🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
288. باب الصور والمصورين - ذكر البيان بأن هذه اللفظة " إلا رقما في ثوب " من كلام رسول الله صلى الله عليه وسلم لا من كلام زيد بن خالد-
تصویروں اور مصوروں کا بیان - ذکر بیان کہ لفظ "سواے اس کے کہ کپڑے پر نقش ہو" رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا کلام ہے نہ کہ زید بن خالد کا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5851 (کل: 10 مقامات، 10 کتب)
صحیح ابن حبان: 5851
سنن ترمذی: 1750
سنن نسائی: 5351
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 608
مسند احمد: 15979
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1763
الفتح الربانی: 8094
الجامع الكامل: 15626
السنن الكبرى للبيهقي: 14585
المعجم الکبیر للطبرانی: 4714
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5851
أَخْبَرَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِدْرِيسَ الأَنْصَارِيُّ ، قَالَ: أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ، قَالَ: فَوَجَدْنَا عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ، قَالَ: فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا، فَنَزَعَ نَمَطًا تَحْتَهُ، فَقَالَ لَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ : لِمَ تَنْزِعْهُ؟ فَقَالَ: إِنَّ فِيهِ تَصَاوِيرَ، وَقَدْ قَالَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَدْ عَلِمْتَ، فَقَالَ سَهْلٌ: أَلَمْ يَقُلْ: " إِلا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ"؟ قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي.
عبیداللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ وہ سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے (گئے)، راوی کہتے ہیں: تو ہم نے سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو ان کے پاس پایا، راوی کہتے ہیں: سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو بلایا جس نے ان کے نیچے سے بچھونا نکال لیا، تو سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے ان سے دریافت کیا: آپ نے اسے کیوں نکالا؟ انہوں نے بتایا: اس میں تصویریں بنی ہوئی ہیں اور ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے جو بات ارشاد فرمائی وہ آپ جانتے ہیں، تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا: ”کپڑے پر بنے ہوئے نقش و نگار کا حکم مختلف ہے“؟ تو سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: جی ہاں، لیکن میں اپنے اطمینان کے لیے (اسے بھی نکال رہا ہوں)۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الحظر والإباحة/حدیث: 5851]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2105، 2479، 3224، 3225، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2106، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 844، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5468، 5843، 5845، 5847، 5850، 5851، 5855، 5860، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 760، وأبو داود فى (سننه) برقم: 4153، والترمذي فى (جامعه) برقم: 1750، 2804، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2151، 3649، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 1207، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16226» «رقم طبعة با وزير 5821»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «غاية المرام» (134). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1750
حَدَّثَنَا إِسْحَاق بْنُ مُوسَى الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْنٌ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، " أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ، قَالَ: فَوَجَدْتُ عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ، قَالَ: فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا يَنْزِعُ نَمَطًا تَحْتَهُ، فَقَالَ لَهُ سَهْلٌ: لِمَ تَنْزِعُهُ؟ فَقَالَ: لِأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرَ، وَقَدْ قَالَ فِيهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَدْ عَلِمْتَ، قَالَ سَهْلٌ: أَوَلَمْ يَقُلْ: إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ؟ فَقَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي "، قَالَ أَبُو عِيسَى: هَذَا حَدِيثٌ حَسَنٌ صَحِيحٌ.
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کہتے ہیں کہ وہ ابوطلحہ انصاری رضی الله عنہ کی عیادت کرنے ان کے گھر گئے، تو میں نے ان کے پاس سہل بن حنیف رضی الله عنہ کو پایا، ابوطلحہ رضی الله عنہ نے ایک آدمی کو وہ چادر نکالنے کے لیے بلایا جو ان کے نیچے تھی، سہل رضی الله عنہ نے ان سے کہا: کیوں نکال رہے ہیں؟ انہوں نے کہا: اس لیے کہ اس میں تصویریں ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سلسلے میں جو کچھ فرمایا ہے اسے آپ جانتے ہیں، سہل رضی الله عنہ نے کہا: آپ نے تو یہ بھی فرمایا ہے: سوائے اس کپڑے کے جس میں نقش ہو ابوطلحہ نے کہا: آپ نے تو یہ فرمایا ہے لیکن یہ میرے لیے زیادہ اچھا ہے ۱؎۔
امام ترمذی کہتے ہیں:
یہ حدیث حسن صحیح ہے۔ [سنن ترمذي/كتاب اللباس/حدیث: 1750]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن النسائی/الزینة 111 (5351)، وانظر أیضا: صحیح البخاری/بدء الخلق 7 (3226)، واللباس 92 (5958)، صحیح مسلم/اللباس 26 (2106/85)، سنن ابی داود/ اللباس 48 (4155)، سنن النسائی/الزینة 111 (5252)، (تحفة الأشراف: 3782 و 4663)، و مسند احمد (4/28) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: یعنی رخصت کے بجائے عزیمت پر عمل کرنا میرے نزدیک زیادہ اچھا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح غاية المرام (134)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5351
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ شُعَيْبٍ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَعْنٌ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ , أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ، فَوَجَدَ عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ , فَأَمَرَ أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا يَنْزَعُ نَمَطًا تَحْتَهُ , فَقَالَ لَهُ سَهْلٌ: لِمَ تَنْزِعُ، قَالَ: لِأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرُ، وَقَدْ قَالَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَدْ عَلِمْتَ , قَالَ: أَلَمْ يَقُلْ:" إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ"؟ , قَالَ:" بَلَى , وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي".
عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ وہ ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس عیادت کے لیے گئے، ان کے پاس انہیں سہل بن حنیف مل گئے۔ تو ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک شخص کو حکم دیا کہ وہ ان کے نیچے سے بچھونا نکالے۔ ان سے سہل نے کہا: اسے کیوں نکال رہے ہیں؟ وہ بولے؟ اس لیے کہ اس میں تصویریں (مجسمے) ہیں اور اسی کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ فرمان ہے جو تمہارے علم میں ہے، وہ بولے: کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا: ”اگر کپڑے میں نقش ہوں تو کوئی حرج نہیں“، انہوں نے کہا: کیوں نہیں، لیکن مجھے یہی بھلا معلوم ہوتا ہے (کہ میں نقش والی چادر بھی نہ رکھوں) ۱؎۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5351]
حضرت عبید اللہ بن عبد اللہ رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ حضرت ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کی عیادت کرنے کے لیے ان کے ہاں حاضر ہوئے تو وہاں حضرت سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ حضرت ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی سے فرمایا کہ میرے نیچے سے بستر کی چادر نکال دے۔ حضرت سہل رضی اللہ عنہ نے فرمایا: آپ چادر کیوں نکلوا رہے ہیں؟ انہوں نے فرمایا: اس لیے کہ اس میں تصویریں ہیں اور ان کے بارے میں جو کچھ (نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے) فرمایا ہے، وہ آپ بھی جانتے ہیں۔ وہ فرمانے لگے: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا: ”جو تصویر کپڑے میں نقش ہو، اس میں کوئی حرج نہیں۔“ انہوں نے کہا: ہاں، مگر مجھے یہ زیادہ اچھا لگتا ہے (کہ کپڑے میں بھی نہ ہو بلکہ سادگی ہو)۔ [سنن نسائي/كتاب الزاينة (من المجتبى)/حدیث: 5351]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/اللباس 18 (1750)، (تحفة الأشراف: 3782) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: تصویر کے سلسلہ میں صحیح بات یہ ہے کہ ذی روح (جاندار) کی تصویر حرام ہے، خواہ یہ تصاویر جسمانی ہیئت (مجسموں کی شکل) میں ہوں یا نقش و نگار کی صورت میں، إلا یہ کہ ان کے اجزاء متفرق ہوں، البتہ گڑیوں کی شکل کو علماء نے مستثنیٰ قرار دیا ہے۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: إسناده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 608
427- وعن أبى النضر عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود أنه دخل على أبى طلحة الأنصاري يعوده، قال: فوجدنا عنده سهل بن حنيف، قال: فدعا أبو طلحة إنسانا فنزع نمطا، تحته فقال له سهل بن حنيف: لم تنزعه؟ فقال: لأن فيه تصاوير وقد قال فيها رسول الله صلى الله عليه وسلم ما قد علمت، فقال سهل: ألم يقل: ”إلا ما كان رقما فى ثوب“ فقال: بلى، ولكنه أطيب لنفسي. كمل حديث أبى النضر وهو ثمانية، وتقدم له مع محمد بن المنكدر فى الطاعون، وحديث آخر مع عبد الله بن يزيد مولى الأسود فى صلاة الجالس.
عبیداللہ (بن عبداللہ) بن عتبہ بن مسعود سے روایت ہے کہ وہ سیدنا ابوطلحہ الانصاری رضی اللہ عنہ کے پاس بیمار پرسی کے لئے گئے تو وہاں سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے۔ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو بلایا پھر اپنے نیچے سے بستر کی چادر نکالی تو سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے پوچھا: آپ نے اسے کیوں نکال دیا ہے؟ انہوں نے فرمایا: کیونکہ اس میں تصویریں ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا ہے آپ جانتے ہیں تو سہل رضی اللہ عنہ نے کہا: کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ سوائے وہ نقش جو کپڑے پر ہو تو انہوں نے کہا: کیوں نہیں! لیکن یہ (کپڑا ہٹانا) میرے دل میں زیادہ پسندیدہ ہے۔ ابوالنضر کی (بیان کردہ) حدیثیں مکمل ہوئیں اور یہ آٹھ حدیثیں ہیں۔ ان کی ایک حدیث محمد بن المنکدر (کی سند) کے ساتھ طاعون کے بارے میں گزر چکی ہے (دیکھئے ح ۸۷) اور دوسری حدیث عبداللہ بن یزید (کی سند) کے ساتھ بیٹھنے والے کی نماز کے بارے میں گزر چکی ہے۔ (دیکھئے ح۳۷۸) ​ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 608]
تخریج الحدیث: «427- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 8966/2 ح 1868، ك 54 ب 3 ح 7) التمهيد 191/21، الاستذكار: 1804، و أخرجه الترمذي (1750، وقال: ”حسن صحيح“) و النسائي (212/8 ح 5351) من حديث مالك به.»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15979
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عِيسَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ، قَالَ: فَوَجَدْنَا عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ، قَالَ: فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا، فَنَزَعَ نَمَطًا تَحْتَهُ، فَقَالَ لَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ: لِمَ تَنْزِعُهُ؟ قَالَ: لِأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرَ، وَقَدْ قَالَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَدْ عَلِمْتَ , قَالَ سَهْلٌ : أَوَلَمْ يَقُلْ:" إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ؟" , قَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي.
عبیداللہ بن عبداللہ کہتے ہیں کہ ایک مرتبہ وہ سیدنا ابوطلحہ انصاری کے پاس ان کی عیادت کے لئے گئے تو وہاں سیدنا سہل بن حنیف بھی آئے ہوئے تھے اسی دوران سیدنا ابوطلحہ نے ایک آدمی کو بلایا جس نے ان کے حکم پر ان کے نیچے بچھا ہوا نمطہ نکال لیا سیدنا سہل نے اس کی وجہ پوچھی تو انہوں نے فرمایا کہ اس پر تصویریں ہیں اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے متعلق جو فرمایا ہے وہ آپ بھی جانتے ہیں سیدنا سہل نے فرمایا کہ کیا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کپڑوں میں بنے ہوئے نقش کو مستثنی نہیں کیا؟ انہوں نے فرمایا: کیوں نہیں لیکن مجھے اسی میں اپنے لئے راحت محسوس ہو تی ہے۔ [مسند احمد/مسند المكيين/حدیث: 15979]

الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وفي هذا الإسناد مقال، فقول عبيد الله: أنه دخل على أبى طلحة فوجد عنده سهل بن حنيف وهم، والصواب: أن بين عبيدالله وبين أبى طلحة ابن عباس وعبيدالله لم ير سهل بن حنيف قط لعل الصواب فيه عثمان بن حنيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1763
وَحَدَّثَنِي مَالِك، عَنْ أَبِي النَّضْرِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ، قَالَ: فَوَجَدَ عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا فَنَزَعَ نَمَطًا مِنْ تَحْتِهِ، فَقَالَ لَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ: لِمَ تَنْزِعُهُ؟ قَالَ: " لِأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرَ"، وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِيهَا مَا قَدْ عَلِمْتَ، فَقَالَ سَهْلٌ: أَلَمْ يَقُلْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ"، قَالَ: بَلَى وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي
حضرت عبیداللہ بن عبداللہ سے روایت ہے کہ وہ سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کی عیادت کو گئے، وہاں سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو بھی دیکھا۔ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو بلایا اور کہا: میرے نیچے سے شطرنجی نکال لے۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا: کیوں؟ سیدنا ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ نے کہا: اس میں تصویریں ہیں اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تصویروں کے بارے میں جو ارشاد فرمایا ہے وہ تم کو معلوم ہے۔ سیدنا سہل رضی اللہ عنہ نے کہا: یہ بھی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”اگر نقشی ہو کپڑے وغیرہ پر تو کچھ قباحت نہیں۔“ سیدنا ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے کہا: ہاں یہ سچ ہے، مگر میری خوشی یہی ہے کہ ہر قسم کی تصویر سے پرہیز کروں۔ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1763]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه الترمذي فى «جامعه» برقم: 1750، والنسائي فى «الصغريٰ» برقم: 5351، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16075، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5851، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4775، 9676، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3649، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1207، 14678، والحميدي فى «مسنده» برقم: 435، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1414، فواد عبدالباقي نمبر: 54 - كِتَابُ الِاسْتِئْذَانِ-ح: 7»

الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 8094
عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَعُودُهُ قَالَ فَوَجَدْنَا عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا فَنَزَعَ نَمَطًا تَحْتَهُ فَقَالَ لَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ لِمَ تَنْتَزِعُهُ قَالَ لِأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرَ وَقَدْ قَالَ فِيهَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَا قَدْ عَلِمْتَ قَالَ سَهْلٌ أَوَلَمْ يَقُلْ إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ قَالَ بَلَى وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي
۔ عبید اللہ بن عبداللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کے پاس آیاِ ان کی تیمارداری کیِ ان کے پاس سہل بن حنیف کو پایا، ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک انسان کو بلایا اس نے ان کے نیچے سے چادر نکالی، سیدنا سہل نے ان سے کہا: اسے کیوں نکالتے ہو؟ کہا اس میں تصویریں ہیں اور تصویروں کے بارے میں جو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فرمان ہے وہ تمہیں معلوم ہی ہے، سہل نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کپڑے میں تصویر کو مستثنیٰ کیا ہے، انھوں نے کہا: ٹھیک ہے، لیکن میرا دل اسی طرح مطمئن ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب اللباس والزينة/حدیث: 8094]
تخریج الحدیث: «حديث صحيح لغيره، أخرجه الترمذي: 1750، والنسائي: 8/ 212، وأخرجه بنحوه البخاري: 5958،ومسلم: 2106، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 15979 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 16075»
وضاحت: فوائد: … سابق حدیث کے فوائد دیکھیں۔

الحكم على الحديث:
حديث صحيح لغيره
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15626
15626- عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود، أنه دخل على أبي طلحة الأنصاري يعوده، قال: فوجد عنده سهل بن حنيف، فدعا أبو طلحة إنسانا، فنـزع نمطا من تحته، فقال له سهل بن حنيف: لم تنـزعه؟ قال: لأن فيه تصاوير، وقد قال فيها رسول الله صلى الله عليه وسلم ما قد علمت، فقال سهل: ألم يقل رسول الله صلى الله عليه وسلم: إلا ما كان رقما في ثوب، قال: بلى، ولكنه أطيب لنفسي.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الاستئذان (7) عن أبي النضر، عن عبيد الله بن عبد الله بن عتبة بن مسعود فذكره. ومن طريقه رواه الترمذي (1750)، والنسائي (5349)، وأحمد (15979)، وصحّحه ابن حبان (5851).»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14585
أَخْبَرَنَا عَلِيُّ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدَانَ، أنا أَحْمَدُ بْنُ عُبَيْدٍ، ثنا عَبَّاسٌ الْأَسْفَاطِيُّ، نا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي أَوْسٍ، ح وَأنا أَبُو جَعْفَرٍ كَامِلُ بْنُ أَحْمَدَ الْمُسْتَمْلِي، وَأَبُو نَصْرِ بْنُ قَتَادَةَ، قَالَا: أنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ أَيُّوبَ الصِّبْغِيُّ، نا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ السَّرِيُّ، نا ابْنُ أَبِي أُوَيْسٍ، نا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ، عَنْ ⦗٤٤٣⦘ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ، أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ قَالَ: فَوَجَدْنَا عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ قَالَ: فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا فَنَزَعَ نَمَطًا تَحْتَهُ فَقَالَ لَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ: لِمَ تَنْزِعُهُ؟ قَالَ: لِأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرُ، وَقَدْ قَالَ فِيهِ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا قَدْ عَلِمْتَ، فَقَالَ سَهْلٌ: أَلَمْ يَقُلْ" إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي الثَّوْبِ" قَالَ: بَلَى وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي قَوْلُهُ: إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ يَحْتَمِلُ أَنْ يَكُونَ الْمُرَادُ بِهِ صُورَةَ غَيْرِ ذَوَاتِ الْأَرْوَاحِ، وَهُوَ فِي حَدِيثِ أَبِي طَلْحَةَ غَيْرُ مُبَيَّنٍ، وَفِي الْأَخْبَارِ قَبْلَ هَذَا الْبَابِ مُبَيَّنٌ فَالْوَاجِبُ حَمْلُ مَا رَوَيْنَا فِي هَذَا الْبَابِ عَلَى مَا رَوَيْنَا فِي الْبَابِ قَبْلَهُ، وَاللهُ أَعْلَمُ.
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ بن مسعود رحمہ اللہ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کی تیمارداری کے لیے آئے تو ان کے پاس سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ بھی تھے۔ سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے کسی انسان کو بلایا، اس نے ان کے نیچے سے چٹائی کھینچ لی۔ سیدنا سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ اسے کیوں نکال رہے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”اس میں تصاویر ہیں، کیا آپ جانتے نہیں جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس بارے میں فرمایا؟“ تو سیدنا سہل رضی اللہ عنہ کہنے لگے: ”کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہ فرمایا تھا: سوائے اس کے جو کپڑے میں نقش ہو؟“ فرمانے لگے: ”کیوں نہیں، لیکن یہ میرے دل کے لیے زیادہ پسندیدہ ہے۔“ «إِلَّا رَقْمًا فِي ثَوْبٍ» سے مراد ایسی تصاویر ہیں جو روح والی اشیاء کی نہ ہوں۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصداق/حدیث: 14585]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ اخرجه مالك 1802»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 4714
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا الْقَعْنَبِيُّ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ أَبِي النَّضْرِ مَوْلَى عُمَرَ بْنِ عُبَيْدِ اللهِ ، عَنْ عُبَيْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُتْبَةَ بْنِ مَسْعُودٍ أَنَّهُ دَخَلَ عَلَى أَبِي طَلْحَةَ الْأَنْصَارِيِّ يَعُودُهُ قَالَ: فَوَجَدْنَا عِنْدَهُ سَهْلَ بْنَ حُنَيْفٍ ، قَالَ: فَدَعَا أَبُو طَلْحَةَ إِنْسَانًا فَنَزَعَ نَمَطًا كَانَ تَحْتَهُ، فَقَالَ لَهُ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ : لِمَ تَنْزِعُهُ؟ قَالَ: لِأَنَّ فِيهِ تَصَاوِيرَ وَقَدْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِيهَا مَا قَدْ عَلِمْتَهُ، فَقَالَ سَهْلٌ : أَوَلَمْ يَقُلْ: إِلَّا مَا كَانَ رَقْمًا فِي ثَوْبٍ؟ " فَقَالَ: بَلَى، وَلَكِنَّهُ أَطْيَبُ لِنَفْسِي.
عبیداللہ بن عبداللہ بن عتبہ کہتے ہیں: میں ابوطلحہ انصاری رضی اللہ عنہ کی عیادت کے لیے ان کے پاس گیا، تو ہم نے ان کے پاس سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ کو موجود پایا۔ ابوطلحہ رضی اللہ عنہ نے ایک آدمی کو بلایا اور اپنے نیچے سے ایک تصویر والا قالین ہٹوا دیا۔ سہل بن حنیف رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: تم اسے کیوں ہٹا رہے ہو؟ اس نے کہا: کیونکہ اس پر تصویریں ہیں، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے بارے میں وہ فرمایا ہے جو تمہیں معلوم ہے۔ سہل نے کہا: کیا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نہیں فرمایا تھا: ”سوائے اس کے جو کپڑے پر نقش ہو“؟ اس نے کہا: کیوں نہیں، لیکن اسے ہٹانا میرے دل کو زیادہ پسند ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الزاي/حدیث: 4714]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 5، صفحہ 104، حدیث 4731»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں