🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
7. بَابُ مَا جَاءَ فِي فَضْلِهَا
سورۃالزلزال سورۂ زلزال کی فضیلت کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 8836 (کل: 11 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 8836، 6931، 8847
سنن ترمذی: 2895
مشکوۃ المصابیح: 2156
مسند احمد: 12488، 13309
السنن الكبرى للبيهقي: 4824، 4826
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 11545
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 6466
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8836
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ [سورة الكافرون] رُبْعُ الْقُرْآنِ وَإِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ [سورة الزلزلة] رُبْعُ الْقُرْآنِ وَإِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ [سورة النصر] رُبْعُ الْقُرْآنِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سورہ کافرون قرآن مجید کا چوتھائی حصہ ہے، سورۂ زلزال بھی قرآن مجید کا ایک چوتھائی ہے اور سورہ ٔ نصر بھی ایک چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8836]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان۔ أخرجه الترمذي: 2893، وابن ماجه: 3788، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12488 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12516»

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان ۔ أخرجه الترمذي: 2893
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2895
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ بْنُ مُكْرَمٍ الْعَمِّيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي فُدَيْكٍ، أَخْبَرَنَا سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِهِ: " هَلْ تَزَوَّجْتَ يَا فُلَانُ؟ قَالَ: لَا وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَلَا عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: ثُلُثُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ وَالْفَتْحُ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ " إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ "؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبُعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
انس بن مالک رضی الله عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے ایک صحابی سے فرمایا: ”اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی؟“ انہوں نے کہا: نہیں، قسم اللہ کی! اللہ کے رسول! نہیں کی ہے، اور نہ ہی میرے پاس ایسا کچھ ہے جس کے ذریعہ میں شادی کر سکوں۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس سورۃ «قل هو الله أحد» نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، میرے پاس ہے۔ آپ نے فرمایا: ”سورۃ «قل هو الله أحد» ثواب میں ایک تہائی قرآن کے برابر ہے“۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس سورۃ «إذا جاء نصر الله والفتح» نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، (ہے) آپ نے فرمایا: ”یہ ایک چوتھائی قرآن ہے“، آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس سورۃ «قل يا أيها الكافرون» نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ (ہے) آپ نے فرمایا: ”(یہ) چوتھائی قرآن ہے“۔ آپ نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس سورۃ «إذا زلزلت الأرض» نہیں ہے؟“ انہوں نے کہا: کیوں نہیں (ہے) آپ نے فرمایا: ”یہ ایک چوتھائی قرآن ہے“، آپ نے فرمایا: ”تم شادی کرو“۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل القرآن عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 2895]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ المؤلف (تحفة الأشراف: 870) (ضعیف) (سند میں سلم بن وردان ضعیف راوی ہیں، لیکن قل ھو اللہ سے متعلق فقرہ اوپر (2893) سے تقویت پا کر حسن ہے)»
قال الشيخ الألباني: ضعيف، التعليق الرغيب (2 / 224)
قال الشيخ زبير على زئي:(2895) إسناده ضعيف
سلمة بن وردان: ضعيف (تقدم:1993)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2156
2156 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَأَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:"إِذَا زُلْزِلَتْ تَعْدِلُ نِصْفَ الْقُرْآنِ  ، وَقُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ تَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ  ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ تَعْدِلُ رُبْعَ الْقُرْآنِ"رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ.
ابن عباس اور انس بن مالک رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی ‌اللہ ‌علیہ ‌وآلہ ‌وسلم نے فرمایا: ”سورۃ الزلزال نصف قرآن کے برابر ہے، سورۃ الاخلاص تہائی قرآن کے برابر ہے اور سورۃ الکافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔“ اسنادہ ضعیف۔ [مشكوة المصابيح/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2156]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «إسناده ضعيف، رواه الترمذي (2894 وقال: غريب .)
٭ يمان بن المغيرة: ضعيف، وقال الذھبي في تلخيص المستدرک (566/1): ’’ضعفوه‘‘»
قال الشيخ الألباني: لم تتمّ دراسته
قال الشيخ زبير على زئي:إسناده ضعيف

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12488
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَلِيدِ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ ، يقول: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ رُبُعُ الْقُرْآنِ، و إِذَا زُلْزِلَتِ الأَرْضُ رُبُعُ الْقُرْآنِ، و إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ رُبُعُ الْقُرْآنِ".
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا سورت کافرون چوتھائی قرآن کے برابر ہے، سورت زلزال چوتھائی قرآن کے برابر ہے اور سورت نصر بھی چوتھائی قرآن کے برابر ہے۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 12488]

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13309
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْحَارِثِ ، قَالَ: حَدَّثَنِي سَلَمَةُ بْنُ وَرْدَانَ ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ صَاحِبَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدَّثَهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ، فَقَالَ:" أَيْ فُلَانُ، هَلْ تَزَوَّجْتَ؟ قَالَ: لَا، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ سورة الإخلاص آية 1؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبْعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَأَيُّهَا الْكَافِرُونَ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبْعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتْ الْأَرْضُ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبْعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبْعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ اللَّهُ لا إِلَهَ إِلا هُوَ سورة البقرة آية 255؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: رُبْعُ الْقُرْآنِ، قَالَ: تَزَوَّجْ، تَزَوَّجْ، تَزَوَّجْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ رضی اللہ عنہ میں سے کسی سے پوچھا کہ کیا تم نے شادی کرلی ہے؟ انہوں نے عرض کیا نہیں، میرے پاس کچھ ہے ہی نہیں کہ جس کی وجہ سے میں شادی کرسکوں، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا تمہارے پاس " قل ھو اللہ احد " نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں، فرمایا یہ چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا تمہارے پاس " قل یا ایہا الکافرون " نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں، فرمایا یہ چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا تمہارے پاس سورت زلزال نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں، فرمایا یہ چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا تمہارے پاس " اذا جاء نصر اللہ " نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں، فرمایا یہ چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کیا تمہارے پاس آیت الکرسی نہیں ہے؟ انہوں نے عرض کیا کیوں نہیں، فرمایا یہ چوتھائی قرآن ہے، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا پھر شادی کرلو۔ [مسند احمد/مسند المكثرين من الصحابة/حدیث: 13309]

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف لضعف سلمۃ بن وردان
حدیث نمبر: 6931
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ فَقَالَ أَيَ فُلَانُ هَلْ تَزَوَّجْتَ قَالَ لَا وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ {قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ} [الإخلاص 1] قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ {قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ} [الكافرون 1] قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ {إِذَا زُلْزِلَتِ الْأَرْضُ} [الزلزلة 1] قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ {إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ} [النصر 1] قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ {اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ} [البقرة 255] قَالَ بَلَى قَالَ رُبُعُ الْقُرْآنِ قَالَ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے صحابہ میں سے ایک آدمی سے سوال کیا: اے فلاں! کیا تو شادی شدہ ہے۔ اس نے کہا: جی نہیں، میرے پاس شادی کے لئے مالی گنجائش نہیں ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورۂ اخلاص یاد ہے؟ اس نے کہا: جی کیوں نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورۂ کافرون یاد ہے؟ اس نے کہا: جی بالکل، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورہ زلزال یاد ہے؟ اس نے کہا: جی یاد ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے سورۂ نصر یاد ہے؟ اس نے کہا: جی یاد ہے، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تجھے آیۃ الکرسی یاد ہے؟ اس نے کہا: جی بالکل، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہو گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر شادی کرلے، شادی کرلے، شادی کر لے۔ تین مرتبہ اس بات کو دوہرایا۔ [الفتح الربانی/مسائل النكاح/حدیث: 6931]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان، أخرجه الترمذي: 2895، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13309 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13342»
وضاحت: فوائد: … ارشادِ باری تعالی ہے: {وَاِنْ اَرَدْتُّمُ اسْتِبْدَالَ زَوْجٍ مَّکَانَ زَوْجٍ وَّاٰتَیْتُمْ اِحْدٰھُنَّ قِنْطَارًا فَلاَ تَاْخُذُوْا مِنْہُ شَیْئًا} … ”اور اگر تم ایک بیوی کی جگہ دوسری بیوی کرنا ہی چاہو اور ان میں کسی کو تم نے خزانہ کا خزانہ دے رکھا ہو تو بھی اس میں سے کچھ نہ لو۔“ (سورۂ نسائ: ۲۰) یہاں خزانہ سے مراد حق مہر ہے۔
مذکورہ بالا دو ابواب کی احادیث اور اس موضوع سے متعلقہ دیگر دلائل سے معلوم ہوتا ہے کہ مہر کی کم از کم اور زیادہ سے زیادہ کوئی مقدار متعین نہیں ہے۔ پانچ درہم، ایک تہبند اور لوہے کی انگوٹھی تک کا ذکر ہو چکا ہے، دراصل یہ عورت کا حق ہے اور وہ جس حق پر راضی ہو جائے، وہ اس کا مہر قرار پائے گا۔
احناف نے مہر کے لیے کم از کم دس درہم یا اس کے برابر قیمت کی چیز کی قید لگائی ہے اور یہ روایت بطورِ دلیل پیش کی ہے: ((لَا مَھْرَ اَقَلُّ مِنْ عَشْرَۃِ دَرَاھِمَ۔)) … ”دس درہموں سے کم کوئی مہر نہیں ہے۔“ (دارقطنی: ۳/ ۲۴۴، بیہقی: ۷/ ۱۳۳) لیکنیہ روایت ضعیف ہے، اس کی سند میں دو راویوں پر اعتراض ہے، ایک حجاج بن ارطاۃ جو مدلس ہے اور دوسرا مبشر بن عبید جو کہ متروک ہے، نیزاس کے مقابلے میں ایسی صحیح احادیث اوپر گزر چکی ہے، جو دس درہم سے کم مہر پر دلالت کرتی ہیں۔
البتہیہ قید ضرور ہے کہ مہر کے سلسلے میں غلوّ سے بچنا چاہیے۔

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان
حدیث نمبر: 8847
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ [سورة الكافرون] رُبْعُ الْقُرْآنِ
۔ سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: سورۂ کافرون قرآن مجید کا چوتھائی حصہ ہے۔ [الفتح الربانی/تفسير من سورة الأعلى إلى سورة الناس/حدیث: 8847]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان۔ أخرجه الترمذي: 2893، وابن ماجه: 3788، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 12488 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 12516»
وضاحت: فوائد: … یہ سورت محض توحید پر مشتمل ہے، اس میں شرک سے بیزاری اور دینِ حق کو اپنانے کا بیان ہے۔
’

الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف لضعف سلمة بن وردان ۔ أخرجه الترمذي: 2893
حدیث نمبر: 4824
وَحَدَّثَنَا أَبُو الْحَسَنِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ دَاوُدَ الْعَلَوِيُّ إِمْلَاءً، ثنا أَبُو نَصْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ حَمْدَوَيْهِ بْنِ سَهْلٍ الْمَرْوَزِيُّ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ حَمَّادٍ الْآمُلِيُّ، ثنا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ رَبِّهِ، ثنا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ أَبِي حَكِيمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يُصَلِّي بَعْدَ الْوِتْرِ الرَّكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ يَقْرَأُ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِأُمِّ الْقُرْآنِ، وَإِذَا زُلْزِلَتْ، وَفِي الثَّانِيَةِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ". أَبُو غَالِبٍ، وَعُتْبَةُ بْنُ أَبِي حَكِيمٍ غَيْرُ قَوِيَّيْنِ، وَرَوَاهُ عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ فِي الْوِتْرِ بِتِسْعٍ ثُمَّ بِسَبْعٍ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ، غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ:" وَقَرَأَ فِيهِنَّ بِالرَّحْمَنِ وَالْوَاقِعَةِ". قَالَ أَنَسٌ:" وَنَحْنُ نَقْرَأُ بِالسُّوَرِ الْقِصَارِ: إِذَا زُلْزِلَتْ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَنَحْوِهِمَا".
قتادہ حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعات بیٹھ کر پڑھتے تھے، ان میں «أُمُّ الْقُرْآنِ» ”ام القرآن“ یعنی سورہ فاتحہ اور ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ [سورة الزلزلة: 1] پہلی رکعت میں اور ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] دوسری رکعت میں پڑھتے تھے۔
ابو غالب اور عتبہ بن ابی حکیم دونوں قوی نہیں ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4824]
تخریج الحدیث: «حسن۔ الدارقطني 2/41»

الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 4826
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ فِي التَّارِيخِ، أنبأ أَبُو الطَّيِّبِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ ⦗٤٩⦘ الْكَرَابِيسِيِّ ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ بْنِ عَلِيٍّ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ بَزِيعٍ جَارُنَا ثنا إِسْحَاقُ بْنُ يُوسُفَ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ زَاذَانَ، ثنا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوتِرُ بِتِسْعِ رَكَعَاتٍ، فَلَمَّا أَسَنَّ وَثَقُلَ أَوْتَرَ بِسَبْعٍ وَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ فَقَرَأَ فِيهِمَا الرَّحْمَنَ، وَالْوَاقِعَةَ". قَالَ أَنَسٌ: وَنَحْنُ نَقْرَأُ بِالسُّوَرِ الْقِصَارِ إِذَا زُلْزِلَتْ، وَقُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وَنَحْوِهِمَا". وَقَالَ مَرَّةً: يَقْرَأُ فِيهِنَّ. خَالَفَ عُمَارَةُ بْنُ زَاذَانَ فِي قِرَاءَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهِمَا سَائِرَ الرُّوَاةِ.
ثابت بنانی انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے نقل فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نو رکعات وتر پڑھتے تھے۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عمر بڑھ گئی اور جسم بھاری ہو گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم سات وتر پڑھتے اور اس کے بعد دو رکعات بیٹھ کر پڑھتے اور ان میں سورہ الرحمن اور سورہ الواقعہ کی تلاوت فرماتے۔
(ب) انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم قصار مفصل میں سے ﴿إِذَا زُلْزِلَتِ﴾ [سورة الزلزلة: 1] اور ﴿قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ﴾ [سورة الكافرون: 1] پڑھتے تھے۔
ان دو رکعات میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی قراءت کے بارے میں عمارہ بن زاذان نے باقی تمام راویوں کی مخالفت کی ہے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 4826]
تخریج الحدیث: «حسن لغيره»

الحكم على الحديث:
حسن لغيره
حدیث نمبر: 11545
وَعَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَرْدَانَ أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ صَاحِبَ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حَدَّثَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَأَلَ رَجُلًا مِنْ صَحَابَتِهِ، فَقَالَ:" أَيْ فُلَانُ، هَلْ تَزَوَّجْتَ؟". قَالَ: لَا، وَلَيْسَ عِنْدِي مَا أَتَزَوَّجُ بِهِ، قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ قُلْ يَاأَيُّهَا الْكَافِرُونَ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا زُلْزِلَتِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ إِذَا جَاءَ نَصْرُ اللَّهِ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:"رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" أَلَيْسَ مَعَكَ آيَةُ الْكُرْسِيِّ؟". قَالَ: بَلَى. قَالَ:" رُبُعُ الْقُرْآنِ". قَالَ:" تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ تَزَوَّجْ" ثَلَاثَ مَرَّاتٍ. قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ بِاخْتِصَارِ آيَةِ الْكُرْسِيِّ، وَأَنَّ قُلْ هُوَ اللَّهُ بِرُبُعِ الْقُرْآنِ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَسَلَمَةُ ضَعِيفٌ.
سلمہ بن وردان بیان کرتے ہیں: سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ، جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہیں، انہوں نے سلمہ کو یہ حدیث بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب میں سے ایک شخص سے سوال کیا اور فرمایا: اے فلاں! کیا تم نے شادی کر لی ہے؟ اس نے عرض کی: جی نہیں! میرے پاس اتنا کچھ ہے ہی نہیں کہ جس کی مدد سے میں شادی کر سکوں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت اخلاص نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: تمہیں سورت کافرون نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت زلزال نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر آپ نے دریافت کیا: کیا تمہیں سورت نصر نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: کیا تمہیں آیت الکرسی نہیں آتی ہے؟ اس نے عرض کی: جی ہاں! نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: یہ ایک چوتھائی قرآن ہے، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو، تم شادی کر لو (یعنی یہ بات نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ ارشاد فرمائی)۔ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں:
یہ روایت امام ترمذی نے صرف آیت الکرسی کے اختصار کے ساتھ نقل کی ہے اور یہ بات نقل کی ہے کہ سورت اخلاص، ایک چوتھائی قرآن ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور سلمہ نامی راوی ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التفسير/حدیث: 11545]
تخریج الحدیث: «اخرجه البزار فى المسند (2308) اخرجه احمد فى المسند (221/3)، أخرجه مسند أحمد برقم: 12896، وأخرجه فتح الباري برقم: 4727»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
WhatsApp