🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
الفتح الربانی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

الفتح الربانی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (13345)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. خَاتِمَةٌ فِي أَحَادِيثَ جَرَتْ مَجْرَى الْمِثَالِ
خاتمہ: مثال کے طور پر بیان کی جانے والی باتیں
اطراف الحدیث — الفتح الربانی حدیث نمبر 9655 (کل: 14 مقامات، 9 کتب)
الفتح الربانی: 9655، 9953، 9954
سلسلہ احادیث صحیحہ: 377
الادب المفرد: 867
صحیح الادب المفرد: 670
مسند احمد: 24023، 25071، 25134، 25231
مصنف ابن ابی شیبہ: 27741
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13347
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4665
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5525
11 تا 14
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 9954
عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَرَاثَ الْخَبَرَ تَمَثَّلَ فِيهِ بِبَيْتِ طَرَفَةَ وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدْ
۔ سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، وہ بیان کرتی ہے کہ جب خبر آنے میں دیر ہوتی تو آپ طرفہ (بن عبد بکری) شاعر کا یہ مصرعہ پڑھتے: وَیَاْتِیْکَ باِلْاَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدِ (وہ شخص تیرے پاس خبریں لائے گاکہ جس پر تو نے کچھ خرچ نہیں کیا)۔ [الفتح الربانی/كتاب آفات اللسان/حدیث: 9954]
تخریج الحدیث: «حديث حسن لغيره، أخرجه ابن ابي شيبة: 8/ 712، والنسائي في الكبري: 10834، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 24023 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 24524»
وضاحت: فوائد: … پورا شعر یوں ہے:
سَتُبْدِیْ لَکَ الْاَیَّامُ مَا کُنْتَ جَاہِلًا
وَیَأْتِیْکَ بِالْاَخْبَارِ مَنْ لَّمْ تُزَوِّدٖ
امام مبارکپوری نے اس شعر کا یہ مفہوم بیان کیا ہے: سَتُظْھِرُ لَکَ الْاَیَّامُ مَا کُنْتَ غَافِلًا عَنْہُ وَیَنْقُلُ لَکَ الْاَخْبَارَ مَنْ لَمْ تُعْطِیْہِ الزَّادَ … (ایام ان چیزوں کو تیرے لیے ظاہر کر دیں گے، جن سے تو غافل ہے وہ لوگ تیرے پاس خبریں لائیں گے، جن کو تونے زادِ راہ نہیں دیا)۔

الحكم على الحديث:
حديث حسن لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 13347
وَعَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا اسْتَرَاثَ الْخَبَرَ تَمَثَّلَ بِبَيْتِ طَرَفَةَ:"
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوِّدْ". قُلْتُ: رَوَاهُ التِّرْمِذِيُّ غَيْرَ أَنَّهُ جَعَلَ مَكَانَ طَرَفَةَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ رَوَاحَةَ. رَوَاهُ أَحْمَدُ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں: جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطلاع کے بارے میں منتظر ہوتے تھے (یا اس اطلاع میں تاخیر ہو جاتی) تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ، ”طرفہ“ کا یہ مصرعہ پڑھا کرتے تھے: ”تمہارے پاس ایسی اطلاعات آئیں گی، جن کے لئے تیاری نہیں کی گئی ہو گی۔“
(علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ترمذی نے نقل کی ہے، تاہم انہوں نے ”طرفہ“ کی بجائے عبداللہ بن رواحہ کا ذکر کیا ہے۔
یہ روایت امام أحمد نے نقل کی ہے اور اس کے رجال صحیح کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب الأدب/حدیث: 13347]
تخریج الحدیث: «اخرجه احمد فى المسند (31/6)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2848، وأخرجه مسند أحمد برقم: 23503، 24550»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4665
«كان إذا استراث الخبر تمثل ببيت طرفة: ويأتيك بالأخبار من لم تزود»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو خبر آنے میں دیر ہوتی تو طرفہ (شاعر) کا یہ شعر پڑھتے: تجھے وہ شخص بھی خبریں لا دیتا ہے جسے تو نے خبر لانے کے لیے زاد راہ نہیں دیا تھا۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4665]
تخریج الحدیث: «(حسن) [حم] عن عائشة. الصحيحة 2057.»
قال الشيخ الألباني: حسن

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5525
قَالَ: وَثَنَا هُشَيْمٌ وَأَبُو عَوَانَةَ ، عَنِ الْمُغِيرَةِ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: " كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا اسْتَرَاثَ خَبَرًا تَمَثَّلَ بِقَافِيَةِ بَيْتِ طَرَفَةَ:
وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوَّدِي
". وَزَادَ أَبُو عَوَانَةَ فِي حَدِيثِهِ قَالَ: "وَلَمْ يَتَمَثَّلْ شِعْرًا قَطُّ ".
قُلْتُ: رَوَاهُ النَّسَائِيُّ فِي الْيَوْمِ وَاللَّيْلَةِ مِنْ طَرِيقِ الشَّعْبِيِّ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کسی خبر کے ملنے میں تاخیر محسوس ہوتی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مشہور عرب شاعر طرفہ کے شعر کا یہ آخری مصرع بطورِ تمثیل پڑھتے تھے: «وَيَأْتِيكَ بِالْأَخْبَارِ مَنْ لَمْ تُزَوَّدِي» ”اور تیرے پاس وہ شخص خبریں لے کر آئے گا جسے تو نے کوئی زادِ راہ یا اجرت نہیں دی ہو گی“، نیز ابوعوانہ نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی بھی (باقاعدہ طور پر) پورا شعر نہیں پڑھا“؛ اس حدیث کو امام نسائی نے اپنی کتاب 'الیوم واللیلۃ' میں امام شعبی کے طریق سے روایت کیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الأدب وغيره/حدیث: 5525]
تخریج الحدیث: «قال السناري: الشعبي عن عائشة مرسل كما جزم ابن معين وأبو حاتم (المراسيل ص ١٥٩-١٦٠)، نقله في مواضع من تحقيق مسند أبي يعلى؛ هشيم ومغيرة مدلسان وتابع أبو عوانة هشيمًا»
«أخرجه مسند أحمد برقم: 23503، وأخرجه السنن الكبرى للنسائي برقم: 11059، 11060»

الحكم على الحديث:
سكت عنه البوصيري، إسناده ضعيف؛ لانقطاعه بين الشعبي وعائشة؛ ورجاله ثقات
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں