🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
8. بَاب مَا جَاءَ فِي النُّوْمِ وَالْبَصَلِ وَنَحْوِهِمَا
لہسن اور پیاز اور ان جیسی چیز کھانے کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 7324 (کل: 6 مقامات، 5 کتب)
الفتح الربانی: 7324
مسند احمد: 20302
مصنف ابن ابی شیبہ: 8893، 26077
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 1989
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 1022
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7324
عَنْ أَبِي الرَّبَابِ قَالَ سَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنَزَلْنَا فِي مَكَانٍ كَثِيرِ الثُّومِ وَإِنَّ أُنَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَصَابُوا مِنْهُ ثُمَّ جَاءُوا إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُمْ عَنْهَا ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَنَهَاهُمْ عَنْهَا ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَنَهَاهُمْ عَنْهَا ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَوَجَدَ رِيحَهَا مِنْهُمْ فَقَالَ مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبْنَا فِي مَسْجِدِنَا
۔ سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ جا رہے تھے،ہم ایک ایسی جگہ پر اترے، وہاں لہسن بہت زیادہ تھا، مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے اسے کھایا اور پھر نماز کی جگہ پر آگئے تاکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کر لیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انہیں اس سے روکا، وہ اس کے بعد پھر نماز کی جگہ پرلہسن کھا کر آئے، آپ نے انہیں روکا، لیکن اس کے بعد وہ پھر نماز کی جگہ پر لہسن کھا کر آگئے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اس کے بعد ان کو روکا، اس کے بعد جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بو پائی کہ یہ لہسن وغیرہ کھا کر آئے ہیں تو فرمایا: جس نے اس درخت سے کھایا ہو، وہ ہماری مسجد کے قریب تک نہ آئے۔ [الفتح الربانی/كتاب الأطعمة/حدیث: 7324]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 2/ 510، 8/ 302، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 20302 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 20568»
وضاحت: فوائد: … موجودہ دور میں انسان کی خواہشات، چاہتیں اور زبان کے چسقے اس کے مذہب پر غالب ہیں، ہمارے ہاں کھانے کے ساتھ پیاز اور مولی وغیرہ بطور سلاد استعمال کئے جاتے ہیں۔ روکنے ٹوکنے کے باوجود کھانے والوں کی توجہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان عالی شان کی طرف جھکاؤ ہی اختیار نہیں کرتی اور بعض احباب اتنا کہہ دیتے ہیں کہ پیاز وغیرہ کے بعد گڑ یا چینی وغیرہ کا استعمال کیا جائے تو بدبو ختم ہو جاتی ہے، لیکن وہ خود یہ نسخہ استعمال کئے بغیر مساجد کی طرف چل دیتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 20302
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ ، عَنْ أَبِي الرَّبَابِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ , يَقُولُ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ لَهُ، فَنَزَلْنَا فِي مَكَانٍ كَثِيرِ الثُّومِ، وَإِنَّ أُنَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَصَابُوا مِنْهُ، ثُمَّ جَاءُوا إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَنَهَاهُمْ عَنْهَا، ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى، فَنَهَاهُمْ عَنْهَا، ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى، فَنَهَاهُمْ عَنْهَا، ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَوَجَدَ رِيحَهَا مِنْهُمْ، فَقَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ، فَلَا يَقْرَبْنَا فِي مَسْجِدِنَا" ..
حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ ہم لوگ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ کسی سفر میں تھے ہم نے ایک ایسی جگہ پڑاؤ کیا جہاں لہسن کی کثرت موجود تھی کچھ مسلمانوں نے اسے کھایا پھر مسجد میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھنے لگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں لہسن کچا کھانے سے منع فرمایا دوبارہ ایسا ہوا تو دوبارہ منع کیا اور تیسری مرتبہ ایسا ہونے پر فرمایا جو شخص اس درخت سے کچھ کھائے وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 20302]

الحكم على الحديث:
حسن لغيره، وهذا إسناد ضعيف الجهالة ابي الرباب، وأخطأ محمد بن عبدالله فى تسمية الحكم بن عطية، وانما هو: الحكم بن طهمان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 8746 ترقیم الشثری: -- 8893
حدثنا الفضل بن دكين ، عن الحكم بن عطية ، عن ابي الرباب ، عن معقل بن يسار ، قال: سمعته يقول: كنا مع النبي صلى الله عليه وسلم، فقال: " من اكل من هذه الشجرة فلا يقربن مصلانا"، يعني: الثوم

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) نقل الخطيب في الموضح عن أحمد أن صوابه (ابن طهمان).
(٢) في [ص]: (الزيات).
(٣) مجهول؛ لجهالة أبي الرباب، أخرجه أحمد (٢٠٣٠٢)، البخاري في الكنى من تاريخه من ٣٠، ويعقوب في المعرفة ١/ ٣١٠، والطبراني ٢٠/ (٥٢٠)، والخطيب في الموضح ١/ ٢١٥، والروياني (١٣٠٥).

حضرت معقل بن یسار سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جو شخص تھوم کھائے وہ ہماری مسجد میں نہ آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب صلاة التطوع والإمامة/حدیث: 8893]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة أبي الرباب .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 20628، 20629، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 26078، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6611، والطبراني فى «الكبير» برقم: 520، والطبراني فى «الصغير» برقم: 859، ترقيم محمد عوامة: 8746»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 24971 ترقیم الشثری: -- 26077
حدثنا الفضل بن دكين عن الحكم بن عطية ، عن ابي الرباب ، عن معقل بن يسار قال: سمعته يقول: كنا مع رسول الله - صلى الله عليه وسلم - في مسير، فقال: من اكل من هذه الشجرة فلا يقربن مصلانا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ز]: (عن).
(٢) صوابه: طهمان كما في الموضح (١/ ٢١٧).
(٣) في [أ، هـ]: (الؤياف).
(٤) في [هـ]: (ميسرة)، وفي [أ]: (مسيرة).
(٥) في [ز]: (أهل).
(٦) مجهول؛ لجهالة إبي الرباب، أخرجه أحمد (٢٠٣٠٢)، والبخاري في الكنى من تاريخه (ص ٣٠)، ويعقوب ابن سفيان في المعرفة ١/ ٣١٠، والخطيب في الموضح ١/ ٢١٤، والطبراني ٢٠/ (٥٢٠).

حضرت ابو الرباب، حضرت معقل بن یسار کے بارے میں روایت کرتے ہیں، کہتے ہیں کہ میں نے انہیں یہ کہتے سُنا۔ کہ ہم جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اس درخت میں سے کھائے تو وہ ہماری نماز گاہ کے قریب نہ آئے۔“ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأطعمة/حدیث: 26077]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال سعد الشثري: مجهول؛ لجهالة إبي الرباب .» ‏‏‏‏
«أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 20628، 20629، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 8894، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 6611، والطبراني فى «الكبير» برقم: 520، والطبراني فى «الصغير» برقم: 859، ترقيم محمد عوامة: 24971»

الحكم على الحديث:
إسناده مجهول
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1989
عَنْ مَعْقِلِ بْنِ يَسَارٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي مَسِيرٍ لَهُ فَنَزَلْنَا فِي مَكَانٍ كَثِيرِ الثُّومِ، وَإِنَّ أُنَاسًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ أَصَابُوا مِنْهُ، ثُمَّ جَاءُوا إِلَى الْمُصَلَّى يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَنَهَاهُمْ عَنْهَا، ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَوَجَدَ رِيحَهَا مِنْهُمْ فَقَالَ:" مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا".
رَوَاهُ أَحْمَدُ وَالطَّبَرَانِيُّ فِي الْكَبِيرِ وَالصَّغِيرِ، وَفِيهِ أَبُو الزَّيَّاتِ وَهُوَ مَجْهُولٌ.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سفر کر رہے تھے ہم نے ایک ایسی جگہ پر پڑاؤ کیا جہاں لہسن بہت زیادہ تھا مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے اسے حاصل کیا جب وہ لوگ نماز کی جگہ پر آئے تاکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز ادا کریں تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایسا کرنے سے منع کر دیا پھر اس کے بعد جب وہ لوگ نماز ادا کرنے کی جگہ پر آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو ان لوگوں سے لہسن کی بو محسوس ہوئی، تو آپ نے ارشاد فرمایا: جس شخص نے اس درخت میں سے کھایا ہو وہ ہماری مسجد کے قریب ہرگز نہ آئے“۔
یہ روایت امام أحمد نے اور امام طبرانی نے معجم کبیر اور معجم صغیر میں نقل کی ہے، اس کی سند میں ایک راوی ابوالزیات ہے، اور وہ مجہول ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الصلاة/حدیث: 1989]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1022
وَقَالَ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ : ثَنَا الْفَضْلُ بْنُ دُكَيْنٍ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي الرَّبَابِ، سَمِعْتُ مَعْقِلَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ: "كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَسِيرٍ، وَإِنَّا نَزَلْنَا فِي مَكَانٍ فِيهِ هَذَا الثَّوْمُ، وَإِنَّ أُنَاسًا مَنِ الْمُسْلِمِينَ أَصَابُوا مِنْهُ، ثُمَّ جَاءُوا إِلَى الصَّلَاةِ يُصَلُّونَ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَاهُمْ، ثُمَّ جَاءُوا بَعْدَ ذَلِكَ إِلَى الْمُصَلَّى فَوَجَدَ رِيحًا مِنْهُمْ فَقَالَ: مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَلَا يَقْرَبَنَّ مُصَلَّانَا ".
قُلْتُ: وَسَتَأْتِي أَحَادِيثُ مِنْ هَذَا النَّوْعِ فِي كِتَابِ الْأَطْعِمَةِ - إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
سیدنا معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ہم ایک سفر کے دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے، ہم نے ایک ایسی جگہ پڑاؤ کیا جہاں یہ لہسن موجود تھا، چنانچہ مسلمانوں میں سے کچھ لوگوں نے اسے کھا لیا اور پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ نماز ادا کرنے کے لیے حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں (ایسا کرنے سے) منع فرما دیا۔ بعد ازاں جب وہ دوبارہ جائے نماز پر آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے لہسن کی بو محسوس کی، تب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اس پودے میں سے کچھ کھایا ہو وہ ہماری جائے نماز کے قریب ہرگز نہ آئے“۔“ صاحبِ کتاب فرماتے ہیں کہ اس نوعیت کی دیگر احادیث ان شاء اللہ تعالیٰ ’کتاب الاطعمہ‘ (کھانوں کے بیان) میں آگے آئیں گی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب المساجد/حدیث: 1022]
تخریج الحدیث: «الحكم بن عطية العيشي: صدوق له أوهام (التقريب)؛ أبو الرباب مولى معقل: ليس في التقريب ولا الكاشف، ولم أقف فيه على توثيق معتبر»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 19791، وأخرجه المعجم الصغير للطبراني برقم: 826»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لجهالة أبي الرباب مولى معقل بن يسار
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں