🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
30. بَابُ تَحْرِيمِ الْفِرَارِ مِنَ الزَّحْفِ إِلَّا الْمُتَحَيِّر إِلَى فِئَةٍ وَإِنْ بَعُدَتْ
لڑائی کے وقت بھاگ جانے کی حرمت کا بیان، الا یہ کہ آدمی نے اپنی جماعت کو ملنا ہو، اگرچہ وہ جماعت دور ہو
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 5012 (کل: 15 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 5012، 8315
سنن ابوداود: 2647
الادب المفرد: 972
مسند احمد: 5384، 5591، 5752، 5895
مسند الحمیدی: 704
المنتقى ابن الجارود: 1050
مصنف ابن ابی شیبہ: 35938
سنن سعید بن منصور: 985، 3716
السنن الكبرى للبيهقي: 18082، 18083
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8315
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنْتُ فِي سَرِيَّةٍ مِنْ سَرَايَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَحَاصَ النَّاسُ حَيْصَةً وَكُنْتُ فِيمَنْ حَاصَ فَقُلْنَا كَيْفَ نَصْنَعُ وَقَدْ فَرَرْنَا مِنَ الزَّحْفِ وَبُؤْنَا بِالْغَضَبِ ثُمَّ قُلْنَا لَوْ دَخَلْنَا الْمَدِينَةَ فَبِتْنَا ثُمَّ قُلْنَا لَوْ عَرَضْنَا أَنْفُسَنَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَإِنْ كَانَتْ لَهُ تَوْبَةٌ وَإِلَّا ذَهَبْنَا فَأَتَيْنَاهُ قَبْلَ صَلَاةِ الْغَدَاةِ فَخَرَجَ فَقَالَ مَنِ الْقَوْمُ قَالَ فَقُلْنَا نَحْنُ الْفَرَّارُونَ قَالَ لَا بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ أَنَا فِئَتُكُمْ وَأَنَا فِئَةُ الْمُسْلِمِينَ قَالَ فَأَتَيْنَاهُ حَتَّى قَبَّلْنَا يَدَهُ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، وہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بھیجے ہوئے سرایا میں سے ایک سریّہ کی بات ہے، میں خود بھی اس میں تھا، لوگوں نے بھاگنا شروع کر دیا اور میں بھی فرار اختیار کرنے والوں میں سے تھا، پھر ہم نے کہا: اب ہم کیا کریں، ہم تو لڑائی سے بھاگے ہیں اور غضب ِ الہی کے ساتھ لوٹے ہیں، پھر ہم نے کہا: اب ہم مدینہ میں داخل ہو جائیں اور اندر جا کر رات گزاریں، لیکن پھر ہمارے ذہن میں یہ بات آئی کہ ہم اپنے آپ کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر پیش کرتے ہیں، اگر توبہ کا حق ہوا تو ٹھیک، وگرنہ ہم چلے جائیں گے، پس ہم نمازِ فجر سے پہلے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس پہنچ گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم باہر تشریف لائے تو پوچھا: کون لوگ ہیں؟ ہم نے کہا: جی ہم ہیں، لڑائی سے بھاگ کر آ جانے والے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: نہیں نہیں، بلکہ تم تو قتال کی طرف پلٹ جانے والے ہو اور میں تمہارا مدد گار ہوں اور میں تمام مسلمانوں کی پناہ گاہ اور ان کا مددگار ہوں۔ پس ہم آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے قریب ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہاتھ پر بوسہ لیا۔ [الفتح الربانی/كتاب السلام والاستئذان وآداب أخرى/حدیث: 8315]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف يزيد بن ابي زياد، أخرجه الترمذي: 1716، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 5384 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 5384»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف يزيد بن ابي زياد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 985 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 985
نَا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: نَا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَقِينَا الْعَدُوَّ فَحَاصَ الْمُسْلِمُونَ حَيْصَةً، فَكُنْتُ فِيمَنْ حَاصَ، فَقَدِمْنَا الْمَدِينَةَ، فَتَعَرَّضْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، نَحْنُ الْفَرَّارُونَ، فَقَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ، إِنِّي فِئَتُكُمْ" .
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم دشمن سے ملے تو مسلمان ایسی بدحواسی سے بھاگے کہ میں بھی ان کے ساتھ بھاگا، پھر ہم مدینہ پہنچے اور جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے نکلے تو ہم نے ان کا سامنا کیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! ہم بھاگنے والے ہیں! تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بلکہ تم پلٹنے والے ہو، میں تمہاری پناہ ہوں۔ [سنن سعید بن منصور/كتاب التفسير/حدیث: 985]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1126، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2647، 5223، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1716، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3704، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 985، 2539، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4841، والحميدي فى (مسنده) برقم: 704، وابن أبى شيبة فى (مصنفه) برقم: 26729، 26730، 34374»

الحكم على الحديث:
سنده ضعيف لضعف يزيد بن أبي زياد.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 2539 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3716
نا خَالِدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: لَقِينَا الْعَدُوَّ فَحَاصَ النَّاسُ حَيْصَةً فَكُنْتُ فِيمَنْ حَاصَ، فَدَخَلْنَا الْمَدِينَةَ فَتَعَرَّضْنَا لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ خَرَجَ إِلَى الصَّلاةِ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ! نَحْنُ الْفَرَّارُونَ قَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونِ، إِنِّي فِئَةٌ لَكُمْ" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم دشمن سے لڑے تو لوگ گھبرا کر بھاگے اور میں بھی ان میں تھا، پھر ہم مدینہ پہنچے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی تو عرض کیا: ہم بھاگنے والے ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ تم پلٹنے والے ہو، میں تمہارے لیے پناہ ہوں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3716]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه ابن الجارود فى "المنتقى"، 1126، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2647، 5223، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1716، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3704، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 985، 2539، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 13716، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4841، والحميدي فى «مسنده» برقم: 704، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 26729، 26730، 34374» قال ابن حجر: يزيد بن أبي زياد ضعيف، كبر فتغير وصار يتلقن، وكان شيعيا

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18082
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَلَقُوا الْعَدُوَّ فَحَاصَ النَّاسُ حَيْصَةً، فَأَتَيْنَا الْمَدِينَةَ، فَفَتَحْنَا بَابَهَا، وَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، نَحْنُ الْفَرَّارُونَ. فَقَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ وَأَنَا فِئَتُكُمْ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا، وہ دشمن سے ملے تو لوگ فرار ہو گئے، ہم نے مدینہ آ کر اس کا دروازہ کھولا اور کہا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! ہم فرار ہونے والے ہیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم واپس پلٹنے والے ہو، میں بھی تمہارے گروہ میں ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18082]
تخریج الحدیث: «ضعيف»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18083
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحُسَيْنِ عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ بِشْرَانَ، أنبأ أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الرَّزَّازُ، ثنا يَحْيَى بْنُ جَعْفَرٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَاصِمٍ، ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ فَلَقِينَا الْعَدُوَّ، فَحَاصَ الْمُسْلِمُونَ حَيْصَةً، فَكُنْتُ فِيمَنْ حَاصَ، قُلْتُ فِي نَفْسِي: لَا نَدْخُلُ الْمَدِينَةَ وَقَدْ بُؤْنَا بِغَضَبٍ مِنَ اللهِ، ثُمَّ قُلْنَا: نَدْخُلُهَا فَنَمْتَارُ مِنْهَا، فَدَخَلْنَا فَلَقِينَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ خَارِجٌ إِلَى الصَّلَاةِ، فَقُلْنَا: نَحْنُ الْفَرَّارُونَ، فَقَالَ:" بَلْ أَنْتُمُ الْعَكَّارُونَ". فَقُلْنَا: يَا نَبِيَّ اللهِ، أَرَدْنَا أَنْ لَا نَدْخُلَ الْمَدِينَةَ وَأَنْ نَرْكَبَ الْبَحْرَ. قَالَ:" لَا تَفْعَلُوا فَإِنِّي فِئَةُ كُلِّ مُسْلِمٍ".
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک لشکر میں بھیجا۔ ہماری دشمن سے ملاقات ہوئی تو مسلمان بھاگ کھڑے ہوئے۔ میں بھی فرار ہونے والوں میں سے تھا۔ میں نے اپنے دل میں کہا کہ ہم مدینہ میں داخل نہ ہوں گے، کیونکہ ہم تو اللہ کے غضب سے لوٹے ہیں۔ پھر ہم نے کہا کہ ہم مدینہ میں داخل ہو کر وہاں سے کھانے پینے کا سامان لے لیں گے۔ ہم مدینہ میں داخل ہوئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لیے نکلے تھے۔ ہماری ملاقات ہوگئی، ہم نے کہا: ہم فرار ہونے والے ہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، بلکہ تم پلٹ کر جانے والے ہو۔“ ہم نے کہا: اے اللہ کے نبی! ہمارا ارادہ تھا کہ ہم مدینہ میں داخل نہ ہوں اور سمندری سفر اختیار کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایسا نہ کرو، میں ہر مسلمان کا گروہ (یعنی پلٹ کر آنے کی جگہ) ہوں۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 18083]
تخریج الحدیث: «ضعيف۔ تقدم قبله»

الحكم على الحديث:
ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں