🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
304. باب الصحبة والمجالسة - ذكر إيجاب محبة الله للمتناصحين والمتباذلين فيه
دوستی اور بیٹھک (ہم نشینی) کا بیان - اللہ جل وعلا کی محبت کا واجب ہونا ان لوگوں کے لیے جو ایک دوسرے کو نصیحت کرتے اور اس کے لیے ایثار کرتے ہیں
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 577 (کل: 9 مقامات، 4 کتب)
صحیح ابن حبان: 577
مسند عبداللہ بن مبارک: 8
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4312
المعجم الکبیر للطبرانی: 17282، 17284، 17285، 17287، 17290، 17304
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 577
أَخْبَرَنَا أَبُو يَعْلَى ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ أَبِي زُمَيْلٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ الرَّقِّيُّ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلانِيِّ ، قَالَ: قُلْتُ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : وَاللَّهِ إِنِّي لأُحِبُّكَ لِغَيْرِ دُنْيَا أَرْجُو أَنْ أُصِيبَهَا مِنْكَ، وَلا قَرَابَةَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ، قَالَ: فَلأَيِّ شَيْءٍ؟ قُلْتُ: لِلَّهِ، قَالَ: فَجَذَبَ حُبْوَتِي، ثُمَّ قَالَ: أَبْشِرْ إِنْ كُنْتَ صَادِقًا، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " الْمُتَحَابُّونَ فِي اللَّهِ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ يَوْمَ لا ظِلَّ إِلا ظِلُّهُ، يَغْبِطُهُمْ بِمَكَانِهِمِ النَّبِيُّونَ وَالشُّهَدَاءُ" ثُمَّ قَالَ: فَخَرَجْتُ فَأَتَيْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ، فَحَدَّثْتُهُ بِحَدِيثِ مُعَاذٍ". فقَالَ عُبَادَةُ بْنُ الصَّامِتِ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَنْ رَبِّهِ تَبَارَكَ وَتَعَالَى: " حُقَّتْ مَحَبَّتِي عَلَى الْمُتَحَابِّينَ فِيَّ، وَحُقَّتْ مَحَبَّتِي عَلَى الْمُتَنَاصِحِينَ فِيَّ، وَحُقَّتْ مَحَبَّتِي عَلَى الْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ، وَحُقَّتْ مَحَبَّتِي عَلَى الْمُتَبَاذِلِينَ فِيَّ، وَهُمْ عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، يَغْبِطُهُمُ النَّبِيُّونَ وَالصِّدِّيقُونَ بِمَكَانِهِمْ" ، قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَبُو مُسْلِمٍ الْخَوْلانِيُّ اسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ ثَوْبٍ، يَمَانِيٌّ، تَابِعِيٌّ، مِنْ أَفَاضِلِهِمْ وَأَخْيَارِهِمْ، وَهُوَ الَّذِي قَالَ لَهُ الْعَنْسِيُّ: أَتَشْهَدُ أَنِّي رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ: لا، قَالَ: أَتَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَمَرَ بِنَارٍ عَظِيمَةٍ، فَأُجِّجَتْ وَخَوَّفَهُ أَنْ يَقْذِفَهُ فِيهَا إِنْ لَمْ يُوَاتِهِ عَلَى مُرَادِهِ، فَأَبَى عَلَيْهِ، فَقَذَفَهُ فِيهَا، فَلَمْ تَضُرَّهُ فَاسْتَعْظَمَ ذَلِكَ، وَأَمَرَ بِإخْرَاجِهِ مِنَ الْيَمَنِ، فَأُخْرِجَ فَقَصَدَ الْمَدِينَةَ، فَلَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ فَسَأَلَهُ مِنْ أَيْنَ أَقْبَلَ؟ فَأَخْبَرَهُ، فقَالَ لَهُ: مَا فَعَلَ الْفَتَى الَّذِي أُحْرِقَ؟ فقَالَ: لَمْ يَحْتَرِقْ، فَتَفَرَّسَ فِيهِ عُمَرُ أَنَّهُ هُوَ، فقَالَ: أَقْسَمْتُ عَلَيْكَ بِاللَّهِ، أَنْتَ أَبُو مُسْلِمٍ؟ قَالَ: نَعَمْ، فَأَخَذَ بِيَدِهِ عُمَرُ حَتَّى ذَهَبَ بِهِ إِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَصَّ عَلَيْهِ الْقِصَّةَ، فَسُرَّا بِذَلِكَ، وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: الْحَمْدُ لِلَّهِ الَّذِي أُرَانَا فِي هَذِهِ الأُمَّةِ مَنْ أُحْرِقَ فَلَمْ يَحْتَرِقْ، مِثْلَ إِبْرَاهِيمَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَقِيلَ: إِنَّهُ كَانَ لَهُ امْرَأَةٌ صَبِيحَةُ الْوَجْهِ، فَأَفْسَدَتْهَا عَلَيْهِ جَارَةٌ لَهُ، فَدَعَا عَلَيْهَا، وَقَالَ: اللَّهُمَّ أَعْمِ مَنْ أَفْسَدَ عَلَيَّ امْرَأَتِي فَبَيْنَمَا الْمَرْأَةُ تَتَعَشَّى مَعَ زَوْجِهَا إِذْ قَالَتِ: انْطَفَأَ السِّرَاجُ؟ قَالَ زَوْجُهَا: لا، فَقَالَتْ: فَقَدْ عَمِيتُ، لا أُبْصِرُ شَيْئًا، فَأُخْبِرَتْ بِدَعْوَةِ أَبِي مُسْلِمٍ عَلَيْهَا، فَأَتَتْهُ فَقَالَتْ: أَنَا قَدْ فَعَلْتُ بِامْرَأَتِكَ ذَلِكَ، وَأَنَا قَدْ غَرَّرْتُهَا وَقَدْ تُبْتُ، فَادْعُ اللَّهَ يَرُدُّ بَصَرِي إِلَيَّ، فَدَعَا اللَّهَ وَقَالَ: اللَّهُمَّ رُدَّ بَصَرَهَا، فَرَدَّهُ إِلَيْهَا.
ابومسلم خولانی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے محبت رکھتا ہوں، لیکن کسی دنیاوی وجہ سے نہیں رکھتا کہ جس کے بارے میں مجھے یہ امید ہو کہ مجھے آپ کی طرف سے وہ مل جائے گی اور نہ ہی میرے اور آپ کے درمیان کوئی قرابت ہے، جس کی وجہ سے میں یہ محبت رکھتا ہوں۔ سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا: ”تو پھر کس وجہ سے رکھتے ہو؟“ میں نے جواب دیا: ”اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے۔“ راوی کہتے ہیں: انہوں نے میری چادر کا کنارہ کھینچا اور پھر ارشاد فرمایا: ”اگر تم سچ کہہ رہے ہو تو تم یہ خوشخبری حاصل کر لو۔ میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ بات ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”اللہ تعالیٰ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگ اس دن عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن عرش کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہو گا اور ان لوگوں کے مقام پر انبیاء اور شہداء رشک کریں گے۔““ راوی بیان کرتے ہیں: میں وہاں سے نکلا اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا۔ میں نے انہیں سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ کی نقل کردہ حدیث سنائی، تو سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے پروردگار کا یہ فرمان نقل کرتے ہوئے سنا ہے: ”(اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:) میری محبت، میری خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے لوگوں کے لیے لازم ہو گئی ہے۔ میری محبت، میری خاطر ایک دوسرے کی خیر خواہی رکھنے والے لوگوں کے لیے لازم ہو گئی ہے۔ میری محبت، میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں کے لیے لازم ہو گئی ہے۔ میری محبت، میری خاطر ایک دوسرے پر خرچ کرنے والوں کے لیے لازم ہو گئی ہے۔ یہ لوگ نور کے منبروں پر ہوں گے اور ان کے مقام پر انبیاء اور صدیقین رشک کریں گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) ابومسلم خولانی نامی راوی کا نام عبداللہ بن ثوب ہے، یہ یمانی ہیں اور تابعی ہیں۔ یہ تابعین میں سے فضیلت رکھنے والے اور بہتر لوگوں میں سے ایک ہیں۔ یہ وہ ہیں جن سے عنسی نے یہ کہا تھا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ میں اللہ کا رسول ہوں؟“ تو انہوں نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ اس نے پھر دریافت کیا: ”کیا تم اس بات کی گواہی دیتے ہو کہ سیدنا محمد صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول ہیں؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ عنسی کے حکم کے تحت ڈھیر ساری آگ جلائی گئی، تو انہیں ڈرایا دھمکایا گیا کہ انہیں اس میں ڈال دیا جائے گا، اگر وہ اس کی مراد میں اس کا ساتھ نہیں دیں گے، لیکن انہوں نے اسے تسلیم نہیں کیا، تو اس نے انہیں آگ میں ڈال دیا، لیکن انہیں آگ کا کوئی نقصان نہیں ہوا، تو عنسی نے اس بات کو بہت بڑا شمار کیا۔ اس کے حکم کے تحت انہیں یمن سے نکال دیا گیا۔ جب انہیں وہاں سے نکالا گیا، تو یہ مدینہ منورہ آ گئے، وہاں ان کی ملاقات سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ہوئی۔ انہوں نے ان سے دریافت کیا: ”کہاں سے آئے ہو؟“ انہوں نے اس بارے میں بتایا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: ”اس نوجوان کا کیا بنا جس کو جلایا گیا تھا؟“ تو انہوں نے بتایا: ”وہ جلا نہیں۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اندازہ لگا لیا کہ یہی وہ صاحب ہیں۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں تمہیں اللہ کے نام کی قسم دیتا ہوں، کیا تم ابومسلم ہو؟“ انہوں نے جواب دیا: ”جی ہاں۔“ تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ان کا ہاتھ تھام کر انہیں سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس لے گئے اور انہوں نے انہیں پورا واقعہ سنایا، تو وہ دونوں حضرات رضی اللہ عنہما اس پر بہت خوش ہوئے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، جس نے ہمیں اس امت میں ایسا شخص دکھایا ہے جسے سیدنا ابراہیم علیہ السلام کی طرح جلایا گیا، لیکن وہ جلا نہیں۔“ یہ بات بھی بیان کی گئی ہے: ان کی اہلیہ بہت خوبصورت تھیں۔ ان کی ایک پڑوسن نے اس خاتون کو خراب کرنے کی کوشش کی، تو انہوں نے اس کو بد دعا دی: ”اے اللہ! جو میری بیوی کو خراب کرنا چاہتا ہے، تو اسے اندھا کر دے۔“ تو وہ عورت اپنے شوہر کے ساتھ بیٹھی رات کا کھانا کھا رہی تھی، اسی دوران اس نے دریافت کیا: ”کیا تم نے چراغ بجھا دیا ہے؟“ اس کے شوہر نے جواب دیا: ”جی نہیں۔“ تو اس نے کہا: ”میں اندھی ہو گئی ہوں، مجھے کچھ نظر نہیں آ رہا۔“ پھر اس عورت کو ابومسلم کی اسے دی گئی بد دعا کے بارے میں بتایا گیا تو وہ عورت ان کے پاس آئی اور بولی: ”میں نے آپ کی بیوی کے بارے میں اس طرح کرنے کی کوشش کی تھی، میں نے اسے دھوکہ بھی دیا، اب میں توبہ کرتی ہوں۔ آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کیجیے کہ وہ میری بینائی کو واپس کر دے۔“ انہوں نے اللہ سے دعا کی اور یہ کہا: ”اے اللہ! اس عورت کی بینائی کو واپس کر دے۔“ تو اللہ تعالیٰ نے اس عورت کی بینائی کو واپس کر دیا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب البر والإحسان/حدیث: 577]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 3507، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 575، 577،والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5213، 7407، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2390، وأحمد فى (مسنده) برقم: 22424» «رقم طبعة با وزير 576»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «التعليق الرغيب» (4/ 47). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده جيد، أبو المليح هو الحسن بن عمر بن يحيى الفزاري، ومخلد بن أبي زميل: هو مخلد بن الحسن بن أبي زميل الحراني نزيل بغداد، قال أبو حاتم: صدوق. وقال النسائي: لابأس به.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8
عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ، نا شَهْرُ بْنُ حَوْشَبٍ، نا عَائِذُ اللَّهِ، قَالَ عَبْدُ الْحَمِيدِ: وَهُوَ أَبُو إِدْرِيسَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ حَدَّثَهُ، أَنَّهُ سَمِعَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِنَّ الَّذِينَ يَتَحَابُّونَ مِنْ جَلالِ اللَّهِ فِي ظِلِّ عَرْشِ اللَّهِ، يَوْمَ لا ظِلَّ إِلا ظِلُّهُ".
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ بے شک انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”یقیناً وہ لوگ جو اللہ کے جلال کے لیے آپس میں محبت کرتے ہیں، وہ اللہ کے عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے علاوہ اور کوئی سایہ نہیں ہوگا۔“ [مسند عبدالله بن مبارك/حدیث: 8]
تخریج الحدیث: «مستدرك حاکم: 4/169، 170، الزهد، ابن مبارك، حدیث: 249، حلیة الأولیا، ابو نعیم: 5/122، 131، 206، مسند احمد (الفتح الرباني): 19/156، 157، مسند طیالسي، صحیح ابن حبان (الموارد): 24، صحیح الترغیب والترهیب، حدیث: 3024»

الحكم على الحديث:
صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4312
«قال الله تعالى: المتحابون في جلالي لهم منابر من نور يغبطهم النبيون والشهداء»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: میری جلالت (شان) کی خاطر آپس میں محبت کرنے والوں کے لیے نور کے منبر ہوں گے جن پر انبیاء اور شہداء بھی رشک کریں گے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف القاف./حدیث: 4312]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ت] عن معاذ. المشكاة 5011: حب، ك.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17282
حَدَّثَنَا خَيْرُ بْنُ عَرَفَةَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا عُرْوَةُ بْنُ مَرْوَانَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ زُرَيْقٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْمُتَحَابُّونَ بِجَلَالِ اللهِ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی جلالت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے، عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17282]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 79، حدیث 146»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17284
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْمُعَلَّى الدِّمَشْقِيُّ ، ثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ ، ثَنَا صَدَقَةُ بْنُ خَالِدٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ ، عَنْ عَطَاءٍ الْخُرَاسَانِيِّ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْمُتَحَابُّونَ مِنْ جَلَالِ اللهِ فِي ظِلِّ اللهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی جلالت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے، اللہ کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17284]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 79، حدیث 148»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17285
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ ، ثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ ، قَالَ: سَمِعْتُ عَائِذَ اللهِ أَبَا إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيَّ ، يَقُولُ: قُلْتُ لِمُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ : إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللهِ، فَأَخَذَ بِحِقْوَيَّ، وَاجْتَذَبَنِي إِلَيْهِ، ثُمَّ قَالَ: وَاللهِ إِنَّكَ تُحِبُّنِي؟ قُلْتُ: وَاللهِ إِنِّي لَأُحِبُّكَ فِي اللهِ، قَالَ: أَبْشِرْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْمُتَحَابُّونَ فِي ظِلِّ عَرْشِهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
یزید بن ابی مریم رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے عائذ اللہ ابو ادریس خولانی رحمہ اللہ کو یہ کہتے سنا: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ سے کہا: میں آپ سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں، تو انہوں نے میری کمر پکڑی، اور مجھے اپنی طرف کھینچا، پھر کہا: اللہ کی قسم! کیا تم مجھ سے محبت کرتے ہو؟ میں نے کہا: اللہ کی قسم! میں آپ سے اللہ کی خاطر محبت کرتا ہوں، انہوں نے کہا: خوش ہو جاؤ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اس کے عرش کے سائے میں ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17285]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 79، حدیث 149»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17287
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْعَلَاءِ بْنِ زِبْرِيقٍ الْحِمْصِيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَيَّاشٍ ، ثَنَا أَبِي ، عَنْ ضَمْضَمِ بْنِ زُرْعَةَ ، عَنْ شُرَيْحِ بْنِ عُبَيْدٍ ، عَنْ عَائِذِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ مُعَاذَ بْنَ جَبَلٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ الَّذِينَ يَتَحَابُّونَ فِي اللهِ فِي ظِلِّ عَرْشِ اللهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ.
عائذ اللہ بن عبداللہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: میں نے سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کو یہ کہتے سنا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”بیشک وہ لوگ جو اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھتے ہیں، وہ اللہ کے عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17287]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 80، حدیث 151»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17290
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ ، عَنْ شَهْرِ بْنِ حَوْشَبٍ ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْمُتَحَابُّونَ فِي اللهِ فِي ظِلِّ عَرْشِ اللهِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، يَفْزَعُ النَّاسُ وَلَا يَفْزَعُونَ، وَيَخَافُ النَّاسُ وَلَا يَخَافُونَ " قَالَ: فَقُمْتُ مِنْ عِنْدِهِ فَأَتَيْتُ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، فَقَالَ عُبَادَةُ : وَخَيْرٌ مِنْهَا، سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: حَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَحَابِّينَ فِيَّ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَجَالِسِينَ فِيَّ، وَحَقَّتْ مَحَبَّتِي لِلْمُتَزَاوِرِينَ فِيَّ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”اللہ کی خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے، اللہ کے عرش کے سائے میں ہوں گے، جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا، لوگ گھبرائیں گے مگر وہ نہیں گھبرائیں گے، اور لوگ خوفزدہ ہوں گے مگر وہ خوفزدہ نہیں ہوں گے۔“ ابو ادریس خولانی رحمہ اللہ کہتے ہیں: پھر میں ان (سیدنا معاذ رضی اللہ عنہ) کے پاس سے اٹھا اور سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ کے پاس آیا، تو انہوں نے کہا: اور اس سے بہتر (بات یہ ہے کہ) میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میری محبت میری خاطر ایک دوسرے سے محبت رکھنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی، اور میری محبت میری خاطر ایک ساتھ بیٹھنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی، اور میری محبت میری خاطر ایک دوسرے سے ملاقات کرنے والوں کے لیے ثابت ہو گئی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17290]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 81، حدیث 154»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 17304
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ النَّضْرِ الْعَسْكَرِيُّ ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ حَفْصٍ النُّفَيْلِيُّ ، ثَنَا أَبُو الْمَلِيحِ ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي مَرْزُوقٍ ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ ، عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ الْخَوْلَانِيِّ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: الْمُتَحَابُّونَ فِي ظِلِّ الْعَرْشِ يَوْمَ لَا ظِلَّ إِلَّا ظِلُّهُ، عَلَى مَنَابِرَ مِنْ نُورٍ، يَغْبِطُهُمْ بِمَكَانِهِمُ النَّبِيُّونَ وَالصِّدِّيقُونَ.
سیدنا معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”(اللہ کی خاطر) ایک دوسرے سے محبت رکھنے والے، عرش کے سائے میں ہوں گے جس دن اس کے سائے کے سوا کوئی سایہ نہ ہوگا، نور کے منبروں پر، انبیاء اور صدیقین ان کے مقام کی وجہ سے ان پر رشک کریں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 17304]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 20، صفحہ 88، حدیث 168»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں