🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 796 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 796، 795
مصنف ابن ابی شیبہ: 1358
السنن الكبرى للبيهقي: 15392
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 784 ترقیم الرسالہ : -- 796
نا عَبْدُ اللَّهِ ، نا جَدِّي ، ثنا إِسْمَاعِيلُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَسَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أَوْ قَالَ: سُئِلَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ،" فَأَمَرَهَا أَنْ تَدَعَ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا، وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَثْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي" . فَقِيلَ لِسُلَيْمَانَ: أَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّمَا نَقُولُ فِيمَا سَمِعْنَا.
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت کیا۔ راوی کو شک ہے کہ یہ الفاظ ہیں: ”ان کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کیا گیا۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہدایت کی: ”وہ اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کرے، اس کے علاوہ غسل کر لیا کرے گی اور کپڑا باندھ کر نماز ادا کر لیا کرے گی۔“ سلیمان نامی راوی سے دریافت کیا گیا: ”کیا ان کے شوہر ان سے صحبت کیا کرتے تھے؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”ہم وہی بات بیان کریں گے جو ہم نے سنی ہے۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 796]
ترقیم العلمیہ: 784
تخریج الحدیث: «صحیح عند الشواھد، وأخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 199، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6976، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 208، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 274، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 623، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1604، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 793، 794، 795، 796، 843، 844، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27153، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 304، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6894، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1182، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1355»
«‏‏‏‏قال البیھقی: هذا حديث مشهور أودعه مالك في الموطأ إلا أن سليمان لم يسمعه من أم سلمة، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن

الحكم على الحديث:
صحیح عند الشواھد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 1357 ترقیم الشثری: -- 1358
حدثنا إسماعيل ابن علية ، عن ايوب ، عن سليمان بن يسار :" ان فاطمة ابنة ابي حبيش استحيضت فسالت النبي صلى الله عليه وسلم او سئل لها فامرها ان تدع الصلاة ايام اقرائها ثم تغتسل فيما سوى ذلك ثم تستثفر بثوب وتصلي"

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل، وانظر: رقم [١٣٥٧].
حضرت سلیمان بن یسار فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت ابی حبیش مستحاضہ ہوگئیں۔ ان کے بارے میں حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے پوچھا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ حیض کے دنوں میں نماز کو چھوڑے رکھیں پھر غسل کریں کوئی کپڑا باندھیں اور نماز پڑھ لیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الطهارة/حدیث: 1358]
تخریج الحدیث: «أخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 199 / 51، وابن الجارود فى «المنتقى» برقم: 124، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 6976، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 208 / 8، 352 / 2، 353 / 3، وأبو داود فى «سننه» برقم: 274، (1/111)، (1/112) [دون رقم في الترقيم المختار] ، والدارمي فى «مسنده» برقم: 807، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 623، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 1604، 1607، 1605، 1606، 1609، 1608، 1612، 1610، 1611، 15489، 15490، والدارقطني فى «سننه» برقم: 795، 793، 794، 796، 843، 844، وأحمد فى «مسنده» برقم: 27153، 27236، 27359، 27382، والحميدي فى «مسنده» برقم: 304، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6894، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 1182، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 1356، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2720، 2722، 2721، 2723، 2725، 2724، 2726، والطبراني فى «الكبير» برقم: 559، 575، 576، 578، 583، 649، 920، 917، 918، 919، ترقيم محمد عوامة: 1357»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 783 ترقیم الرسالہ : -- 795
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، نا ابْنُ زَنْجُوَيْهِ ، نا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ ، نا وُهَيْبُ . ح وَحَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ، ثنا أَبُو الرَّبِيعِ ، ثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، نا أَيُّوبُ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ حَتَّى كَانَ الْمِرْكَنُ يُنْقَلُ مِنْ تَحْتِهَا وَأَعْلاهُ الدَّمُ، قَالَ: فَأَمَرَتْ أُمَّ سَلَمَةَ تَسْأَلُ لَهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ:" تَدَعُ الصَّلاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ وَتَسْتَدْفِرُ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّي" .
سلیمان بن یسار بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہو گئی، یہاں تک کہ ان کے لیے ایک بڑا برتن رکھا جاتا تھا جس میں خون ہی خون ہو جاتا تھا۔ راوی بیان کرتے ہیں: پھر انہوں نے سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے یہ کہا: ”نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے مسئلہ دریافت کریں۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ فرمایا: ”وہ حیض کے ایام کے دوران نماز ترک کرے گی، پھر غسل کر کے کپڑا باندھ کر نماز ادا کیا کرے گی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 795]
ترقیم العلمیہ: 783
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه مالك فى ((الموطأ)) برقم: 199، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 6976، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 208، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 274، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 623، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1604، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 793، 794، 795، 796، 843، 844، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 27153، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 304، وأبو يعلى فى ((مسنده)) برقم: 6894، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 1182، وابن أبى شيبة فى ((مصنفه)) برقم: 1355»
«‏‏‏‏قال البیھقی: هذا حديث مشهور أودعه مالك في الموطأ إلا أن سليمان لم يسمعه من أم سلمة، الإعلام بسنته عليه الصلاة والسلام بشرح سنن ابن ماجه

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15392
أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ، نا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنِي جَدِّي، نا إِسْمَاعِيلُ هُوَ ابْنُ عُلَيَّةَ عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، اسْتُحِيضَتْ فَسَأَلْتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَوْ سُئِلَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَمَرَهَا" أَنْ تَدَعَ الصَّلَاةَ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا وَأَنْ تَغْتَسِلَ فِيمَا سِوَى ذَلِكَ وَتَسْتَدْفِرَ بِثَوْبٍ وَتُصَلِّيَ" فَقِيلَ لِسُلَيْمَانَ: أَيَغْشَاهَا زَوْجُهَا؟ فَقَالَ: إِنَّمَا نَقُولُ فِيمَا سَمِعْنَا، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَبْدُ الْوَارِثِ وَحَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا أَنَّهُمَا ذَكَرَا أَنَّ أُمَّ سَلَمَةَ اسْتَفْتَتْ لَهَا وَاحْتَجَّ إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ابْنِ عُلَيَّةَ بِهَذِهِ الرِّوَايَةِ وَزَعَمَ أَنَّ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ رَوَاهُ عَنْ أَيُّوبَ هَكَذَا، قَالَ الشَّافِعِيُّ: مَا حَدَّثَ سُفْيَانُ بِهَذَا قَطُّ إِنَّمَا قَالَ سُفْيَانُ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رَضِيَ اللهُ عَنْهَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" تَدَعُ الصَّلَاةَ عَدَدَ اللَّيَالِي وَالْأَيَّامِ الَّتِي كَانَتْ تَحِيضُهُنَّ" أَوْ قَالَ: أَيَّامَ أَقْرَائِهَا الشَّكُّ مِنْ أَيُّوبَ لَا يُدْرَى قَالَ هَذَا وَهَذَا، فَجَعَلَهُ هُوَ أَحَدَهُمَا عَلَى نَاحِيَةٍ مِمَّا يُرِيدُ وَلَيْسَ هَذَا بِصِدْقٍ.
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا مستحاضہ ہو گئیں، انہوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا یا ان کے لیے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سوال کیا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ وہ ”اپنے «قُرُوءٍ» (حیض) کے ایام میں نماز چھوڑ دیں اور اس کے علاوہ دنوں میں غسل کریں، کپڑے کے ساتھ لنگوٹ باندھیں اور نماز پڑھیں۔“ سلیمان رحمہ اللہ سے کہا گیا کہ کیا ان کا خاوند ان سے جماع کر سکتا ہے؟ انہوں نے فرمایا: بے شک ہم اس کے بارے میں وہی کہتے ہیں جو ہم نے سنا۔ اور اس کو اسی طرح عبدالوارث اور حماد بن زید رحمہما اللہ نے ایوب رحمہ اللہ سے روایت کیا ہے مگر ان دونوں نے ذکر کیا ہے کہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا نے ان کے لیے فتویٰ طلب کیا اور ابراہیم بن اسماعیل بن علیہ رحمہ اللہ نے اسی حدیث کو دلیل بنایا ہے اور ان کا گمان یہ ہے کہ اس حدیث کو سفیان بن عیینہ رحمہ اللہ نے ایوب رحمہ اللہ سے اسی طرح بیان کیا ہے۔ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: سفیان نے اس کو کبھی بیان نہیں کیا۔
سفیان رحمہ اللہ ایوب رحمہ اللہ سے نقل فرماتے ہیں، وہ سلیمان بن یسار رحمہ اللہ سے اور وہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ان دنوں اور راتوں کی تعداد میں نماز کو چھوڑ دو جن میں تو حائضہ ہوتی ہے“ یا کہا ”اپنے «قُرُوءٍ» کے دنوں میں“ (یہ شک ایوب کی طرف سے ہے، معلوم نہیں انہوں نے یہ کہا یا وہ)۔ تو انہوں نے (ابراہیم نے) ان دونوں میں سے ایک کو اپنی مرضی کی طرف کر لیا اور یہ درست نہیں ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب العدد/حدیث: 15392]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں