الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
8. ذكر الإباحة للمرء بأن يذبح الجذع من الضأن في نسيكته-
- ذکر اجازت کہ انسان اپنی قربانی میں بکری کا جذع ذبح کرے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 5905 (کل: 5 مقامات، 5 کتب)
صحیح ابن حبان: 5905
موطا امام مالک روایۃ ابن القاسم: 342
موطا امام مالك رواية يحييٰ: 1062
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 555
الجامع الكامل: 7173
حدیث نمبر: 5905
أَخْبَرَنَا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ الطَّائِيُّ بِمَنْبِجَ، أَخْبَرَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، عَنْ مَالِكٍ ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الأَنْصَارِيِّ ، عَنْ بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الأَضْحَى، فَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يُعِيدَ أُضْحِيَّةً أَخِّرِي، قَالَ أَبُو بُرْدَةَ: لا أَجِدُ إِلا جَذَعًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " وَإِنْ لَمْ تَجِدْ إِلا جَذَعًا، فَاذْبَحْهُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ: أَمْرُهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِإِعَادَةِ الأُضْحِيَّةِ أَمْرُ نَدْبٍ قَصَدَ بِهِ التَّعْلِيمَ، إِذِ النَّسِيكَةُ لا يَكُونُ فَضْلُهَا إِلا لِمَنْ ذَبْحَهَا بَعْدَ الصَّلاةِ، فَمَا كَانَ مِنْهَا قَبْلَ الصَّلاةِ فَفِيهِ الْفَضْلُ لا فَضْلَ النَّسِيكَةِ، لأَنَّ الشَّيْءَ إِذَا جُعِلَ لِفَضْلِ الْوَقْتِ ثُمَّ نُدِبَ إِلَيْهِ، لَوْ قَدَّمَهُ الإِنْسَانُ عَنْ وَقْتِهِ لَمْ يَجِدْ ذَلِكَ الْفَضْلَ الَّذِي وُعِدَ عَلَى ذَلِكَ الْفَضْلِ مِنْ أَجْلِ ذَلِكَ الْوَقْتِ، وَإِنْ لَمْ يَعْدَمِ الْفَضْلَ فِي ذَلِكَ الْفِعْلِ الْمُقَدَّمِ عَنْ وَقْتِهِ، وَنَظِيرُ هَذَا أَنَّ صَلاةَ الضُّحَى نُدِبَ إِلَيْهَا لِوَقْتِ الضُّحَى، فَلَوْ صَلَّى إِنْسَانٌ فِي بَعْضِ اللَّيْلِ يُرِيدُ بِهِ صَلاةَ الضُّحَى لَمْ يُؤْجَرْ عَلَيْهِ أَجْرَ صَلاةِ الضُّحَى، وَإِنْ كَانَ الْفَضْلُ مَوْجُودًا فِي صَلاتِهِ تِلْكَ.
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے عیدِ قربان کے دن ذبح کرنے سے پہلے اپنا جانور ذبح کر لیا۔ سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ نے یہ بات بتائی کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں یہ حکم دیا کہ وہ دوسری قربانی کریں۔ سیدنا ابوبردہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: مجھے تو صرف چھ ماہ کا بچہ ملتا ہے تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”اگر تمہیں صرف چھ ماہ کا بچہ ملتا ہے تو تم اسے ہی ذبح کر دو۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا دوبارہ قربانی کرنے کا حکم دینا یہ استحباب کے طور پر تھا اور اس کے ذریعے مراد تعلیم دینا تھا کیونکہ قربانی کی فضیلت اس وقت حاصل ہوتی ہے جو شخص نمازِ عید ادا کرنے کے بعد اسے ذبح کرتا ہے، جو شخص نمازِ عید سے پہلے قربانی کر لیتا ہے تو اس میں فضیلت تو ہے لیکن قربانی کی فضیلت نہیں ہے کیونکہ جب کسی چیز کو کسی خاص وقت کے ساتھ مخصوص کیا گیا ہو اور پھر اسے اس بارے میں مستحب قرار دیا گیا ہو تو اگر آدمی اس مخصوص وقت سے پہلے وہ کام کرے تو اسے اس عمل کی وہ فضیلت حاصل نہیں ہوتی جو اس مخصوص وقت میں کرنے کی فضیلت کا وعدہ کیا گیا ہے اگرچہ وقت سے پہلے کیے جانے والے اس فعل کی فضیلت مطلق طور پر بھی معدوم نہیں ہوتی، اس کی مثال یہ ہے کہ چاشت کی نماز کے لیے مستحب یہ قرار دیا گیا ہے کہ اسے چاشت کے وقت ادا کیا جائے، اگر کوئی شخص رات کے وقت چاشت کی نماز کے طور پر کوئی نماز ادا کر لیتا ہے تو اسے چاشت کی نماز کا اجر نہیں ملے گا، لیکن اسے وہ نماز پڑھنے کا اجر ملے گا۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الأضحية/حدیث: 5905]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه مالك فى (الموطأ) برقم: 1760، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 5905، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 4409، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 4468، والدارمي فى (مسنده) برقم: 2006، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 19095، وأحمد فى (مسنده) برقم: 16072» «رقم طبعة با وزير 5875»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح الإسناد - وقصته في حديث البراء الآتي بعده. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط الشيخين
حدیث نمبر: 342
501- وبه: عن بشير بن يسار عن أبى بردة بن نيار أنه ذبح أضحيته قبل أن يذبح رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الأضحى، فزعم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمره أن يعود بضحية أخرى، فقال أبو بردة: لا أجد إلا جذعا، فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم: ”إن لم تجد إلا جذعا فاذبحه.“
سیدنا ابوبردہ بن نیار رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عید الاضحی کے دن اپنی قربانی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قربانی (یعنی نماز عید) سے پہلے ذبح کر دیا تو کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ دوبارہ قربانی کرو۔ ابوبردہ رضی اللہ عنہ نے کہا: میرے پاس صرف ایک جذع (بکری کا ایک سالہ بچہ) ہے تو انہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تمہارے پاس جذع کے سوا کچھ بھی نہیں ہے تو اسے ہی ذبح کر دو۔“ [موطا امام مالك رواية ابن القاسم/حدیث: 342]
تخریج الحدیث: «501- الموطأ (رواية يحييٰي بن يحييٰي 483/2 ح 1063، ك 23 ب 3 ح 4) التمهيد 180/23، الاستذكار: 997، و أخرجه الدارمي (1969) من حديث مالك به وله شواهد عند البخاري (955) ومسلم (1961) وغيرهما .»
قال الشيخ زبير على زئي:سنده صحيح
حدیث نمبر: 1062
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ ، أَنَّ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ذَبَحَ ضَحِيَّتَهُ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْأَضْحَى، فَزَعَمَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَعُودَ بِضَحِيَّةٍ أُخْرَى، قَالَ أَبُو بُرْدَةَ: لَا أَجِدُ إِلَّا جَذَعًا يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَالَ: " وَإِنْ لَمْ تَجِدْ إِلَّا جَذَعًا، فَاذْبَحْ"
حضرت بشیر بن یسار سے روایت ہے کہ ابوبردہ بن نیار نے ذبح کی قربانی اپنی قبل اس بات کے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ذبح کریں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسری قربانی کا ان کو حکم دیا۔ انہوں نے کہا کہ یا رسول اللہ! میرے پاس تو اب کچھ نہیں، صرف ایک بکری ہے ایک سال کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسی کو ذبح کر۔“ [موطا امام مالك رواية يحييٰ/حدیث: 1062]
تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5905، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4402، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4468، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2006، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19027، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16072، 16748، 16753، والطبراني فى "الكبير"، 504، 505، 506، 507، 508، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3819، 9149، فواد عبدالباقي نمبر: 23 - كِتَابُ الضَّحَايَا-ح: 4»
الحكم على الحديث:
مرفوع صحيح
حدیث نمبر: 555
أَنْبَأَنَا مَالِكٌ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، أنَّ أَبَا بُرْدَةَ بْنَ نِيَارٍ ذَبَحَ قَبْلَ أَنْ يَذْبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الأَضْحَى فَزَعَمُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَهُ أَنْ يَعُودَ لِضَحِيَّةٍ أُخْرَى، قَالَ أَبُو بُرْدَةَ: لا أَجِدُ إِلا جَذَعًا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" فَإِنْ لَمْ تَجِدْ إِلا جَذَعًا فَاذْبَحْهُ".
بشیر بن یسار رحمہ اللہ سے روایت ہے سیدنا ابو بردہ بن نیار رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قربانی کرنے سے قبل ہی (یعنی نماز سے پہلے) عید الاضحی کے موقع پر قربانی کر دی تو ان کا کہنا ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں دوبارہ قربانی کا حکم دیا جس پر ابو بردہ رضی اللہ عنہ نے عرض کی: میرے پاس تو ایک سال کا جانور ہی بچا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر تجھے اور کوئی میسر نہ آئے تو ایک سال کا جانور ہی ذبح کر لے۔“ [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب من أعتق شركاً له في عبد/حدیث: 555]
تخریج الحدیث: «سنن نسائی، الضحايا، باب ذبح الضحية قبل الامام، رقم: 4397 وقال الالباني: صحيح الاسناد؛ مسند احمد: 151/25، رقم: 15830 وقال الارنوؤط: حديث صحيح وهذا اسناد رجاله ثقات.»
حدیث نمبر: 7173
7173- عن بُشير بن يسار: أن أبا بُردة بن نيار ذبح ضحيّتَه قبل أن يذبح رسول الله صلى الله عليه وسلم يوم الأضحى، فزعم أن رسول الله صلى الله عليه وسلم أمره أن يعود بضحيةٍ أخرى. قال أبو بردة: لا أجد إلا جذعا يا رسول الله. قال: وإن لم تجد إلا جذعا فأذبَحْ.
تخریج الحدیث: «صحيح: رواه مالك في الضحايا (4) عن يحيى بن سعيد (هو الأنصاري) عن بُشير بن يسار، به، فذكره. وصحّحه ابن حبان (5905) من هذا الوجه.»
الحكم على الحديث:
صحيح