🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. اَلْبَابُ الأَوَّلُ فِي قُرْب مَبْعَثِ النَّبِيِّ صلى الله عليه وسلم مِنَ السَّاعَةِ
باب اول: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے قیامت کے قریب ہونے کا بیان۔
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 12779 (کل: 15 مقامات، 4 کتب)
الفتح الربانی: 12779، 1076
مسند احمد: 12245، 12322، 12334، 12498، 13010، 13287، 13319، 13908، 13950، 14014
صحیح ابن حبان: 6640
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2999، 3263
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14014
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَفَّانُ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ يَعْنِي الْعَطَّارَ ، أَخْبَرَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْه وَسَلَّمَ، قَالَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ"، وَأَوْمَأَ عَفَّانُ بِالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں اور قیامت ان دو انگلیوں کی طرح اکٹھے بھیجے گئے ہیں، یہ کہہ کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شہادت والی انگلی اور درمیانی انگلی کی طرف اشارہ فرمایا۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 14014]

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 6504، م: 2951
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1076
عَنْ زِيَادِ بْنِ أَبِي زِيَادٍ مَوْلَى ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: انْصَرَفْتُ مِنَ الظُّهْرِ أَنَا وَعُمَرُ حِينَ صَلَّاهَا هِشَامُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بِالنَّاسِ إِذْ كَانَ عَلَى الْمَدِينَةِ إِلَى عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ نَعُودُهُ فِي شَكْوَى لَهُ، قَالَ: فَمَا قَعَدْنَا، مَا سَأَلْنَا عَنْهُ إِلَّا قِيَامًا، قَالَ: ثُمَّ انْصَرَفْنَا فَدَخَلْنَا عَلَى أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ فِي دَارِهِ وَهِيَ إِلَى جَنْبِ دَارِ أَبِي طَلْحَةَ، قَالَ: فَلَمَّا قَعَدْنَا أَتَتْهُ الْجَارِيَةُ فَقَالَتْ: الصَّلَاةَ يَا أَبَا حَمْزَةَ! قَالَ: قُلْنَا: أَيُّ الصَّلَاةِ رَحِمَكَ اللَّهُ؟ قَالَ: الْعَصْرُ، قَالَ: فَقُلْنَا: إِنَّمَا صَلَّيْنَا الظُّهْرَ الْآنَ، قَالَ: فَقَالَ: إِنَّكُمْ تَرَكْتُمُ الصَّلَاةَ حَتَّى نَسِيتُمُوهَا، أَوْ قَالَ: نُسِّيتُمُوهَا حَتَّى تَرَكْتُمُوهَا، إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: ( (بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ) ) وَمَدَّ إِصْبَعَهُ السَّبَّابَةَ وَالْوُسْطَى
مولائے ابن عباس زیاد بن ابی زیاد کہتے ہیں: میں اور عمر نمازِ ظہر سے فارغ ہوئے، مدینہ کے گورنر ہشام بن اسماعیل نے نماز پڑھائی تھی، پھر ہم عمرو بن عبد اللہ بن ابی طلحہ کی تیمار داری کرنے کے لیے ان کی طرف گئے، وہ بیمار تھے، پس ہم ان کے پاس بیٹھے نہیں، کھڑے کھڑے ہی ان کا حال دریافت کر لیا اور پھر ہم وہاں سے پلٹ کر سیدنا انس بن مالکؓ کے پاس ان کے گھر میں گئے، ان کا گھر ابو طلحہ کے گھر کے پہلو میں تھا، ہم ان کے پاس بیٹھے ہی تھے کہ ایک لڑکی نے آ کر کہا: ابو حمزہ! نماز پڑھو، ہم نے کہا: اللہ تعالیٰ آپ پر رحم کرے، کون سی نماز؟ انھوں نے کہا: نمازِ عصر، ہم نے کہا: ہم نے تو ابھی ابھی ظہر کی نماز پڑھی ہے، انھوں نے کہا: تم نے نماز کو چھوڑ دیا ہے، یہاں تک کہ تم اس کو بھول گئے ہو، یا کہا: تم کونماز اس طرح بھلا دی گئی ہے کہ تم نے اس کو چھوڑ دیا ہے، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا تھا: مجھے اور قیامت کو ان دو انگلیوں کی طرح (قریب قریب کر کے) بھیجا گیا ہے۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنی انگشت ِ شہادت اور درمیانی انگلی کو کھڑا کر کے اشارہ کیا۔ [الفتح الربانی/كتاب الصلاة/حدیث: 1076]
تخریج الحدیث: «اسناده حسن۔ أخرج البخاري في التاريخ الكبير: 3/ 355 المرفوع منه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13483 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13517»

الحكم على الحديث:
اسناده حسن۔ أخرج البخاري في التاريخ الكبير : 3/ 355 المرفوع منه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6640
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ سَلْمٍ الأَصْبَهَانِيُّ بِالرِّيِّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِصَامِ بْنِ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا أَبِي ، قَالَ: سَمِعْتُ شُعْبَةَ يُحَدِّثُ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ ، وَقَتَادَةَ ، وَحَمْزَةَ الضَّبِّيِّ ، قَالُوا: سَمِعْنَا أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يَقُولُ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ هَكَذَا ، وَأَشَارَ بِأُصْبَعَيْهِ، قَالَ: وَكَانَ قَتَادَةُ، يَقُولُ: كَفَضْلِ إِِحْدَاهُمَا عَلَى الأُخْرَى، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: يُشْبِهُ أَنْ يَكُونَ مَعْنَى قَوْلِهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ"، أَرَادَ بِهِ أَنِّي بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَالسَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى مِنْ غَيْرِ أَنْ يَكُونَ بَيْنَنَا نَبِيٌّ آخَرُ، لأَنِّي آخِرُ الأَنْبِيَاءِ وَعَلَى أُمَّتِي تَقُومُ السَّاعَةُ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”مجھے اور قیامت کو اس طرح مبعوث کیا گیا ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دو انگلیوں کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بات ارشاد فرمائی تھی۔ راوی بیان کرتے ہیں: قتادہ رحمہ اللہ نے یہ بات کہی ہے: یہ اس طرح ہے جیسے ایک کو دوسری پر فضیلت حاصل ہو۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) اس بات کا احتمال موجود ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ”مجھے اور قیامت کو ان دو کی طرح مبعوث کیا گیا ہے“ اس کے ذریعے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہو کہ ”مجھے اور قیامت کو اس طرح مبعوث کیا گیا ہے“ جیسے شہادت کی انگلی اور درمیانی انگلی ہوتی ہے یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور قیامت کے درمیان کوئی اور نبی نہیں آئے گا کیونکہ میں آخری نبی ہوں اور میری امت پر ہی قیامت قائم ہو گی۔ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6640]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 6504، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2951، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6640، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 8605، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2214، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2801، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12429» «رقم طبعة با وزير 6606»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الصحيحة» (3220): ق. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2999
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ: وَسَمِعْتُ قَتَادَةَ يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ، قَالَ شُعْبَةُ : سَمِعْتُ قَتَادَةَ ، يَقُولُ: كَفَضْلِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى، فَلَا أَدْرِي أَذَكَرَهُ عَنْ أَنَسٍ ، أَوْ قَالَ عَنْ قَتَادَةَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری بعثت اور قیامت ان دو انگلیوں کی مانند قریب قریب ہیں۔“ شعبہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے قتادہ رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا: ”جیسے ان دونوں میں سے ایک انگلی دوسری سے کچھ بڑی ہے۔“ مجھے معلوم نہیں کہ انہوں نے یہ بات سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے نقل کی تھی یا یہ خود قتادہ رحمہ اللہ کا قول تھا۔ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 2999]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح: مضى الكلام عليه (برقم 2925)»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6139، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2951، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11836، 11913، 11925، 12598، 12874، 12906، 12923، 13496، 13538، 13602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2759، وأخرجه فتح الباري برقم: 2151، 5659، 5815، 6220، 6988، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 743، 1844، 1845، 1846، 1848، 1998، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18225، وأخرجه شرح السنة برقم: 4294، 4295، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 2990»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3263
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، سَمِعَ أَنَسًا ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: بُعِثْتُ أَنَا وَالسَّاعَةُ كَهَاتَيْنِ. كَمَا فَضْلِ إِحْدَاهُمَا عَلَى الْأُخْرَى.
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میری بعثت اور قیامت ان دو انگلیوں کی مانند قریب قریب ہیں، جیسے ان میں سے ایک دوسری سے قدرے بڑھی ہوئی ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند أنس بن مالك/حدیث: 3263]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6139، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2951، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2214، وأخرجه مسند أحمد برقم: 11913، 11925، 12598، 12874، 12906، 13071، 13496، 13538، 13602، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2759، وأخرجه فتح الباري برقم: 2151، 5659، 5815، 6220، 6988، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 743، 1844، 1845، 1846، 1848، 1998، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 18225، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 3249»

الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں