🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
69. فصل في الأشربة - ذكر البيان بأن النبيذ الذي وصفنا كان إذا أتي عليه نهاية معلومة أهريق ولم يشربه النبي صلى الله عليه وسلم-
پانیوں (مشروبات) کے بیان میں ایک فصل - یہ بیان کہ جو نبیذ ہم نے ذکر کیا، اگر وقت کے آخر میں آیا تو ضائع کر دیا جاتا اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اسے نہیں پیتے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5386 (کل: 7 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 5386، 5384
سنن نسائی: 5740، 5742
السنن الكبرى للبيهقي: 17380، 17420
المعجم الکبیر للطبرانی: 12325
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5386
أَخْبَرَنَا الْحَسَنُ بْنُ سُفْيَانَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ النَّخَعِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: جَاءَهُ قَوْمٌ فَسَأَلُوهُ، عَنِ النَّبِيذِ، قَالَ:" خَرَجَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَرَجَعَ مِنْ سَفَرِهِ، وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ قَدِ انْتَبِذُوا نَبِيذًا فِي حَنَاتِمَ، وَنَقِيرٍ، وَدُبَّاءٍ، فَأَمَرَ بِهَا، فَأُهْرِيقَتْ، ثُمَّ أَمَرَ بِسِقَاءٍ، فَجُعِلَ فِيهِ زَبِيبٌ وَمَاءٌ، فَكَانَ يُنْبَذُ لَهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيُصْبِحُ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ الَّتِي تُسْتَقْبَلُ، وَمِنَ الْغَدِ حَتَّى يُمْسِيَ، فَإِذَا أَمْسَى شَرِبَ وَسَقَى، فَإِذَا أَصْبَحَ مِنْهُ شَيْءٌ أَمَرَ بِهِ، فَأُهْرِيقَ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کے بارے میں یہ بات منقول ہے کہ کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور ان سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر تشریف لے گئے ہوئے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں نے حنتم، نقیر اور دباء نامی مخصوص قسم کے برتنوں میں نبیذ تیار کی، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے بہا دیا گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت مشکیزے میں کشمش اور پانی ڈالا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے وقت نبیذ تیار کی گئی، اگلے دن کی صبح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، اس کے بعد اگلی رات آئی، اس کے بعد اگلا دن آیا، یہاں تک کہ جب اس کی شام آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پیا اور لوگوں کو بھی پلایا، اس کے اگلے دن آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت صبح کے وقت اس نبیذ کو بہا دیا گیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5386]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5384، 5386، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5753، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3713، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3399، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17508، 17509، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1988» «رقم طبعة با وزير 5362»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5740
أَخْبَرَنَا أَبُو دَاوُدَ الْحَرَّانِيُّ , قَالَ: حَدَّثَنَا يَعْلَى بْنُ عُبَيْدٍ , قَالَ: حَدَّثَنَا مُطِيعٌ , عَنْ أَبِي عُثْمَانَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ:" كَانَ يُنْبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَيَشْرَبُهُ مِنَ الْغَدِ وَمِنْ بَعْدِ الْغَدِ , فَإِذَا كَانَ مَسَاءُ الثَّالِثَةِ , فَإِنْ بَقِيَ فِي الْإِنَاءِ شَيْءٌ لَمْ يَشْرَبُوهُ أُهَرِيقَ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ تیار کی جاتی تھی، آپ اسے دوسرے دن اور تیسرے دن پیتے ۱؎، جب تیسرے دن کی شام ہوتی اور اگر اس میں سے کچھ برتن میں بچ گئی ہوتی تو اسے نہیں پیتے بلکہ بہا دیتے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5740]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے نبیذ بنایا جاتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسے اگلے دن یا اس سے اگلے دن پی لیتے تھے۔ جب تیسری رات کی شام ہو جاتی تو اگر برتن میں کچھ رہتا جو ابھی تک پیا نہ جا سکا ہوتا تو اسے بہا دیا جاتا۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5740]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/الأشربة 9 (2004)، سنن ابی داود/الأشربة 10 (3713)، سنن ابن ماجہ/الأشربة 12 (3399)، (تحفة الأشراف: 11062)، مسند احمد (1/232، 240، 287) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: صحیح مسلم میں عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے ہم نبیذ تیار کرتے جسے آپ ایک دن اور رات تک پیتے، تو یہ حدیث ابن عباس رضی اللہ عنہما کی اس حدیث کے معارض نہیں ہے کیونکہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی حدیث میں اس سے زیادہ مدت تک پینے کی نفی نہیں ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5742
أَخْبَرَنَا وَاصِلُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى , عَنْ ابْنِ فُضَيْلٍ , عَنْ الْأَعْمَشِ , عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي عُمَرَ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ , قَالَ:" كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُنْبَذُ لَهُ نَبِيذُ الزَّبِيبِ مِنَ اللَّيْلِ فَيَجْعَلُهُ فِي سِقَاءٍ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ , وَالْغَدَ وَبَعْدَ الْغَدِ , فَإِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ الثَّالِثَةِ سَقَاهُ أَوْ شَرِبَهُ فَإِنْ أَصْبَحَ مِنْهُ شَيْءٌ , أَهْرَاقَهُ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کو کشمش کی نبیذ تیار کی جاتی، وہ مشکیزے میں رکھی جاتی پھر آپ اسے اس دن، دوسرے دن اور اس کے بعد کے (تیسرے) دن پیتے، جب تیسرے دن کا آخری وقت ہوتا تو آپ اسے (کسی کو) پلاتے یا خود پی لیتے اور صبح تک کچھ باقی رہ جاتی تو اسے بہا دیتے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5742]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے، انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے منقیٰ کی نبیذ رات کو بنائی جاتی، آپ اسے مشکیزے میں بناتے، پھر اس دن، اگلے دن اور اس سے اگلے دن تک پیتے رہتے، جب تیسری رات ہوتی تو اسے پی لیتے یا کسی کو پلا دیتے اور اگر صبح تک کچھ بچی رہتی تو اسے بہا دیتے۔ [سنن نسائي/كتاب الأشربة/حدیث: 5742]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 5740 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: صحيح مسلم

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5384
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْقَطَّانُ بِالرَّقَّةِ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ النَّخَعِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: أَتَاهُ قَوْمٌ، فَسَأَلُوهُ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ وِشِرَائِهِ وَالتِّجَارَةِ فِيهِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمُسْلِمُونَ أَنْتُمْ، قَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ لا يَصْلُحُ بَيْعُهُ، وَلا شِرَاؤُهُ، وَلا التِّجَارَةُ فِيهِ لِمُسْلِمٍ، وَإِنَّمَا مَثَلُ مِنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْهُمْ، مَثَلُ بَنِي إِسْرَائِيلَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ، فَلَمْ يَأْكُلُوهَا، فَبَاعُوهَا، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ الطِّلاءِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَمَا طِلاؤُكُمْ هَذَا الَّذِي تُسْأَلُونَ عَنْهُ؟ قَالُوا: هَذَا الْعِنَبُ يُطْبَخُ، ثُمَّ يُجْعَلُ فِي الدِّنَانِ، قَالَ: وَمَا الدِّنَانُ؟ قَالُوا: دِنَانٌ مُقَيِّرَةٌ، قَالَ: أَيُسْكِرُ؟ قَالُوا: إِذَا أَكْثَرَ مِنْهُ أَسْكَرَ، قَالَ: فَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ، ثُمَّ سَأَلُوهُ عَنِ النَّبِيذِ، قَالَ: خَرَجَ نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَرَجَعَ وَنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ قَدِ انْتَبِذُوا نَبِيذًا فِي نَقِيرٍ، وَحَنَاتِمَ، وَدُبَّاءٍ،" فَأَمَرَ بِهَا، فَأُهْرِيقَتْ، وَأَمَرَ بِسِقَاءٍ، فَجُعِلَ فِيهِ زَبِيبٌ وَمَاءٌ، فَكَانَ يُنْبَذُ لَهُ مِنَ اللَّيْلِ، فَيُصْبِحُ فَيَشْرَبُهُ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ الَّتِي يَسْتَقْبِلُ، وَمِنَ الْغَدِ حَتَّى يُمْسِيَ، فَإِذَا أَمْسَى فَشَرِبَ وَسَقَى، فَإِذَا أَصْبَحَ مِنْهُ شَيْءٌ أَهْرَاقَهُ" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے منقول ہے کہ کچھ لوگ ان کے پاس آئے اور ان سے شراب کی خرید و فروخت اور اس کی تجارت کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: کیا تم لوگ مسلمان ہو؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: اسے فروخت کرنا اور اس کی تجارت کرنا کسی بھی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے۔ مسلمانوں میں سے جو شخص ایسا کرے گا اس کی مثال بنی اسرائیل کی طرح ہو گی جن کے لیے چربی کو حرام قرار دیا گیا تو انہوں نے اسے کھایا تو نہیں، لیکن اسے فروخت کرنا شروع کر دیا اور اس کی قیمت کھانے لگے۔ پھر ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے «طِلَاء» ”طلاء“ کے بارے میں دریافت کیا، تو سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: «طِلَاء» ”طلاء“ کیا چیز ہے جس کے بارے میں تم لوگ دریافت کر رہے ہو؟ انہوں نے بتایا کہ یہ انگور کو پکایا جاتا ہے، پھر اسے مٹکے میں رکھ دیا جاتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: «دِنَان» ”دنان“ سے کیا مراد ہے؟ لوگوں نے کہا: اس سے مراد مخصوص قسم کا مٹکا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے دریافت کیا: کیا وہ مشروب نشہ کر دیتا ہے؟ لوگوں نے بتایا کہ جب اسے زیادہ پی لیا جائے تو نشہ کر دیتا ہے۔ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”كُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ“ ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے“۔ پھر ان لوگوں نے سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ایک مرتبہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر گئے ہوئے تھے، جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم واپس تشریف لائے تو آپ کے اصحاب میں سے کچھ لوگوں نے «نَقِير» ”نقیر“، «حَنْتَم» ”حنتم“ اور «دُبَّاء» ”دباء“ (یعنی مخصوص قسم کے برتنوں) میں نبیذ تیار کی تھی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت اسے بہا دیا گیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے تحت مشکیزے میں کشمش اور پانی ڈال کر (نبیذ تیار کی گئی)۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کے وقت نبیذ تیار کی گئی تو اس سے اگلے دن صبح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا، اس کے بعد اگلی رات آئی، اس کے بعد اگلے دن کی شام آئی، جب شام آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے پی لیا اور پلایا بھی، جب اس سے اگلے دن کی صبح آئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے بہا دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأشربة/حدیث: 5384]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مسلم فى (صحيحه) برقم: 2004، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5384، 5386، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 5753، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3713، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3399، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 17508، 17509، وأحمد فى (مسنده) برقم: 1988» «رقم طبعة با وزير 5360»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح: م دون المثل إلى قوله: فكل مسكر حرام. * [حَكِيمُ بْنُ سَيْفٍ الرَّقِّيُّ] قال الشيخ: وثَّقَه المؤلف أبو زُرعَةَ. وقال أبو حاتم: «صدوق ليس بالمتين». وصحَّح له المؤُلِّفُ عِدَّةَ أحاديث، وَادَّعى المُعَلِّقُ هنا أَنَّهُ تُوبِعَ على هذا الحديث، وَإِنَّمَا تُوبِعَ عَلَى بعضه! وَتَرَتَّبَ عَلَى هذا الوهمِ وَهْمٌ آخر، وهو أَنَّهُ عزاه إلى جمع - منهم مسلم -، وهو مع أَنَّهُ إِنَّمَا رواهُ مُفَرَّقاً (6/ 101 و 102)، فليس عنده: «إنَّما مثل ... فَكُلُّ مُسكرٍ حَرَامٌ»! فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17380
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: أنبأ أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مَرْوَانَ النَّسَائِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ النَّخَعِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ:" أَتَاهُ قَوْمٌ فَسَأَلُوهُ عَنْ بَيْعِ الْخَمْرِ، وَاشْتِرَائِهِ، وَالتِّجَارَةِ فِيهِ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: أَمُسْلِمُونَ أَنْتُمْ؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: فَإِنَّهُ لَا يَصْلُحُ بَيْعُهُ، وَلَا شِرَاؤُهُ، وَلَا التِّجَارَةُ فِيهِ لِمُسْلِمٍ، إِنَّمَا مَثَلُ مَنْ فَعَلَ ذَلِكَ مِنْكُمْ مَثَلُ بَنِي إِسْرَائِيلَ حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ فَلَمْ يَأْكُلُوهَا فَبَاعُوهَا وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا، ثُمَّ سَأَلُوا عَنِ الطِّلَاءِ، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: وَمَا طِلَاؤُكُمْ هَذَا؟ إِذَا سَأَلْتُمُونِي فَبَيِّنُوا لِيَ الَّذِي تَسْأَلُونِي عَنْهُ، قَالُوا: هُوَ الْعِنَبُ يُعْصَرُ ثُمَّ يُطْبَخُ ثُمَّ يُجْعَلُ فِي الدِّنَانِ، قَالَ: وَمَا الدِّنَانُ؟ قَالُوا: دِنَانٌ مُقَيَّرَةٌ، قَالَ: مُزَفَّتَةٌ؟ فَقَالُوا: نَعَمْ، قَالَ: أَيُسْكِرُ؟ قَالُوا: إِذَا أُكْثِرَ مِنْهُ أَسْكَرَ، قَالَ: فَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ".
حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کے پاس کچھ لوگ آئے اور انہوں نے شراب کی خرید و فروخت کے بارے میں سوال کیا تو ابن عباس رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”مسلمان ہو؟“ کہا: ”ہاں۔“ تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”اس کی تجارت صحیح نہیں ہے۔“ اور فرمایا: ”بنی اسرائیل پر چربی حرام کی گئی تھی تو انہوں نے اس کو بیچ کر اس کی قیمت کو کھایا۔“ انہوں نے پھر کہا: «طِلَاء» کے متعلق آپ کا کیا خیال ہے؟ آپ رضی اللہ عنہما نے پوچھا: ”یہ «طِلَاء» کیا ہے؟“ انہوں نے کہا: یہ انگور کو نچوڑ کر اسے پکایا جاتا ہے، پھر اسے «دِنَان» میں رکھ دیا جاتا ہے۔ پوچھا: ” «دِنَان» کیا ہے؟“ کہا: یہ ایک تارکول لگا ہوا مٹکا ہے۔ پوچھا: ”کیا اس میں نشہ ہوتا ہے؟“ کہا: جب زیادہ ہو تو نشہ ہو جاتا ہے تو آپ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”ہر نشہ آور چیز حرام ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17380]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17420
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَسَنِ الْقَاضِي، وَأَبُو سَعِيدِ بْنُ أَبِي عَمْرٍو، قَالُوا: ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ثنا يُوسُفُ بْنُ مَرْوَانَ النَّسَائِيُّ، ثنا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ ⦗٥٢١⦘ يَحْيَى بْنِ عُبَيْدٍ النَّخَعِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: أَتَاهُ قَوْمٌ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ، قَالَ: ثُمَّ سَأَلُوه عَنِ النَّبِيذِ، فَقَالَ:" خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَفَرٍ، فَرَجَعَ مِنْ سَفَرِهِ وَأُنَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ قَدِ انْتَبَذُوا نَبِيذًا لَهُمْ فِي نَقِيرٍ وَحَنَاتِمَ وَدُبَّاءٍ، فَأَمَرَ بِهَا فَأُهْرِيقَتْ، قَالَ: فَأَمَرَ بِسِقَاءٍ فَجُعِلَ فِيهِ زَبِيبٌ وَمَاءٌ، وَكَانَ يُنْبَذُ لَهُ مِنَ اللَّيْلِ فَيُصْبِحُ فَيَشْرَبُ يَوْمَهُ ذَلِكَ وَلَيْلَتَهُ الَّتِي تُسْتَقْبَلُ وَمِنَ الْغَدِ حَتَّى يُمْسِيَ، فَإِذَا أَمْسَى شَرِبَ مِنْهُ وَسَقَى، فَإِنْ أَصْبَحَ فِيهِ شَيْءٌ أَمَرَ بِهِ فَأُهْرِيقَ" رَوَاهُ مُسْلِمٌ فِي الصَّحِيحِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي خَلَفٍ، عَنْ زَكَرِيَّا بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَمْرٍو.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ ان کے پاس ایک قوم نے آکر نبیذ کے بارے میں سوال کیا تو فرمایا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ایک سفر پر گئے۔ جب واپس آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ نے اپنے لیے تارکول کے برتنوں اور ہرے رنگ کے مٹکوں اور کدو کے برتنوں میں نبیذ بنائی ہوئی تھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے انہیں بہا دیا گیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مشکیزہ لانے کا کہا تو اس میں پانی اور منقہ ڈالا گیا، جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے رات کو بطور نبیذ بنایا جاتا تو صبح سے اس دن، آنے والی رات اور اگلے دن شام تک اسے پیتے، پھر جب شام ہوتی تو خود بھی پیتے اور دوسروں کو بھی پلاتے، اور اگر اگلی صبح اس میں سے کچھ بچ جاتا تو اسے بہا دینے کا حکم دیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الأشربة والحد فيها/حدیث: 17420]
تخریج الحدیث: «صحيح»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 12325
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْحُلْوَانِيُّ ، وَالْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْفَسَوِيُّ قَالَا: ثَنَا الْفَيْضُ بْنُ وَثِيقٍ الثَّقَفِيُّ ، ثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَعَنَ اللهُ الْيَهُودَ، حُرِّمَتْ عَلَيْهِمُ الشُّحُومُ، فَبَاعُوهَا، وَأَكَلُوا أَثْمَانَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ یہود پر لعنت کرے، ان پر چربی حرام کی گئی تو انہوں نے اسے بیچ کر اس کی قیمت کھا لی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12325]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 29، حدیث 12378»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں