الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. بَابُ التَّرْغِيْبِ فِي عَظْمِ الْغَيْظِ وَعَدْمِ الْغَضَبِ
غصے کو پی جانے اور غصے نہ ہونے کی ترغیب کا بیان
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9169 (کل: 9 مقامات، 6 کتب)
مسند اسحاق بن راہویہ: 815
مسند احمد: 3015
مسند الشهاب: 1180
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 6666
حدیث نمبر: 9169
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا مِنْ حَدِيثٍ طَوِيلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ ( (مَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَيَّ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ يَكْظِمُهَا عَبْدٌ مَا كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلَّهِ إِلَّا مَلَأَ اللَّهُ جَوْفَهُ إِيمَانًا) )
۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کوئی گھونٹ ایسا نہیں ہے، جو اللہ تعالیٰ کے ہاں غصے کے اس گھونٹ سے زیادہ پسندیدہ ہو، جس کو بندہ پی جاتا ہے، جب بندہ اللہ تعالیٰ کے لیے ایسے گھونٹ کو پیتا ہے تو اللہ تعالیٰ اس کے پیٹ کو ایمان سے بھر دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/مسائل الأخلاق الحسنة وما يتعلق بها/حدیث: 9169]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح، أخرجه الطيالسي: 2726، والطبراني: 12217، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3017 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3017»
وضاحت: فوائد: … اللہ تعالیٰ نے پرہیز گار لوگوں کی صفات بیان کرتے ہوئے فرمایا: {الَّذِیْنَیُنْفِقُوْنَ فِی السَّرَّاء ِ وَالضَّرَّاء ِ وَالْکٰظِمِیْنَ الْغَیْظَ وَالْعَافِیْنَ عَنِ النَّاسِ وَاللّٰہُ یُحِبُّ الْمُحْسِنِیْنَ۔} … جو خوشی اور تکلیف میں خرچ کرتے ہیں اور غصے کو پی جانے والے اور لوگوں سے در گزر کرنے والے ہیں اور اللہ نیکی کرنے والوں سے محبت کرتا ہے۔ (سورۂ آل عمران: ۱۳۴)
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 815
اَخْبَرَنَا الْمُقْرِیُٔ، نَا نُوْحُ بْنُ (جَعُوْنَةَ) الْخُرَاسَانِیْ، عَنْ مُقَاتَلِ بْنِ حَیَّانَ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ یَوْمًا اِلَی الْمَسْجِدِ، وَهُوَ یَقُوْلُ بِیَدِہٖ هَکَذَا، فَنَکَسَ الْمُقْرِیُٔ، بِیَدِهٖ هَکَذَا، وَهُوَ یَقُوْلُ: مَنْ اَنْظَرَ مُعَسِّرًا، اَوْ وَضَعَ عَنْهُ وَقَاهُ اللّٰهُ فَیْح جَهَنَّمَ، اِلَّا اَنَّ عَمَلَ الجنة حَزَنٌ بِرَبْوَةٍ ثَـلَاثًا، اَلَّا وَاِنَّ عَمَلَ النَّارِ سَهْلٌ بِسَهْوَةٍ، وَالسَّعِیْدُ مَنْ وَقٰی نَفْسَهٗ، وَمَا مِنْ جُرْعَةٍ اَحَبُّ اِلَی اللّٰهِ مِنْ جَرْعَةِ غَیْظٍ یَکْظِمْهَا عَبْدُاللّٰهِ، مَا کَظَمَهَا عَبْدُاللّٰهِ، اِلَّا مَلَاٰ اللّٰهُ جَوْفَهٗ ایِمْاَناً.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک دن مسجد کی طرف تشریف لائے، جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے اس طرح اشارہ فرما رہے تھے، مقری (راوی) نے اپنے ہاتھ کے ساتھ اس طرح الٹ دیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے: ”جس نے کسی تنگ دست کو (قرض کی ادائیگی میں) مہلت دی، یا اسے معاف کر دیا، اللہ اسے جہنم کی بھاپ / شدت سے بچائے گا، سنو! جنت کا عمل ٹیلے پر سخت جگہ (کی مانند) ہے، سنو! جہنم کا عمل نرم زمین میں سہل ہے اور سعادت مند شخص وہ ہے جس نے اپنے نفس کو بچایا، اللہ کا بندہ غصے کے جس گھونٹ کو پیتا ہے وہ اللہ کے ہاں محبوب ترین گھونٹ ہے، جو اللہ کا بندہ اس (غصے) کو ضبط کرتا ہے تو اللہ اس کے پیٹ کو ایمان سے بھر دیتا ہے۔“ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب البر و الصلة/حدیث: 815]
تخریج الحدیث: «مسند احمد: 327/1 . ضعيف ترغيب وترهيب، رقم: 540 .»
حدیث نمبر: 3015
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَزِيدَ ، حَدَّثَنَا نُوحُ بْنُ جَعْوَنَةَ السُّلَمِيُّ ، خُرَاسَانِيٌّ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَهُوَ يَقُولُ بِيَدِهِ هَكَذَا، فَأَوْمَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِيَدِهِ إِلَى الْأَرْضِ:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ، وَقَاهُ اللَّهُ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ، أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْجَنَّةِ حَزْنٌ بِرَبْوَةٍ ثَلَاثًا، أَلَا إِنَّ عَمَلَ النَّارِ سَهْلٌ بِسَهْوَةٍ وَالسَّعِيدُ مَنْ وُقِيَ الْفِتَنَ، وَمَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ يَكْظِمُهَا عَبْدٌ، مَا كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلَّهِ إِلَّا مَلَأَ اللَّهُ جَوْفَهُ إِيمَانًا".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی طرف نکلے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے ہاتھ سے اشارہ کرتے ہوئے فرماتے جا رہے تھے کہ ”جو شخص کسی تنگدست مقروض کو مہلت دے دے، یا اسے معاف کر دے تو اللہ اسے جہنم کی گرمی سے محفوظ فرما دے گا، یاد رکھو! جنت کے اعمال ٹیلے کی طرح سخت ہیں، اور جہنم کے اعمال نرم کمان کی طرح آسان ہیں، خوش نصیب ہے وہ آدمی جو فتنوں سے محفوظ ہو، اور انسان غصہ کا جو گھونٹ پیتا ہے، مجھے اس سے زیادہ کوئی گھونٹ پسند نہیں ہے، جو شخص اللہ کی رضا کے لئے غصہ کا گھونٹ پی جاتا ہے، اللہ اس کے پیٹ کو ایمان سے بھر دے گا۔“ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 3015]
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف جدا، نوح بن جعونه لا يعرف الجرح ولا تعديل، ولم يرو عنه غير عبدالله بن يزيد المقرئ فهو مجهول
حدیث نمبر: 1180
1180 - أَخْبَرَنَا أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، ثنا أَبُو سَعِيدٍ، أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْأَعْرَابِيُّ، ثنا أَبُو يَحْيَى بْنُ أَبِي مَيْسَرَةَ، ثنا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِئُ، ثنا نُوحُ بْنُ جَعْوَنَةَ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَسْجِدَ مُتَوَكِّئًا عَلَيَّ وَهُوَ يَقُولُ: «أَيُّكُمْ يَسُرُّهُ أَنْ يَقِيَهُ اللَّهُ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ؟» ثُمَّ قَالَ: «أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْجَنَّةِ حُزْنٌ بِرَبْوَةٍ» ، ثَلَاثًا،" أَلَا إِنَّ عَمَلَ النَّارِ - أَوْ قَالَ: - الدُّنْيَا سَهْلٌ بِشَهْوَةٍ"، الْحَدِيثَ بِطُولِهِ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرا سہارا لیے ہوئے مسجد میں تشریف لائے اور فرما رہے تھے: ”تم میں سے کس کو یہ بات خوش کرتی ہے کہ اللہ اسے دوزخ کی بھاپ سے بچا لے؟“ پھر فرمایا: ”سنو! بے شک جنت کا عمل سخت اونچی مشکلات میں گھرا ہوا ہے۔“ یہ تین بار فرمایا۔ (پھر فرمایا) سنو! بے شک دوزخ کا عمل۔“ یا فرمایا۔ ”دنیا کا عمل آسان لذت و شہوت کے ساتھ گھرا ہوا ہے۔“ [مسند الشهاب/حدیث: 1180]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه أحمد:327/1، شعب الايمان: 9339»
نوح بن جعونہ (نوح بن ابی مریم) ضعیف ہے۔
نوح بن جعونہ (نوح بن ابی مریم) ضعیف ہے۔
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 6049
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَسْجِدِ وَهُوَ يَقُولُ بِيَدِهِ هَكَذَا فَأَوْمَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِيَدِهِ إِلَى الْأَرْضِ مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا أَوْ وَضَعَ لَهُ وَقَاهُ اللَّهُ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْجَنَّةِ حَزْنٌ بِرَبْوَةٍ ثَلَاثًا أَلَا إِنَّ عَمَلَ النَّارِ سَهْلٌ بِسَهْوَةٍ وَالسَّعِيدُ مَنْ وُقِيَ الْفِتَنَ وَمَا مِنْ جُرْعَةٍ أَحَبُّ إِلَيَّ مِنْ جُرْعَةِ غَيْظٍ يَكْظِمُهَا عَبْدٌ مَا كَظَمَهَا عَبْدٌ إِلَّا مَلَأَ اللَّهُ جَوْفَهُ إِيمَانًا
۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد کی طرف روانہ ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے دست مبارک سے زمین کی طرف اشارہ کیا، ابوعبدالرحمن نے اسی طرح کا اشارہ بھی کیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمایا: جو کسی تنگدست کو مہلت دے یا اس کو معاف کردے تواللہ تعالیٰ اسے دوزخ کی بھاپ سے محفوظ رکھے گا، خبردار!جنت والے اعمال اونچی جگہ پر سخت زمین پر ہل چلا نے کی مانند مشکل ہیں (یہ کلمہ تین دفعہ دہرایا) اور دوزخ والے اعمال خواہش پرستی کی وجہ سے نرم زمین پر ہل چلانے کی مانند ہیں، اور خوش بخت وہ ہے جو فتنوں سے بچ گیا ہو۔ وہ گھونٹ مجھے سب سے زیادہ محبوب ہے، جو بندہ غصے کو برداشت کر کے پی جاتا ہے، جب بندہ (غصے پر قابو پا کر) ایسا گھونٹ پیتا ہے تو اللہ تعالی اس کے پیٹ کو ایمان سے بھر دیتا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب السلم كتاب القرض والدين/حدیث: 6049]
تخریج الحدیث: «اسناده ضعيف جدا، نوح بن جعونة لا يعرف بجرح ولا تعديل، وقال الذھبي: اجوِّز ان يكون نوح بن ابي مريم، اتي بخبر منكر، ثم اشار الي ھذا الحديث، واقره ابن حجر، وقد اجمعوا علي تكذيبه، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 3015 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 3015»
الحكم على الحديث:
اسناده ضعيف جدا
حدیث نمبر: 6666
وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَسْجِدِ، وَهُوَ يَقُولُ بِيَدِهِ هَكَذَا - وَأَوْمَأَ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِيَدِهِ إِلَى الْأَرْضِ -:" مَنْ أَنْظَرَ مُعْسِرًا، أَوْ وَضَعَ لَهُ وَقَاهُ اللَّهُ مِنْ فَيْحِ جَهَنَّمَ".
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعُوبَةَ السُّلَمِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَفِيهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعُوبَةَ السُّلَمِيُّ، وَلَمْ أَجِدْ مَنْ تَرْجَمَهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مسجد کی طرف تشریف لے گئے، آپ اپنے دست مبارک کے ذریعے اشارہ کر کے اس طرح فرما رہے تھے، یہاں ابوعبدالرحمن نامی راوی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے زمین کی طرف اشارہ کر کے یہ بات بیان کی (نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:) ”جو شخص تنگدست کو مہلت دیتا ہے، یا اُسے ادائیگی معاف کر دیتا ہے، اللہ تعالی اسے جہنم کی تپش سے بچائے گا“۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعوبہ سلمی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6666]
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کی سند میں ایک راوی عبداللہ بن جعوبہ سلمی ہے، میں نے کسی کو اس کے حالات بیان کرتے ہوئے نہیں پایا ہے، اس روایت کے بقیہ رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البيوع/حدیث: 6666]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (3017 مطولاً)، أخرجه مسند أحمد برقم: 3008»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعیف
حدیث نمبر: 3152
قَالَ إِسْحَاقُ : أَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا نُوحُ بْنُ جَعْوَنَةَ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، وَفِيهِ: «أَلَا إِنَّ عَمَلَ الْآخِرَةِ حَزْنٌ بِرَبْوَةٍ» ثَلَاثًا «وَإِنَّ عَمَلَ النَّارِ سَهْلٌ بِشَهْوَةٍ، وَالسَّعِيدُ مَنْ وُقِيَ الْفِتَنَ» .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (اپنے حجرہ مبارک سے) باہر تشریف لائے، پھر راوی نے پوری حدیث ذکر کی جس میں یہ (ارشاد) بھی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تین مرتبہ فرمایا: ”آگاہ رہو! یقیناً آخرت کا عمل (نفس کی مشقت کے اعتبار سے) ایک کٹھن اور دشوار گزار اونچے ٹیلے کی مانند ہے،“ اور فرمایا: ”بے شک جہنم (میں لے جانے والا) عمل (نفسانی) خواہشات کی وجہ سے نہایت سہل اور آسان ہے، اور حقیقت میں نیک بخت و سعادت مند وہی شخص ہے جسے فتنوں سے محفوظ رکھا گیا۔“
