الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
269. باب التيمم - ذكر الإباحة للجنب إذا خاف التلف على نفسه من البرد الشديد عند الاغتسال أن يصلي بالوضوء أو التيمم دون الاغتسال
تیمم کا بیان - اس بات کا ذکر کہ جنب کے لیے جائز ہے کہ اگر شدید سردی کی وجہ سے غسل سے اسے اپنی جان کے ضیاع کا خوف ہو تو وہ وضو یا تیمم سے نماز پڑھ لے بغیر غسل کے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 1315 (کل: 4 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 1315
سنن دارقطنی: 682
المستدرک علی الصحیحین: 638
السنن الكبرى للبيهقي: 1071
حدیث نمبر: 1315
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلَمْ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ، وَأَنَّهُ أَصَابَهُمْ بَرْدٌ شَدِيدٌ لَمْ يَرَوْا مِثْلَهُ، فَخَرَجَ لِصَلاةِ الصُّبْحِ، قَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ احْتَلَمْتُ الْبَارِحَةَ، فَغَسَلَ مَغَابَتَهُ، وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ، فَلَمْا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ، فَقَالَ: " كَيْفَ وَجَدْتُمْ عَمْرًا وَأَصْحَابَهُ؟"، فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى بِنَا وَهُوَ جُنُبٌ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو فَسَأَلَهُ، فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ وَبِالَّذِي لَقِيَ مِنَ الْبَرْدِ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ قَالَ: وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ سورة النساء آية 29، وَلَوِ اغْتَسَلْتُ مُتُّ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو .
ابوقیس، جو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، بیان کرتے ہیں: سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ بھی ایک مہم پر تھے۔ لوگوں کو اتنی شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا کہ اس طرح کی سردی انہوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی۔ سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ صبح کی نماز کے لیے تشریف لائے اور فرمایا: گزشتہ رات مجھے احتلام ہو گیا تھا، تو انہوں نے اپنی شرم گاہ کو دھویا اور نماز کے وضو کی طرح وضو کر کے لوگوں کو نماز پڑھا دی۔ جب وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے اصحاب سے دریافت کیا: ”تم نے عمرو اور اس کے ساتھیوں کو کیسا پایا؟“ تو لوگوں نے ان کی تعریف کی اور یہ بات کہی: یا رسول اللہ! انہوں نے جنابت کی حالت میں ہمیں نماز پڑھا دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کو بلوایا اور ان سے دریافت کیا، تو سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا اور جس سردی کا سامنا کرنا پڑا اس کے بارے میں بتایا: انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: ﴿وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ﴾ [سورة النساء: 29] ”تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو“ اگر میں غسل کر لیتا تو میں مر جاتا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کی اس بات پر ہنس پڑے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الطهارة/حدیث: 1315]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 1315، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 633، 634، وأبو داود فى (سننه) برقم: 334، والدارقطني فى (سننه) برقم: 681، 682، وأحمد فى (مسنده) برقم: 18091» «رقم طبعة با وزير 1312»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (154)، و «صحيح أبي داود» (361). * [وَصَحَابته] قال الشيخ: في الأصل: (وأصحابه). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم.
ترقیم العلمیہ : 670 ترقیم الرسالہ : -- 682
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ، ثنا عَمِّي ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ، أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ ، كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ، وَأَنَّهُمْ أَصَابَهُمْ بَرْدٌ شَدِيدٌ، لَمْ يَرَوْا مِثْلَهُ، فَخَرَجَ لِصَلاةِ الصُّبْحِ، فَقَالَ: وَاللَّهِ لَقَدِ احْتَلَمْتُ الْبَارِحَةَ، وَلَكِنْ وَاللَّهِ مَا رَأَيْتُ بَرْدًا مثل هَذَا مَرَّ عَلَى وُجُوهِكُمْ مِثْلُهُ، فَغَسَلَ مَغَابِنَهُ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلاةِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا، قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، سَأَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَصْحَابَهُ:" كَيْفَ وَجَدْتُمْ عَمْرًا وَصَحَابَتِهِ لَكُمْ؟"، فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا، وَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، صَلَّى بِنَا وَهُوَ جُنُبٌ، فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو، فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ وَبِالَّذِي لَقِيَ مِنَ الْبَرْدِ، وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِنَّ اللَّهَ قَالَ: وَلا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ سورة النساء آية 29، فَلَوِ اغْتَسَلْتُ مِتُّ، فَضَحِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو .
ابوقیس، جو سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ کے غلام ہیں، بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ایک سریہ میں گئے ہوئے تھے۔ اس دوران انہیں شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا، جو اس سے پہلے کبھی نہ دیکھی تھی۔ جب وہ صبح کی نماز کے لیے تشریف لے جانے لگے تو انہوں نے کہا: ”اللہ کی قسم! مجھے کل رات احتلام ہوا تھا۔ ایسی سردی، اللہ کی قسم! میں نے کبھی نہیں دیکھی۔“ پھر انہوں نے اپنے جسم کے جوڑوں (بغلوں اور رانوں کی جڑوں) کو دھویا، نماز کا سا وضو کیا، اور اپنے ساتھیوں کو نماز پڑھائی۔ جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ نے ان کے ساتھیوں سے پوچھا: ”تم نے عمرو کو کیسا پایا، اس کا ساتھ کیسا رہا؟“ انہوں نے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کی بہت تعریف کی اور بتایا: ”یا رسول اللہ! ایک مرتبہ انہوں نے جنابت کی حالت میں ہمیں نماز پڑھائی تھی۔“ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عمرو کو بلایا۔ انہوں نے آپ کو صورت حال بتائی اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ’تم اپنے آپ کو قتل نہ کرو۔‘ اگر میں اس وقت غسل کر لیتا تو مر جاتا۔“ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے۔ [سنن الدارقطني/كتاب الطهارة/حدیث: 682]
ترقیم العلمیہ: 670
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 1315، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 633، 634، وأبو داود فى ((سننه)) برقم: 334، بدون ترقيم، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 1087، 1088، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 681، 682، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 18091، وعبد الرزاق فى ((مصنفه)) برقم: 878، والطحاوي فى ((شرح مشكل الآثار)) برقم: 2457»
حدیث نمبر: 638
حَدَّثَنَا أبو العباس محمد بن يعقوب، أخبرنا محمد بن عبد الله بن عبد الحَكَم أخبرنا ابن وهب، حدَّثني عمرو بن الحارث ورجلٌ آخر، عن يزيد بن أبي حبيب، عن عِمران بن أبي أنس، عن عبد الرحمن بن جُبَير، عن أبي قيس مولى عمرو بن العاص: أنَّ عمرو بن العاص كان على سَرِيَّة، وأنهم أصابهم بردٌ شديد لم يُرَ مثلُه، فخرج لصلاة الصبح فقال: والله لقد احتلمتُ البارحةَ، ولكني والله ما رأيتُ بردًا مثلَ هذا، هل مرَّ على وجوهكم مثلُه؟ قالوا: لا، فغسل مَغابِنَه وتوضَّأَ وضوءَه للصلاة ثم صلى بهم، فلما قَدِمَ على رسول الله ﷺ، سألَ رسولُ الله ﷺ:"كيف وجدتُم عَمْرًا وصحابتَه؟" فأثَنْوا عليه خيرًا وقالوا: يا رسول الله، صلَّى بنا وهو جُنُبٌ، فأرسل رسول الله ﷺ إلى عمرو فسأله، فأخبره بذلك وبالذي لَقِيَ من البرد، فقال: يا رسول الله، إنَّ الله قال: ﴿وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ﴾ [النساء: 29] ولو اغتسلتُ مُتُّ، فضَحِكَ رسول الله ﷺ إلى عمرو (1) .
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، والذي عندي أنهما عَلَّلاه بحديث جرير بن حازم عن يحيى بن أيوب عن يزيد بن أبي حبيب الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 628 - على شرطهما
هذا حديث صحيح على شرط الشيخين، ولم يُخرجاه، والذي عندي أنهما عَلَّلاه بحديث جرير بن حازم عن يحيى بن أيوب عن يزيد بن أبي حبيب الذي:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 628 - على شرطهما
سیدنا عمرو بن العاص رضی اللہ عنہ کے آزاد کردہ غلام ابو قیس سے مروی ہے کہ سیدنا عمرو بن العاص ایک لشکر کے امیر تھے اور انہیں اتنی شدید سردی کا سامنا کرنا پڑا کہ ویسی پہلے کبھی نہ دیکھی تھی، جب وہ صبح کی نماز کے لیے نکلے تو فرمایا: ”اللہ کی قسم! مجھے رات کو احتلام ہو گیا تھا، لیکن اللہ کی قسم میں نے ایسی سردی کبھی نہیں دیکھی، کیا آپ لوگوں کو بھی ایسی سردی لگی ہے؟“ انہوں نے کہا: ”نہیں،“ تو انہوں نے اپنے مخصوص اعضاء دھوئے، نماز والا وضو کیا اور انہیں نماز پڑھا دی، جب وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے عمرو اور اس کے ساتھیوں کو کیسا پایا؟“ انہوں نے تعریف کی اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! انہوں نے ہمیں جنابت کی حالت میں نماز پڑھائی،“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں بلا کر پوچھا تو انہوں نے شدید سردی کا بتایا اور عرض کیا: ”یا رسول اللہ! اللہ کا فرمان ہے: ﴿وَلَا تَقْتُلُوا أَنفُسَكُمْ﴾ [النساء: 29] اور اگر میں غسل کرتا تو مر جاتا،“ اس پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسکرا دیے۔
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 638]
یہ حدیث شیخین کی شرط پر صحیح ہے لیکن انہوں نے اسے روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الطهارة/حدیث: 638]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح على خلاف في إسناده وبعض ألفاظ متنه، كما هو مبيَّن في "مسند أحمد" 29/ (17812)، وهذا إسناد رجاله ثقات عن آخرهم إلّا أنَّ صورته صورة المرسل، فإنَّ أبا قيس من التابعين ولم يشهد هذه القصة، لكن في الغالب أنه سمعه من مولاه عمرو بن العاص، والله تعالى أعلم-» [ترقيم الرساله 638] [ترقيم الشركة 633] [ترقيم العلميه 628]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح
حدیث نمبر: 1071
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ، أنا ابْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ، وَرَجُلٌ آخَرُ أَظُنُّهُ ابْنَ لَهِيعَةَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ أَبِي أَنَسٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ مَوْلَى عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ أَنَّ عَمْرَو بْنَ الْعَاصِ كَانَ عَلَى سَرِيَّةٍ وَأَنَّهُ أَصَابَهُمْ بَرْدٌ شَدِيدٌ لَمْ يُرَ مِثْلُهُ فَخَرَجَ لِصَلَاةِ الصُّبْحِ فَقَالَ: وَاللهِ لَقَدِ احْتَلَمْتُ الْبَارِحَةَ وَلَكِنِّي وَاللهِ مَا رَأَيْتُ بَرْدًا مِثْلَ هَذَا هَلْ مَرَّ عَلَى وُجُوهِكُمْ مِثْلُهُ قَالُوا: لَا، فَغَسَلَ مَغَابِنَهُ وَتَوَضَّأَ وُضُوءَهُ لِلصَّلَاةِ، ثُمَّ صَلَّى بِهِمْ فَلَمَّا قَدِمَ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" كَيْفَ وَجَدْتُمْ عَمْرًا وَصَحَابَتَهُ" فَأَثْنَوْا عَلَيْهِ خَيْرًا وَقَالُوا" يَا رَسُولَ اللهِ صَلَّى بِنَا وَهُو جُنُبٌ فَأَرْسَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو فَسَأَلَهُ فَأَخْبَرَهُ بِذَلِكَ وَبِالَّذِي لَقِيَ مِنَ الْبَرْدِ وَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنَّ اللهَ تَعَالَى، قَالَ: {وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ} [النساء: ٢٩] وَلَوِ اغْتَسَلَتُ مِتُّ فَضَحِكَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى عَمْرٍو أَخْرَجَهُمَا أَبُو دَاوُدَ فِي السُّنَنِ، ثُمَّ، قَالَ: وَرَوَى هَذِهِ الْقِصَّةَ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ حَسَّانَ بْنِ عَطِيَّةَ، قَالَ فِيهِ: فَتَيَمَّمَ، قَالَ الشَّيْخُ: وَيُحْتَمَلُ أَنْ يَكُونَ قَدْ فَعَلَ مَا نُقِلَ فِي الرِّوَايَتَيْنِ جَمِيعًا غَسَلَ مَا قَدَرَ عَلَى غَسْلِهِ وَتَيَمَّمَ لِلْبَاقِي.
سیدنا عمرو بن عاص رضی اللہ عنہ ایک سریے میں تھے۔ ان کو سخت سردی لگی، اس جیسی سردی پہلے نہیں دیکھی گئی، وہ صبح کی نماز کے لیے نکلے تو کہنے لگے: اللہ کی قسم! مجھے کل احتلام ہو گیا تھا اور میں نے اس طرح کی سردی نہیں دیکھی تھی، کیا تم نے دیکھی ہے؟ انھوں نے کہا: نہیں، پھر انھوں نے اپنے جوڑ دھوئے اور نماز جیسا وضو کیا۔ پھر ان کو نماز پڑھائی، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تم نے عمرو اور اس کے ساتھیوں کو کیسا پایا؟“ انھوں نے ان کی اچھی تعریف کی اور کہا: اے اللہ کے رسول! اس نے ہم کو جنبی ہونے کی حالت میں نماز پڑھا دی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرو کی طرف پیغام بھیجا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے پوچھا تو انھوں نے سارا واقعہ بتلایا اور وہ بھی جو ان کو سردی لگی تھی، انھوں نے کہا: اے اللہ کے رسول! اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ﴾ [سورة النساء: 29] اگر میں غسل کر لیتا تو مر جاتا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عمرو کی طرف دیکھ کر ہنسے۔
(ب) شیخ کہتے ہیں: احتمال ہے کہ انہوں نے دونوں روایتوں میں منقول دونوں کام کیے ہوں، یعنی جتنا دھونے کی قدرت تھی اتنا دھو لیا اور باقی کے لیے تیمم کر لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1071]
(ب) شیخ کہتے ہیں: احتمال ہے کہ انہوں نے دونوں روایتوں میں منقول دونوں کام کیے ہوں، یعنی جتنا دھونے کی قدرت تھی اتنا دھو لیا اور باقی کے لیے تیمم کر لیا۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1071]
تخریج الحدیث: «صحيح»
الحكم على الحديث:
صحيح