الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
139. باب فضل الجهاد - ذكر البيان بأن الله جل وعلا يعطي بتفضله المرابط يوما أو ليلة خيرا من صيام شهر وقيامه-
جہاد کے فضائل کا بیان - اس بیان کا ذکر کہ اللہ تعالیٰ ایک دن یا ایک رات کے مرابطہ پر رمضان کے ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے زیادہ اجر عطا فرماتا ہے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 4623 (کل: 14 مقامات، 7 کتب)
صحیح ابن حبان: 4623
صحیح مسلم: 4938
سنن ترمذی: 1665
مشکوۃ المصابیح: 3793
سنن سعید بن منصور: 3586
1 تا 10
حدیث نمبر: 4623
أَخْبَرَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَيْهِ سَلْمَانُ وَهُوَ مُرَابِطٌ، فَقَالَ: مَا تَصْنَعُ هَا هُنَا يَا شُرَحْبِيلُ؟ فَقَالَ شُرَحْبِيلُ: أُرَابِطُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ. قَالَ سَلْمَانُ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " رِبَاطُ يَوْمٍ أَوْ لَيْلَةٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ" .
شرحبیل بن سمط بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اس وقت پہرہ داری کر رہے تھے۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: شرحبیل! تم یہاں کیا کر رہے ہو؟ شرحبیل نے جواب دیا: میں پہرہ دے رہا ہوں۔ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”ایک دن (راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) ایک رات کی پہرہ داری ایک ماہ کے (نفلی) روزوں اور نوافل ادا کرنے سے زیادہ بہتر ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب السير/حدیث: 4623]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 1913، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 4623، 4625، 4626، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2435، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1665، وسعيد بن منصور فى (سننه) برقم: 2409، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17958، 17959، وأحمد فى (مسنده) برقم: 24224» «رقم طبعة با وزير 4604»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1200): م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
ترقیم عبدالباقی: 1913 ترقیم شاملہ: -- 4938
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بَهْرَامٍ الدَّارِمِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ ، حَدَّثَنَا لَيْثٌ يَعْنِي ابْنَ سَعْدٍ ، عَنْ أَيُّوبَ بْنِ مُوسَى ، عَنْ مَكْحُولٍ ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ ، عَنْ سَلْمَانَ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَإِنْ مَاتَ جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُهُ، وَأُجْرِيَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ وَأَمِنَ الْفَتَّانَ ".
لیث بن سعد نے ہمیں ایوب بن موسیٰ سے حدیث بیان کی، انہوں نے مکحول سے، انہوں نے شرجیل بن سمط سے، انہوں نے سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت کی، کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ایک دن اور ایک رات سرحد پر پہرہ دینا، ایک ماہ کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے اور اگر (پہرہ دینے والا) فوت ہو گیا تو اس کا وہ عمل جو وہ کر رہا تھا، (آئندہ بھی) جاری رہے گا، اس کے لیے اس کا رزق جاری کیا جائے گا اور وہ (قبر میں سوالات کر کے) امتحان لینے والے سے محفوظ رہے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4938]
حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ”ایک دن اور ایک رات سرحدی چوکی پر پہرہ دینا ایک ماہ کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے، اور اگر وہ اس حالت میں فوت ہو گیا تو وہ جو عمل کرتا تھا وہ اس کے لیے جاری رہے گا، اس کا رزق جاری کر دیا جائے گا اور وہ قبر کے آزمائش کرنے والے سے محفوظ رہے گا۔“ [صحيح مسلم/كتاب الإمارة/حدیث: 4938]
ترقیم فوادعبدالباقی: 1913
تخریج الحدیث: «أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة»
الحكم على الحديث:
أحاديث صحيح مسلم كلها صحيحة
حدیث نمبر: 1665
حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي عُمَرَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ، قَالَ: مَرَّ سَلْمَانُ الْفَارِسِيُّ بِشُرَحْبِيلَ بْنِ السِّمْطِ وَهُوَ فِي مُرَابَطٍ لَهُ، وَقَدْ شَقَّ عَلَيْهِ وَعَلَى أَصْحَابِهِ، قَالَ: أَلَا أُحَدِّثُكَ يَا ابْنَ السِّمْطِ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ أَفْضَلُ، وَرُبَّمَا قَالَ: خَيْرٌ، مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَمَنْ مَاتَ فِيهِ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ، وَنُمِّيَ لَهُ عَمَلُهُ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ.
محمد بن منکدر کہتے ہیں کہ سلمان فارسی رضی الله عنہ شرحبیل بن سمط کے پاس سے گزرے، وہ اپنے «مرابط» (سرحد پر پاسبانی کی جگہ) میں تھے، ان پر اور ان کے ساتھیوں پر وہاں رہنا گراں گزر رہا تھا، سلمان فارسی رضی الله عنہ نے کہا: ابن سمط؟ کیا میں تم سے وہ حدیث بیان نہ کروں جسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں، سلمان رضی الله عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک دن کی پاسبانی ایک ماہ روزہ رکھنے اور تہجد پڑھنے سے افضل ہے، آپ نے «أفضل» کی بجائے کبھی «خير» (بہتر ہے) کا لفظ کہا: اور جو شخص اس حالت میں وفات پا گیا، وہ عذاب قبر سے محفوظ رہے گا اور قیامت تک اس کا عمل بڑھایا جائے گا“ ۱؎۔ امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1665]
یہ حدیث حسن ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب فضائل الجهاد عن رسول الله صلى الله عليه وسلم/حدیث: 1665]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الإمارة 50 (1913)، سنن النسائی/الجہاد 39 (3169)، (تحفة الأشراف: 4510)، و مسند احمد (5/440، 441) (صحیح) (مؤلف کی سند میں محمد بن المنکدر اور سلمان فارسی رضی الله عنہ کے درمیان انقطاع ہے، مگر مسلم اور نسائی کی سند جو بطریق شرحبیل بن سمط ہے متصل ہے)»
وضاحت: ۱؎: یعنی مرنے سے اس کے ثواب کا سلسلہ منقطع نہیں ہو گا، بلکہ تاقیامت جاری رہے گا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح، الإرواء (1200)
حدیث نمبر: 3793
3793 - وَعَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ:"رِبَاطُ يَوْمٍ وَلَيْلَةٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ ، خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَإِنْ مَاتَ جَرَى عَلَيْهِ عَمَلُهُ الَّذِي كَانَ يَعْمَلُهُ وَأُجْرِيَ عَلَيْهِ رِزْقُهُ، وَأَمِنَ الْفَتَّانَ". رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک دن اور ایک رات مورچہ بند ہونا ایک ماہ کے روزوں اور اس کے قیام سے بہتر ہے، اور اگر وہ (اسی جگہ) فوت ہو جائے تو اس کا وہ عمل جو وہ کیا کرتا تھا، جاری رہتا ہے، اس کا (جنت سے) رزق جاری کر دیا جاتا ہے، اور وہ (قبر میں) فتنوں سے محفوظ رہتا ہے۔“ (رواہ مسلم)۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الجهاد/حدیث: 3793]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (1913/163)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
ترقیم دار السلفیہ: 2409 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 3586
نا سُفْيَانُ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ الْمُنْكَدِرِ ، يَقُولُ: مَرَّ سَلْمَانُ بِابْنِ السِّمْطِ وَهُوَ مُرَابِطٌ هُوَ وَأَصْحَابُهُ، وَقَدْ شَقَّ عَلَيْهِمْ، فَقَالَ لَهُ سَلْمَانُ : يَا ابْنَ السِّمْطِ! أَلا أُحَدِّثُكَ بِحَدِيثٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَمِعْتُهُ يَقُولُ: " رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللَّهِ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَمَنْ مَاتَ فِيهِ وُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ، وَنَمَا لَهُ عَمَلٌ إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ" .
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کے راستے میں ایک دن کا پہرہ ایک مہینے کے روزوں اور قیام سے بہتر ہے، اور جو اس میں مرے وہ قبر کے فتنہ سے بچ جاتا ہے اور اس کا عمل قیامت تک بڑھتا رہتا ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 3586]
تخریج الحدیث: «إسناده مرسل ولکن الحدیث صحیح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1913، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4623، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2435، 2436، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 3167، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1665، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2409، وأحمد فى «مسنده» برقم: 24224، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19801، 19842»
الحكم على الحديث:
إسناده مرسل ولکن الحدیث صحیح
حدیث نمبر: 3880
3880. عن سلمان قال: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: رباط يوم وليلة خير من صيام شهر وقيامه، وإن مات جرى عليه عملُه الذي كان يعمله، وأجرى عليه رزقُه، وأمن الفُتَّان.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في كتاب الإمارة (1913) عن عبدالله بن عبدالرحمن بن بهرام الدارمي، حدثنا أبو الوليد الطيالسي، حدثنا الليث (يعني ابن سعد) عن أيوب بن موسى، عن مكحول، عن شرحبيل بن السِمِطْ، عن سلمان فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 7764
7764- عن سلمان قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: رباط يوم وليلة خير من صيام شهر وقيامه، وإن مات جرى عليه عمله الذي كان يعمله، وأجرى عليه رزقه، وأمن الفتان.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1913: 163) عن عبد الله بن عبد الرحمن الدارمي، حدثنا أبو الوليد الطيالسي، حدثنا ليث بن سعد، عن أيوب بن موسى، عن مكحول، عن شرحبيل بن السمط، عن سلمان قال: فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 12119
12119- عن سلمان الفارسي، عن رسول الله صلى الله عليه وسلم أنه قال: رباط يوم وليلة خير من صيام شهر وقيامه، وإن مات جرى عليه عمله الذي كان يعمله، وأجري عليه رزقه، وأمن الفتان.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مسلم في الإمارة (1913) عن عبد الله بن عبد الرحمن بن بهرام الدارمي، حدثنا أبو الوليد الطيالسي، حدثنا ليث- يعني ابن سعد-، عن أيوب بن موسى، عن مكحول، عن شرحبيل بن السمط، عن سلمان، فذكره.»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 6039
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ الْغَازِ ، عَنْ عُبَادَةَ بْنِ نَسِيٍّ ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ ، أَنَّ سَلْمَانَ مَرَّ بِهِ وَهُوَ مُرَابِطٌ بِأَرْضِ فَارِسَ، فَقَالَ: أَلَا أُخْبِرُكَ بِأَمْرٍ يَكُونُ لَكَ عَوْنًا عَلَى رِبَاطِكَ؟ قَالَ: بَلَى، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ، خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ.
کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سلمان رضی اللہ عنہ ان کے پاس سے گزرے جبکہ وہ سرزمینِ فارس میں سرحد کی نگرانی پر مامور تھے۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا میں تمہیں ایک ایسی بات نہ بتاؤں جو تمہاری اس نگرانی میں تمہارے لیے مددگار ہو؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں۔ سلمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”اللہ کی راہ میں ایک دن کی سرحدی نگرانی ایک مہینے کے روزے اور اس کی قیام سے بہتر ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6039]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 221، حدیث 6064»
حدیث نمبر: 6052
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فَضَالَةَ الصَّيْرَفِيُّ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا هَارُونُ بْنُ مُوسَى الْفَرْوِيُّ ، ثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عُبَيْدَةَ بْنِ سُفْيَانَ الْحَضْرَمِيِّ ، عَنْ أَبِي الْجَعْدِ الضَّمْرِيِّ ، عَنْ سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ ، أَنَّهُ مَرَّ عَلَى ابْنِ السِّمْطِ وَهُوَ يُرَابِطُ فِي سَبِيلِ اللهِ، فَقَالَ لَهُ: أَلَا أُرَغِّبَنَّكَ فِيمَا أَنْتَ فِيهِ؟ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: رِبَاطُ يَوْمٍ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنْ صِيَامِ شَهْرٍ وَقِيَامِهِ، وَمَنْ مَاتَ مُرَابِطًا فِي سَبِيلِ اللهِ، جَرَى لَهُ عَمَلُهُ أَوْ أَعْمَالُهُ وَوُقِيَ فِتْنَةَ الْقَبْرِ.
سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ ابن سمط کے پاس سے گزرے جبکہ وہ اللہ کی راہ میں سرحد کی نگرانی پر مامور تھے، تو ان سے فرمایا: کیا میں تمہیں اس کام کی ترغیب نہ دلاؤں جس میں تم مصروف ہو؟ پھر فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کی راہ میں ایک دن کی سرحدی نگرانی ایک مہینے کے روزے اور اس کی قیام سے بہتر ہے، اور جو شخص اللہ کی راہ میں سرحدی نگرانی کی حالت میں مر جائے، اس کا عمل یا اعمال جاری رہیں گے اور وہ قبر کے فتنے سے محفوظ رکھا جائے گا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6052]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 233، حدیث 6077»