🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. باب الفطرة-
فطرت کا بیان -
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 128 (کل: 64 مقامات، 17 کتب)
صحیح ابن حبان: 128، 129، 130، 132، 133
صحیح بخاری: 1358، 1359، 1385، 4775، 6598، 6599
صحیح مسلم: 1521، 6755، 6757، 6758، 6760، 6761، 6764
سنن ابوداود: 4714
سنن ترمذی: 2138
مشکوۃ المصابیح: 90
مسند احمد: 7181، 7444، 7445، 7712، 7795، 8562، 9102، 9317، 10241
مسند الحمیدی: 1143، 1146
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 571
اللؤلؤ والمرجان: 1702، 1703
الفتح الربانی: 13249، 13251
الجامع الكامل: 207، 1078، 1079، 1080، 1081، 1741، 3764، 3769، 8255، 12997، 13731
السنن الكبرى للبيهقي: 12137، 12138، 12139، 12140، 12141، 12142، 12145
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4559، 4560، 5784
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6201، 6306، 6394، 6593
المعجم الاوسط: 4050
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 4457
51 تا 60
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12139
أَخْبَرَنَاهُ أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي نَصْرٍ الدَّرَابَرْدِيُّ بِمَرْوَ، ثنا أَبُو الْمُوَجِّهِ، ثنا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُثْمَانَ، أنبأ عَبْدُ اللهِ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ أَبَا هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَا مِنْ مَوْلُودٍ إِلَّا يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ، أَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ"، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِمِثْلِ حَدِيثِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ وَأَخْرَجَهُ مُسْلِمٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ وَهْبٍ عَنْ يُونُسَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، اس کے والدین اسے یہودی بنا دیتے ہیں۔“ پھر حدیث بیان کی۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12139]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12140
وَأَخْبَرَنَا أَبُو طَاهِرٍ الْفَقِيهُ، أنبأ أَبُو بَكْرٍ الْقَطَّانُ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يُوسُفَ السُّلَمِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أنبأ مَعْمَرٌ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ مُنَبِّهٍ قَالَ: هَذَا مَا حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" مَنْ يُولَدُ يُولَدُ عَلَى هَذِهِ الْفِطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ، كَمَا تُنْتَجُ الْبَهِيمَةُ، فَهَلْ ⦗٣٣٤⦘ تَجِدُونَ فِيهَا مِنْ جَدْعَاءَ حَتَّى تَكُونُوا أَنْتُمْ تَجْدَعُونَهَا؟" قَالُوا: يَا رَسُولُ اللهِ، أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ وَهُوَ صَغِيرٌ؟ قَالَ:" اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ" رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ عَنْ إِسْحَاقَ، وَرَوَاهُ مُسْلِمٌ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ رَافِعٍ، كِلَاهُمَا عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بھی بچہ پیدا ہو وہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، اس کے والدین اسے یہودی یا عیسائی بنا لیں۔ جس طرح جانور بچے جنتے ہیں، کیا تم اس میں کبھی کان کٹا پاتے ہو؟ یہاں تک کہ تم خود اسے کاٹتے ہو۔“ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! آپ کا کیا خیال ہے، جو بچپن میں فوت ہو جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے جو وہ عمل کرنے والے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12140]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12141
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالَا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ثنا أَبُو مُعَاوِيَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَيْسَ مِنْ مَوْلُودٍ يُولَدُ إِلَّا عَلَى هَذِهِ الْمِلَّةِ حَتَّى يُبِينَ عَنْهُ لِسَانُهُ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ أَوْ يُشَرِّكَانِهِ أَوْ يُمَجِّسَانِهِ"، قَالَ: فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، فَكَيْفَ بِمَنْ كَانَ قَبْلَ ذَلِكَ؟ يَعْنِي مَاتَ، قَالَ:" اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا عَامِلِينَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ وَغَيْرِهِ، عَنْ أَبِي مُعَاوِيَةَ وَاخْتُلِفَ فِيهِ عَلَى الْأَعْمَشِ، فَقَالَ عَنْهُ جَرِيرٌ: إِلَّا عَلَى الْفِطْرَةَ، وَكَذَلِكَ قَالَهُ عَنْهُ جَمَاعَةٌ، وَقَالَ عَنْهُ حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ عَيَّاشٍ: عَلَى الْإِسْلَامِ. وَكَانَ الْأَعْمَشُ يَرْوِي هَذَا الْحَدِيثَ عَلَى الْمَعْنَى عِنْدَهُ لَا عَلَى اللَّفْظِ الْمَرْوِيِّ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کوئی بچہ ایسا نہیں ہے مگر وہ اسی ملت پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کی زبان اس کی طرف سے واضح کر دے، پس اس کے والدین اسے یہودی بنا لیتے ہیں یا عیسائی یا مشرک یا مجوسی۔“ انہوں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! جو اس سے پہلے ہی فوت ہو جائے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ بہتر جانتا ہے جو وہ اعمال کرنے والے تھے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12141]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12142
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنبأ أَبُو عَبْدِ اللهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ شَاذَانَ، ثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ، ثنا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنِ الْعَلَاءِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُلُّ إِنْسَانٍ تَلِدُهُ أُمُّهُ عَلَى الْفِطْرَةِ، أَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ أَوْ يُنَصِّرَانِهِ أَوْ يُمَجِّسَانِهِ، فَإِنْ كَانَا مُسْلِمَيْنِ فَمُسْلِمٌ، كُلُّ إِنْسَانٍ تَلِدُهُ أُمُّهُ يَلْكُزُهُ الشَّيْطَانُ فِي حِضْنَيْهِ إِلَّا مَرْيَمَ وَابْنَهَا" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ قُتَيْبَةَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر انسان کو اس کی ماں فطرت پر پیدا کرتی ہے، اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا لیتے ہیں۔ اگر وہ دونوں مسلمان ہوں تو وہ بھی مسلمان ہو گا، ہر انسان کو جب اس کی ماں جنتی ہے تو شیطان اسے کچوکے لگاتا ہے اس کی پسلیوں میں، مگر مریم اور ان کا بیٹا۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12142]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12145
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ إِسْحَاقُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يُوسُفَ السُّوسِيُّ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، أنبأ الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ، أَخْبَرَنِي أَبِي، حَدَّثَنِي الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، حَدَّثَنِي حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، حَدَّثَنَا أَبُو هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ وَيُمَجِّسَانِهِ" قَالَ الْأَوْزَاعِيُّ: لَا يُخْرِجَانِهِ مِنْ عِلْمِ اللهِ، وَإِلَى عِلْمِ اللهِ يَصِيرُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا لیتے ہیں۔“
امام اوزاعی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وہ دونوں اسے اللہ کے علم سے نہیں نکال سکتے اور سب اللہ ہی کے علم کی طرف لوٹتے ہیں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب اللقطة/حدیث: 12145]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4559
«كل مولود يولد على الفطرة حتى يعرب عنه لسانه فأبواه يهودانه أو ينصرانه أو يمجسانه»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر بچہ فطرت (اسلام) پر پیدا ہوتا ہے یہاں تک کہ اس کی زبان صاف بولنے لگے، پھر اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4559]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ع طب] عن الأسود بن سريع. الصحيحة 402.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4560
«كل مولود يولد على الملة فأبواه يهودانه وينصرانه ويشركانه قيل: فمن هلك قبل ذلك؟ قال: الله أعلم بما كانوا عاملين»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر بچہ (دینِ حق کی) ملت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی بنا دیتے ہیں اور اسے مشرک بنا دیتے ہیں۔ عرض کیا گیا: تو جو اس سے پہلے مر جائے اس کا کیا حکم ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اللہ ہی بہتر جانتا ہے کہ وہ کیا کرتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الكاف/حدیث: 4560]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن أبي هريرة. الإرواء 1220.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5784
«ما من مولود إلا يولد على الفطرة فأبواه يهودانه أو ينصرانه أو يمجسانه كما تنتج البهيمة بهيمة جمعاء هل تحسون فيها من جدعاء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی، عیسائی یا مجوسی بنا دیتے ہیں، جیسے جانور مکمل صحیح سالم بچہ جنم دیتا ہے، کیا تم اس میں کوئی کٹا ہوا عضو دیکھتے ہو؟“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5784]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ق د] عن أبي هريرة. مختصر مسلم 1803، الإرواء 1220.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6201
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْجَبَّارِ بْنُ عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ الْأَشْجَعِيِّ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَنْ تَطَهَّرَ فِي بَيْتِهِ، ثُمَّ مَشَى إِلَى بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللهِ لِيَقْضِيَ فَرْضًا مِنْ فَرَائِضِ اللهِ، كَانَتْ خُطْوَتَاهُ: إِحْدَاهُمَا تَحُطُّ خَطِيئَةً وَالْأُخْرَى تَرْفَعُ دَرَجَةً.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”جو شخص اپنے گھر میں طہارت حاصل کرے، پھر اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر (مسجد) کی طرف اس لیے جائے کہ اللہ تعالیٰ کے فرائض میں سے کوئی فریضہ ادا کرے، تو اس کے اٹھنے والے قدموں کی تاثیر یہ ہوتی ہے کہ ان میں سے ایک قدم گناہ کو مٹا دیتا ہے اور دوسرا قدم درجے کو بلند کر دیتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6201]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 774، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 439، 447، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 2044، وأخرجه رياض الصالحين برقم: 1097، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6173»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6306
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنِ الْأَعْرَجِ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: كُلُّ مَوْلُودٍ يُولَدُ عَلَى الْفِطْرَةِ، فَأَبَوَاهُ يُهَوِّدَانِهِ وَيُنَصِّرَانِهِ كَمَا تَنَاتَجُ الْإِبِلُ مِنْ بَهِيمَةٍ جَمْعَاءَ، هَلْ تُحِسُّونَ مِنْ جَدْعَاءَ؟ قَالُوا: أَفَرَأَيْتَ مَنْ يَمُوتُ يَا رَسُولَ اللهِ؟ قَالَ: اللهُ أَعْلَمُ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ.
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر بچہ فطرت پر پیدا ہوتا ہے، پھر اس کے والدین اسے یہودی یا نصرانی بنا دیتے ہیں، جس طرح اونٹنی ایک صحیح سالم بچہ جنتی ہے، کیا تمہیں ان میں کوئی کان کٹا ہوا محسوس ہوتا ہے؟“ صحابہ کرام نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم ! آپ ان کے بارے میں کیا فرماتے ہیں جو (بچپن ہی میں) فوت ہو جائیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ بہتر جانتا ہے کہ وہ (بڑے ہو کر) کیا عمل کرنے والے تھے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/تابع مسند أبي هريرة رضي الله عنه/حدیث: 6306]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده ضعيف .» ‏‏‏‏
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 1292، 1293، 1318، 1319، 4497، 6225، 6226، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 2658، 4804، 2659، وأخرجه سنن الترمذي برقم: 2138، وأخرجه سنن النسائي برقم: 1949، 1950، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4714، وأخرجه مسند أحمد برقم: 7141، 7281، 7394، 7468، 7581، 7655، 7736، 8357، 8858، 9062، 9666، 9734، 9881، 10343، وأخرجه فتح الباري برقم: 20، 1292، 1319، 2850، 4497، 5550، وأخرجه مصنف عبد الرزاق برقم: 20077، 20087، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 133، وأخرجه معرفة السنن والآثار برقم: 12467، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6276»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں