف جدا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ سنت یہی ہے کہ تیمم کرنے والا شخص تیمم سے ایک ہی نماز پڑھے اور دوسری نماز کیلئے ازسرنو (دوبارہ سے) تیمم کرے۔
اس کو دارقطنی نے بہت ہی ضعیف سند سے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 117]
«وَعَنِ» اور سے – «ابْنِ عَبَّاسٍ» ابن عباس – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا» اللہ تعالیٰ ان دونوں سے راضی ہو – «قَالَ» انہوں نے کہا: – «مِنَ» سے (ہے) – «السُّنَّةِ» سنت – «أَنْ» کہ – «لَا» نہ – «يُصَلِّيَ» نماز پڑھے – «الرَّجُلُ» آدمی – «بِالتَّيَمُّمِ» ساتھ تیمم کے – «إِلَّا» مگر – «صَلَاةً» نماز – «وَاحِدَةً» ایک ہی، – «ثُمَّ» پھر – «يَتَيَمَّمَ» وہ تیمم کرے – «لِلصَّلَاةِ» نماز کے لیے – «الْأُخْرَى» دوسری۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا ہے – «الدَّارَقُطْنِيُّ» دارقطنی نے – «بِإِسْنَادٍ» ساتھ اسناد کے – «ضَعِيفٍ» جو ضعیف ہے – «جِدًّا» بہت۔
اور سیدنا ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے کہا: سنت یہ ہے کہ آدمی ایک تیمم کے ساتھ صرف ایک ہی (فرض) نماز پڑھے، پھر دوسری نماز کے لیے (دوبارہ) تیمم کرے۔ اسے امام دارقطنی نے بہت ضعیف سند کے ساتھ روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 117]
تخریج الحدیث: «أخرجه الدارقطني:1 / 185، فيه الحسن بن عمارة وهو متروك.»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1057
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْفَارِسِيُّ، ثنا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، أنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ، عَنِ الْحَكَمِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لَا يُصَلِّيَ الرَّجُلُ بِالتَّيَمُّمِ إِلَّا صَلَاةً وَاحِدَةً، ثُمَّ يَتَيَمَّمُ لِلصَّلَاةِ الْأُخْرَى" قَالَ عَلِيٌّ: الْحَسَنُ بْنُ عُمَارَةَ ضَعِيفٌ قُلْتُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ أَبُو يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ سنت یہ ہے کہ آدمی ایک تیمم سے ایک نماز پڑھے، پھر دوسری نماز کے لیے نیا تیمم کرے۔ (ب) علی کہتے ہیں کہ حسن بن عمارہ ضعیف ہے۔ (ج) میں کہتا ہوں کہ ابو یحییٰ حمانی نے حسن بن عمارہ سے روایت کیا ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1057]
تخریج الحدیث: «باطل»

الحكم على الحديث:
باطل
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1428
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لَا يُصَلِّيَ الرَّجُلُ بِالتَّيَمُّمِ إِلَّا صَلَاةً وَاحِدَةً، ثُمَّ يَتَيَمَّمُ لِلْأُخْرَى.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ، وَفِيهِ الْحَسَنُ بْنُ عِمَارَةَ، وَقَدْ ضَعَّفَهُ شُعْبَةُ وَسُفْيَانُ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: سنت یہ ہے کہ آدمی تیمم کے ذریعے صرف ایک نماز ادا کرے، اور وہ دوسری نماز کے لیے پھر تیمم کر لے۔
یہ روایت امام طبرانی نے معجم کبیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی حسن بن عمارہ ہے، جسے شعبہ، سفیان اور أحمد بن حنبل نے ”ضعیف“ قرار دیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الطهارة/حدیث: 1428]
تخریج الحدیث: «أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 11050، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 1638»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11004
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ عُمَارَةَ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: مِنَ السُّنَّةِ أَنْ لَا يُصَلِّيَ الرَّجُلُ بِالتَّيَمُّمِ إِلَّا صَلَاةً وَاحِدَةً، ثُمَّ يَتَيَمَّمُ لِلصَّلَاةِ الْأُخْرَى ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: ”سنت یہ ہے کہ آدمی تیمم سے صرف ایک ہی نماز پڑھے، پھر دوسری نماز کے لیے دوبارہ تیمم کرے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11004]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 62، حدیث 11050»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں