الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
19. بَابُ مَا جَاءَ مُشْتَرَكًا فِي تَعْجِيلِ الْفِطْرِ وَتَأْخِيرِ السَّحُورِ
روزہ جلدی افطار کرنے اور سحری دیر سے کھانے (دونوں چیزوں) کا اکٹھابیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 3720 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
الفتح الربانی: 3720
مسند احمد: 21507
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 4875
حدیث نمبر: 3720
عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: ( (لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْفِطْرَ وَأَخَّرُوا السُّحُورَ) )
۔ سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میری امت اس وقت تک خیر و بھلائی پر رہے گی، جب تک روزہ افطار کرنے میں جلدی اور سحری کھانے میں تاخیر کرتی رہے گی۔ [الفتح الربانی/كتاب الصيام/حدیث: 3720]
تخریج الحدیث: «متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري، وھذا اسناد ضعيف، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 21312 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 21637»
الحكم على الحديث:
متن الحديث صحيح بالاحاديث الاخري
حدیث نمبر: 21507
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ غَيْلَانَ ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الْحِمْصِيِّ ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِبِلَالٍ: " أَنْتَ يَا بِلَالُ تُؤَذِّنُ إِذَا كَانَ الصُّبْحُ سَاطِعًا فِي السَّمَاءِ، فَلَيْسَ ذَلِكَ بِالصُّبْحِ، إِنَّمَا الصُّبْحُ هَكَذَا مُعْتَرِضًا" ثُمَّ دَعَا بِسَحُورِهِ فَتَسَحَّرَ، وَكَانَ يَقُولُ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا أَخَّرُوا السَّحُورَ، وَعَجَّلُوا الْفِطْرَ" .
حضرت ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا بلال! تم اس وقت اذان دیتے ہو جب آسمان پر طلوع فجر ہوجاتی ہے حالانکہ اصل صبح صادق وہ نہیں ہوتی صبح صادق تو چوڑائی کی حالت میں نمودار ہوتی ہے پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سحری منگوا کر اسے تناول فرمایا: اور فرماتے تھے کہ میری امت اس وقت تک خیر پر رہے گی جب تک وہ سحری میں تاخیر اور افطاری میں تعجیل کرتی رہے گی۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 21507]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف، ابن لهيعة ضعيف، وسليمان وعدي مجهولان
حدیث نمبر: 4875
عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا تَزَالُ أُمَّتِي بِخَيْرٍ مَا عَجَّلُوا الْإِفْطَارَ وَأَخَّرُوا السَّحُورَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَجْهُولٌ.
سیدنا ابوذر غفاری رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”میری امت مسلسل بھلائی پر گامزن رہے گی جب تک وہ افطاری جلدی کرتے رہیں گے اور سحری تاخیر سے کرتے رہیں گے“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوعثمان ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4875]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی سلیمان بن ابوعثمان ہے ابوحاتم کہتے ہیں: یہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصيام/حدیث: 4875]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسند أحمد برقم: 20805»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف