🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن سعید بن منصور سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شرکۃ الحروف
ترقيم دار السلفیہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم شرکۃ الحروف سے تلاش کل احادیث (4154)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم دار السلفیہ سے تلاش کل احادیث (2978)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
82. بَابُ الرَّجُلِ يَتَزَوَّجُ الْمَرْأَةَ فَيَمُوتُ وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا
عورت سے نکاح اور بغیر مہر مقرر کیے فوت ہوجانے کا بیان
اطراف الحدیث — سنن سعید بن منصور حدیث نمبر 2105 (کل: 5 مقامات، 3 کتب)
سنن سعید بن منصور: 2105، 2102
مسند امام شافعی: 1308
السنن الكبرى للبيهقي: 14418، 14419
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 928 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2105
نا نا عَطَّافُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ نَافِعٍ، قَالَ: زَوَّجَ ابْنُ عُمَرَ ابْنَهُ ابْنَةَ أَخِيهِ، فَمَاتَتِ الْجَارِيَةُ قَبْلَ أَنْ يَفْرِضَ لَهَا صَدَاقًا، فَسَأَلَتْ أُمُّهَا صَدَاقَهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ. فَاخْتَصَمُوا إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالَ:" لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ، وَلَهَا الْمِيرَاثُ" .
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے بیٹے کا نکاح اپنی بھتیجی سے کیا، پھر لڑکی مہر مقرر ہونے سے پہلے فوت ہو گئی تو اس کی ماں نے مہر کا مطالبہ کیا۔ عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہا: ”اس کا مہر نہیں ہے۔“ پھر وہ یہ جھگڑا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے تو انہوں نے فرمایا: ”اس کا مہر نہیں، اور اسے میراث ملے گی۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2105]
تخریج الحدیث: «إسنادہ حسن، «انفرد به المصنف من هذا الطريق» »
وضاحت:

عطاف بن خالد المخزومي، صدوق، بعض نے کہا: "فيه لين"، مگر امام احمد نے کہا: "لا بأس به"۔ سند حسن ہے، خصوصاً اس لیے کہ نافع کی روایت ہے، اور عطاف پر بڑی جرح نہیں ہے۔ یہ عملی واقعہ اور قضیہ ہے، جو کہ ثقہ تابعی کے ذریعے روایت ہوا۔

الحكم على الحديث:
إسنادہ حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم دار السلفیہ: 925 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 2102
ثنا ثنا هُشَيْمٌ، قَالَ: أنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ زَوَّجَ ابْنًا لَهُ ابْنَةَ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، وَابْنُهُ صَغِيرٌ يَوْمَئِذٍ وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا، فَمَكَثَ الْغُلامُ مَا مَكَثَ، ثُمَّ مَاتَ، فَخَاصَمَ خَالُ الْجَارِيَةِ ابْنَ عُمَرَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ لِزَيْدٍ : إِنِّي زَوَّجَتُ ابْنِي وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي أَنْ أَصْنَعَ بِهِ خَيْرًا، فَمَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ، وَلَمْ يَفْرِضْ لِلْجَارِيَةِ صَدَاقًا. فَقَالَ زَيْدٌ:" فَلَهَا الْمِيرَاثُ إِنْ كَانَ لِلْغُلامِ مَالٌ، وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ، وَلا صَدَاقَ لَهَا" .
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ نے اپنے نابالغ بیٹے کا نکاح اپنی بھتیجی سے کیا، بغیر مہر مقرر کیے، پھر بیٹا فوت ہو گیا۔ زید بن ثابت رضی اللہ عنہ نے فیصلہ دیا: ”اگر لڑکے کا مال ہو تو عورت کو میراث ملے گی، اس پر عدت ہے، لیکن مہر نہیں۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب النكاح/حدیث: 2102]
تخریج الحدیث: «إسنادہ صحیح، وأخرجه مالك فى «الموطأ» برقم: 1923، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 925، 926، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 14527، 14528، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10889، 10890، 10891، 11739، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17396، 17403»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1308
أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ بِنْتَ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَأُمَّهَا بِنْتَ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ كَانَتْ تَحْتَ ابْنٍ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، فَمَاتَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يُسَمِّ لَهَا صَدَاقًا، فَاتَّبَعَتْ أُمُّهَا صَدَاقَهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ، وَلَوْ كَانَ لَهَا صَدَاقٌ لَمْ نَمْنَعْكُمُوهُ وَلَمْ نَظْلِمْهَا، فَأَبَتْ أَنْ تَقْبَلَ ذَلِكَ، فَجَعَلَ بَيْنَهُمْ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ، فَقَضَى أَنَّ لَا صَدَاقَ لَهَا وَلَهَا الْمِيرَاثُ. أَخْرَجَ الْأَوَّلَ مِنْ كِتَابِ اخْتِلَافِ عَلِيٍّ وَعَبْدِ اللَّهِ مِمَّا لَمْ يَسْمَعِ الرَّبِيعُ مِنَ الشَّافِعِيِّ، وَالثَّانِيَ مِنْ كِتَابِ الصَّدَاقِ وَالْإِيلَاءِ.
نافع رحمہ اللہ سے روایت ہے وہ عبید اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کی بیٹی اور اس کی ماں، زید بن خطاب کی بیٹی سے متعلق بیان کرتے ہیں کہ (عبید اللہ بن عمر کی بیٹی) عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے بیٹے کے نکاح میں تھی، کہ وہ صحبت سے پہلے ہی وفات پا گئے اور انہوں نے اس کے لیے حق مہر بھی مقرر نہ کیا تھا، جب اس کی ماں نے اس کے لیے حق مہر کی ادائیگی کا مطالبہ کیا، تو ابن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس کے لیے حق مہر نہیں ہے اور اگر اس کا حق مہر بنتا تو ہم اسے نہ روکتے اور نہ ہی اس عورت پر ظلم کرتے۔“ اس کی ماں نے یہ بات ماننے سے انکار کر دیا تو انہوں نے زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو فیصل مقرر کیا، تو انہوں نے فیصلہ دیا کہ اس کے لیے حق مہر نہیں البتہ میراث ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب العدد والسكنى والنفقات /حدیث: 1308]
تخریج الحدیث: «اسناده صحیح اخرجه البيهقي: 247/7 - وفى المعرفة السنن والآثار له (4308).»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14418
أَخْبَرَنَا أَبُو زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ الْمُزَكِّي، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنبأ الشَّافِعِيُّ، أنبأ مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَةَ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ، وَأُمُّهَا ابْنَةُ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ، كَانَتْ تَحْتَ ابْنٍ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ فَمَاتَ وَلَمْ يَدْخُلْ بِهَا وَلَمْ يُسَمِّ لَهَا صَدَاقًا فَابْتَغَتْ أُمُّهَا صَدَاقَهَا، فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ:" لَيْسَ لَهَا صَدَاقٌ وَلَوْ كَانَ لَهَا صَدَاقٌ لَمْ نَمْنَعْكُمُوهُ وَلَمْ يَظْلِمْهَا" فَأَبَتْ أَنْ تَقْبَلَ ذَلِكَ فَجَعَلُوا بَيْنَهُمْ زَيْدَ بْنَ ثَابِتٍ" فَقَضَى أَنْ لَا صَدَاقَ لَهَا وَلَهَا الْمِيرَاثُ".
نافع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ عبید اللہ بن عمر کی بیٹی، جن کی والدہ سیدنا زید بن خطاب رضی اللہ عنہ کی بیٹی تھیں، سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ایک بیٹے کے نکاح میں تھیں، وہ (بیٹا) دخول اور حق مہر مقرر کرنے سے پہلے ہی فوت ہو گیا، تو ان کی والدہ نے حق مہر کا تقاضا کیا، تو سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے: ”کوئی حق مہر نہیں ہے، اگر اس کا حق مہر ہوتا تو ہم منع بھی نہ کرتے اور ظلم بھی نہیں کرتے۔“ تو اس خاتون نے اس بات کو قبول کرنے سے انکار کر دیا، تو انہوں نے سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کو فیصل بنا لیا، تو انہوں نے میراث کا فیصلہ دیا لیکن حق مہر نہ ہو گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14418]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 1120»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14419
وَأَخْبَرَنَا أَبُو حَازِمٍ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو الْفَضْلِ بْنُ خُمَيْرَوَيْهِ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ نَجْدَةَ، ثنا سَعِيدُ بْنُ مَنْصُورٍ، ثنا هُشَيْمٌ، أنبأ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا زَوَّجَ ابْنًا لَهُ ابْنَةَ أَخِيهِ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ وَابْنُهُ صَغِيرٌ يَوْمَئِذٍ وَلَمْ يَفْرِضْ لَهَا صَدَاقًا فَمَكَثَ الْغُلَامُ مَا مَكَثَ ثُمَّ مَاتَ فَخَاصَمَ خَالُ الْجَارِيَةِ ابْنَ عُمَرَ إِلَى زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، فَقَالَ: ابْنُ عُمَرَ لِزَيْدٍ إِنِّي زَوَّجْتُ ابْنِي وَأَنَا أُحَدِّثُ نَفْسِي أَنْ أَصْنَعَ بِهِ خَيْرًا فَمَاتَ قَبْلَ ذَلِكَ وَلَمْ يَفْرِضْ لِلْجَارِيَةِ صَدَاقًا، فَقَالَ زَيْدٌ:" فَلَهَا الْمِيرَاثُ إِنْ كَانَ لِلْغُلَامِ مَالٌ وَعَلَيْهَا الْعِدَّةُ وَلَا صَدَاقَ لَهَا".
سلیمان بن یسار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اپنے بیٹے کی شادی اپنے بھائی کی بیٹی سے کر دی، اور اس وقت ان کا بیٹا چھوٹا تھا، حق مہر مقرر نہ ہوا، لیکن کچھ زندگی کے بعد بچہ فوت ہو گیا، تو بچی کے ماموں نے سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ جھگڑا سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کے سامنے رکھا، تو سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما فرمانے لگے کہ میں نے اپنے بیٹے کی شادی کی اور بھلائی کا ارادہ تھا، لیکن وہ پہلے ہی فوت ہو گیا، بچی کے لیے حق مہر مقرر نہ تھا، تو سیدنا زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرمانے لگے: بچی کو وراثت ملے گی اگر بچے کا مال تھا اور بچی عدت گزارے گی، لیکن حق مہر نہ ملے گا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14419]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه سعيد بن منصور 925»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں