🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
22. باب النفقة - ذكر البيان بأن كل ما يصطنع المرء إلى أهله من الكسوة وغيرها يكون له صدقة-
نفقہ کا بیان - اس بات کا بیان کہ آدمی جو کچھ اپنے اہل و عیال کے لیے کپڑوں یا دیگر چیزوں سے کرتا ہے وہ اس کے لیے صدقہ ہوتا ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4237 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 4237
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 7705
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 6877
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4237
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِِسْمَاعِيلَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا الزِّبْرِقَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، قَالَ: مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ بِمَرْطٍ فَاسْتَغْلاهُ، فَمَرَّ بِهِ عَمْرُو بْنُ أُمَيَّةَ فَاشْتَرَاهُ وَكَسَاهُ امْرَأَتَهُ سُخَيْلَةَ بِنْتَ عُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُطَّلِبِ، فَمَرَّ بِهِ عُثْمَانُ أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ الْمِرْطُ الَّذِي ابْتَعْتَ؟ قَالَ عَمْرٌو: تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى سُخَيْلَةَ بِنْتِ عُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ. فَقَالَ: أَوَكُلُّ مَا صَنَعْتَ إِِلَى أَهْلِكِ صَدَقَةٌ؟ قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ ذَلِكَ، فَذُكِرَ مَا قَالَ عَمْرٌو لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: صَدَقَ عَمْرٌو " كُلُّ مَا صَنَعْتَ إِِلَى أَهْلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِمْ" .
عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ایک چادر کے پاس سے گزرے انہیں وہ چادر مہنگی لگی، پھر عمرو بن امیہ ضمری رضی اللہ عنہ اس چادر کے پاس سے گزرے انہوں نے وہ چادر خریدی اور اپنی اہلیہ سخیلہ بنت عبیدہ بن حارث بن مطلب رضی اللہ عنہا کو وہ پہننے کے لیے دے دی، پھر سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ کا گزر ان کے پاس سے ہوا تو انہوں نے دریافت کیا: اس چادر کا تم نے کیا کیا جو تم نے خریدی تھی؟ تو عمرو رضی اللہ عنہ نے بتایا: وہ میں نے (اپنی اہلیہ) سخیلہ بنت عبیدہ رضی اللہ عنہا کو دے دی ہے، ان صاحب نے دریافت کیا: تم نے اپنی بیوی کو جو کچھ دیا ہے کیا یہ سب صدقہ شمار ہو گا؟ تو عمرو رضی اللہ عنہ نے کہا: میں نے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا ذکر کیا گیا جو عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”عمرو نے ٹھیک کہا ہے تم اپنی بیوی کے ساتھ جو بھی اچھائی کرتے ہو یہ ان کے لیے صدقہ ہو گئی (یعنی تمہیں اس کا اجر و ثواب ملے گا)۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرضاع/حدیث: 4237]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4237، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 9140، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 7852، وأحمد فى (مسنده) برقم: 17892» «رقم طبعة با وزير 4223»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن لغيره - «الصحيحة» (1024). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط Null
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 7705
وَعَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ - أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ - بِمِرْطٍ فَاسْتَغَلَّاهُ، قَالَ: فَمَرَّ بِهِ عَلَى عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ فَاشْتَرَاهُ فَكَسَاهُ امْرَأَتَهُ سُخَيْلَةَ بِنْتَ عُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُطَّلِبِ قَالَ: فَمَرَّ بِهِ عُثْمَانُ - أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ - فَقَالَ: مَا فَعَلَ الْمِرْطُ الَّذِي ابْتَعْتَ؟ قَالَ عَمْرٌو: تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى سُخَيْلَةَ بِنْتِ عُبَيْدَةَ فَقَالَ:" إِنَّ كُلَّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ صَدَقَةٌ" قَالَ عَمْرٌو: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَاكَ، فَذَكَرَ مَا قَالَ عَمْرٌو لِرَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" صَدَقَ عَمْرٌو كُلُّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِمْ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى، وَالطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُ الطَّبَرَانِيِّ ثِقَاتٌ كُلُّهُمْ.
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ یا شاید سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ (یہ شک بعد والے راوی کو ہے) کا گزر ایک چادر والے شخص کے پاس سے ہوا انہیں وہ چادر مہنگی لگی پھر سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کا گزر اس کے پاس سے ہوا تو انہوں نے وہ چادر خرید لی اور انہوں نے وہ چادر اپنی بیوی سخیلہ بنت عبیدہ بن حارث بن مطلب کو پہننے کے لئے دیدی بعد میں سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ یا سیدنا عبدالرحمن کا گزر ان کے پاس سے ہوا تو انہوں نے دریافت کیا: تم نے جو چادر خریدی تھی اس کا کیا بنا سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے وہ سخیلہ بنت عبیدہ (یعنی اپنی بیوی) کو صدقہ کر دی ہے۔ انہوں نے دریافت کیا: تم اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ کرتے ہو وہ صدقہ ہوتا ہے سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے، ان صاحب نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے کیا جو سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے بیان کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: عمرو نے ٹھیک بات کہی تھی تم اپنی بیوی کے ساتھ جو کچھ (بھی بھلائی) کرو گے وہ ان پر صدقہ ہو گا۔
یہ روایت امام ابویعلیٰ اور امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ امام طبرانی کے تمام رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب النكاح/حدیث: 7705]
تخریج الحدیث: «اخرجه ابو يعلى فى المسند (6877)»

الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6877
حَدِيثُ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيِّ
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ عَمْرِو بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ الضَّمْرِيُّ قَالَ: حَدَّثَنِي الزِّبْرِقَانُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ قَالَ: مَرَّ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ ، أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ ، بِمِرْطٍ، فَاسْتَغْلَاهُ، فَمُرَّ بِهِ عَلَى عَمْرِو بْنِ أُمَيَّةَ ، فَاشْتَرَاهُ، فَكَسَاهُ امْرَأَتَهُ سُخَيْلَةَ بِنْتَ عُبَيْدَةَ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ الْمُطَّلِبِ ، فَمَرَّ بِهِ عُثْمَانُ ، أَوْ عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، فَقَالَ: مَا فَعَلَ الْمِرْطُ الَّذِي ابْتَعْتَ؟ قَالَ عَمْرٌو : تَصَدَّقْتُ بِهِ عَلَى سُخَيْلَةَ بِنْتِ عُبَيْدَةَ، فَقَالَ: إِنَّ كُلَّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ صَدَقَةٌ، قَالَ عَمْرٌو : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ ذَاكَ، فَذُكِرَ مَا قَالَ عَمْرٌو لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: صَدَقَ عَمْرٌو ، كُلُّ مَا صَنَعْتَ إِلَى أَهْلِكَ فَهُوَ صَدَقَةٌ عَلَيْهِمْ.
سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان بن عفان -یا سیدنا عبد الرحمن بن عوف- رضی اللہ عنہما کا گزر ایک چادر کے پاس سے ہوا تو انہوں نے اسے گراں (مہنگا) پایا، پھر وہی چادر سیدنا عمرو بن امیہ رضی اللہ عنہ کے پاس سے گزری تو انہوں نے اسے خرید لیا اور اپنی زوجہ سیدہ سخیلہ بنت عبیدہ بن حارث بن مطلب رضی اللہ عنہا کو پہنا دی، اس کے بعد ان کے پاس سے سیدنا عثمان -یا سیدنا عبد الرحمن- رضی اللہ عنہما کا گزر ہوا تو انہوں نے دریافت کیا: ”اس چادر کا کیا ہوا جو تم نے خریدی تھی؟“ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے جواب دیا: ”میں نے وہ (اپنی زوجہ) سخیلہ بنت عبیدہ پر صدقہ کر دی ہے،“ اس پر انہوں نے کہا: ”بے شک تم اپنے اہل و عیال کے ساتھ جو بھی بھلائی کرو وہ صدقہ ہی ہے،“ سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہی فرماتے سنا ہے،“ چنانچہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سیدنا عمرو رضی اللہ عنہ کا یہ قول ذکر کیا گیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”عمرو نے سچ کہا ہے، تم اپنے اہل و عیال کے ساتھ جو کچھ بھی (حسنِ سلوک) کرتے ہو وہ ان پر تمہاری جانب سے صدقہ ہی ہوتا ہے۔“ [مسند أبي يعلى الموصلي/حديث عمرو بن أمية الضمري/حدیث: 6877]
تخریج الحدیث: «قال حسين سليم أسد: إسناده جيد .» ‏‏‏‏
«قال سعيد بن محمد السناري: ضعيف بهذا السياق»
«أخرجه النسائي في "الكبرى" (9184)، وابن حبان (4237)، والبخارى في "تاريخه" (3/ 433)، وابن عساكر في "تاريخه" (45/ 419 - 420)، والمزى في "تهذيبه" (15/ 350)، وغيرهم، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 6841»

الحكم على الحديث:
إسناده جيد
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں