🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَابُ مَا جَاءَ فِي وَلَدِ الزَّنَا
زنا کی اولاد کا حکم
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 6655 (کل: 16 مقامات، 10 کتب)
الفتح الربانی: 6655، 7558، 9993
سنن نسائی: 5675
سنن دارمی: 2130، 2131
مشکوۃ المصابیح: 4933
مسند احمد: 6882، 6892
مصنف ابن ابی شیبہ: 25648، 27056
صحیح ابن حبان: 3383، 3384
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 10552
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 7676
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 3796
11 تا 16
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9993
وَعَنْهُ أَيْضًا عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ وَلَا مَنَّانٌ وَلَا وَلَدُ زِنْيَةٍ
۔ سیدنا عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: والدین کا نافرمان، شراب پر ہمیشگی کرنے والا، احسان جتلانے والا اور زنا کی اولاد، یہ سارے لوگ جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9993]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيره دون قوله ولا ولد زنية وھذا اسناد ضعيف، علته جابان، أخرجه النسائي في الكبري: 4916،والطيالسي: 2295، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 6892 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 6892»

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره دون قوله ولا ولد زنية وھذا اسناد ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3383
أَخْبَرَنَا أَبُو خَلِيفَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ ، أَخْبَرَنَا سُفِيَانُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالْمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَلَدُ زِنِيَةٍ، وَلا مَنَّانٌ، وَلا عَاقٌّ، وَلا مُدْمِنُ خَمْرٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: مَعْنَى نَفِيِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ وَلَدِ الزِّنِيَةِ دُخُولَ الْجَنَّةِ، وَوَلَدُ الزِّنِيَةِ لَيْسَ عَلَيْهِمْ مِنْ أَوْزَارِ آبَائِهِمْ وَأُمَّهَاتِهِمْ شَيْءٌ، أَنَّ وَلَدَ الزِّنِيَةِ عَلَى الأَغْلَبِ يَكُونُ أَجْسَرَ عَلَى ارْتِكَابِ الْمَزْجُورَاتِ، أَرَادَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّ وَلَدَ الزِّنِيَةِ لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ جَنَّةً يَدْخُلُهَا غَيْرُ ذِي الزِّنِيَةِ مِمَّنْ لَمْ تَكْثُرْ جَسَارَتُهُ عَلَى ارْتِكَابِ الْمَزْجُورَاتِ".
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ، احسان جتانے والا شخص، (والدین کا) نافرمان اور باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے کے جنت میں داخل ہونے کی نفی کرنا، حالانکہ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے پر اس کے ماں باپ کے گناہ کا بوجھ نہیں ہونا چاہیے؛ اس کا مفہوم یہ ہے کہ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والے بچے عام طور پر ممنوعہ چیزوں کا زیادہ ارتکاب کرتے ہیں، اس لیے اس کے ذریعے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی مراد یہ ہو گی کہ زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ جنت کے اس حصے میں داخل نہیں ہو گا جہاں وہ لوگ داخل ہوں گے جو زنا کے نتیجے میں پیدا نہیں ہوئے تھے اور ممنوعہ کاموں کا زیادہ ارتکاب نہیں کیا کرتے تھے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3383]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3383، 3384، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5688، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4894، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2138، 2139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20047، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6648» «رقم طبعة با وزير 3374»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - «الصحيحة» (673). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3384
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ مَهْدِيٍّ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ نُبَيْطِ بْنِ شَرِيطٍ ، عَنْ جَابَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " لا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ، وَلا مَنَّانٌ، وَلا مُدْمِنُ خَمْرٍ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: اخْتَلَفَ شُعْبَةُ، وَالثَّوْرِيُّ فِي إِسْنَادِ هَذَا الْخَبَرِ، فَقَالَ الثَّوْرِيُّ: عَنْ سَالِمِ، عَنْ جَابَانَ، وَهُمَا ثِقَتَانِ حَافِظَانِ إِلا أَنَّ الثَّوْرِيَّ كَانَ أَعْلَمَ بِحَدِيثِ أَهْلِ بَلَدِهِ مِنْ شُعْبَةَ، وَأَحْفَظُ لَهَا مِنْهُ، وَلا سِيَّمَا حَدِيثَ الأَعْمَشِ، وَأَبِي إِسْحَاقَ، وَمَنْصُورٍ، فَالْخَبَرُ مُتَّصِلٌ، عَنْ سَالِمِ، عَنْ جَابَانَ، فَمَرَّةٌ رُوِيَ كَمَا قَالَ شُعْبَةُ، وَأُخْرَى كَمَا قَالَ سُفِيَانُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(والدین کا) نافرمان شخص، احسان جتلانے والا شخص اور باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) شعبہ اور ثوری نے اس روایت کی سند میں اختلاف کیا ہے، ثوری یہ کہتے ہیں کہ یہ سالم کے حوالے سے جابان کے حوالے سے منقول ہے اور یہ دونوں ثقہ اور حافظ ہیں۔ البتہ ثوری اپنے شہر کے افراد کی احادیث کے بارے میں شعبہ سے زیادہ علم رکھتے ہیں اور ان روایات کے بارے میں شعبہ سے زیادہ بڑے حافظ ہیں، بطور خاص وہ روایات جو اعمش، ابواسحاق اور منصور سے منقول ہیں۔ اس لیے سالم کے حوالے سے جابان سے منقول یہ روایت متصل ہو گی، تو ایک مرتبہ انہوں نے اسے اس طرح روایت کر دیا جس طرح شعبہ نے بیان کیا ہے اور ایک مرتبہ اس طرح روایت کر دیا جس طرح سفیان نے بیان کیا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الزكاة/حدیث: 3384]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 3383، 3384، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5688، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4894، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2138، 2139، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 20047، وأحمد فى (مسنده) برقم: 6648» «رقم طبعة با وزير 3375»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 10552
وَعَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ:" لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ، وَلَا مُدْمِنُ خَمْرٍ، وَلَا مَنَّانٌ، وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ". قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ غَيْرَ قَوْلِهِ: وَلَا وَلَدُ زَنْيَةٍ. رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ جَابَانُ وَثَّقَهُ ابْنُ حِبَّانَ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِ أَحْمَدَ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”(والدین کا) نافرمان شخص، باقاعدگی سے شراب پینے والا شخص، احسان جتانے والا شخص اور زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام نسائی رحمہ اللہ نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے یہ الفاظ نقل نہیں کیے: ”زنا کے نتیجے میں پیدا ہونے والا بچہ“۔
یہ روایت امام أحمد اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی جابان ہے۔ جسے ابن حبان نے ثقہ قرار دیا ہے۔ امام أحمد کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الحدود والديات/حدیث: 10552]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (6892)، أخرجه سنن النسائي برقم: 5672، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6853، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2094»

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7676
«لا يدخل الجنة منان ولا عاق ولا مدمن خمر»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”احسان جتانے والا، والدین کا نافرمان اور شراب کا عادی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف اللام ألف./حدیث: 7676]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن] عن ابن عمرو. الصحيحة 670.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3796
قَالَ أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ: ثَنَا شُعْبَةُ، أَخْبَرَنِي مَنْصُورٌ، سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ أَبِي الْجَعْدِ يُحَدِّثُ عَنْ نُبَيْطِ بْنِ سَمِيطٍ، عَنْ جَابَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:
"لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ عَاقٌّ وَلَا مَنَّانٌ وَلَا وَلَدُ زِنْيَةٍ وَلَا مُدْمِنٌ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ: ثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي مَنْصُورٌ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ: ثَنَا غُنْدَرٌ ، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ نُبَيْطِ بْنِ سَمِيطٍ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ: ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ جَابَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: "لَا يَدْخُلُ الْجَنَّةَ وَلَدُ زِنْيَةٍ".
قَالَ: وَثَنَا يَزِيدُ ، أَبَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ ، عَنْ جَابَانَ ... فَذَكَرَهُ بِتَمَامِهِ.
وَرَوَاهُ عَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ: ثَنَا أَبُو سَعِيدٍ، ثَنَا يَحْيَى ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثَنَا شُعْبَةُ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، ثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ ... فَذَكَرَهُ.
وَرَوَاهُ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَبَنَا الْجُرَيْرِيُّ ، عَنْ مَيْمُونِ بْنِ أَسْتَاذَ ، عَنِ الصَّدَفِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "مَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَشْرَبُ الْخَمْرَ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ شَرَابَهَا فِي الْجَنَّةِ، وَمَنْ مَاتَ مِنْ أُمَّتِي وَهُوَ يَتَحَلَّى الذَّهَبَ حَرَّمَ اللَّهُ عَلَيْهِ لِبَاسَهُ، فِي الْجَنَّةِ".
وَرَوَاهُ ابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ: أَبَنَا أَبُو يَعْلَى الْمَوْصِلِيُّ قَالَ: ثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ... فَذَكَرَهُ.
قَالَ: وَثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ، ثَنَا سُفْيَانُ ... فَذَكَرَهُ.
سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”والدین کا نافرمان، احسان جتانے والا، زنا کی اولاد اور شراب کا عادی جنت میں داخل نہیں ہوں گے۔“ اس حدیث کو امام مسدد، امام ابوبکر بن ابی شیبہ اور امام احمد بن منیع نے مختلف سندوں سے روایت کیا ہے، جن میں سے بعض طرق میں صرف یہ الفاظ مروی ہیں کہ ”زنا کی اولاد جنت میں داخل نہیں ہوگی۔“ نیز امام احمد بن حنبل نے اپنی مسند میں سیدنا عبداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما ہی کے واسطے سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کیا ہے کہ ”میری امت میں سے جو شخص اس حال میں مرا کہ وہ شراب پیتا تھا تو اللہ تعالیٰ اس پر جنت کی شراب حرام کر دے گا، اور میری امت کا جو شخص اس حال میں فوت ہوا کہ وہ سونا پہنتا تھا تو اللہ تعالیٰ جنت میں اس پر اس (سونے) کا پہننا حرام کر دے گا۔“ اس روایت کو امام ابن حبان نے بھی اپنی صحیح میں امام ابو یعلیٰ اور دیگر ائمہ کے واسطے سے نقل کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأشربة/حدیث: 3796]
تخریج الحدیث: «(3796/1) أخرجه سنن النسائي برقم: 5672، وأخرجه مسند أحمد برقم: 6853، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2093، 2094، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 13859، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 2356، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 8213، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 5157، 5158، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 913»
«(3796/9) أخرجه مسند أحمد برقم: 6909، وأخرجه فتح الباري برقم: 5253»

الحكم على الحديث:
أخرجه ابن حبان في صحيحه
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں