🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
194. باب من صفته صلى الله عليه وسلم وأخباره - ذكر بعض العلة التي من أجلها كان يتأمل صلى الله عليه وسلم خلفه منهم ذلك-
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صفات اور حالات کے بیان کا باب - ذکر بعض وجہ جس کی بنا پر وہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے پیچھے غور سے دیکھتے تھے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6339 (کل: 15 مقامات، 11 کتب)
صحیح ابن حبان: 6339، 2166
سنن ابوداود: 667، 669، 671
سنن نسائی: 816، 819
بلوغ المرام: 329
مشکوۃ المصابیح: 1093
مسند احمد: 13735
صحیح ابن خزیمہ: 1545
الفتح الربانی: 2648
الجامع الكامل: 2324
السنن الكبرى للبيهقي: 5179
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 3505
11 تا 15
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2648
عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: ( (رُصُّوا صُفُوفَكُمْ وَقَارِبُوا بَيْنَهَا وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ! إِنِّي لَأَرَى الشَّيَاطِينَ تَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصُّفُوفِ كَأَنَّهَا الْحَذَفُ) )
سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اپنی صفوں کو ملاؤ، ان کو قریب قریب کرو اور گرد نوں کو (ایک سیدھ میں) برابر رکھو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں محمدکی جان ہے! بے شک میں شیطانوں کو دیکھتا ہوں کہ وہ صفوں کے درمیان خالی جگہوں میں یوں گھستے ہیں، جیسے وہ بغیر بالوں کے کالی بھیڑیں ہیں۔ [الفتح الربانی/أبواب صلاة الجماعة/حدیث: 2648]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم أخرجه ابوداود: 667، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 13735 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 13771»
وضاحت: فوائد: … ”ان کو قریب قریب کرو“ کا معنی یہ ہے کہ دو صفوں کے درمیان کا فاصلہ ضرورت کے مطابق ہونا چاہیے، ایک صف دوسری صف سے زیادہ دور نہ ہو۔ ”حَذَف“:کالی چھوٹی بھیڑیں جن کے نہ بال ہوں، نہ دم اور نہ کان۔جب بعض مساجد میں اس قسم کی احادیث بیان کی جاتی ہے کہ صف کے خلا میں شیطان گھس جاتے ہیں، تو بعض لوگ یہ کہنا شروع کر دیتے ہیں کہ مسجد میں شیطان کہاں سے آ جاتا ہے۔ ایسے لوگوں سے گزارش ہے کہ جب صحابہ کرام مسجد نبوی میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء میں نماز پڑھ رہے ہوتے تو وہاں تو رہ جانے والے شگاف میں شیطان پہنچ جاتا تھا، جس کو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھ کر یہ نسخہ بتایا کہ دو مقتدیوں کے درمیان کوئی خلا اور شگاف نہیں ہونا چاہیے۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم أخرجه ابوداود: 667
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2166
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ مُحَمَّدٍ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الأَزْهَرِ السِّجْزِيُّ ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، حَدَّثَنَا أَبَانُ ، وَشُعْبَةُ ، قَالا: حَدَّثَنَا قَتَادَةُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " رُصُّوا صُفُوفَكُمْ، وَقَارِبُوا بَيْنَهَا، وَحَاذُوا بِالأَكْتَافِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لأَرَى الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ كَأَنَّهَا الْحَذَفُ" .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: ”تم اپنی صفوں کو درست رکھو، ایک دوسرے کے قریب رہو اور اپنے کندھوں کو برابر رکھو، اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! میں شیطان کو دیکھتا ہوں، وہ صف کے درمیان خالی جگہ میں یوں داخل ہوتا ہے جیسے وہ بکری کا بچہ ہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب الصلاة/حدیث: 2166]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 1545، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2166، 6339، والنسائي فى (المجتبیٰ) برقم: 814، والنسائي فى (الكبریٰ) برقم: 891، وأبو داود فى (سننه) برقم: 667، والبيهقي فى(سننه الكبير) برقم: 5260، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12767» «رقم طبعة با وزير 2163»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - «المشكاة» (1093)، «صحيح أبي داود» (673). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط محمد بن عبد الرحمن شيخ ابن حبان: هو الحافظ المجود شيخ خرسان، أبو العباس محمد بن عبد الرحمن بن محمد بن عبد الله السرخسي الدغولي أحد أئمة عصره بخراسان في اللغة والفقه والرواية، مترجم في «السير» 14/ 557 - 562، وشيخه محمد بن الأزهر: لم أتبينه، وجاء في «ثقات المؤلف» 9/ 123 في هذه الطبقة محمد بن الأزهر، شيخ من أهل الجوزجان ... ، يروى عن يحيى القطان، وابن مهدي، روى عنه أحمد بن سيار، كثير الحديث، يتعاطى الحفظ من جلساء أحمد، وقد توبع عليه، وباقي رجاله ثقات رجال الشيخين، أبان: هو ابن يزيد العطار.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2324
2324. عن أنس بن مالك عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: رُصُّوا صفوفكم، وقاربوا بينها، وحاذوا بالأعناق، فوالذي نفسي بيده إني لأرى الشيطان يدخل من خَلَلِ الصفِّ كأنها الحَذَفُ.
تخریج الحدیث: «صحيح: أخرجه أبو داود (667)، والنسائي (815) كلاهما من طريق أبان، عن قتادة، عن أنس بن مالك فذكر مثله.»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5179
أَخْبَرَنَا أَبُو عَلِيٍّ الرُّوذْبَارِيُّ، أنبأ أَبُو بَكْرِ بْنُ دَاسَةَ، ثنا أَبُو دَاوُدَ، ثنا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثنا أَبَانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ:" رُصُّوا صُفُوفَكُمْ، وَقَارِبُوا بَيْنَهَا، وَحَاذُوا بِالْأَعْنَاقِ، فَوَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنِّي لَأَرَى الشَّيْطَانَ يَدْخُلُ مِنْ خَلَلِ الصَّفِّ كَأَنَّهَا الْحَذَفُ".
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”صفوں کو ملاؤ اور قریب قریب رہو اور گردنیں برابر کرو، اللہ کی قسم! میں شیطان کو دیکھتا ہوں وہ صفوں کے خلا میں داخل ہوتا ہے جیسے بھیڑ کا بچہ۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 5179]
تخریج الحدیث: «صحيح۔ ابو داؤد 667»

الحكم على الحديث:
صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3505
«رصوا صفوفكم وقاربوا بينها وحاذوا بالأعناق فوالذي نفسي بيده إني لأرى الشياطين تدخل من خلل الصفوف كأنها الخذف»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”اپنی صفیں ملاؤ، انہیں ایک دوسرے کے قریب کرو اور گردنیں برابر رکھو، اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میں شیطانوں کو صفوں کے خلا میں اس طرح داخل ہوتے دیکھتا ہوں جیسے چھوٹے میمنے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الراء/حدیث: 3505]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ن حب] عن أنس. صحيح أبي داود 673.»
قال الشيخ الألباني: صحيح

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں