الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. بَابُ تَرْكِ الْإِمَامِ الصَّلَاةَ عَلَى الْغَالِّ وَقَاتِلِ نَفْسِهِ وَنَحْوِهَا
وقت کے امام کا خیانت کرنے والے اور خودکشی کرنے والے جیسے لوگوںکی نماز جنازہ نہ پڑھنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3156 (کل: 10 مقامات، 7 کتب)
سنن ابوداود: 3185
المستدرک علی الصحیحین: 1363
الجامع الكامل: 3737
السنن الكبرى للبيهقي: 6833
المعجم الکبیر للطبرانی: 1907
حدیث نمبر: 3156
عَنْ سِمَاكَ (ابْنِ حَرْبٍ) أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: مَاتَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ! مَاتَ فُلَانٌ، قَالَ: ( (لَمْ يَمُتْ) ) ، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (كَيْفَ مَاتَ؟) ) ، قَالَ: نَحَرَ نَفْسَهُ بِمِشْقَصٍ، قَالَ: فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ، (وَفِي رِوَايَةٍ) قَالَ: ( (إِذًا لَا أُصَلِّي عَلَيْهِ) )
سیّدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی فوت ہو گیا، ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی فوت ہو گیا ہے۔ لیکن آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ فوت نہیں ہوا۔ اس نے دوبارہ اور پھر سہ بارہ آ کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہی بات بتلائی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے پوچھا: اسے موت کس طرح آئی ہے؟ اس نے کہا کہ اس نے ایک چوڑے تیر کے ذریعے اپنے آپ کو ذبح کر ڈالا، یہ سن کر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھرمیں تو اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھوں گا۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجنازة/حدیث: 3156]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 978، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20816، 20848 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21101»
وضاحت: فوائد: … سنن ابن ماجہ (۱۵۲۶) اور مسند احمد (۲۰۸۸۳) کی دوسری روایت کے آخر میں راویٔ حدیث کے یہ الفاظ بھی مروی ہیں: کُلُّ ذَالِکَ أَدَبٌ مِنْہُ۔ یعنی: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا اس شخص کا نماز جنازہ نہ پڑھنا ایک تادیبی کاروائی تھی، تاکہ دوسرے عبرت حاصل کریں اور ایسا اقدام کرنے سے باز رہیں۔ خودکشی کرنا حرام اور کبیرہ گناہ ہے، بہرحال عام مسلمانوں کو اس کی نماز جنازہ ادا کرنی چاہیے۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا ومختصرا مسلم: 978
حدیث نمبر: 3185
حَدَّثَنَا ابْنُ نُفَيْلٍ، حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ، حَدَّثَنَا سِمَاكٌ، حَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ سَمُرَةَ، قَالَ: مَرِضَ رَجُلٌ، فَصِيحَ عَلَيْهِ، فَجَاءَ جَارُهُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ لَهُ: إِنَّهُ قَدْ مَاتَ، قَالَ:" وَمَا يُدْرِيكَ؟ قَالَ: أَنَا رَأَيْتُهُ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ، قَالَ: فَرَجَعَ، فَصِيحَ عَلَيْهِ، فَجَاءَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ، فَرَجَعَ، فَصِيحَ عَلَيْهِ، فَقَالَتِ امْرَأَتُهُ: انْطَلِقْ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبِرْهُ، فَقَالَ الرَّجُلُ: اللَّهُمَّ الْعَنْهُ، قَالَ: ثُمَّ انْطَلَقَ الرَّجُلُ، فَرَآهُ قَدْ نَحَرَ نَفْسَهُ بِمِشْقَصٍ مَعَهُ، فَانْطَلَقَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ قَدْ مَاتَ، فَقَالَ: مَا يُدْرِيكَ؟ قَالَ: رَأَيْتُهُ يَنْحَرُ نَفْسَهُ بِمَشَاقِصَ مَعَهُ، قَالَ: أَنْتَ رَأَيْتَهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قَالَ: إِذًا لَا أُصَلِّيَ عَلَيْهِ".
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں ایک شخص بیمار ہوا پھر اس کی موت کی خبر پھیلی تو اس کا پڑوسی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، اور اس نے آپ سے عرض کیا کہ وہ مر گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کیسے معلوم ہوا؟“، وہ بولا: میں اسے دیکھ کر آیا ہوں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نہیں مرا ہے“، وہ پھر لوٹ گیا، پھر اس کے مرنے کی خبر پھیلی، پھر وہی شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: وہ مر گیا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نہیں مرا ہے“، تو وہ پھر لوٹ گیا، اس کے بعد پھر اس کے مرنے کی خبر مشہور ہوئی، تو اس کی بیوی نے کہا: تم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور اس کے مرنے کی آپ کو خبر دو، اس نے کہا: اللہ کی لعنت ہو اس پر۔ پھر وہ شخص مریض کے پاس گیا تو دیکھا کہ اس نے تیر کے پیکان سے اپنا گلا کاٹ ڈالا ہے، وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس گیا اور اس نے آپ کو بتایا کہ وہ مر گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تمہیں کیسے پتا لگا؟“، اس نے کہا: میں نے دیکھا ہے اس نے تیر کی پیکان سے اپنا گلا کاٹ لیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تم نے خود دیکھا ہے؟“، اس نے کہا: ہاں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میں اس کی نماز (جنازہ) نہیں پڑھوں گا“۔ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3185]
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص بیمار ہو گیا، (اس کے گھر والے) اس پر رونے لگے۔ تو اس کا ہمسایہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا کہ ”وہ آدمی فوت ہو گیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کیا خبر؟“ اس نے کہا: ”میں نے اسے دیکھا ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلاشبہ وہ نہیں مرا ہے۔“ تو وہ لوٹ گیا۔ گھر والے اس آدمی پر پھر رونے لگے تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا کہ ”وہ مر گیا ہے۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نہیں مرا ہے۔“ تو وہ لوٹ گیا۔ تو لوگ اس پر پھر رونے لگے۔ اس کی بیوی نے کہا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاؤ اور انہیں خبر کرو۔“ اس آدمی نے کہا: ”اے اللہ! اس پر لعنت کر۔“ پھر وہ آدمی آیا اور دیکھا کہ اس نے اپنے آپ کو تیر (یا نیزے) کے پھل سے جو اس کے پاس تھا ذبح کر لیا تھا۔ تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف چلا اور آپ کو خبر دی کہ وہ مر گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہیں کیسے خبر ہوئی؟“ اس نے کہا: ”میں نے اسے دیکھا ہے کہ اس نے نیزے کے پھل کے ساتھ اپنے آپ کو ذبح کر لیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا تو نے خود اسے دیکھا ہے؟“ اس نے کہا: ”ہاں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھوں گا۔“ [سنن ابي داود/كتاب الجنائز /حدیث: 3185]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 2160)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/الجنائز 36 (978)، سنن الترمذی/الجنائز 68 (1066)، سنن النسائی/الجنائز 68 (1963)، سنن ابن ماجہ/الجنائز 31 (1526)، مسند احمد (5/87، 92، 94، 96، 97) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم (978)
حدیث نمبر: 20816
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ ، أَخْبَرَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ: مَاتَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَاتَ فُلَانٌ، قَالَ:" لَمْ يَمُتْ"، ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ، ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَأَخْبَرَهُ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ مَاتَ؟" قَالَ: نَحَرَ نَفْسَهُ بِمِشْقَصٍ، قَالَ: فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں ایک آدمی فوت ہوگیا ایک آدمی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اطلاع دینے کے لئے آیا کہ یارسول اللہ فلاں آدمی فوت ہوگیا ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ مرا نہیں ہے اس نے تین مرتبہ آکر اس کی خبر دی پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا کہ وہ کیسے مرا ہے؟ اس نے بتایا کہ اس نے چھری سے اپنا سینہ چاک کردیا ہے (خودکشی کرلی) یہ سن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھائی۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20816]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 20910
حَدَّثَنَا عَبْد اللَّهِ، حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ يَعْنِي ابْنَ مَنْصُورٍ السَّلُولِيَّ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ،" أَنَّ رَجُلًا نَحَرَ نَفْسَهُ بِمِشْقَصٍ، فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور باسعادت میں ایک شخص نے چھری سے اپنا سینہ چاک کرلیا خودکشی کرلی یہ سن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھائی۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20910]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 21030
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، وَشَرِيكٌ ، وحجاج ، قَالَ: حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ،" أَنَّ رَجُلًا قَتَلَ نَفْسَهُ قَالَ حَجَّاجٌ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دور باسعادت میں پتہ چلا کہ ایک آدمی نے خودکشی کرلی ہے یہ سن کر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہ پڑھائی۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 21030]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 6474
عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ مَاتَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَاتَ فُلَانٌ قَالَ لَمْ يَمُتْ ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَيْفَ مَاتَ قَالَ نَحَرَ نَفْسَهُ بِمِشْقَصٍ قَالَ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ وَفِي لَفْظٍ قَالَ إِذًا لَا أُصَلِّي عَلَيْهِ
۔ سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے عہد رسالت میں ایک آدمی فوت ہوگیا، ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوااور کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں آدمی فوت ہوگیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: وہ ابھی تک نہیں مرا۔ پھر وہ آدمی دوسری مرتبہ اور پھر تیسری مرتبہ آیا اور وہی بات کہی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس سے فرمایا: وہ کس طرح مرا ہے؟ اس نے کہا: جی اس نے خود کو نیزہ مار کر ذبح کر دیا ہے، پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی، ایک روایت میں ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تب میں اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھوں گا۔ [الفتح الربانی/مسائل القتل والجرائم الأخرى وأحكام الدماء/حدیث: 6474]
تخریج الحدیث: «أخرجه مطولا و مختصرا مسلم: 978، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20816 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21101»
وضاحت: فوائد: … آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا نمازِ جنازہ نہ پڑھنا، یہ ایک تادیبی کاروائی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس مقام پر اپنے عمل کے ذریعے اس فعل کی سنگینی کو بیان کرنا چاہتے تھے، تاکہ لوگ عبرت حاصل کریں، وگرنہ حدیث نمبر (۶۴۷۰) کے فوائد میں دی گئی حدیث کے مطابق آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسے شخص کے لیے مغفرت کی دعا کی تھی۔
الحكم على الحديث:
أخرجه مطولا و مختصرا مسلم: 978
حدیث نمبر: 1363
أخبرنا أبو عبد الله محمد بن عبد الله الأصبهاني، حدثنا أحمد بن مِهْران بن خالد الأصبهاني، حدثنا عُبيد الله بن موسى، حدثنا إسرائيل، عن سِمَاك بن حَرْب، عن جابر بن سَمُرة قال: مات رجلٌ على عهد النبي ﷺ فأتاه رجلٌ، فقال: مات فلان، فقال له النبي ﷺ:"لم يَمُتْ"، ثم أتاه الثانيةَ، فقال: مات فلان، فقال رسول الله ﷺ:"لم يَمُتْ"، ثم أتاه الثالثةَ، فقال: مات فلان، فقال رسول الله ﷺ:"كيف مات؟" قال: نَحَرَ نفسَه بمِشْقَصٍ كان معه، فلم يُصلِّ عليه النبيُّ ﷺ (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه!
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے عہد مبارک میں ایک شخص کا انتقال ہوا تو ایک آدمی نے آ کر عرض کیا: فلاں شخص فوت ہو گیا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا: ”وہ نہیں مرا۔“ وہ شخص دوسری بار آیا اور عرض کیا کہ فلاں فوت ہو گیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پھر فرمایا: ”وہ نہیں مرا۔“ جب وہ تیسری مرتبہ آیا اور کہا کہ فلاں فوت ہو گیا ہے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”وہ کیسے مرا؟“ اس نے بتایا کہ اس نے اپنے پاس موجود چوڑے پھل والے تیر «مِشْقَصٍ» کے ذریعے خودکشی کر لی ہے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نمازِ جنازہ نہیں پڑھائی۔
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1363]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے، لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا! [المستدرك على الصحيحين/كتاب الجنائز/حدیث: 1363]
تخریج الحدیث: «إسناده حسن،من أجل سماك بن حرب وأحمد بن مهران الأصبهاني. إسرائيل: هو ابن يونس السبيعي.» [ترقيم الرساله 1363] [ترقيم الشركة 1351]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن
حدیث نمبر: 3737
3737. عن جابر بن سمرة قال: أتي النبي صلى الله عليه وسلم برجل قتل نفسه بمشاقص، فلم يُصَلّ عليه.
وفي رواية: ذكرت قصة هذا الرجل بأنه مرض، فصيح عليه، فجاء جاره إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال [له] : إنه قد مات، قال: وما يُدْريك؟ قال: أنا رأيته، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنَّه لم يمت، قال: فرجع، فصيح عليه، فجاء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: إنه قد مات، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إنه لم يمت فرجع، فصيح عليه، فقــــــــالت امرأته: انطلق إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره، فقال الرجل: اللهم العنه، قال: ثم انطلق الرجل، فرآه قد نحر نفسه بمشْقَص معه، فانطلق إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره أنه قد مات، فقال: وما يُدريك؟ قال: رأيته ينحر نفسه بمشاقِصَ معه، قال: أنت رأيته؟ قال: نعم، قال: إذاً لا أصلي عليه.
وفي رواية: ذكرت قصة هذا الرجل بأنه مرض، فصيح عليه، فجاء جاره إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال [له] : إنه قد مات، قال: وما يُدْريك؟ قال: أنا رأيته، قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: إنَّه لم يمت، قال: فرجع، فصيح عليه، فجاء إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: إنه قد مات، فقال النبي صلى الله عليه وسلم: إنه لم يمت فرجع، فصيح عليه، فقــــــــالت امرأته: انطلق إلى رسول الله صلى الله عليه وسلم فأخبره، فقال الرجل: اللهم العنه، قال: ثم انطلق الرجل، فرآه قد نحر نفسه بمشْقَص معه، فانطلق إلى النبي صلى الله عليه وسلم فأخبره أنه قد مات، فقال: وما يُدريك؟ قال: رأيته ينحر نفسه بمشاقِصَ معه، قال: أنت رأيته؟ قال: نعم، قال: إذاً لا أصلي عليه.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الجنائز (978) عن عون بن سلاَّم، أخبرنا زهير، عن سماك، عن جابر فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6833
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ وَأَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ، أَخْبَرَنِي أَحْمَدُ بْنُ سَهْلٍ الْبُخَارِيُّ، ثنا صَالِحُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبِيبٍ الْحَافِظُ، ثنا عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ قَالَا: ثنا زُهَيْرٌ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ، قَالَ:" أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ قَتَلَ نَفْسَهَ بِمَشَاقِصَ فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ" هَذَا لَفْظُ حَدِيثِ عَوْنِ بْنِ سَلَّامٍ، وَفِي حَدِيثِ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ قَالَ: مَرِضَ رَجُلٌ فَصِيحَ عَلَيْهِ فَجَاءَ رَجُلٌ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنَّهُ مَاتَ، قَالَ:" مَا يُدْرِيكَ"، قَالَ: إِنَّهُ صِيحَ عَلَيْهِ، قَالَ: رَسُولُ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّهُ لَمْ يَمُتْ"، ثُمَّ انْطَلَقَ الرَّجُلُ، فَرَآهُ قَدْ نَحَرَ نَفْسَهُ بِمَشَاقِصَ، فَانْطَلَقَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ، فَأَخْبَرَهُ أَنَّهُ مَاتَ، فَقَالَ:" مَا يُدْرِيكَ"، قَالَ رَأَيْتُهُ نَحَرَ نَفْسَهَ بِمَشَاقِصَ، قَالَ:" إِذًا لَا أُصَلِّي عَلَيْهِ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ عَوْنِ بْنِ سَلَّامٍ مُخْتَصَرًا، وَقَدْ رُوِّينَا عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْحَنْظَلِيِّ أَنَّهُ صَلَّى الله عَلَيهِ وَسَلَّمَ، إِنَّمَا قَالَ ذَلِكَ لِيُحَذِّرَ النَّاسَ بِتَرْكِ الصَّلَاةِ عَلَيْهِ فَلَا يَرْتَكِبُوا كَمَا ارْتَكَبَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایسے شخص کو لایا گیا جس نے اپنے کو تیر کے ساتھ قتل کیا تھا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کا جنازہ نہ پڑھا۔
احمد بن یونس ایک حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی بیمار ہو گیا اور لوگ اس پر چیخے، ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: وہ شخص (مریض) فوت ہو گیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کیسے علم ہوا؟“ اس نے کہا: اس پر چیخ و پکار کی گئی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ فوت نہیں ہوا۔“ پھر وہ آدمی چلا گیا تاکہ وہ دیکھے، تو اس نے دیکھا کہ اس نے اپنے کو تیر کے ساتھ ذبح کر لیا ہے۔ پھر وہ چلا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دے کہ وہ فوت ہو چکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تجھے کیسے علم ہوا؟“ تو اس نے کہا: میں نے دیکھا ہے کہ اس نے اپنے کو تیر کے ساتھ قتل کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میں اس کا جنازہ نہیں پڑھوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6833]
احمد بن یونس ایک حدیث میں بیان کرتے ہیں کہ ایک آدمی بیمار ہو گیا اور لوگ اس پر چیخے، ایک آدمی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا: وہ شخص (مریض) فوت ہو گیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھے کیسے علم ہوا؟“ اس نے کہا: اس پر چیخ و پکار کی گئی ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ فوت نہیں ہوا۔“ پھر وہ آدمی چلا گیا تاکہ وہ دیکھے، تو اس نے دیکھا کہ اس نے اپنے کو تیر کے ساتھ ذبح کر لیا ہے۔ پھر وہ چلا گیا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر دے کہ وہ فوت ہو چکا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت فرمایا: ”تجھے کیسے علم ہوا؟“ تو اس نے کہا: میں نے دیکھا ہے کہ اس نے اپنے کو تیر کے ساتھ قتل کیا ہے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تب تو میں اس کا جنازہ نہیں پڑھوں گا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الجنائز/حدیث: 6833]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ المسلم»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1907
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، (ح) وَثَنَا يُوسُفُ الْقَاضِي ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ، يَقُولُ: مَاتَ رَجُلٌ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ مَاتَ فُلَانٌ، قَالَ: " لَمْ يَمُتْ " ثُمَّ أَتَاهُ الثَّانِيَةَ ثُمَّ الثَّالِثَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كَيْفَ مَاتَ؟ " قَالَ: نَحَرَ نَفْسَهُ بِمِشْقَصٍ كَانَ عِنْدَهُ، فَلَمْ يُصَلِّ عَلَيْهِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی فوت ہو گیا، تو ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا: اے اللہ کے رسول! فلاں شخص فوت ہو گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ نہیں مرا۔“ پھر وہ دوسری بار آیا، پھر تیسری بار آیا، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”وہ کیسے مرا؟“ اس نے کہا: اس نے اپنے پاس موجود تیر کے پھل سے خود کو ذبح کر لیا۔ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ نہیں پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1907]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 223، حدیث 1920»