🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
5. بَابُ مَا جَاءَ فِي نَوْمِهِ صلى الله عليه وسلم وَ فِرَاشِهِ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نیند اور بستر کا تذکرہ
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 11327 (کل: 6 مقامات، 6 کتب)
الفتح الربانی: 11327
سنن ابن ماجہ: 702
الجامع الكامل: 14728
السنن الكبرى للبيهقي: 2124
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 4784
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1289
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11327
عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ مَا نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَلَا سَمَرَ بَعْدَهَا
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نماز عشاء سے قبل سوتے نہیں تھے اورعشاء کے بعد بات چیت نہیں کرتے تھے۔ [الفتح الربانی/العادات المباركة/حدیث: 11327]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، اخرجه ابن ماجه: 702، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 26280 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 26810»
وضاحت: فوائد: … نمازِ عشاء کے بعد گپ شپ اور بات چیت کرنا مکروہ ہے، کسی شرعی عذر کے بغیر عشاء کے بعد وقت ضائع نہیں کرنا چاہیے، الا یہ کہ خیر اور علم شرعی والی مجلس ہو یا دنیا کی کوئی اہم ضرورت ہو۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 702
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ . ح وحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو عَامِرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، قَالَتْ:" مَا نَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَ الْعِشَاءِ وَلَا سَمَرَ بَعْدَهَا".
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے نہ سوئے، اور نہ اس کے بعد (بلا ضرورت) بات چیت کی ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 702]
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز سے پہلے سوتے نہیں تھے، اور عشاء کے بعد باتیں نہیں کرتے تھے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الصلاة/حدیث: 702]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 17497، ومصباح الزجاجة: 258)، وقد أخرجہ: مسند احمد (6/264) (صحیح)» ‏‏‏‏
وضاحت: ۱؎: بیکار اور غیر ضروری باتیں عشاء کے بعد کرنی مکروہ ہے، اور کراہت کی علت یہ ہے کہ شاید رات زیادہ گزر جائے اور تہجد کے لئے آنکھ نہ کھلے، یا فجر کی نماز اول وقت اور باجماعت ادا نہ ہو سکے، اور یہ وجہ بھی ہے کہ سوتے میں گویا آدمی مر جاتا ہے تو بہتر یہ ہے کہ خاتمہ عبادت پر ہو، نہ دنیا کی باتوں پر، اگر دین یا دنیا کی ضروری باتیں ہوں تو ان کا کرنا جائز ہے، دوسری حدیث میں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عشاء کے بعد مسلمانوں کے کاموں کے متعلق ابوبکر و عمر رضی اللہ عنہما سے باتیں کیں۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14728
14728- عن عائشة قالت: ما نام رسول الله صلى الله عليه وسلم قبل العشاء، ولا سمرَ بعدها.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه ابن ماجه (702)، وأحمد (26280)، وأبو يعلى (4784) كلهم من طريق عبد الله بن عبد الرحمن بن يعلى الثقفي، عن عبد الرحمن بن القاسم، عن أبيه، عن عائشة فذكرته.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2124
حَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعَلَوِيُّ أنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَطَّانُ ثنا أَحْمَدُ بْنُ الْأَزْهَرِ ثنا أَبُو عَامِرٍ الْعَقَدِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَامِرٍ الطَّائِفِيُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ:" مَا نَامَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبْلَهَا وَلَا سَمَرَ بَعْدَهَا" يَعْنِي الْعِشَاءَ الْآخِرَةَ".
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء سے پہلے کبھی نہیں سوئے اور نہ ہی آپ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کے بعد باتیں کرتے تھے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2124]
تخریج الحدیث: «حسن۔ اخرجه ابن ماجه 702»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4784
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ النَّاقِدُ، حَدَّثَنَا أَبُو أَحْمَدَ الزُّبَيْرِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَعْلَى الطَّائِفِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْقَاسِمِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: مَا نَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَبْلَ الْعِشَاءِ، وَلَا سَمَرَ بَعْدَهَا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عشاء کی نماز سے قبل کبھی نہیں سوئے اور نہ ہی اس کے بعد رات گئے تک بیداری اور گفتگو میں مشغول ہوئے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عائشة/حدیث: 4784]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 702، وأخرجه مسند أحمد برقم: 25748، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 1288/4، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4765»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1289
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ، أَبَنَا عُمَرُ بْنُ وَاصِلٍ ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "مَنْ نَامَ قَبْلَ الْعِشَاءِ فَلَا نَامَ ".
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص عشاء کی نماز سے پہلے سو جائے، تو «فَلَا نَامَ» ”اللہ کرے کہ وہ (پھر آرام سے) نہ سو سکے“۔“ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب افتتاح الصلاة/حدیث: 1289]
تخریج الحدیث: «عمر بن واصل: ضعفه أبو حاتم (ميزان الاعتدال 3/230)، وآخر بهذا الاسم اتهمه الخطيب بالوضع؛ عبيد الله بن موسى ثقة»
«أخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 1760»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لضعف عمر بن واصل، وأبوه لم أقف له على ترجمة
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں