الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
103. - باب حرمة المناكحة - ذكر الخبر المصرح بنفي جواز نكاح المحرم وإنكاحه
نکاح کی حرمت کا بیان - ذكر الخبر المصرح بنفي جواز نكاح المحرم وإنكاحه
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4139 (کل: 19 مقامات، 9 کتب)
مشکوۃ المصابیح: 2681
مسند احمد: 462
المنتقى ابن الجارود: 694
الجامع الكامل: 4847
1 تا 10
حدیث نمبر: 4139
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الزُّهْرِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ نَافِعٍ مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، وَأَبَانُ يَوْمَئِذٍ أَمِيرُ الْحَاجِّ وَهُمَا مُحْرِمَانِ: قَدْ أَرَدْتُ أَنْ أَنْكِحَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ، وَأَرَدْتُ أَنْ تَحْضُرَ ذَلِكَ، فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ بْنُ عُثْمَانَ ، وَقَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يَخْطُبُ، وَلا يُنْكِحُ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: هَذَانِ خَبَرَانِ فِي نِكَاحِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ تَضَادَا فِي الظَّاهِرِ، وَعَوَّلَ أَئِمَّتُنَا فِي الْفَصْلِ فِيهِمَا بِأَنْ قَالُوا: إِنَّ خَبَرَ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، وَهُمْ كَذَلِكَ، قَالَهُ سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، وَخَبَرُ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ يُوَافِقُ خَبَرَ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ فِي النَّهْيِ عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَإِنْكَاحِهِ، وَهُوَ أَوْلَى بِالْقَبُولِ لِتَأْيِيدِ خَبَرِ عُثْمَانَ إِيَّاهُ، وَالَّذِي عِنْدِي أَنَّ الْخَبَرَ إِذَا صَحَّ عَنِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، غَيْرُ جَائِزٍ تَرْكُ اسْتِعْمَالِهِ، إِلا أَنْ تَدُلَّ السُّنَّةُ عَلَى إِبَاحَةِ تَرَكِهِ، فَإِنْ جَازَ لِقَائِلٍ أَنْ، يَقُولُ: وَهِمَ ابْنُ عَبَّاسٍ، وَمَيْمُونَةُ خَالَتُهُ فِي الْخَبَرِ الَّذِي ذكرنَاهُ، جَازَ لِقَائِلٍ آخَرَ أَنْ، يَقُولَ: وَهِمَ يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ فِي خَبَرِهِ لأَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ أَحْفَظُ وَأَعْلَمُ وَأَفْقَهُ مِنْ مِائَتَيْنِ مِثْلِ يَزِيدَ بْنِ الأَصَمِّ، وَمَعْنَى خَبَرِ ابْنِ عَبَّاسٍ عِنْدِي حَيْثُ، قَالَ: تَزَوَّجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ مُحْرِمٌ، يُرِيدُ بِهِ وَهُوَ دَاخِلَ الْحَرَمِ، لا أَنَّهُ كَانَ مُحْرِمًا، كَمَا يُقَالُ لِلرَّجُلِ إِذَا دَخَلَ الظُّلْمَةَ: أَظْلَمَ، وَأَنْجَدَ: إِذَا دَخَلَ نَجْدًا، وَأَتْهَمَ إِذَا دَخَلَ تِهَامَةَ، وَإِذَا دَخَلَ الْحَرَمَ: أَحْرَمَ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ بِنَفْسِهِ مُحْرِمًا، وَذَلِكَ أَنَّ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، عَزَمَ عَلَى الْخُرُوجِ إِلَى مَكَّةَ فِي عَمْرَةِ الْقَضَاءِ، فَلَمَّا عَزَمَ عَلَى ذَلِكَ بَعَثَ مِنَ الْمَدِينَةِ أَبَا رَافِعٍ، وَرَجُلا مِنَ الأَنْصَارِ إِلَى مَكَّةَ لِيَخْطُبَا مَيْمُونَةَ لَهُ، ثُمَّ خَرَجَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَحْرَمَ، فَلَمَّا دَخَلَ مَكَّةَ طَافَ، وَسَعَى، وَحَلَّ مِنْ عُمْرَتِهِ، وَتَزَوَّجَ مَيْمُونَةَ وَهُوَ حَلالٌ بَعْدَمَا فَرَغَ مِنْ عُمْرَتِهِ، وَأَقَامَ بِمَكَّةَ ثَلاثًا، ثُمَّ سَأَلَهُ أَهْلُ مَكَّةَ الْخُرُوجَ مِنْهَا، فَخَرَجَ مِنْهَا، فَلَمَّا بَلَغَ سَرِفَ بَنَى بِهَا بِسَرِفَ وَهُمَا حَلالانِ، فَحَكَى ابْنُ عَبَّاسٍ نَفْسَ الْعَقْدِ الَّذِي كَانَ بِمَكَّةَ، وَهُوَ دَاخِلَ الْحَرَمِ بِلَفْظِ الْحَرَامِ، وَحَكَى يَزِيدُ بْنُ الأَصَمِّ الْقِصَّةَ عَلَى وَجْهِهَا، وَأَخْبَرَ أَبُو رَافِعٍ أَنَّهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَزَوَّجَهَا وَهُمَا حَلالانِ، وَكَانَ الرَّسُولُ بَيْنَهُمَا، وَكَذَلِكَ حَكَتْ مَيْمُونَةُ عَنْ نَفْسِهَا، فَدَلَّتْكَ هَذِهِ الأَشْيَاءُ مَعَ زَجْرِ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نِكَاحِ الْمُحْرِمِ وَإِنْكَاحِهِ عَلَى صِحَّةِ مَا أَصَّلْنَا ضِدَّ قَوْلِ مَنْ زَعَمَ أَنَّ أَخْبَارَ الْمُصْطَفَى صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تَتَضَادُ وَتَتَهَاتَرُ حَيْثُ عَوَّلَ عَلَى الرَّأْيِ الْمَنْحُوسِ، وَالْقِيَاسِ الْمَعْكُوسِ.
نبیہ بن وہب بیان کرتے ہیں کہ عمر بن عبیداللہ نے ابان بن عثمان کو پیغام بھجوایا، ابان ان دنوں امیرِ حج تھے اور یہ دونوں حضرات حالتِ احرام میں تھے (پیغام یہ تھا) کہ میں طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی صاحبزادی کے ساتھ کروانے لگا ہوں، میں یہ چاہتا ہوں کہ آپ بھی اس موقع پر شریک ہوں، تو ابان نے اس کا انکار کیا اور یہ بات بیان کی کہ میں نے سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کو یہ بات بیان کرتے ہوئے سنا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: ”احرام والا شخص خود نکاح نہیں کر سکتا، نکاح کا پیغام نہیں بھیج سکتا اور کسی دوسرے کا نکاح نہیں کروا سکتا۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) یہ دونوں روایات جو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ نکاح کرنے کے بارے میں ہیں، یہ بظاہر ایک دوسرے کے متضاد ہیں، ہمارے ائمہ نے ان دونوں کے درمیان فیصلہ کرنے میں اس بات پر اعتماد کیا ہے، وہ یہ کہتے ہیں: سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی یہ روایت کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حالتِ احرام میں تھے، (ان کا) وہم ہے، یہ بات سعید بن مسیب نے بیان کی ہے۔ یزید بن اصم کی نقل کردہ روایت سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت کے موافق ہے جو احرام والے شخص کے نکاح کرنے اور اس کے نکاح کروانے کی ممانعت کے بارے میں ہے، اور وہ قبول کرنے کے زیادہ لائق ہے کیونکہ اس کی تائید میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ روایت موجود ہے۔ میرے نزدیک (اصول یہ ہے) جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے مستند طور پر کوئی روایت ثابت ہو جائے تو اب یہ بات جائز نہیں ہو گی کہ اس پر عمل کو ترک کیا جائے ماسوائے اس صورت کے کہ سنت اس کے ترک کے مباح ہونے پر دلالت کرے۔ اگر کسی کہنے والے کے لیے یہ بات کہنا جائز ہو تو وہ یہ کہہ دے کہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کو اس روایت کو نقل کرنے میں وہم ہوا ہے جسے ہم نے ذکر کیا ہے، حالانکہ سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی خالہ ہیں، تو کسی دوسرے شخص کے لیے یہ کہنا بھی جائز ہو گا کہ اس روایت کو نقل کرنے میں یزید بن اصم نامی راوی کو وہم ہوا ہو گا، کیونکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما یزید بن اصم جیسے دو سو افراد سے زیادہ بڑے حافظِ حدیث، زیادہ بڑے عالم اور زیادہ بڑے فقیہ ہیں۔ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) میرے نزدیک سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی نقل کردہ روایت کا مفہوم یہ ہے، انہوں نے یہ کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ اس وقت شادی کی جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم حالتِ احرام میں تھے، اس کے ذریعے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی مراد یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرم کی حدود میں تھے، اس سے یہ مراد نہیں ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم احرام باندھے ہوئے تھے، یہ بالکل اسی طرح ہو گا جیسے کوئی شخص تاریکی میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ تاریک ہو گیا، یا جب کوئی شخص نجد میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ نجدی ہو گیا، یا جب کوئی شخص حرم میں داخل ہو تو یہ کہا جاتا ہے کہ وہ احرام والا ہو گیا حالانکہ اس شخص نے اس وقت احرام نہ باندھا ہوا ہو۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ قضاء کے موقع پر مکہ کی طرف روانہ ہونے کا ارادہ کیا، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بات کا پختہ ارادہ کر لیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ منورہ سے سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ اور انصار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو مکہ کی طرف بھیجا تاکہ وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کو نکاح کا پیغام دیں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے احرام باندھ لیا، پھر جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے طواف کیا، سعی کی اور عمرہ کر کے احرام کھول دیا، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی جب کہ آپ حالتِ احرام میں نہیں تھے اور یہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے عمرہ سے فارغ ہونے کے بعد کی بات ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دن مکہ میں قیام کیا، پھر اہل مکہ نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے جائیں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں سے تشریف لے گئے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم ”سرف“ کے مقام پر پہنچے تو وہاں سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کی رخصتی ہوئی، اس وقت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا حالتِ احرام کے بغیر تھے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے عقدِ نکاح کا تذکرہ کیا ہے، یہ مکہ میں ہوا تھا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت حرم کی حدود میں شامل تھے، سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے اس کے لیے یہ لفظ استعمال کیے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم حرمت والی حالت میں تھے۔ جبکہ یزید بن اصم نے اس واقعے کو اصل شکل میں نقل کر دیا، سیدنا ابورافع رضی اللہ عنہ نے یہ روایت بیان کی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جب سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کی تھی، اس وقت سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم دونوں حالتِ احرام کے بغیر تھے اور وہ ان دونوں کے درمیان پیغام رسانی کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، اور اسی طرح کی بات سیدہ میمونہ رضی اللہ عنہا نے اپنی ذات کے بارے میں نقل کی ہے، تو یہ تمام چیزیں اور ان کے ہمراہ احرام والے شخص سے نکاح کرنے یا کسی کا نکاح کروانے کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ممانعت (یہ سب مل کے) تمہاری رہنمائی اس چیز کی طرف کریں گے کہ ہم نے جو اصول بیان کیا ہے وہ درست ہے اور یہ بات اس شخص کے موقف کے خلاف ہے جو اس بات کا قائل ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے منقول روایات میں تضاد اور اختلاف پایا جاتا ہے اور وہ شخص منحوس رائے اور الٹے قیاس کی پیروی کرتا ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب النكاح/حدیث: 4139]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1409، الجارود فى "المنتقى"، 489، 752، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2649، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4123، 4124، 4125، 4126، 4127، 4128، 4139، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 2842، وأبو داود فى (سننه) برقم: 1841، والترمذي فى (جامعه) برقم: 840، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 1966، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 9243، والدارقطني فى (سننه) برقم: 2640، وأحمد فى (مسنده) برقم: 408، والحميدي فى (مسنده) برقم: 33» «رقم طبعة با وزير 4127»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م - انظر (4111). تنبيه!! رقم (4111) = (4123) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 2845
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، أَنَّ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يَخْطُبُ وَلَا يُنْكِحُ".
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ شادی کا پیغام بھیجے اور نہ ہی کسی دوسرے کا نکاح کرائے“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2845]
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا بیان ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ نکاح کا پیغام بھیجے اور نہ کسی دوسرے کا نکاح کرے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2845]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/النکاح5 (1409)، سنن ابی داود/الحج39 (1841) مطولا، سنن الترمذی/الحج23 (840)، سنن ابن ماجہ/النکاح45 (1966)، (تحفة الأشراف: 9776)، موطا امام مالک/الحج 22 (70)، مسند احمد (1/57، 64، 65، 68، 69، 73)، سنن الدارمی/المناسک 21 (1864)، ویأتي عند المؤلف فی انکاح 38 (برقم3277، 3278) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 2847
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، قَالَ: أَرْسَلَ عُمَرُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْمَرٍ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ يَسْأَلُهُ أَيَنْكِحُ الْمُحْرِمُ؟ فَقَالَ أَبَانُ: إِنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ حَدَّثَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يَخْطُبُ".
نبیہ بن وہب کہتے ہیں کہ عمر بن عبیداللہ بن معمر نے ابان بن عثمان کے پاس کسی کو یہ سوال کرنے کے لیے بھیجا کہ کیا محرم نکاح کر سکتا ہے؟ تو ابان نے کہا کہ عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ نکاح کرے، اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے“۔ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2847]
حضرت نبیہ بن وہب سے روایت ہے کہ حضرت عمر بن عبید اللہ بن معمر نے حضرت ابان بن عثمان کی طرف پیغام بھیجا، وہ پوچھ رہے تھے کہ کیا محرم نکاح کر سکتا ہے؟ تو حضرت ابان نے کہا: مجھے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”محرم نہ نکاح کرے، نہ نکاح کا پیغام بھیجے۔“ [سنن نسائي/كتاب مناسك الحج/حدیث: 2847]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2845 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم
حدیث نمبر: 3277
أَخْبَرَنَا هَارُونُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ , وَالْحَارِثُ بْنُ مِسْكِينٍ قِرَاءَةِ عَلَيْهِ وَأَنَا أَسْمَعُ، عَنْ ابْنِ الْقَاسِمِ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، أَنَّ أَبَانَ بْنَ عُثْمَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكِحُ، وَلَا يَخْطُبُ".
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ خود اپنا نکاح کرے نہ کسی اور کا کرائے، اور نہ (ہی) نکاح کا پیغام دے“۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3277]
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح کرائے اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3277]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2845 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 3278
حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَزِيدُ وَهُوَ ابْنُ زُرَيْعٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ، عَنْ مَطَرٍ، وَيَعْلَى بْنُ حَكِيمٍ , عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ، أَنَّ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكِحُ، وَلَا يَخْطُبُ".
عثمان بن عفان رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ کسی کا کرائے، اور نہ ہی کہیں نکاح کا پیغام دے“۔ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3278]
حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”محرم اپنا نکاح کرے نہ کسی کا کرائے اور نہ نکاح کا پیغام بھیجے۔“ [سنن نسائي/كتاب النكاح/حدیث: 3278]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 2845 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح
حدیث نمبر: 598
وعن عثمان بن عفان رضي الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم قال: «لا ينكح المحرم ولا ينكح ولا يخطب» . رواه مسلم.
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”احرام والا نکاح نہ کرے اور نہ نکاح کرائے اور نہ منگنی کرے۔“ (مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 598]
«وَعَنْ» اور سے – «عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ» عثمان بن عفان – «رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ» اللہ ان سے راضی ہو – «أَنَّ» کہ – «رَسُولَ اللَّهِ» اللہ کے رسول – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «قَالَ» نے فرمایا: – «لَا يَنْكِحُ» نکاح نہ کرے – «الْمُحْرِمُ» احرام والا – «وَلَا يُنْكِحُ» اور نہ (کسی کا) نکاح کرائے – «وَلَا يَخْطُبُ» اور نہ منگنی (نکاح کا پیغام) کرے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔
اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ خود نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح کرائے اور نہ نکاح کا پیغام دے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 598]
اور سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ خود نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح کرائے اور نہ نکاح کا پیغام دے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ [بلوغ المرام/حدیث: 598]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم نكاح المحرم، حديث:1409.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 845
وعن عثمان رضي الله تعالى عنه قال: قال رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم: «لا ينكح المحرم ولا ينكح» . رواه مسلم. وفي رواية له: «ولا يخطب» وزاد ابن حبان: «ولا يخطب عليه» .
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ”احرام والا آدمی نہ خود اپنا نکاح کرے اور نہ کسی دوسرے کا نکاح کرے۔“ (مسلم) اور مسلم کی ایک روایت میں ہے ”اور نہ وہ پیغام نکاح دے۔“ اور ابن حبان نے اتنا اضافہ نقل کیا ہے ”اور نہ ہی اس کے پیغام نکاح پر پیغام دیا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 845]
«وَعَنْ» اور سے – «عُثْمَانَ» عثمان – «رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ» اللہ تعالیٰ ان سے راضی ہو – «قَالَ» (انہوں نے) کہا: – «قَالَ» فرمایا – «رَسُولُ اللَّهِ» اللہ کے رسول نے – «صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» اللہ کی رحمت ہو ان پر اور ان کی آل پر سلامتی ہو – «لَا يَنْكِحُ» نکاح نہ کرے – «الْمُحْرِمُ» احرام والا – «وَلَا يُنْكِحُ» اور نہ نکاح کرائے۔ – «رَوَاهُ» اسے روایت کیا – «مُسْلِمٌ» مسلم نے۔ – «وَفِي رِوَايَةٍ لَهُ» اور اسی کی ایک روایت میں ہے: – «وَلَا يَخْطُبُ» اور نہ نکاح کا پیغام دے۔ – «وَزَادَ» اور اضافہ کیا – «ابْنُ حِبَّانَ» ابن حبان نے: – «وَلَا يُخْطَبُ عَلَيْهِ» اور نہ اسے نکاح کا پیغام دیا جائے۔
اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ خود نکاح کرے اور نہ (کسی کا) نکاح کرائے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اور نہ نکاح کا پیغام دے۔“ اور ابن حبان نے یہ اضافہ کیا ہے: ”اور نہ اسے نکاح کا پیغام دیا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 845]
اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”احرام والا نہ خود نکاح کرے اور نہ (کسی کا) نکاح کرائے۔“ اسے مسلم نے روایت کیا ہے۔ اور مسلم ہی کی ایک روایت میں ہے: ”اور نہ نکاح کا پیغام دے۔“ اور ابن حبان نے یہ اضافہ کیا ہے: ”اور نہ اسے نکاح کا پیغام دیا جائے۔“ [بلوغ المرام/حدیث: 845]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم، النكاح، باب تحريم نكاح المحرم.... حديث:1409، وابن حبان (الإحسان):6 /169، حديث:4112.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 2681
2681 - وَعَنْ عُثْمَانَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:"لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ وَلَا يُنْكِحُ ، وَلَا يَخْطُبُ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عثمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: ”محرم نہ اپنا نکاح کرے، نہ کسی کا نکاح کرائے اور نہ ہی پیغامِ نکاح بھیجے۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب المناسك/حدیث: 2681]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1409/41)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 462
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ ، قَالَا: حَدَّثَنَا سَعِيدٌ ، عَنْ مَطَرٍ ، وَيَعْلَى بْنِ حَكِيمٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ نُبَيْهِ بْنِ وَهْبٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" لَا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلَا يُنْكِحُ، وَلَا يَخْطُبُ".
سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ محرم خود نکاح کرے اور نہ کسی کا نکاح کروائے، بلکہ پیغام نکاح بھی نہ بھیجے۔ [مسند احمد/مسند الخلفاء الراشدين/حدیث: 462]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، م: 1409، إسناده من طريق يعلى بن حكيم صحيح، ومطر الوراق - وإن كان فيه كلام - قد توبع
حدیث نمبر: 694
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ ، قَالَ: ثنا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ ، قَالَ: ثنا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعِ ، عَنْ نَبِيهِ بْنِ وَهْبٍ أَخِي بَنِي عَبْدِ الدَّارِ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ أَرَادَ أَنْ يُزَوِّجَ طَلْحَةَ بْنَ عُمَرَ بِنْتَ شَيْبَةَ بْنِ جُبَيْرٍ وَهُمَا مُحْرِمَانِ، فَأَرْسَلَ إِلَى أَبَانَ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ لِيَحْضُرَهُ ذَلِكَ، قَالَ: فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عَلَيْهِ أَبَانُ وَهُوَ أَمِيرُ الْحَجِّ، فَقَالَ أَبَانُ سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " لا يَنْكِحُ الْمُحْرِمُ، وَلا يُنْكِحُ، وَلا يَخْطُبُ" .
نبیہ بن وہب رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ عمر بن عبید اللہ رحمہ اللہ نے طلحہ بن عمر کی شادی شیبہ بن جبیر کی بیٹی سے کرانا چاہی، جب کہ وہ دونوں محرم تھے۔ انہوں نے ابان بن عثمان بن عفان رحمہ اللہ کو بھی شرکت کے لیے پیغام بھیجا جو امیر حج تھے۔ ابان رحمہ اللہ نے اسے ناپسند کیا اور کہا: میں نے سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے سنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: محرم نہ اپنا نکاح کر سکتا ہے، نہ کسی اور کا نکاح کروا سکتا ہے اور نہ ہی منگنی کروا سکتا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب النكاح/حدیث: 694]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 1409»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح