الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
23. ذكر الإباحة للمرء أخذ الأجرة المشترطة في البداية على الرقى-
- ذکر اجازت کہ انسان رقیت پر شروع میں طے شدہ اجرت لے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6112 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
صحیح ابن حبان: 6112
المستدرک علی الصحیحین: 2077
حدیث نمبر: 6112
أَخْبَرَنَا عِمْرَانُ بْنُ مُوسَى بْنِ مُجَاشِعٍ السَّخْتِيَانِيُّ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنِ الأَعْمَشِ ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ إِيَاسٍ ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، قَالَ: بَعَثَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سَرِيَّةٍ، فَمَرَرْنَا عَلَى أَهْلِ أَبْيَاتٍ، فَاسْتَضَفْنَاهُمْ، فَأَبَوْا أَنْ يُضَيِّفُونَا، فَنَزَلُوا بِالْعَرَاءِ، فَلُدِغَ سَيِّدُهُمْ، فَأَتَوْنَا فَقَالُوا: هَلْ فِيكُمْ أَحَدٌ يَرْقِي؟ قَالَ: قُلْتُ: نَعَمْ، أَنَا أَرْقِي، قَالُوا: ارْقِ صَاحِبَنَا، قُلْتُ: لا، قَدِ اسْتَضَفْنَاكُمْ فَأَبَيْتُمْ أَنْ تُضَيِّفُونَا، قَالُوا: فَإِنَّا نَجْعَلُ لَكُمْ جُعْلا، قَالَ: فَجَعَلُوا لِي ثَلاثِينَ شَاةً، قَالَ: فَأَتَيْتُهُ، فَجَعَلْتُ أَمْسَحُهُ، وَأَقْرَأُ بِفَاتِحَةِ الْكِتَابِ حَتَّى بَرَأَ، فَأَخَذْنَا الشَّاءَ، فَقُلْنَا: نَأْخُذُهَا وَنَحْنُ لا نُحْسِنُ نَرْقِي؟ فَمَا نَحْنُ بِالَّذِي نَأْكُلُهَا حَتَّى نَسْأَلَ عَنْهَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَتَيْنَاهُ، فَذَكَرْنَا ذَلِكَ لَهُ، قَالَ: فَجَعَلَ يَقُولُ:" وَمَا يُدْرِيكَ أَنَّهَا رُقْيَةٌ؟" قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا دَرَيْتُ أَنَّهَا رُقْيَةٌ، شَيْءٌ أَلْقَاهُ اللَّهُ فِي نَفْسِي، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " كُلُوا، وَاضْرِبُوا لِيَّ مَعَكُمْ بِسَهْمٍ" .
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک مہم پر روانہ کیا، ہمارا گزر ایک بستی کے پاس سے ہوا، ہم نے انہیں مہمان نوازی کے لیے کہا تو انہوں نے ہماری مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا، ہم لوگوں نے آبادی سے باہر ایک جگہ پڑاؤ کیا، ان لوگوں کے سردار کو کسی زہریلی چیز نے کاٹ لیا، وہ لوگ ہمارے پاس آئے، انہوں نے کہا: کیا آپ کے درمیان کوئی ایسا شخص ہے جو دم کرتا ہو؟ میں نے کہا: جی ہاں، میں دم کرتا ہوں، ان لوگوں نے کہا: ہمارے ساتھی کو دم کر دیجیے، میں نے کہا: جی نہیں، ہم نے تمہیں مہمان نوازی کے لیے کہا تھا تم نے ہماری مہمان نوازی کرنے سے انکار کر دیا تھا، ان لوگوں نے کہا: ہم آپ کو اس کا معاوضہ دیں گے۔ راوی کہتے ہیں: تو انہوں نے ہمیں تیس (30) بکریاں دینے کا معاہدہ کیا، میں اس شخص کے پاس آیا، میں نے اس پر ہاتھ پھیرنا شروع کیا اور سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا شروع کیا، یہاں تک کہ وہ شخص ٹھیک ہو گیا، تو ہم نے بکریاں حاصل کر لیں، ہم نے سوچا کہ ہم نے بکریاں تو لے لی ہیں لیکن ہمیں باقاعدہ طور پر دم کرنا نہیں آتا، اس لیے ہم ان بکریوں کو اس وقت تک نہیں کھائیں گے جب تک ان کے بارے میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے دریافت نہیں کرتے، پھر ہم نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے اس بات کا تذکرہ کیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تمہیں کیسے پتا چلا کہ سورہ فاتحہ کا دم بھی ہوتا ہے؟“ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! مجھے نہیں پتا تھا کہ اس کا دم بھی ہوتا ہے، یہ تو ایک چیز ہے جو اللہ تعالیٰ نے میرے ذہن میں ڈال دی، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم اسے کھاؤ اور اپنے ساتھ میرا بھی حصہ رکھو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقى والتمائم/حدیث: 6112]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 2276، 5007، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 2201، وابن الجارود فى "المنتقى"، 641، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6112، 6113، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 2061، وأبو داود فى (سننه) برقم: 3418، والترمذي فى (جامعه) برقم: 2063، 2064، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 2156، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 11792، والدارقطني فى (سننه) برقم: 3034، وأحمد فى (مسنده) برقم: 11141» «رقم طبعة با وزير 6079»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «الإرواء» (1556). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح على شرط مسلم
حدیث نمبر: 2077
حدثنا أبو جعفر محمد بن صالح بن هانئ، حدثنا الحسين بن محمد القَبّاني، حدثنا إسحاق بن إبراهيم الحَنْظَلي، أخبرنا جرير، عن الأعمش، عن جعفر بن إياس، عن أبي نَضْرة، عن أبي سعيد قال: بَعَثَنا رسولُ الله ﷺ في غَزاةٍ أو سَريّةٍ، فمررنا على أهل أبيات، فاستضفناهم، فلم يضيِّفُونا، فنزلنا بالعَراء، فلُدِغ سيدُهم، فأتَونا فقالوا: هل أحدٌ منكم يَرقي؟ فقلت: أنا رَاقٍ، قال: فارْقِ صاحِبَنا، فقلت: لا، قد استضَفْناكم فلم تُضَيِّفونا، قالوا: فإنا نجعلُ لكم، فجَعَلُوا لنا ثلاثين شاةً، قال: فأتيتُه فجعلتُ أمسَحُه وأقرأ فاتحةَ الكتاب وأُردِّدُها حتى بَرَأ، فأخذنا الشِّياه، فقلنا: أخذناه ونحن لا نُحسِنُ أن نَرقي، ما نحن بالذي نأكُلُها حتى نسألَ رسولَ الله ﷺ، فأتيناه فذكرنا ذلك له، قال: فجعل يقول:"وما يُدريكَ أنها رُقْيةٌ؟" قلت: يا رسول الله، ما دَرَيتُ أنها رُقْيةٌ، ولكن شيءٌ ألقى اللهُ في نفسي، فقال رسول الله ﷺ:"كُلُوا واضرِبُوا لي معكم بسَهمٍ" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما أخرجه عن يحيى بن يحيى، عن هُشَيم، عن أبي بِشْر، عن أبي المتوكل، عن أبي سعيد، مختصرًا (2) . وأخرج البخاري أيضًا مختصرًا من حديث هشام بن حسان، عن محمد بن سيرين، عن أخيه مَعْبَد، عن أبي سعيد (3) .
هذا حديث صحيح على شرط مسلم، ولم يُخرجاه بهذه السِّياقة، إنما أخرجه عن يحيى بن يحيى، عن هُشَيم، عن أبي بِشْر، عن أبي المتوكل، عن أبي سعيد، مختصرًا (2) . وأخرج البخاري أيضًا مختصرًا من حديث هشام بن حسان، عن محمد بن سيرين، عن أخيه مَعْبَد، عن أبي سعيد (3) .
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ایک جنگی مہم میں بھیجا، ہمارا گزر کچھ گھروں والوں پر ہوا، ہم نے ان سے ضیافت طلب کی لیکن انہوں نے انکار کر دیا، ہم نے کھلے میدان میں پڑاؤ ڈال لیا، اسی دوران ان کے سردار کو (کسی زہریلے جانور نے) ڈس لیا، وہ ہمارے پاس آئے اور پوچھا: کیا تم میں سے کوئی دم کرنے والا ہے؟ میں نے کہا: ہاں میں دم کرتا ہوں، انہوں نے کہا: ہمارے ساتھی کو دم کر دیں، میں نے کہا: نہیں، ہم نے تم سے ضیافت مانگی تھی اور تم نے انکار کر دیا تھا، انہوں نے کہا: ہم تمہیں (اس کا معاوضہ) دیں گے، چنانچہ انہوں نے ہمارے لیے تیس بکریاں مقرر کر دیں، راوی کہتے ہیں: میں اس کے پاس گیا اور اس پر ہاتھ پھیرنے لگا اور فاتحہ الکتاب پڑھ کر بار بار دہرانے لگا یہاں تک کہ وہ تندرست ہو گیا، ہم نے بکریاں لے لیں، پھر ہم نے کہا: ہم نے یہ لے تو لیں حالانکہ ہم اچھی طرح دم کرنا نہیں جانتے، ہم انہیں اس وقت تک نہیں کھائیں گے جب تک رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ نہ لیں، چنانچہ ہم آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور سارا واقعہ ذکر کیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرمانے لگے: ”تمہیں کیسے معلوم ہوا کہ یہ (سورہ فاتحہ) دم ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول! مجھے پہلے سے معلوم نہیں تھا لیکن یہ ایک بات تھی جو اللہ نے میرے دل میں ڈال دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم انہیں کھاؤ اور اپنے ساتھ میرا بھی حصہ نکالو۔“
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2077]
یہ حدیث امام مسلم کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے اس سیاق کے ساتھ روایت نہیں کیا۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 2077]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح،جرير: هو ابن عبد الحميد، والأعمش: هو سليمان بن مهران، وأبو نَضْرة: هو المنذر بن مالك بن قِطْعة.» [ترقيم الرساله 2077] [ترقيم الشركة 2061]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح