الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
30. بَابُ مَا جَاءَ فِي التَّمَتُّعِ بِالْعُمْرَةِ إِلَى الْحَجِّ
حج تمتع کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4187 (کل: 20 مقامات، 9 کتب)
سنن نسائی: 2727
مصنف ابن ابی شیبہ: 14879
السنن الكبرى للبيهقي: 8850
المعجم الاوسط: 8529
11 تا 20
حدیث نمبر: 11874
عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ بَعَثَ إِلَيَّ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي مَرَضِهِ فَأَتَيْتُهُ فَقَالَ لِي إِنِّي كُنْتُ أُحَدِّثُكَ بِأَحَادِيثَ لَعَلَّ اللَّهَ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَنْفَعُكَ بِهَا بَعْدِي وَاعْلَمْ أَنَّهُ كَانَ يُسَلَّمُ عَلَيَّ فَإِنْ عِشْتُ فَاكْتُمْ عَلَيَّ وَإِنْ مِتُّ فَحَدِّثْ إِنْ شِئْتَ وَفِي رِوَايَةٍ وَإِنَّهُ كَانَ يُسَلَّمُ عَلَيَّ فَلَمَّا اكْتَوَيْتُ أَمْسَكَ عَنِّي فَلَمَّا تَرَكْتُهُ عَادَ إِلَيَّ وَاعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَمَعَ بَيْنَ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ فِيهَا كِتَابٌ وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ رَجُلٌ فِيهَا بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ
مطرف بن عبداللہ سے مروی ہے کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ مرض الموت میں مبتلا تھے، انہوں نے مجھے پیغام بھیج کر بلوایا، جب میں ان کی خدمت میں آیا تو انہوں نے مجھ سے کہا: میں آپ کو احادیث سنایا کرتا تھا، امید ہے کہ میرے بعد اللہ تعالیٰ ان احادیث سے فائدہ پہنچائے گا، تمہیں معلوم ہونا چاہیے کہ شدت مرض کے دوران میرے صبر کرنے کی وجہ سے اللہ کے فرشتے آکر مجھے سلام کہا کرتے تھے، اگر میں زندہ رہوں تو تم میری اس بات کا لوگوں کے سامنے اظہار نہ کرنا اور اگر میرا انتقال ہو جائے تو چاہو تو لوگوں کو بتلا دینا۔ ایک روایت میں ہے: اللہ کے فرشتے مجھے سلام کہا کرتے تھے، مگر جب میں نے اپنے زخم کو داغ لگوایا تو سلام کا یہ سلسلہ مجھ سے رک گیا، پھر جب میں نے اس عمل کو ترک کیا تو یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہو گیا۔ تم یہ بھی جان رکھو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حج اور عمرہ کو ایک ہی احرام میں جمع کیا تھا اور اس کے بعد نہ کتاب اللہ میں اس سے منع کیا گیا اور نہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خود اس سے منع فرمایا، بس ایک آدمی اس بارے میں اپنی رائے سے اس سے منع کرتا ہے۔ [الفتح الربانی/أبواب فى فضائل بعض الصحابة الكرام/حدیث: 11874]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم: 1226، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 19841 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20080»
وضاحت: فوائد: … سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ہجرت کے ساتویں سال خیبر کے موقع پر مشرف با سلام ہوئے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ متعدد غزوات میں حصہ لیا، فتح مکہ کے موقعہ پر بنو خزاعہ کے علم بردار تھے، دین کے بہت بڑے عالم اور فقیہ تھے، امیر المومنین سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے انہیں بصرہ کی طرف روانہ کیا تھا تاکہ وہاں کے لوگوں کو دین کے احکام سکھا یا کریں، مستجاب الدعوات تھے، اہل بصرہ کہا کرتے تھے کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو حفاظت کرنے والے فرشتوں دکھائی دیا کرتے تھے اور وہ ان سے ہم کلام بھی ہوا کرتے تھے، اللہ تعالیٰ نے ان کو اپنی حفاظت میں رکھا اور صحابۂ کرام کے مابین جو اختلافات اور لڑائیاں ہوتی رہیں،یہ ان میں ملوث نہ ہوئے۔بصرہ میں (۵۲) سن ہجری میں ان کی وفات ہوئی۔
اس حدیث کے آخر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جوحج افراد کو افضل سمجھتے تھے اور حج تمتع سے منع کیا کرتے تھے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی سفر میں حج اور عمرہ کو جمع کیا تھا اور اس سے منع بھی نہیں کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کیاحق حاصل ہے کہ وہ لوگوں کو اس سے منع کریں، حج کے مسائل میں یہ حکم اور اس کی وجہ گزر چکی ہے۔
اس حدیث کے آخر میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جوحج افراد کو افضل سمجھتے تھے اور حج تمتع سے منع کیا کرتے تھے، سیدنا عمران رضی اللہ عنہ یہ کہنا چاہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک ہی سفر میں حج اور عمرہ کو جمع کیا تھا اور اس سے منع بھی نہیں کیا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو کیاحق حاصل ہے کہ وہ لوگوں کو اس سے منع کریں، حج کے مسائل میں یہ حکم اور اس کی وجہ گزر چکی ہے۔
الحكم على الحديث:
اخرجه مسلم: 1226
حدیث نمبر: 586
586. عن مطرّف قال: قال لي عمران بن حصين: أحدِّثُك حديثاً عسى الله أن ينفعك به: إنّ رسول الله صلى الله عليه وسلم جمع بين حجّة وعمرة ثم لم ينه عنه حتى مات، ولم ينـزل فيه قرآن يحرّمه. وقد كان يُسلَّم عليَّ حتى اكتويتُ، فتُرِكتْ، ثم تَركتُ الكيَّ فعاد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحجّ (1226: 167) من حديث شعبة، عن حميد ابن هلال، عن مطرف، به.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 10299
10299- عن مطرف قال: قال لي عمران بن حصين: أحدثك حديثا عسى الله أن ينفعك به: إن رسول الله صلى الله عليه وسلم جمع بين حجة وعمرة، ثم لم يَنْهَ عنه حتى مات، ولم ينزل فيه قرآن يحرمه، وقد كان يسلم عليّ حتى اكتويت فتركت، ثم تركت الكيّ فعاد.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الحج (167:1226) عن عبيد الله بن معاذ، حدثنا أبي، حدثنا شعبة، عن حميد بن هلال، عن مطرف قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 8850
حدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ فُورَكٍ، أنبأ عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا يُونُسُ بْنُ حَبِيبٍ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ الْعَدَوِيُّ، سَمِعْتُ مُطَرِّفَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، يُحَدِّثُ عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، قَالَ: قَالَ لِي: أَلَا أُحدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ؟،" إنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ، ثُمَّ لَمْ يَنْهَ عَنْهُ، وَلَمْ يَنْزِلْ قُرْآنٌ يُحرِّمُهُ، وَأَنَّهُ قَدْ كَانَ يُسَلِّمُ عَلَيَّ، فَلَمَّا اكْتَوَيْتُ انْقَطَعَ عَنِّي، فَلَمَّا تَرَكْتُ عَادَ إِلَيَّ" يَعْنِي الْمَلَائِكَةَ ⦗٢٢⦘ أَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ مِنْ حَدِيثِ شُعْبَةَ، وَبِهَذَا الْمَعْنَى رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ مُطَرِّفٍ وَرَوَاهُ هَمَّامٌ عَنْ قَتَادَةَ فِي الْمُتْعَةِ، وَكَذَلِكَ مُحَمَّدُ بْنُ وَاسِعٍ عَنْ مُطَرِّفٍ فِي الْمُتْعَةِ، وَكَذَلِكَ أَبُو رَجَاءٍ الْعُطَارِدِيُّ، عَنْ عِمْرَانَ فِي الْمُتْعَةِ، وَفِي رِوَايَةِ أَبِي الْعَلَاءِ عَنْ مُطَرِّفٍ، عَنْ عِمْرَانَ، قَالَ: أَعْلَمُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْمَرَ طَائِفَةً مِنْ أَهْلِهِ فِي الْعَشَرَةِ، وَقَصْدُهُ مِنْ جَمِيعِ ذَلِكَ بَيَانُ جَوَازِ الْعُمْرَةِ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ، وَقَوْلُهُ: جَمَعَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ، إِنْ كَانَ الرَّاوِي حَفِظَهُ يُحتَمَلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ إِذْنَهُ فِيهِ، وَأَمْرَهُ بَعْضَ أَصْحَابِهِ بِذَلِكَ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
مطرف بن عبداللہ بن شخیر رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ مجھے عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تجھے ایسی بات نہ بتاؤں جو تجھے نفع دے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج و عمرہ کو جمع کیا اور پھر اس سے منع نہیں فرمایا اور نہ ہی قرآن اس کو حرام کرنے کے لیے اترا اور فرشتے مجھ سے سلام لیتے تھے، جب میں نے داغ لگوایا تو وہ رک گئے اور جب میں نے داغ لگوانا چھوڑ دیا، وہ پھر آنے لگے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الحج/حدیث: 8850]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ مسلم 1226۔ احمد 4/ 27»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 15304
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، (ح) . وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ قَالَا: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ الشِّخِّيرِ ، عَنْ أَخِيهِ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ قَالَ: اعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ أَعْمَرَ طَائِفَةً مِنْ أَهْلِهِ فِي الْعَشْرِ، ثُمَّ لَمْ يَنْهَ عَنْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَمْ يَنْزِلْ فِيهَا قُرْآنٌ، فَقَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جان لو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے گھر والوں کے ایک گروہ کو ذوالحجہ کے دس دنوں میں عمرہ کروایا، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا، اور نہ ہی اس بارے میں کوئی قرآن نازل ہوا، تو کسی آدمی نے اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15304]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 112، حدیث 213»
حدیث نمبر: 15323
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، ثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : اعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْ جَمَعَ بَيْنَ حَجَّةٍ وَعُمْرَةٍ، ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ فِيهَا كِتَابٌ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ رَجُلٌ فِيهَا بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.
مطرف بن عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: جان لو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کیا، پھر اس بارے میں (اللہ کی) کتاب میں کچھ نازل نہیں ہوا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا، کسی آدمی نے اس بارے میں اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15323]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 117، حدیث 232»
حدیث نمبر: 15327
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَنْصَارِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ مُطَرِّفٍ ، قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : اعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ جَمَعَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ، ثُمَّ لَمْ يَنْزِلْ فِيهَا كِتَابٌ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِيهَا رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.
مطرف بن عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: جان لو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کیا، پھر اس بارے میں (اللہ کی) کتاب میں کچھ نازل نہیں ہوا، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا، کسی آدمی نے اس بارے میں اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15327]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 118، حدیث 236»
حدیث نمبر: 15339
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنْ شُعْبَةَ ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ هِلَالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ لِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : أَلَا أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللهَ يَنْفَعُكَ بِهِ، إِنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - جَمَعَ بَيْنَ الْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَلَمْ يَنْزِلْ قُرْآنٌ يُحَرِّمُهُ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ حَتَّى مَاتَ قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.
مطرف بن عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے فرمایا: کیا میں تمہیں ایک حدیث نہ سناؤں جس سے شاید اللہ تمہیں فائدہ پہنچائے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کیا، پھر کوئی ایسا قرآن نازل نہیں ہوا جو اسے حرام کرتا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، کسی آدمی نے اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15339]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 123، حدیث 248»
حدیث نمبر: 15374
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا مُسَدَّدٌ ، ثَنَا بِشْرُ بْنُ الْفَضْلِ ، ثَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ أَبِي رَجَاءٍ قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : نَزَلَتْ آيَةُ الْمُتْعَةِ فِي كِتَابِ اللهِ، يَعْنِي مُتْعَةَ الْحَجِّ فَأُمِرَ بِهَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَلَمْ تَنْزِلْ آيَةٌ تَنْسَخُ آيَةَ مُتْعَةِ الْحَجِّ، وَلَمْ يَنْهَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَنْهَا حَتَّى مَاتَ. قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بشر بن المفضل) كما في السنن الكبرى للنسائي (10965) .
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب: (بشر بن المفضل) كما في السنن الكبرى للنسائي (10965) .
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے فرمایا: متعہ کی آیت اللہ کی کتاب میں نازل ہوئی - یعنی حج تمتع - تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا حکم دیا گیا، اور کوئی ایسی آیت نازل نہیں ہوئی جو حج تمتع کی آیت کو منسوخ کرتی، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع نہیں فرمایا یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہو گئی، کسی آدمی نے اپنی رائے سے جو چاہا کہا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15374]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 135، حدیث 283»
حدیث نمبر: 8529
حَدَّثَنَا مُعَاذٌ قَالَ: ثَنَا مُسَدَّدٌ قَالَ: نَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ ، عَنْ مُطَرِّفٍ قَالَ: قَالَ عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ : إِنِّي أُحَدِّثُكَ حَدِيثًا لَعَلَّ اللهَ أَنْ يَنْفَعَكَ بِهِ، اعْلَمْ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ جَمَعَ بَيْنَ حَجٍّ وَعُمْرَةٍ، وَلَمْ يَنْزِلْ قُرْآنٌ يَنْسَخُهُ، وَلَمْ يَنْهَ عَنْهُ حَتَّى مَاتَ I "، قَالَ رَجُلٌ بِرَأْيِهِ مَا شَاءَ لَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ .
مطرف رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے (مجھ سے) فرمایا: ”میں تمہیں ایک حدیث سناتا ہوں، امید ہے کہ اللہ تعالیٰ تمہیں اس سے نفع دے گا۔ جان لو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حج اور عمرہ کو اکٹھا کیا (یعنی حجِ تمتع کیا)، اور نہ اس کے منسوخ کرنے والا کوئی قرآنی حکم نازل ہوا اور نہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے وفات تک اس سے منع فرمایا۔ (اس کے باوجود) ایک شخص نے اپنی رائے سے جو چاہا کہہ دیا۔“
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے عبد الوارث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8529]
امام طبرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ”اس حدیث کو ایوب سے عبد الوارث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا۔“ [المعجم الأوسط/باب الميم/حدیث: 8529]
تخریج الحدیث: «أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1571، 4518، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1226، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3938، 3937، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 2405، 8485، والنسائي فى «المجتبى» برقم: 2725 / 8، 2726 / 9، 2727 / 10، 2738 / 8، والنسائي فى «السنن الكبرى» برقم: 3692، 3693، 3694، 3705، 10965، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2484، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1854، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2978، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 8822، 8939، 8956، 8959، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2633، وأحمد فى «مسنده» برقم: 20155، 20156، 20147، 20166، 20167، 20213، 20225، 20239، 20252، 20259، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 866، والبزار فى «مسنده» برقم: 3522، 3524، 3536، 3587، وابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 1174، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 13203، 14502، 35837، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 3669، 3670، 3706، 7168، والطبراني فى «الكبير» برقم: 211، 215، 214، 212، 213، 228، 233، 234، 231، 232، 235، 236، 243، 249، 250، 248، 251، 255، 252، 254، 283، 389، 436، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 1532»