🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن الدارقطني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقیم العلمیہ
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (4836)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم العلمیہ سے تلاش کل احادیث (4750)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. بَابُ
حیض سے متعلقہ احکام کا بیان
اطراف الحدیث — سنن الدارقطني حدیث نمبر 842 (کل: 7 مقامات، 3 کتب)
سنن دارقطنی: 842، 841
المستدرک علی الصحیحین: 633
السنن الكبرى للبيهقي: 1659، 1660، 1661، 1662
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 830 ترقیم الرسالہ : -- 842
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْفَضْلِ الْكَاتِبُ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ ، ثنا أَبُو عَاصِمٍ ، نا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْقُرَشِيُّ ، ثنا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، قَالَ: جَاءَتْ خَالَتِي فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى عَائِشَةَ ، فَقَالَتْ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَقَعَ فِي النَّارِ إِنِّي أَدَعُ الصَّلاةَ سَنَتَيْنِ أَوْ سِنِينَ لا أُصَلِّي، فَقَالَتِ: انْتَظِرِي حَتَّى يَجِيءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَ، فَقَالَتْ: هَذِهِ فَاطِمَةُ، تَقُولُ كَذَا وَكَذَا، فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولِي لَهَا فَلْتَدَعِ الصَّلاةَ فِي كُلِّ شَهْرٍ أَيَّامَ قُرْئِهَا ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ فِي كُلِّ يَوْمٍ غُسْلا وَاحِدًا ثُمَّ الطَّهُورُ بَعْدُ لِكُلِّ صَلاةٍ، وَلْتُنَظِّفْ وَلْتَحْتَشِيَ فَإِنَّمَا هُوَ دَاءٌ عَرَضَ أَوْ رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ" .
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں: میری خالہ سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش رضی اللہ عنہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور بولیں: ”مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں جہنم میں نہ چلی جاؤں کیونکہ میں نے دو برس سے (راوی کو شک ہے اس میں یہ الفاظ ہیں) کئی برس سے نماز ادا نہیں کی۔“ سیدہ عائشہ نے فرمایا: ”تم انتظار کرو جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں تو (ان سے دریافت کرنا)۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں تو سیدہ عائشہ نے بتایا: ”یہ فاطمہ ہے۔“ تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کر دیا کرو۔ پھر روزانہ ایک مرتبہ غسل کر لیا کرو۔ اس کے بعد ہر نماز کے لیے وضو کر لیا کرو، اور اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ کر رکھو، کیونکہ یہ ایک بیماری ہے جو لاحق ہوئی ہے یا یہ شیطان کا ٹھونگا ہے یا کوئی رگ ہے جو منقطع ہو گئی۔“ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 842]
ترقیم العلمیہ: 830
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 228، 306، 320، 325، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 333، 333، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 198، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1348، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 622،، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 201، 3555، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 280، 281، 282، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 125، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 801، 806، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 620، 621، 624، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 841، 842، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 193، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24779»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم العلمیہ : 829 ترقیم الرسالہ : -- 841
حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ، نا أَبُو الأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، ح وَحَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ ، قَالا: نا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ، ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ، فَلَبِثَتْ زَمَانًا لا تُصَلِّي، فَأَتَتْ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهَا، فَقَالَتْ: يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ، قَدْ خَافَتْ أَنْ تَكُونَ مِنْ أَهْلِ النَّارِ وَلا تَكُونُ لَهَا فِي الإِسْلامِ حَظٌّ أَلْبَثُ زَمَانًا لا أَقْدِرُ عَلَى صَلاةٍ مِنَ الدَّمِ، فَقَالَتْ لَهَا: امْكُثِي حَتَّى يَدْخُلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَسْأَلِينَهُ عَمَّا سَأَلْتِنِي عَنْهُ، فَدَخَلَ، فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَذِهِ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ، ذَكَرَتْ أَنَّهَا تُسْتَحَاضُ وَتَلْبَثُ الزَّمَانَ لا تَقْدِرُ عَلَى الصَّلاةِ، وَتَخَافُ أَنْ تَكُونَ قَدْ كَفَرَتْ أَوْ لَيْسَ لَهَا عِنْدَ اللَّهِ فِي الإِسْلامِ حَظٌّ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولِي لِفَاطِمَةَ تُمْسِكُ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ عَنِ الصَّلاةِ عَدَدَ قُرْئِهَا، فَإِذَا مَضَتْ تِلْكَ الأَيَّامُ فَلْتَغْتَسِلْ غَسْلَةً وَاحِدَةً، تَسْتَدْخِلُ وَتُنَظِّفُ وَتَسْتَثْفِرُ، ثُمَّ الطَّهُورِ عِنْدَ كُلِّ صَلاةٍ وَتُصَلِّي فَإِنَّ الَّذِي أَصَابَهَا رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ، أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ أَوْ دَاءٌ عَرَضَ لَهَا" . قَالَ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ: فَسَأَلْنَا هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ ، فَأَخْبَرَنِي بِنَحْوِهِ عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ . وَقَالَ أَبُو الأَشْعَثِ فِي الإِسْنَادِ: أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ أَنَّ خَالَتُهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ.
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں: سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا کو استحاضہ کی شکایت ہوئی۔ انہوں نے اتنے عرصے سے نماز ادا نہیں کی۔ وہ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور بولیں: ”اے ام المؤمنین! مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں جہنمی نہ ہو جاؤں اور میرا اسلام میں کوئی حصہ نہ رہے۔ ایک بڑا عرصہ گزر چکا ہے جس میں میں نے نماز نہیں پڑھی۔ مجھے استحاضہ کا خون خارج ہوتا ہے۔“ سیدہ عائشہ نے کہا: ”تم ٹھہر جاؤ۔ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں تو آپ سے اس طرح دریافت کرنا جس طرح مجھ سے ذکر کیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! یہ فاطمہ بنت ابوحبیش ہے۔ اس نے مجھ سے ذکر کیا ہے کہ اس کو استحاضہ کی شکایت ہے اور یہ کافی عرصے سے نماز ادا کرنے پر قادر نہیں ہو سکی۔ اسے یہ اندیشہ ہے کہ کہیں یہ کافر نہ ہو جائے یا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں اسلام میں اس کا کوئی حصہ نہ رہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تم فاطمہ سے کہو کہ وہ ہر مہینے میں اپنے حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کر دے۔ جب وہ مخصوص ایام گزر جائیں تو وہ ایک مرتبہ غسل کر کے اپنی شرمگاہ پر روئی رکھ کر اس پر ایک چوڑی پٹی باندھ لے تاکہ (خون باہر نہ نکلے)۔ پھر ہر نماز کے لیے وضو کر کے نماز پڑھ لیا کرے۔ اسے جو چیز لاحق ہوئی ہے وہ شیطان کا ٹھونگا ہے یا کوئی رگ ہے جو منقطع ہو گئی ہے یا کوئی بیماری ہے جو اسے لاحق ہو گئی ہے۔“ عثمان بن سعد بیان کرتے ہیں: ہم نے ہشام بن عروہ سے دریافت کیا تو انہوں نے اپنے والد کے حوالے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے اسی کی مانند روایت مجھے سنائی۔ ابواشعث نے سند میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی خالہ سیدہ فاطمہ بنت ابی حبیش۔ [سنن الدارقطني/ كتاب الحيض/حدیث: 841]
ترقیم العلمیہ: 829
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 228، 306، 320، 325، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 333، 333، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 198، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1348، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 622،، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 201، 3555، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 280، 281، 282، والترمذي فى ((جامعه)) برقم: 125، والدارمي فى ((مسنده)) برقم: 801، 806، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 620، 621، 624، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 841، 842، والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 193، والطبراني فى ((الصغير)) برقم: 230، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 24779»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 633
أخبرنا أبو الحسين محمد بن أحمد بن تميم القَنطَري ببغداد، حَدَّثَنَا أبو قِلابة الرَّقَاشي، حَدَّثَنَا أبو عاصم النَّبيل، حَدَّثَنَا عثمان بن سعد القرشي، حَدَّثَنَا ابن أبي مُلَيكة قال: جاءت خالتي فاطمةُ بنت أبي حُبَيش إلى عائشة فقالت: إني أخاف أن أقعَ في النار، إني أدَعُ الصلاةَ السنةَ والسنتين، لا أُصلي، فقالت: انتظري حتَّى يجيءَ النَّبِيُّ ﷺ، فجاء فقالت عائشة: هذه فاطمةُ تقول كذا وكذا، فقال لها النَّبِيّ ﷺ:"قولي لها فلتَدعِ الصلاةَ في كل شهر أيامَ قُرونها ثم لتَعْتَسِلْ في كل يوم غُسلًا واحدًا، ثم الطُّهورُ عند كل صلاة، ولتنظِّفْ ولتَحْتشِ، فإنما هو داءٌ عَرَضَ، أو رَكْضَةٌ من الشيطان، أو عِرقُ انقَطَع" (1) .
هذا حديث صحيح، ولم يُخرجاه بهذا اللفظ (2) ، وعثمان بن سعد الكاتب بصري ثقةٌ عزيزٌ الحديث يُجمَع حديثه.
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 623 - كلا
ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں کہ میری خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور عرض کی: ”میں آگ (جہنم) میں گرنے سے ڈرتی ہوں کیونکہ میں ایک ایک دو دو سال نماز چھوڑ دیتی ہوں،“ انہوں نے کہا: ”ٹھہر جاؤ یہاں تک کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لے آئیں،“ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم آئے تو سیدہ عائشہ نے صورتحال بتائی، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اس سے کہو کہ وہ ہر مہینے اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دیا کرے، پھر ہر روز ایک غسل کر لیا کرے، پھر ہر نماز کے وقت وضو کرے، صفائی کرے اور لنگوٹ باندھ لے، کیونکہ یہ ایک بیماری ہے یا شیطان کی طرف سے مار ہے یا کسی رگ کے کٹ جانے کی وجہ سے ہے۔“
یہ حدیث صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے ان الفاظ کے ساتھ روایت نہیں کیا، اور عثمان بن سعد بصری ثقہ ہیں۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 633]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، عثمان بن سعد الراجحُ من أقوال أهل الجرح والتعديل أنه ضعيف، وقد كان يحيى القطان يتكلّم فيه من قبل حفظه- وابن أبي مليكة - وهو عبد الله - إنما سمعه من خالته فاطمة بنت أبي حبيش كما وقع في رواية إسرائيل عن عثمان بن سعد عند أحمد 45/ (27631)-» [ترقيم الرساله 633] [ترقيم الشركة 628] [ترقيم العلميه 623]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1659
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ تَمِيمٍ الْقَنْطَرِيُّ بِبَغْدَادَ، ثنا أَبُو قِلَابَةَ الرَّقَاشِيُّ ثنا أَبُو عَاصِمٍ النَّبِيلُ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْقُرَشِيُّ ثنا ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، قَالَ: جَاءَتْ خَالَتِي فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ: إِنِّي أَخَافُ أَنْ أَقَعَ فِي النَّارِ إِنِّي أَدَعُ الصَّلَاةَ السَّنَّةَ وَالسَّنَتَيْنِ لَا أُصَلِّي فَقَالَتِ: انْتَظِرِي حَتَّى يَجِيءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَجَاءَ فَقَالَتْ عَائِشَةُ: هَذِهِ فَاطِمَةُ تَقُولُ كَذَا وَكَذَا فَقَالَ لَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولِي لَهَا فَلْتَدَعِ الصَّلَاةَ فِي كُلِّ شَهْرٍ أَيَّامَ قُرْئِهَا ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ فِي كُلِّ يَوْمٍ غُسْلًا وَاحِدًا ثُمَّ الطُّهُورُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَلْتُنَظِّفْ وَلْتَحْتَشِ فَإِنَّمَا هُوَ دَاءٌ عَرَضَ أَوْ رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ" وَرَوَاهُ عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ، عَنْ أَبِي عَاصِمٍ كَذَلِكَ وَقَالَ: ثُمَّ الطُّهُورُ بَعْدَ ذَلِكَ لِكُلِّ صَلَاةٍ وَخَالَفَهُ غَيْرُهُ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ.
(الف) ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میری خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور کہا: میں ڈرتی ہوں کہ کہیں جہنم میں نہ چلی جاؤں، میں نے سال، دو سال سے نماز چھوڑ رکھی ہے، میں نہیں پڑھ سکی۔ انہوں نے کہا: تو انتظار کر یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: یہ فاطمہ ہے، اس طرح کہہ رہی ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فرمایا: ”اسے کہہ دو کہ ہر مہینے اپنے حیض کے دنوں میں نماز چھوڑ دے، پھر ہر روز ایک غسل کرے، پھر ہر نماز کے وقت وضو کرے، اور صفائی کرے اور روئی رکھے، کیونکہ یہ ایک بیماری ہے جو اسے لاحق ہو گئی ہے یا شیطان کی طرف سے چوکا ہے یا رگ کٹ گئی ہے۔“ (ب) ابو عاصم سے اسی طرح منقول ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پھر اس کے بعد ہر نماز کے لیے وضو کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1659]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه الحاكم 1/283»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1660
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ، أنا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدٍ ثنا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، أنا أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ عَنْ خَالَتِهِ فَاطِمَةَ بِنْتِ أَبِي حُبَيْشٍ أَنَّهَا اسْتَحَاضَتْ فَأَتَتْ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهَا فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ فَاطِمَةُ ذَكَرَتْ أَنَّهَا تُسْتَحَاضُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولِي ⦗٥٢٢⦘ لِفَاطِمَةَ تُمْسِكُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي كُلِّ شَهْرٍ عِدَادَ أَقْرَائِهَا قَبْلَ أَنْ يَعْرِضَ لَهَا هَذَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ غِسْلَةً وَاحِدَةً ثُمَّ الطُّهْرُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ".
ابن ابی ملیکہ اپنی خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا سے روایت کرتے ہیں کہ وہ مستحاضہ ہوئیں اور ام المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور اپنی بیماری کا تذکرہ کیا، نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو آپ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول! فاطمہ نے (اس اس طرح) ذکر کیا ہے وہ استحاضہ والی ہے۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ سے کہو: وہ ہر مہینے اپنے حیض کی گزشتہ عادت کے مطابق (اتنے دن) نماز سے رکی رہے، پھر ایک دفعہ غسل کرے، پھر ہر نماز کے لیے وضو۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1660]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1661
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ثنا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَ عَلِيٌّ وَحَدَّثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ، قَالَا: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، وَفِي حَدِيثِ أَبِي الْأَشْعَثِ أَنَّ خَالَتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَلَبِثَتْ زَمَانًا لَا تُصَلِّي فَأَتَتْ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهَا فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: يَا رَسُولَ اللهِ فَاطِمَةُ ذَكَرَتْ أَنَّهَا تُسْتَحَاضُ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولِي لِفَاطِمَةَ تُمْسِكُ عَنِ الصَّلَاةِ فِي كُلِّ شَهْرٍ عَدَدَ أَقْرَائِهَا قَبْلَ أَنْ يَعْرِضَ لَهَا هَذَا ثُمَّ تَغْتَسِلُ غَسْلَةً وَاحِدَةً ثُمَّ الطُّهْرُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ".
ابی الاشعث کی حدیث میں ہے کہ ان کی خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا مستحاضہ ہو گئیں اور ایک عرصہ ٹھہری رہیں، وہ نماز نہیں پڑھتی تھیں، وہ ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور ان سے ذکر کیا۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا: ”اے اللہ کے رسول! فاطمہ نے ذکر کیا ہے کہ وہ مستحاضہ ہو گئی ہیں۔“ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ کو کہو: ہر ماہ میں اپنے حیض کی اس گنتی کے مطابق جو استحاضہ آنے سے پہلے تھی نماز سے رکی رہے، پھر ایک دفعہ غسل کرے پھر ہر نماز کے لیے وضو کرے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1661]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1662
وَأَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ، أنا عَلِيُّ بْنُ عُمَرَ الْحَافِظُ ثنا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ ثنا أَبُو الْأَشْعَثِ أَحْمَدُ بْنُ الْمِقْدَامِ قَالَ عَلِيٌّ: وَثَنَا أَبُو ذَرٍّ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ، ثنا حَمَّادُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ عَنْبَسَةَ قَالَا: ثنا، عَنْبَسَةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ثنا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ، أَخْبَرَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ، وَفِي حَدِيثِ أَبِي الْأَشْعَثِ أَنَّ خَالَتَهُ فَاطِمَةَ بِنْتَ أَبِي حُبَيْشٍ اسْتُحِيضَتْ فَلَبِثَتْ زَمَانًا لَا تُصَلِّي فَأَتَتْ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَائِشَةَ فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لَهَا وَذَكَرَتْ قِصَّةً قَالَتْ: فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُولِي لِفَاطِمَةَ تُمْسِكُ فِي كُلِّ شَهْرٍ عَنِ الصَّلَاةِ عَدَدَ قُرُوئِهَا فَإِذَا مَضَتْ تِلْكَ الْأَيَّامُ فَلْتَغْتَسِلْ غَسْلَةً وَاحِدَةً تَسْتَدْخِلُ وَتُنَظِّفُ وَتَسْتَثْفِرُ ثُمَّ الطُّهُورُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ وَتُصَلِّي فَإِنَّ الَّذِي أَصَابَهَا رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ أَوْ دَاءٌ عَرَضَ لَهَا" قَالَ عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ: فَسَأَلْتُ هِشَامَ بْنَ عُرْوَةَ فَأَخْبَرَنِي بِنَحْوِهِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَ الشَّيْخُ رَحِمَهُ اللهُ تَعَالَى: وَرُوِيَ عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ أَرْطَاةَ عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عَائِشَةَ مَعْنَى الرِّوَايَةِ الثَّانِيَةِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ سَعْدٍ، وَالْحَجَّاجُ بْنُ أَرْطَاةَ غَيْرُ مُحْتَجٍّ بِهِ وَعُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْكَاتِبُ لَيْسَ بِالْقَوِيِّ، كَانَ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ وَيَحْيَى بْنُ مَعِينٍ يُضَعَّفَانِ أَمْرَهُ، وَرُوِيَ فِي ذَلِكَ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللهِ.
ابن ابی ملیکہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا اور ابی الاشعث کی حدیث میں ہے کہ ان کی خالہ فاطمہ بنت ابی حبیش رضی اللہ عنہا مستحاضہ ہو گئیں، وہ ایک لمبا عرصہ ٹھہری رہیں اور نماز نہیں پڑھتی تھیں، وہ ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس آئیں اور ان سے سارا قصہ بیان کیا، سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”فاطمہ سے کہو: اپنے حیض کی گنتی میں ہر ماہ نماز پڑھنے سے رکی رہے، جب یہ دن گزر جائیں تو وہ ایک دفعہ غسل کرے اور صفائی کرے اور لنگوٹ باندھے، پھر ہر نماز کے لیے وضو کرے اور نماز پڑھے۔ اس کو شیطان کی طرف سے چوکا پہنچا ہے یا رگ کٹ گئی ہے یا بیماری پیش آگئی ہے۔“
حجاج بن ارطاۃ قابلِ حجت نہیں اور عثمان بن سعد کاتب قوی نہیں ہے، یحییٰ بن سعید اور یحییٰ بن معین اسے ضعیف قرار دیتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحيض/حدیث: 1662]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں