🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
2. بَابُ مَا جَاءَ فِي بَعْثِ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ رضي الله عنه إِلَى اليمن
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یمن کی طرف بھیجے جانے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 10961 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 10961، 11886
مشکوۃ المصابیح: 5227
مسند احمد: 22052
صحیح ابن حبان: 647
الجامع الكامل: 9293، 9313، 10643
السنن الكبرى للبيهقي: 20151
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4036، 14238
المعجم الکبیر للطبرانی: 17378
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3006
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14238
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: لَمَّا بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْيَمَنِ، خَرَجَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُوصِيهِ، وَمُعَاذٌ رَاكِبٌ، وَرَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَمْشِي تَحْتَ رَاحِلَتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ:" يَا مُعَاذُ، إِنَّكَ عَسَى أَلَّا تَلْقَانِي بَعْدَ عَامِي هَذَا، وَلَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِمَسْجِدِي هَذَا، وَقَبْرِي". فَبَكَى مُعَاذٌ جَشَعًا ; لِفِرَاقِ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ الْتَفَتَ فَأَقْبَلَ بِوَجْهِهِ نَحْوَ الْمَدِينَةِ، فَقَالَ:" إِنَّ أَوْلَى النَّاسِ بِيَ الْمُتَّقُونَ، مَنْ كَانُوا، وَحَيْثُ كَانُوا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بِإِسْنَادَيْنِ، وَقَالَ فِي أَحَدِهِمَا: عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ أَنَّ مُعَاذًا، وَقَالَ وَفِيهَا: قَالَ:" لَا تَبْكِ يَا مُعَاذُ، الْبُكَاءُ - أَوْ إِنَّ الْبُكَاءَ - مِنَ الشَّيْطَانِ". وَرِجَالُ الْإِسْنَادَيْنِ رِجَالُ الصَّحِيحِ غَيْرُ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ، وَعَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ، وَهُمَا ثِقَتَانِ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف بھیجا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم بھی ان کے ساتھ نکلے، آپ انہیں تلقین کر رہے تھے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ساتھ پیدل چل رہے تھے، جب آپ گفتگو کر کے فارغ ہوئے، تو آپ نے فرمایا: اے معاذ! ہو سکتا ہے اس سال کے بعد ہماری ملاقات نہ ہو، ہو سکتا ہے کہ تمہارا گزر میری اس مسجد سے اور میری قبر کے پاس سے ہو، تو سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جدائی کی پریشانی کی وجہ سے رو پڑے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے رخ پھیرا، آپ نے مدینہ منورہ کی طرف رخ کیا اور ارشاد فرمایا: ”میرے سب سے زیادہ قریب لوگ پرہیزگار ہوں گے، خواہ وہ جو بھی ہوں، اور جہاں بھی ہوں۔“
یہ روایت امام أحمد نے دو اسناد کے ساتھ نقل کی ہے، انہوں نے ایک سند میں یہ کہا: ہے: عاصم بن حمید کے حوالے سے یہ بات منقول ہے، سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے یہ بات روایت کی ہے، اور اس روایت میں انہوں نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ”اے معاذ! تم نہ روؤ! کیونکہ رونا، شیطان کی طرف سے ہوتا ہے۔“ (یہاں ایک لفظ کے بارے میں راوی کو شک ہے)۔ دونوں اسناد کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں، صرف راشد بن سعد اور عاصم بن حمید کا معاملہ مختلف ہے، اور یہ دونوں ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب علامات النبوة/حدیث: 14238]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (121/20) اخرجه الطبراني فى المعجم الصغير (235/5)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17378
حَدَّثَنَا أَبُو زُرْعَةَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَمْرٍو ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ رَاشِدِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، أَنَّهُ لَمَّا بَعَثَهُ إِلَى الْيَمَنِ خَرَجَ مَعَهُ يُوصِيهِ، وَمُعَاذٌ رَاكِبٌ، وَرَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَمْشِي تَحْتَ رَاحِلَتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: يَا مُعَاذُ ، إِنَّكَ عَسَى أَنْ لَا تَلْقَانِي بَعْدَ عَامِي، وَلَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِمَسْجِدِي وَقَبْرِي "، فَبَكَى مُعَاذٌ جَزَعًا لِفِرَاقِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لَا تَبْكِ يَا مُعَاذُ ، فَإِنَّ الْبُكَاءَ مِنَ الشَّيْطَانِ.
عاصم بن حمید سکونی رحمہ اللہ سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف بھیجا تو ان کے ساتھ نکلے اور انہیں وصیت کرتے رہے، معاذ رضی اللہ عنہ سوار تھے، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے نیچے پیدل چل رہے تھے، پھر جب فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے معاذ! ہو سکتا ہے کہ تم اس سال کے بعد مجھ سے نہ مل سکو، اور شاید تم میری مسجد اور میری قبر کے پاس سے گزرو“، تو سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدائی کے غم میں رو پڑے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”مت رو، اے معاذ! کیونکہ رونا شیطان کی طرف سے ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17378]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 121، حدیث 242»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 647، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 20208، وأحمد فى «مسنده» برقم: 22476، 22478، والبزار فى «مسنده» برقم: 2647، والطبراني فى «الكبير» برقم: 241»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3006
قَالَ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ : حَدَّثَنِي أَبُو نَشِيطٍ ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثَنَا صَفْوَانُ ، حَدَّثَنِي رَاشِدُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ حُمَيْدٍ السَّكُونِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: "لَمَّا بَعَثَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ خَرَجَ مَعَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوصِيهِ، وَمُعَاذٌ رَاكِبٌ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَحْتَ رَاحِلَتِهِ، فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: يَا مُعَاذُ، إِنَّكَ عَسَى أَلَّا تَلْقَانِي بَعْدَ عَامِي هَذَا، وَلَعَلَّكَ أَنْ تَمُرَّ بِمَسْجِدِي وَقَبْرِي، فَبَكَى مُعَاذٌ؛ خَشَعًا لِفِرَاقِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثُمَّ الْتَفَتَ فَأَقْبَلَ نَحْوَ الْمَدِينَةِ قَالَ: إِنَّ أَهْلَ بَيْتِي هَؤُلَاءِ (تَرَوْنَ أَنْتُمْ) أَوْلَى النَّاسِ بِي، أَوْلَى بِي الْمُتَّقُونَ، مَنْ كَانُوا وَحَيْثُ كَانُوا، اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أُحِلُّ لَهُمْ فَسَادَ مَا أَصْلَحْتَ، وَايْمُ اللَّهِ لَتُكْفَأَنَّ أُمَّتِي عَنْ دِينِهَا كَمَا يُكْفَأُ الْإِنَاءُ فِي الْبَطْحَاءِ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ : ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا الْحَكَمُ بْنُ رَافِعٍ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عَمْرٍو ... فَذَكَرَهُ.
هَذَا حَدِيثٌ رِجَالُهُ ثِقَاتٌ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یمن کی طرف روانہ فرمایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں وصیتیں فرمانے کے لیے ان کے ساتھ (کچھ دور تک) تشریف لائے؛ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ سواری پر سوار تھے جبکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کی سواری کے ہمراہ پیدل چل رہے تھے، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم وصیت سے فارغ ہوئے تو فرمایا: ”اے معاذ! غالباً اس سال کے بعد تم مجھ سے نہ مل سکو گے، اور شاید کہ (واپسی پر) تمہارا گزر میری اس مسجد اور میری قبر کے پاس سے ہو“، یہ سن کر سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے جدائی کے غم میں رو پڑے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا رخِ مبارک مدینہ منورہ کی طرف پھیرا اور ارشاد فرمایا: ”یہ میرے اہلِ بیت، جن کے بارے میں تم سمجھتے ہو کہ وہ لوگوں میں سب سے بڑھ کر میرے قریب ہیں، (حالانکہ) میرے نزدیک سب سے زیادہ مقرب و اولیٰ متقی لوگ ہیں، وہ خواہ کوئی بھی ہوں اور جہاں کہیں بھی ہوں، «اللَّهُمَّ إِنِّي لَا أُحِلُّ لَهُمْ فَسَادَ مَا أَصْلَحْتَ» ”اے اللہ! میں ان کے لیے اس چیز میں بگاڑ پیدا کرنا حلال نہیں کرتا جسے تو نے درست فرمایا ہے“، اور اللہ کی قسم! میری امت کو اس کے دین سے یوں پھیر دیا جائے گا جیسے کسی وسیع میدان میں برتن کو اوندھا کر دیا جاتا ہے“۔ اس حدیث کو امام احمد بن حنبل نے بھی اپنی سند سے روایت کیا ہے اور اس کے تمام راوی ثقہ ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الوصايا/حدیث: 3006]
تخریج الحدیث: «هذا حديث رجاله ثقات»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 21547، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 3429، 14237»

الحكم على الحديث:
رجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں