الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. بَابٌ فِي ثُبُوتِ الْقَدَرِ وَحَقِيقَتِهِ
تقدیر کے ثبوت اور حقیقت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 188 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 188
مسند احمد: 22077
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11398
حدیث نمبر: 188
عَنْ مُعَاذٍ بْنِ جَبَلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِنَحْوِهِ وَفِيهِ: ( (فَقَبَضَ بِيَدَيْهِ قَبْضَتَيْنِ فَقَالَ: هَذِهِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي وَهَذِهِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي) )
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اسی قسم کی حدیث بیان کی ہے، البتہ اس میں ہے: ”پس اللہ تعالیٰ نے دونوں ہاتھوں سے دو مٹھیاں بھریں اور کہا: یہ جنت میں جائیں گے اور میں بے پروا ہوں اور یہ جہنم میں جائیں گے اور مجھے کوئی پروا نہیں ہے۔“ [الفتح الربانی/كتاب القدر/حدیث: 188]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف البراء الغنوي و لانقطاعه، فالحسن البصري لم يدرك معاذا،وقوله: فقبض قبضتين يشھد له أحاديث أخري، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 22077 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 22427»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف البراء الغنوي و لانقطاعه
حدیث نمبر: 22077
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُثَنَّى , حَدَّثَنَا الْبَرَاءُ الْغَنَوِيُّ , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ , عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ , أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: أَصْحَابُ الْيَمِينِ سورة الواقعة آية 27 , وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ سورة الواقعة آية 41 فَقَبَضَ بِيَدَيْهِ قَبْضَتَيْنِ , فَقَالَ: " هَذِهِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي , وَهَذِهِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي" .
حضرت معاذ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت " اصحاب الیمین " اور " اصحاب الشمال " تلاوت فرمائی اور دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بنا کر فرمایا (اللہ تعالیٰ فرماتا ہے) یہ مٹھی اہل جنت کی ہے اور مجھے کوئی پرواہ نہیں اور یہ مٹھی اہل جہنم کی ہے اور مجھے ان کی بھی کوئی پرواہ نہیں۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 22077]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف البراء الغنوي ولانقطاعه ، فالحسن لم يدرك معاذا
حدیث نمبر: 11398
عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ وَأَصْحَابُ الْيَمِينِ.. وَأَصْحَابُ الشِّمَالِ، فَقَبَضَ بِيَدَيْهِ قَبْضَتَيْنِ، فَقَالَ:" هَذِهِ فِي الْجَنَّةِ وَلَا أُبَالِي، وَهَذِهِ فِي النَّارِ وَلَا أُبَالِي". رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ الْبَرَاءُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْغَنَوِيُّ، قَالَ ابْنُ عَدِيٍّ: وَهُوَ أَقْرَبُ عِنْدِي إِلَى الصِّدْقِ مِنْهُ إِلَى الضَّعْفِ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ إِلَّا أَنَّ الْحَسَنَ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ مُعَاذٍ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت تلاوت کی: ”اور دائیں طرف والے لوگ“ ”اور بائیں طرف والے لوگ“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دونوں ہاتھوں کی مٹھیاں بند کیں اور ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ نے یہ فرمایا:) ”یہ جنت میں جائیں گے اور مجھے اس کی کوئی پروا نہیں ہے اور یہ جہنم میں جائیں گے اور مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں ہے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ غنوی ہے ابن عدی کہتے ہیں میرے نزدیک یہ ضعیف ہونے کی بہ نسبت سچا ہونے کے زیادہ قریب ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11398]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اس کی سند میں ایک راوی براء بن عبداللہ غنوی ہے ابن عدی کہتے ہیں میرے نزدیک یہ ضعیف ہونے کی بہ نسبت سچا ہونے کے زیادہ قریب ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں البتہ حسن نامی راوی نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11398]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (239/5)، أخرجه مسند أحمد برقم: 21572»
الحكم على الحديث:
إسنادہ منقطع