الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
52. بَابُ اسْتِلَامِ الرُّكْنِ الْأَسْوَدِ وَالْيَمَانِيِّ وَعَدَمِ اسْتِلَامِ الرُّكْنَيْنِ الْآخَرِينَ
حجراسود اور رکن یمانی کا استلام کرنے اور دوسرے دو کونوں کا استلام نہ کرنے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 4349 (کل: 9 مقامات، 7 کتب)
مصنف ابن ابی شیبہ: 15666
الجامع الكامل: 4982
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 5472
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 182
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 2527
حدیث نمبر: 4349
عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الرُّكْنِ الَّذِي يَلِي الْبَابَ مِمَّا يَلِي الْحَجَرَ، أَخَذْتُ بِيَدِهِ لِيَسْتَلِمَ، فَقَالَ: أَمَا طُفْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَهَلْ رَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُهُ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَانْفُذْ عِنْدَكَ، فَإِنَّ لَكَ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أُسْوَةً حَسَنَةً
۔ سیدنایعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمربن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کیا،جب میں بیت اللہ کے دروازے سے حطیم والے کونے کے پاس پہنچا تو میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھام لیا تاکہ وہ اس کو نے کا بھی استلام کرلیں، لیکن سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ بیت اللہ کا طواف کیا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی ہاں، کیا ہے۔ انھوں نے کہا: توکیا تم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کونوں کا استلام کیا ہو؟ میں نے کہا: جی نہیں۔تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر اس کو چھوڑو اور آگے بڑھو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں ہی بہترین نمونہ ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4349]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرجه ابويعلي: 182، وعبد الرزاق: 8945، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 253 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 253»
الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم ۔ أخرجه ابويعلي: 182
حدیث نمبر: 253
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَتِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ،" فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الرُّكْنِ الَّذِي يَلِي الْبَابَ مِمَّا يَلِي الْحَجَرَ، أَخَذْتُ بِيَدِهِ لِيَسْتَلِمَ، فَقَالَ: أَمَا طُفْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَهَلْ رَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُهُ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَانْفُذْ عَنْكَ، فَإِنَّ لَكَ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةً حَسَنَةً".
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کیا، جب میں دروازے کے ساتھ والے رکن (رکن عراقی) پر پہنچا تو میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ لیا تاکہ وہ استلام کر لیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کبھی طواف نہیں کیا؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں! فرمایا: تو کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ میں نے کہا: نہیں! فرمایا: پھر اسے چھوڑ دو، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں تمہارے لئے اسوہ حسنہ موجود ہے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 253]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 313
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا رَوْحٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَتِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَابَيْهِ ، عَنْ بَعْضِ بَنِي يَعْلَى ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ، قَالَ يَعْلَى: فَكُنْتُ مِمَّا يَلِي الْبَيْتَ، فَلَمَّا بَلَغْتُ الرُّكْنَ الْغَرْبِيَّ الَّذِي يَلِي الْأَسْوَدَ، جَرَرْتُ بِيَدِهِ لِيَسْتَلِمَ، فَقَالَ:" مَا شَأْنُكَ؟ فَقُلْتُ: أَلَا تَسْتَلِمُ؟ قَالَ: أَلَمْ تَطُفْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: أَفَرَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْغَرْبِيَّيْنِ؟ قَالَ: فَقُلْتُ لَا، قَالَ: أَفَلَيْسَ لَكَ فِيهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَانْفُذْ عَنْكَ".
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کیا، انہوں نے حجر اسود کا استلام کیا، جب میں حجر اسود کے بعد والے غربی کونے پر پہنچا تو میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ لیا تاکہ وہ استلام کر لیں، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تمہیں کیا ہوا؟ میں نے کہا کیا آپ استلام نہیں کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کبھی طواف نہیں کیا؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں! فرمایا: تو کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں غربی کونوں کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ میں نے کہا نہیں! انہوں نے فرمایا: کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں تمہارے لئے اسوہ حسنہ موجود نہیں ہے؟ میں نے عرض کیا کیوں نہیں، انہوں نے فرمایا: پھر اسے چھوڑ دو۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 313]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، وجهالة بعض بني يعلى لا تضر، فقد روي عبدالله بن بابيه هذا الحديث عن يعلى بن أمية دون واسطة
ترقیم عوامۃ: 15221 ترقیم الشثری: -- 15666
حدثنا ابو بكر، قال: حدثنا علي بن هاشم ، عن ابن ابي ليلى ، عن عطاء ، عن يعلى بن امية ، قال: لما ان حج عمر استلم الركن , وكان يعلى بن امية يستلم الاركان كلها , فقال له عمر: يا يعلى ما تفعل؟ قال: استلمها كلها، لانه ليس شيء من البيت يهجر , قال: فقال عمر : اما رسول الله صلى الله عليه وسلم لم يستلم منها إلا الحجر؟ قال: بلى , قال: فما لك به اسوة؟ قال: بلى"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ن].
(٢) في [ن]: (به بسوء).
(٣) ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى، أخرجه الطبراني في الأوسط (٥٠٥٣)، وبنحوه أخرجه أحمد (٢٥٣)، وعبد الرزاق (٨٩٤٥)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٢٠٥، وأبو يعلى (١٨٢)، والبيهقي ٥/ ٧٧، والضياء (٢٩٧)، والفاكهي (١٨٤)، وابن الجوزي في التحقيق (١٢٩٩)، والخطيب في الموضح ١/ ٣٠٤، والأزرقي ١/ ٣٣٥.
حضرت عطاء سے مروی ہے کہ جب حضرت عمر نے حج کیا تو حجر اسود کا استلام کیا، اور حضرت یعلی رضی اللہ عنہ بن امیہ نے تمام ارکان کا استلام کیا، حضرت عمر نے ان سے فرمایا: اے یعلی رضی اللہ عنہ! یہ آپ نے کیا کیا؟ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں نے تمام ارکان کا استلام کیا ہے کیونکہ خانہ کعبہ کی کوئی چیز ایسی نہیں ہے جس کو (بغیر استلام کے) چھوڑا جائے، حضرت عمر نے فرمایا کہ کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے صرف حجر اسود کا استلام کیا تھا؟ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیوں نہیں، حضرت عمر نے فرمایا کہ تو کیا آپ کے لیے اس میں نمونہ نہیں ہے؟ حضرت یعلی رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیوں نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحج/حدیث: 15666]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: ضعيف؛ لضعف ابن أبي ليلى .»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 297، 298، وأحمد فى «مسنده» برقم: 259، 319، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 182، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8945، ترقيم محمد عوامة: 15221»
«أخرجه الضياء المقدسي فى «الأحاديث المختارة» برقم: 297، 298، وأحمد فى «مسنده» برقم: 259، 319، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 182، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8945، ترقيم محمد عوامة: 15221»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 4350
(وَعَنْهُ مِنْ طَرِيقٍ ثَانٍ) قَالَ: طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ، قَالَ يَعْلَى فَكُنْتُ مِمَّا يَلِي الْبَيْتَ، فَلَمَّا بَلَغْتُ الرُّكْنَ الْغَرْبِيَّ الَّذِي يَلِي الْأَسْوَدَ جَرَرْتُ بِيَدِهِ لِيَسْتَلِمَ، فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ فَقُلْتُ: أَلَا تَسْتَلِمُ؟ قَالَ: أَلَمْ تَطُفْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ؟ فَقُلْتُ: بَلَى، فَقَالَ: أَفَرَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُ هَذَيْنِ الرُّكْنَيْنِ الْغَرْبِيَّيْنِ؟ قَالَ: فَقُلْتُ: لَا، قَالَ: أَفَلَيْسَ لَكَ فِيهِ أَسْوَةٌ حَسَنَةٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَانْفُذْ عَنْكَ
۔ (دوسری سند)سیدنایعلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کیا،انھوں نے حجراسود کا استلام کیا، میں بیت اللہ کے قریب تھا، جب میں حجراسود سے اگلے مغربی کونے کے پاس پہنچا تو میں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ پکڑ لیا تاکہ وہ اس کونے کا بھی استلام کرلیں لیکن انھوں نے آگے سے کہا: کیابات ہے؟ میں نے کہا: کیا آپ اس کونے کا استلام نہیں کریں گے؟ انھوں نے کہا: کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ طواف نہیں کیا؟ میں نے عرض کیا:جی کیا ہے۔انھوں نے کہا: تو کیا تم نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو ان مغربی کونوں کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ میں نے عرض کیا: جی نہیں،سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو پھر کیا تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عمل میں بہترین نمونہ نہیں ہے؟ میں نے عرض کیا: جی کیوں نہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: تو اس کو چھوڑو اور آگے کو بڑھو۔ [الفتح الربانی/كتاب الحج والعمرة/حدیث: 4350]
تخریج الحدیث: «انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 313»
الحكم على الحديث:
انظر الحديث بالطريق الاول ترقیم بيت الأفكار الدولية: 313
حدیث نمبر: 4982
4982. عن يعلى قال: طُفتُ مع عمر بن الخطاب، فلما كنتُ عند الركن الذي يلي الباب مما يلي الحجر، أخذتُ بيده ليستلم، فقال: أما طفتَ مع رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قلت: بلى. قال: فهل رأيته يستلمه؟ قلت: لا. قال: فانفذ عنك، فإنّ لك في رسول الله أسوةً حسنةً.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه الإمام أحمد (253)، وأبو يعلى (182) كلاهما من حديث يحيى، عن ابن جريج، حدثني سليمان بن عتيق، عن عبدالله بن بابيه، عن يعلى بن أمية، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 5472
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، فَلَمَّا كُنْتُ عِنْدَ الرُّكْنِ الَّذِي يَلِي الْبَابَ مِمَّا يَلِي الْحَجَرَ أَخَذْتُ بِيَدِهِ لِيَسْتَلِمَ فَقَالَ: أَمَا طُفْتَ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: فَهَلْ رَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُهُ؟ قُلْتُ: قَالَ: فَانْفُذْ عَنْكَ، فَإِنَّ لَكَ فِي رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُسْوَةً حَسَنَةً.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ. وَرَوَاهُ مِنْ طَرِيقٍ آخَرَ، وَفِيهِ رَجُلٌ لَمْ يُسَمَّ، رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ فِي الْأَوْسَطِ.
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ساتھ طواف کیا جب میں اس رکن کے پاس موجود تھا جو حجر اسود والی طرف میں دروازے کے پاس ہے، تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑا تاکہ وہ استلام کریں، تو انہوں نے فرمایا: کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طواف نہیں کیا ہے میں نے جواب دیا: جی ہاں! تو انہوں نے فرمایا کیا تم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اس کا استلام کرتے ہوئے دیکھا ہے؟ میں نے کہا:: جی نہیں! انہوں نے کہا: پھر تم اس سے گزر جاؤ کیونکہ تمہارے لئے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی طریقے میں بہترین نمونہ ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5472]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ انہوں نے اسے ایک اور سند کے ساتھ نقل کیا ہے، جس میں ایک شخص ایسا ہے، جس کا نام بیان نہیں کیا گیا ہے
یہ روایت امام طبرانی نے معجم اوسط میں نقل کی ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحج/حدیث: 5472]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلي فى المسند (182) اخرجه احمد فى المسند (2533، 13512)، أخرجه مسند أحمد برقم: 255»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 182
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَتِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ بَابَيْهِ ، عَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ:
طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الرُّكْنِ الثَّالِثِ مِمَّا يَلِي الْحَجَرَ أَوِ الْحُجُرَاتِ الَّتِي تَلِي الْبَابَ، أَخَذْتُ بِيَدِهِ لِأَسْتَلِمَ، فَقَالَ: أَمَا طُفْتَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَهَلْ رَأَيْتَهُ مُسْتَلِمَهُ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَانْفُذْ عَنْكَ فَإِنَّ لَكَ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ.
طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَلَمَّا كَانَ عِنْدَ الرُّكْنِ الثَّالِثِ مِمَّا يَلِي الْحَجَرَ أَوِ الْحُجُرَاتِ الَّتِي تَلِي الْبَابَ، أَخَذْتُ بِيَدِهِ لِأَسْتَلِمَ، فَقَالَ: أَمَا طُفْتَ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى، قَالَ: فَهَلْ رَأَيْتَهُ مُسْتَلِمَهُ؟ قُلْتُ: لَا، قَالَ: فَانْفُذْ عَنْكَ فَإِنَّ لَكَ فِي رَسُولِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ.
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”میں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بیت اللہ کا طواف کیا، پس جب ہم حجرِ اسود کی جانب سے تیسرے رکن کے پاس پہنچے، یا ان حجروں کے پاس جو دروازے کی سمت میں واقع ہیں، تو میں نے استلام کرنے کی غرض سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما، اس پر انہوں نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ طواف نہیں کیا؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، ضرور کیا ہے، انہوں نے پوچھا: ”تو کیا تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اس رکن کا استلام کرتے ہوئے دیکھا تھا؟“ میں نے جواب دیا: نہیں، تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پھر تم بھی اسے چھوڑ کر آگے بڑھ جاؤ، کیونکہ تمہارے لیے ﴿فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ (اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی ذاتِ مبارکہ میں بہترین نمونہ) موجود ہے“۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/مسند عمر بن الخطاب رضي الله عنه/حدیث: 182]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح .»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 255، وأخرجه فتح الباري برقم: 1520، وأخرجه مسند البزار برقم: 208، 250، 341، 139، 191، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1725، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2711، 2714، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5042، 5043، 5821، 7227، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 153، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 297، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 177»
«قال سعيد بن محمد السناري: قوى»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 255، وأخرجه فتح الباري برقم: 1520، وأخرجه مسند البزار برقم: 208، 250، 341، 139، 191، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 1725، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 2711، 2714، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 5042، 5043، 5821، 7227، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 153، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 297، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 177»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 2527
وَعَنْ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: "طُفْتُ مَعَ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَاسْتَلَمَ الرُّكْنَ. قَالَ يَعْلَى: فَكُنْتُ مِمَّا يَلِي الْبَابَ، فَلَمَّا بَلَغَ الرُّكْنَ الْغَرْبِيَّ الَّذِي يَلِي الْأَسْوَدَ جَرَرْتُ يَدِي لِأَسْتَلِمَ فَقَالَ: مَا شَأْنُكَ؟ فَقُلْتُ: أَلَا تَسْتَلِمُ؟ فَقَالَ: أَلَمْ تَطُفْ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: فَرَأَيْتَهُ يَسْتَلِمُ هَذَيْنَ الرُّكْنَيْنِ الْغَرْبِيَّيْنِ؟ فَقُلْتُ: لَا. قَالَ: أَفَلَيْسَ فِيهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ؟ قَالَ: قُلْتُ: بَلَى. قَالَ: فَانْبِذْ عَنْكَ". رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَاللَّفْظُ لَهُ، وَأَبُو يَعْلَى وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِسَنَدٍ فِيهِ انْقِطَاعٌ، وَالْبَيْهَقِيُّ وَقَالَ: قَالَ الشَّافِعِيُّ : وَأَمَّا الْعِلَّةُ فِيهِمَا فَنَرَى أَنَّ الْبَيْتَ لَمْ يُتَمَّمْ عَلَى قَوَاعِدِ إِبْرَاهِيمَ فَكَانَا كَسَائِرِ الْبَيْتِ.
سیدنا یعلی بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے ہمراہ بیت اللہ کا طواف کیا تو انہوں نے رکنِ (حجرِ اسود) کا استلام کیا؛ سیدنا یعلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں دروازے کی جانب تھا، چنانچہ جب وہ اس مغربی رکن کے پاس پہنچے جو حجرِ اسود کی سمت میں ہے تو میں نے استلام کی غرض سے اپنا ہاتھ بڑھایا، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: ”تمہارا کیا معاملہ ہے؟“ میں نے عرض کی: کیا آپ استلام نہیں کریں گے؟ انہوں نے فرمایا: ”کیا تم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ طواف نہیں کیا؟“ میں نے عرض کی: جی ہاں (کیا ہے)۔ انہوں نے فرمایا: ”تو کیا تم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ان دونوں مغربی ارکان کا استلام کرتے ہوئے دیکھا؟“ میں نے عرض کی: نہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”کیا تمہارے لیے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات میں ﴿أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ﴾ بہترین نمونہ نہیں ہے؟“ میں نے عرض کی: کیوں نہیں، تو انہوں نے فرمایا: ”پھر اس (ارادے) کو چھوڑ دو۔“ اسے مسدد اور احمد بن منیع نے روایت کیا ہے اور الفاظ انہی کے ہیں، نیز اسے ابو یعلی اور احمد بن حنبل نے ایسی سند سے روایت کیا ہے جس میں انقطاع ہے، جبکہ بیہقی نے بھی اسے روایت کیا ہے اور بیان کیا کہ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ان دونوں کونوں میں استلام نہ کرنے کی علت ہمارے نزدیک یہ ہے کہ بیت اللہ کی تعمیر سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی قواعد (بنیادوں) پر مکمل نہیں کی گئی تھی، لہٰذا یہ دونوں گوشے بھی بیت اللہ کے دیگر حصوں کی طرح ہی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحج/حدیث: 2527]
تخریج الحدیث: «رواه مسدد وأحمد بن منيع واللفظ له، وأبو يعلى وأحمد بن حنبل بسند فيه انقطاع، والبيهقي وقال: قال الشافعي: وأما العلة فيهما فنرى أن البيت لم يتمم على قواعد إبراهيم فكانا كسائر البيت»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 315، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8945»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 315، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 8945»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف؛ لانقطاعه