الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
74. بَابُ الرُّخْصَةِ فِي الْمَسْحِ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَمَا فِيهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ
باب: موزوں پر مسح کے بارے میں رخصت اور اس بارے میں روایات میں اختلاف
ترقیم العلمیہ : 755 ترقیم الرسالہ : -- 766
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ عَبْدِ الأَعْلَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي حَيْوَةُ، سَمِعْتُ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، يَقُولُ: حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَكَمِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبَاحٍ ، أَنَّ عُقْبَةَ بْنَ عَامِرٍ ، حَدَّثَهُ، أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى عُمَرَ بِفَتْحِ دِمَشْقَ، قَالَ: وَعَلَيَّ خُفَّانِ، فَقَالَ لِي عُمَرُ:" كَمْ لَكَ يَا عُقْبَةُ لَمْ تَنْزِعْ خُفَّيْكَ؟"، فَتَذَكَّرْتُ مِنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ، فَقُلْتُ: مُنْذُ ثَمَانِيَةِ أَيَّامٍ، قَالَ:" أَحْسَنْتَ، وَأَصَبْتَ السُّنَّةَ" .
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ وہ دمشق کی فتح کے موقع پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ وہ فرماتے ہیں کہ: ”میں نے موزے پہنے ہوئے تھے۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”اے عقبہ! تم نے کتنے دنوں سے اپنے موزے نہیں اتارے؟“ تو مجھے یاد آیا کہ: ”میں نے پچھلے جمعہ سے لے کر اس جمعہ تک پہنے ہوئے تھے۔“ میں نے بتایا: ”آٹھ دنوں سے۔“ تو انہوں نے فرمایا کہ: ”تم نے ٹھیک کیا اور سنت کے مطابق کیا ہے۔“ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 766]
ترقیم العلمیہ: 755
تخریج الحدیث: «أخرجه الضياء المقدسي فى "الأحاديث المختارة"، 251، 252، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 646، 647، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 558، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1351، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 756، 757، 766، 767»
حدیث نمبر: 558
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ ، حَدَّثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَلَوِيِّ ، عَنْ عُلَيِّ بْنِ رَبَاحٍ اللَّخْمِيِّ ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ ، أَنَّهُ قَدِمَ عَلَى عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ مِنْ مِصْرَ، فَقَالَ:" مُنْذُ كَمْ لَمْ تَنْزِعْ خُفَّيْكَ؟ قَالَ: مِنَ الْجُمُعَةِ إِلَى الْجُمُعَةِ، قَالَ:" أَصَبْتَ السُّنَّةَ".
عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ وہ مصر سے عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے، تو عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: آپ نے اپنے موزے کب سے نہیں اتارے ہیں؟ انہوں نے کہا: جمعہ سے جمعہ تک، تو عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ نے سنت کو پا لیا ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 558]
حضرت عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ مصر سے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس (مدینہ منورہ) آئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پوچھا: ”تم نے کتنی مدت سے موزے نہیں اتارے؟“ انہوں نے کہا: ”جمعہ سے جمعہ تک (ہفتہ بھر)“ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”تم نے سنت کے مطابق عمل کیا۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الطهارة وسننها/حدیث: 558]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 10610) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: عقبہ بن عامر جہنی رضی اللہ عنہ فتح مصر کی خوش خبری لے کر عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تھے، چونکہ ایسے موقعہ پر رکنے ٹھہرنے کا موقعہ نہیں ہوتا، اس لئے انہوں نے تین دن سے زیادہ تک مسح کر لیا، یہ حکم ایسی ہی اضطراری صورتوں کے لئے ہے، ورنہ اصل حکم وہی ہے جو گزرا، مقیم ایک دن اور ایک رات، اور مسافر تین دن اور تین رات تک مسح کر سکتا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده حسن