اس حدیث کو امام اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی نوح بن جعونہ کو محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے، البتہ اس کے بعض جملوں کے شواہد دیگر معتبر احادیث میں موجود ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3152]
اس حدیث کو امام اسحاق بن راہویہ نے اپنی مسند میں روایت کیا ہے، اس کی سند میں موجود راوی نوح بن جعونہ کو محدثین نے ضعیف قرار دیا ہے، البتہ اس کے بعض جملوں کے شواہد دیگر معتبر احادیث میں موجود ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3152]
تخریج الحدیث: «قال الهيثمي: فيه عبد الله بن جعوبة السلمي ولم أجد من ترجمه وبقية رجاله رجال الصحيح (مجمع الزوائد ومنبع الفوائد، ج 4، ص 133)»
«قال ابن حجر: أجمعوا على تكذيب نوح بن جعونة (لسان الميزان، ج 8، ص 295)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3008، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 203»
«قال ابن حجر: أجمعوا على تكذيب نوح بن جعونة (لسان الميزان، ج 8، ص 295)»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 3008، وأخرجه الأحاديث المختارة برقم: 203»
الحكم على الحديث:
فيه عبد الله بن جعوبة السلمي ولم أجد من ترجمه وبقية رجاله رجال الصحيح
حدیث نمبر: 4615
قَالَ إِسْحَاقُ : أَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا نُوحُ بْنُ جَعْوَنَةَ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ: «وَمَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلهِ، مَا كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلهِ إِلَّا مَلَأَ اللهُ جَوْفَهُ إِيمَانًا» .
کتاب میں موجو نہیں ہے [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الفتوح/حدیث: 4615]
تخریج الحدیث: «0»
حدیث نمبر: 3274M
بَابُ فَضْلِ كَتْمِ الْغَيْظِ
(م) - قَالَ إِسْحَاقُ : أَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا نُوحُ بْنُ جَعْوَنَةَ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ: «وَمَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلهِ، مَا كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلهِ إِلَّا مَلَأَ اللهُ جَوْفَهُ إِيمَانًا» .
(م) - قَالَ إِسْحَاقُ : أَنَا الْمُقْرِئُ ، ثَنَا نُوحُ بْنُ جَعْوَنَةَ الْخُرَاسَانِيُّ ، عَنْ مُقَاتِلِ بْنِ حَيَّانَ ، عَنْ عَطَاءٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ... فَذَكَرَ الْحَدِيثَ وَفِيهِ: «وَمَا مِنْ جَرْعَةٍ أَحَبَّ إِلَى اللهِ مِنْ جَرْعَةِ غَيْظٍ كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلهِ، مَا كَظَمَهَا عَبْدٌ لِلهِ إِلَّا مَلَأَ اللهُ جَوْفَهُ إِيمَانًا» .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم (گھر سے) باہر تشریف لائے، پھر انہوں نے مکمل حدیث ذکر کی جس میں یہ (ارشادِ گرامی) بھی موجود ہے: ”اللہ تعالیٰ کے نزدیک غصے کے اس کڑوے گھونٹ سے بڑھ کر کوئی دوسرا گھونٹ زیادہ محبوب و پسندیدہ نہیں جسے کوئی بندہ محض اللہ کی رضا کی خاطر پی جائے، اور جو بندہ بھی اللہ کی خوشنودی کے لیے اپنے غصے کو ضبط کر لیتا ہے تو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اس کے قلب و باطن کو ایمان و یقین سے بھر دیتا ہے۔“
اس روایت کی سند میں نوح بن جعونہ الخراسانی نامی راوی ہے جو کہ محدثین کے نزدیک سخت ضعیف اور متروک الحدیث ہے، اس لیے یہ مخصوص الفاظ سنداً ثابت نہیں ہیں، البتہ غصہ پینے کی فضیلت قرآن و سنت کے دیگر صحیح نصوص سے ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 3274M]
اس روایت کی سند میں نوح بن جعونہ الخراسانی نامی راوی ہے جو کہ محدثین کے نزدیک سخت ضعیف اور متروک الحدیث ہے، اس لیے یہ مخصوص الفاظ سنداً ثابت نہیں ہیں، البتہ غصہ پینے کی فضیلت قرآن و سنت کے دیگر صحیح نصوص سے ثابت ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الزهد والرقائق/حدیث: 3274M]
تخریج الحدیث: «0»