🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. بَابُ الْحَثِّ عَلَى تَعْلِيمِ الْعِلْمِ وَآدَابِ الْمُعَلِّمِ
علم سکھانے پر رغبت دلانے اور معلم کے آداب کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 252 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
الفتح الربانی: 252
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4027
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 252
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: ( (عَلِّمُوا وَبَشِّرُوا وَلَا تُعَسِّرُوا، وَإِذَا غَضِبَ أَحَدُكُمْ فَلْيَسْكُتْ) )
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تعلیم دو اور خوشخبریاں سناو اور مشکلات پیدا نہ کرو اور جب کسی کو غصہ آ جائے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [الفتح الربانی/كتاب العلم/حدیث: 252]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره۔ أخرجه الطيالسي: 2608، وابن ابي شيبة: 8/532، والبزار: 152، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 2136 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 2136»
وضاحت: فوائد: … معلم، مربیّ اور مبلغ کو حکیم اور دانا ہونا چاہیے اورلوگوں کی ذہنی سطح اور ان کے مزاج کا اندازہ کر کے ان سے گفتگو کرنی چاہیے۔ غصے کی حالت میں عام لوگوں کو اچھے بھلے کی تمیز نہیں رہتی اور وہ ایسی باتیں کر جاتے ہیں، جن کی وجہ سے دلوں میں نفرت پیدا ہو جاتی ہے اور خود بولنے والی کو بھی ندامت ہوتی ہے، اس لیے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس حالت میں خاموش رہنے کی تلقین کی ہے۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره ۔ أخرجه الطيالسي: 2608
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4027
«علموا ويسروا ولا تعسروا وبشروا ولا تنفروا وإذا غضب أحدكم فليسكت»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”تعلیم دو اور آسانی پیدا کرو، تنگی مت کرو، خوشخبری دو اور نفرت مت دلاؤ، اور جب تم میں سے کسی کو غصہ آئے تو وہ خاموش ہو جائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف العين/حدیث: 4027]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد] عن ابن عباس. الصحيحة 1375.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں