🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
89. ذكر وصف تزويج علي بن أبي طالب فاطمة رضي الله عنها وقد فعل-
- ذکر وصف کہ علی بن ابی طالب کا فاطمہ رضی اللہ عنہا سے نکاح، اور یہ ہوا
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 6944 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
صحیح ابن حبان: 6944
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 15210
المعجم الکبیر للطبرانی: 19224
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6944
أَخْبَرَنَا أَبُو شَيْبَةَ دَاوُدُ بْنُ إِِبْرَاهِيمَ بْنِ دَاوُدَ بْنِ يَزِيدَ الْبَغْدَادِيُّ بِالْفُسْطَاطِ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الأَسْلَمِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ: جَاءَ أَبُو بَكْرٍ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الإِِسْلامِ وَإِِنِّي وَإِِنِّي، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ، قَالَ: فَسَكَتَ عَنْهُ، فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِِلَى عُمَرَ، فَقَالَ لَهُ: قَدْ هَلَكْتُ وَأُهْلِكْتُ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: خَطَبْتُ فَاطِمَةَ إِِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَعْرَضَ عَنِّي، قَالَ: مَكَانَكَ حَتَّى آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَطْلُبُ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْتَ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الإِِسْلامِ، وَإِِنِّي وَإِِنِّي، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ، فَسَكَتَ عَنْهُ، فَرَجَعَ إِِلَى أَبِي بَكْرٍ، فَقَالَ لَهُ: إِِنَّهُ يَنْتَظِرُ أَمْرَ اللَّهِ فِيهَا، قُمْ بِنَا إِِلَى عَلِيٍّ حَتَّى نَأْمُرَهُ يَطْلُبُ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْنَا، قَالَ عَلِيٌّ: فَأَتَيَانِي وَأَنَا أُعَالِجُ فَسِيلا لِي، فَقَالا: إِِنَّا جِئْنَاكَ مِنْ عِنْدِ ابْنِ عَمِّكِ بِخِطْبَةٍ، قَالَ عَلِيٌّ: فَنَبَّهَانِي لأَمْرٍ، فَقُمْتُ أَجُرُّ رِدَائِي حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ " قَدْ عَلِمْتَ قِدَمِي فِي الإِِسْلامِ وَمُنَاصَحَتِي، وَإِِنِّي وَإِِنِّي، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قُلْتُ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ، قَالَ: وَعِنْدَكَ شَيْءٌ؟ قُلْتُ: فَرَسِي وَبَدَنِي، قَالَ: أَمَّا فَرَسُكَ فَلا بُدَّ لَكَ مِنْهُ، وَأَمَّا بَدَنُكَ فَبِعْهَا، قَالَ: فَبِعْتُهَا بِأَرْبَعِ مِائَةٍ وَثَمَانِينَ، فَجِئْتُ بِهَا حَتَّى وَضَعْتُهَا فِي حِجْرِهِ، فَقَبَضَ مِنْهَا قَبْضَةً، فَقَالَ: أَيْ بِلالُ، ابْتَغِنَا بِهَا طِيبًا، وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُجَهِّزُوهَا فَجَعَلَ لَهَا سَرِيرًا مُشْرَطًا بِالشَّرْطِ وَوِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، وَقَالَ لِعَلِيٍّ: إِِذَا أَتَتْكَ فَلا تُحْدِثْ شَيْئًا، حَتَّى آتِيَكَ، فَجَاءَتْ مَعَ أُمِّ أَيْمَنَ حَتَّى قَعَدَتْ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ وَأَنَا فِي جَانِبٍ، وَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: هَا هُنَا أَخِي؟ قَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: أَخُوكَ وَقَدْ زَوَّجْتَهُ ابْنَتَكَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَدَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْبَيْتَ، فَقَالَ لِفَاطِمَةَ: إِِيتِينِي بِمَاءٍ، فَقَامَتْ إِِلَى قَعْبٍ فِي الْبَيْتِ فَأَتَتْ فِيهِ بِمَاءٍ، فَأَخَذَهُ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَجَّ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ لَهَا: تَقَدَّمِي، فَتَقَدَّمَتْ، فَنَضَحَ بَيْنَ ثَدْيَيْهَا وَعَلَى رَأْسِهَا، وَقَالَ: اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَهَا: أَدْبِرِي، فَأَدْبَرَتْ، فَصَبَّ بَيْنَ كَتِفَيْهَا، وَقَالَ: اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، ثُمَّ قَالَ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِِيتُونِي بِمَاءٍ، قَالَ عَلِيٌّ: فَعَلِمْتُ الَّذِي يُرِيدُ، فَقُمْتُ فَمَلأْتُ الْقَعْبَ مَاءً وَأَتَيْتُهُ بِهِ، فَأَخَذَهُ وَمَجَّ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ لِي: تَقَدَّمْ، فَصَبَّ عَلَى رَأْسِي وَبَيْنَ ثَدْيَيَّ، ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، ثُمَّ قَالَ: أَدْبِرْ، فَأَدْبَرْتُ، فَصَبَّهُ بَيْنَ كَتِفَيَّ، وَقَالَ: اللَّهُمَّ إِِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، ثُمَّ قَالَ لِعَلِيٍّ: ادْخُلْ بِأَهْلِكَ، بِسْمِ اللَّهِ وَالْبَرَكَةِ" .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے اور عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری خیرخواہی اور میرے قدیم اسلام ہونے سے واقف ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تو پھر کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ میری شادی کر دیں۔“ راوی کہتے ہیں: تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے، انہوں نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے کہا: ”میں ہلاکت کا شکار ہو گیا، مجھے ہلاکت کا شکار کر دیا گیا۔“ انہوں نے دریافت کیا: ”وہ کیسے؟“ انہوں نے کہا: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے لیے نکاح کا پیغام بھیجا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا۔“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”آپ اپنی جگہ پر رہیں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں جاتا ہوں اور وہی گزارش کرتا ہوں جو آپ نے کی تھی۔“ پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے اور وہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے۔ انہوں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم میری خیرخواہی اور قدیم اسلام ہونے سے واقف ہیں، میرے اندر یہ یہ خوبیاں ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تو کیا ہوا؟“ انہوں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کی میرے ساتھ شادی کر دیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس واپس گئے اور انہیں بتایا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے بارے میں اللہ تعالیٰ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں، آپ ہمارے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس چلیں، تاکہ وہ وہی گزارش کریں جو ہم نے کی تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: وہ دونوں صاحبان (رضی اللہ عنہما) میرے پاس آئے، میں اس وقت اپنے کھجور کے چھوٹے درختوں میں کام کر رہا تھا۔ ان دونوں نے کہا: ”ہم آپ کے چچازاد (یعنی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ) کی طرف سے پیغامِ نکاح لے کر آپ کے پاس آئے ہیں۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا: ان دونوں نے مجھے صورتِ حال کے بارے میں متنبہ کیا تو میں اپنی چادر کو گھسیٹتا ہوا اٹھ کھڑا ہوا، یہاں تک کہ میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا، میں نے عرض کی: ”یا رسول اللہ! آپ صلی اللہ علیہ وسلم اسلام میں میرے قدیم ہونے اور میری خیرخواہی سے واقف ہیں، میرے اندر یہ یہ خوبیاں ہیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”تو پھر کیا ہوا؟“ میں نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ میری شادی کر دیں۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا تمہارے پاس کوئی چیز ہے؟“ میں نے عرض کی: ”میرا گھوڑا ہے اور میری زرہ ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جہاں تک تمہارے گھوڑے کا تعلق ہے، تو وہ تمہارے پاس رہنا ضروری ہے، البتہ جہاں تک تمہاری زرہ کا تعلق ہے اسے تم فروخت کر دو۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں، تو میں نے 480 (درہم یا دینار) کے عوض میں اسے فروخت کر دیا، میں وہ لے کر آیا اور اسے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی جھولی میں رکھ دیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے مٹھی میں لیا اور فرمایا: ”اے بلال! اس کے ذریعے تم ہمارے لیے خوشبو خریدو۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا جہیز تیار کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے ایک پلنگ بنوایا اور ایک تکیہ بنوایا جو چمڑے کا بنا ہوا تھا اس کے اندر کھجور کے پتے بھرے ہوئے تھے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”جب وہ تمہارے پاس آئے تو تم میرے آنے سے پہلے اس کے ساتھ کوئی بات نہ کرنا۔“ پھر سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے ساتھ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گھر) آ گئیں، یہاں تک کہ وہ گھر کے ایک کونے میں بیٹھ گئیں اور میں دوسرے کونے میں بیٹھ گیا، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: ”کیا یہاں میرا بھائی ہے؟“ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کی: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بھائی ہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی صاحب زادی کی شادی ان کے ساتھ کر دی ہے۔“ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جی ہاں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم گھر کے اندر تشریف لائے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے کہا: ”میرے پاس پانی لے کر آؤ۔“ تو وہ گھر میں موجود پانی کے برتن کی طرف گئیں اور اس میں پانی لے آئیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے لیا، اس میں سے ایک مرتبہ کلی کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”آگے آؤ!۔“ وہ آگے بڑھیں، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے اور سر پر وہ پانی چھڑکا اور یہ فرمایا: (یعنی یہ دعا کی) «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”تم دوسری طرف رخ کرو۔“ انہوں نے دوسری طرف رخ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دونوں کندھوں کے درمیان بھی پانی چھڑکا اور فرمایا: (یعنی دعا کی) «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس پانی لے کر آؤ۔“ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے وہ کام کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے، میں اٹھا اور میں نے وہ برتن پانی سے بھر لیا، میں وہ برتن لے کر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کلی کی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے فرمایا: ”آگے آؤ۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر اور سینے پر پانی چھڑکا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”دوسری طرف رخ کرو۔“ پھر میں نے دوسری طرف رخ کیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے دونوں کندھوں کے درمیان پانی چھڑکا اور دعا کی: «اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ» ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو مردود شیطان سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «ادْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ بِاسْمِ اللَّهِ وَالْبَرَكَةِ» ”تم اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور برکت کے ہمراہ اپنی بیوی کے ساتھ رہو۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب إخباره ﷺ عن مناقب الصحابة رجالهم ونسائهم بذكر أسمائهم رضوان الله عليهم أجمعين/حدیث: 6944]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6944، والبزار فى (مسنده) برقم: 6911، والطبراني فى(الكبير) برقم: 1021» «رقم طبعة با وزير 6905»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني ضعيف الإسناد، منكر المتن. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15210
وَعَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الْإِسْلَامِ، وَأَنِّي، وَأَنِّي. قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالَ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ؟ فَسَكَتَ عَنْهُ - أَوْ قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنْهُ - فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عُمَرَ، فَقَالَ: هَلَكْتُ وَأَهْلَكْتُ، قَالَ: وَمَا ذَاكَ؟ قَالَ: خَطَبْتُ فَاطِمَةَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَعْرَضَ عَنِّي قَالَ: مَكَانَكَ حَتَّى آتِيَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَأَطْلُبَ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْتَ فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الْإِسْلَامِ، وَأَنِّي، وَأَنِّي. قَالَ:" وَمَا ذَاكَ؟". قَالَ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ؟ فَأَعْرَضَ، فَرَجَعَ عُمَرُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ فَقَالَ: إِنَّهُ يَنْتَظِرُ أَمْرَ اللَّهِ فِيهَا، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى عَلِيٍّ حَتَّى نَأْمُرَهُ أَنْ يَطْلُبَ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْنَا، قَالَ عَلِيٌّ: فَأَتَيَانِي وَأَنَا فِي سَبِيلٍ، فَقَالَا: بِنْتُ عَمِّكَ تُخْطَبُ، فَنَبَّهَانِي لِأَمْرٍ، فَقُمْتُ أَجُرُّ رِدَائِي طَرَفًا عَلَى عَاتِقِي وَطَرَفًا آخَرَ فِي الْأَرْضِ، حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، قَدْ عَلِمْتَ قِدَمِي فِي الْإِسْلَامِ وَمُنَاصَحَتِي، وَأَنِّي، وَأَنِّي. قَالَ:" وَمَا ذَاكَ يَا عَلِيُّ؟". قُلْتُ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ؟ قَالَ:" وَمَا عِنْدَكَ؟". قُلْتُ: فَرَسِي وَبَدَنِي - يَعْنِي: دِرْعِي - قَالَ:" أَمَّا فَرَسُكَ فَلَا بُدَّ لَكَ مِنْهُ، وَأَمَّا بَدَنُكَ فَبِعْهَا". فَبِعْتُهَا بِأَرْبَعِ مِائَةٍ وَثَمَانِينَ دِرْهَمًا، فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَوَضَعْتُهَا فِي حِجْرِهِ، فَقَبَضَ مِنْهَا قَبْضَةً، فَقَالَ:" يَا بِلَالُ، ابْغِنَا بِهَا طِيبًا". وَأَمَرَهُمْ أَنْ يُجَهِّزُوهَا، فَجَعَلَ لَهَا سَرِيرًا مُشَرَّطًا بِالشَّرِيطِ، وَوِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ حَشْوُهَا لِيفٌ، وَمَلَأَ الْبَيْتَ كَثِيبًا - يَعْنِي رَمْلًا - وَقَالَ:" إِذَا أَتَتْكَ فَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى آتِيَكَ". فَجَاءَتْ مَعَ أُمِّ أَيْمَنَ، فَقَعَدَتْ فِي جَانِبِ الْبَيْتِ وَأَنَا فِي جَانِبٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ:" أَهَاهُنَا أَخِي؟". فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ: أَخُوكَ وَقَدْ زَوَّجْتَهُ ابْنَتَكَ؟! فَقَالَ لِفَاطِمَةَ:" ائْتِينِي بِمَاءٍ". فَقَامَتْ إِلَى قَعْبٍ فِي الْبَيْتِ فَجَعَلَتْ فِيهِ مَاءً فَأَتَتْهُ بِهِ، فَمَجَّ فِيهِ، ثُمَّ قَالَ لَهَا:" قُومِي". فَنَضَحَ بَيْنَ ثَدْيَيْهَا وَعَلَى رَأْسِهَا، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ".
[ ثُمَّ قَالَ: أَدْبِرِي، فَأَدْبَرَتْ فَنَضَحَ بَيْنَ كَتِفَيْهَا، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهَا وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ] ، ثُمَّ قَالَ:" ائْتِينِي بِمَاءٍ". فَعَلِمْتُ الَّذِي يُرِيدُهُ، فَمَلَأَتُ الْقَعْبَ مَاءً فَأَتَيْتُهُ بِهِ، فَأَخَذَ مِنْهُ بِفِيهِ، ثُمَّ مَجَّهُ فِيهِ، ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِي وَبَيْنَ يَدَيَّ، ثُمَّ قَالَ:" اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُ بِكَ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ". ثُمَّ قَالَ:" ادْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ بِاسْمِ اللَّهِ وَالْبِرْكَةِ". رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَفِيهِ يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ کے سامنے بیٹھ گئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میری خیرخواہی اور اسلام میں قدیم ہونے سے واقف ہیں، میں یہ ہوں اور میں وہ ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: آپ میری شادی فاطمہ کے ساتھ کروا دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خاموش رہے، راوی کو شک ہے شاید یہ الفاظ ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اعراض کیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گئے اور بولے: میں ہلاکت کا شکار ہو گیا، انہوں نے دریافت کیا: کیا ہوا ہے؟ انہوں نے بتایا: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ساتھ شادی کا پیغام دیا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: آپ یہیں رہیں، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جاتا ہوں اور آپ سے وہی درخواست کرتا ہوں، جو آپ نے کی ہے، پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ میری خیرخواہی اور اسلام میں قدیم ہونے سے واقف ہیں۔ میں یہ ہوں اور میں وہ ہوں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر کیا ہوا؟ انہوں نے عرض کی: آپ فاطمہ کے ساتھ میری شادی کروا دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اعراض کیا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آئے اور بولے: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس خاتون کے بارے میں اللہ کے حکم کا انتظار کر رہے ہوں گے آپ ہمارے ساتھ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے پاس چلئے تاکہ ہم انہیں یہ کہیں کہ وہ بھی یہی درخواست کریں جو ہم نے کی تھی۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: یہ دونوں صاحبان میرے پاس آئے، میں راستے میں تھا، ان دونوں نے کہا: آپ کے چچا کی بیٹی کو شادی کا پیغام دیا گیا، پھر انہوں نے مجھے اس معاملے کے حوالے سے ترغیب دی تو میں اٹھا، میری چادر کا ایک کنارہ میری گردن پر تھا اور دوسرا زمین پر تھا، میں اسے کھینچتا ہوا گیا اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیٹھ گیا۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ! آپ اسلام میں میرے قدیم ہونے اور میری خیرخواہی سے واقف ہیں، اور یہ چیز ہے اور وہ چیز ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے علی! تو کیا ہوا؟ میں نے عرض کی: آپ میری فاطمہ کے ساتھ شادی کروا دیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے دریافت کیا: تمہارے پاس کیا ہے؟ میں نے عرض کی: میرے پاس گھوڑا ہے اور میری زرہ ہے۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جہاں تک گھوڑے کا تعلق ہے تو وہ تمہارے لئے ضروری ہے، جہاں تک زرہ کا تعلق ہے تو اسے تم فروخت کر دو۔ راوی کہتے ہیں: میں نے اسے چار سو اسّی درہم کے عوض میں فروخت کیا اور وہ رقم لے کے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور وہ آپ کی گود میں رکھ دی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے مٹھی بھر رقم لی اور فرمایا: اے بلال! اس کے ذریعے خوشبو لے کے آؤ۔ پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگوں کو حکم دیا کہ وہ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کا جہیز تیار کریں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لئے ایک پلنگ بنوایا اور چمڑے کا تکیہ بنوایا، جس میں پتے بھرے ہوئے تھے، پورے گھر میں ریت ڈالی گئی۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب وہ خاتون تمہارے پاس آئے تو جب تک میں تمہارے پاس نہیں آ جاتا، تم نے کوئی بات نہیں کرنی۔ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے ساتھ (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے گھر) آ گئیں اور گھر کے کونے میں بیٹھ گئیں (سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں:) میں گھر کے دوسرے کونے میں تھا۔ اسی دوران نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے آپ نے دریافت کیا: کیا یہاں میرا بھائی ہے؟ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے عرض کی: وہ آپ کے بھائی ہیں، اور آپ نے اپنی صاحبزادی کی شادی ان کے ساتھ کر دی ہے؟ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: میرے پاس پانی لے کے آؤ، وہ اٹھ کر گھر میں موجود ایک برتن کی طرف بڑھیں اور انہوں نے اس میں پانی ڈالا اور وہ لے کر آ گئیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کلی کی، پھر آپ نے سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: تم کھڑی ہو جاؤ، پھر آپ نے ان کے سینے پر اور ان کے سر پر پانی چھڑکا پھر یہ دعا کی: اے اللہ! میں اس کو اور اس کی اولاد کو مردود شیطان کے حوالے سے تیری پناہ میں دیتا ہوں، پھر آپ نے فرمایا: منہ پھیر لو۔ انہوں نے منہ پھیر لیا، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دونوں کندھوں کے درمیان بھی پانی چھڑکا اور یہ دعا کی: اے اللہ! میں اس کو اور اس کی اولاد کو مردود شیطان کے حوالے سے تیری پناہ میں دیتا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے پاس اور پانی لے کر آؤ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں سمجھ گیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کیا چاہتے ہیں، میں نے برتن پانی سے بھرا اور وہ لے کر آپ کے پاس آیا۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے تھوڑا سا پانی منہ میں لیا اور پھر اس پانی سے کلی کی، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے سر اور میرے ہاتھوں پر پانی ڈالا، اور پھر دعا کی: اے اللہ! میں اس کو اور اس کی اولاد کو مردود شیطان کے حوالے سے تیری پناہ میں دیتا ہوں، پھر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اب تم اپنی بیوی کے پاس جاؤ! اللہ کے نام سے برکت حاصل کرتے ہوئے اور برکت کے ہمراہ جاؤ۔
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے۔ اس کی سند میں ایک راوی یحیی بن یعلیٰ اسلمی ہے اور وہ ضعیف ہے۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب المناقب/حدیث: 15210]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (408/22)، أخرجه صحيح ابن حبان برقم: 6944»

الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 19224
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ حَمَّادٍ الْحَضْرَمِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ ، عَنْ قَتَادَةَ ، عَنِ الْحَسَنِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: جَاءَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الْإِسْلَامِ، وَإِنِّي وَإِنِّي، قَالَ: " وَمَا ذَلِكَ؟ " قَالَ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ ، فَسَكَتَ عَنْهُ أَوْ قَالَ: فَأَعْرَضَ عَنْهُ، فَرَجَعَ أَبُو بَكْرٍ إِلَى عُمَرَ فَقَالَ: هَلَكْتُ وَأَهْلَكْتُ، قَالَ: وَمَا ذَلِكَ؟ قَالَ: خَطَبْتُ فَاطِمَةَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَعْرَضَ عَنِّي، فَقَالَ: مَكَانَكَ حَتَّى آتِيَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَطْلُبُ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْتَ، فَأَتَى عُمَرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَعَدَ بَيْنَ يَدَيْهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَلِمْتَ مُنَاصَحَتِي وَقِدَمِي فِي الْإِسْلَامِ، وَإِنِّي وَإِنِّي، قَالَ: " وَمَا ذَاكَ؟ " قَالَ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ ، فَأَعْرَضَ عَنْهُ فَرَجَعَ عُمَرُ إِلَى أَبِي بَكْرٍ ، فَقَالَ: إِنَّهُ يَنْتَظِرُ أَمْرَ اللهِ فِيهَا، انْطَلِقْ بِنَا إِلَى عَلِيٍّ حَتَّى نَأْمُرَهُ أَنْ يَطْلُبَ مِثْلَ الَّذِي طَلَبْنَا، قَالَ عَلِيٌّ : فَأَتَيَانِي وَأَنَا فِي سَبِيلٍ، فَقَالَا: بِنْتُ عَمِّكَ تُخْطَبُ، فَنَبَّهَانِي لِأَمْرٍ، فَقُمْتُ أَجُرُّ رِدَائِي طَرَفٌ عَلَى عَاتِقِي، وَطَرَفٌ آخَرُ فِي الْأَرْضِ حَتَّى أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَعَدْتُ بَيْنَ يَدَيْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ قَدْ عَلِمْتَ قِدَمِي فِي الْإِسْلَامِ وَمُنَاصَحَتِي، وَإِنِّي وَإِنِّي، قَالَ: " وَمَا ذَاكَ يَا عَلِيُّ ؟ " قُلْتُ: تُزَوِّجُنِي فَاطِمَةَ ، قَالَ: " وَمَا عِنْدَكَ "، قُلْتُ: فَرَسِي وَبُدْنِي، يَعْنِي دِرْعِي، قَالَ: " أَمَّا فَرَسُكَ، فَلَا بُدَّ لَكَ مِنْهُ، وَأَمَّا دِرْعُكَ فَبِعْهَا "، فَبِعْتُهَا بِأَرْبَعِمِائَةٍ وَثَمَانِينَ، فَأَتَيْتُ بِهَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَضَعْتُهَا فِي حِجْرِهِ، فَقَبَضَ مِنْهَا قَبْضَةً، فَقَالَ: " يَا بِلَالُ ، ابْغِنَا بِهَا طِيبًا، وَأْمُرْهُمْ أَنْ يُجَهِّزُوهَا، فَجَعَلَ لَهَا سَرِيرًا مُشَرَّطًا بِالشَّرِيطِ، وَوِسَادَةً مِنْ أَدَمٍ، حَشْوُهَا لِيفٌ، وَمَلَأَ الْبَيْتَ كَثِيبًا، يَعْنِي رَمْلًا، وَقَالَ: " إِذَا أَتَتْكَ فَلَا تُحْدِثْ شَيْئًا حَتَّى آتِيَكَ " فَجَاءَتْ مَعَ أُمِّ أَيْمَنَ فَقَعَدَتْ فِي جَانِبٍ الْبَيْتِ، وَأَنَا فِي جَانِبٍ، فَجَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " هَاهُنَا أَخِي؟ " فَقَالَتْ أُمُّ أَيْمَنَ : أَخُوكَ قَدْ زَوَّجْتَهُ بِنْتَكَ، فَدَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ لِفَاطِمَةَ : " ائْتِينِي بِمَاءٍ "، فَقَامَتْ إِلَى قَعْبٍ فِي الْبَيْتِ فَجَعَلَتْ فِيهِ مَاءً، فَأَتَتْهُ بِهِ، فَمَجَّ فِيهِ ثُمَّ قَالَ لَهَا: " قَوْمِي " فَنَضَحَ بَيْنَ ثَدْيَيْهَا وَعَلَى رَأْسِهَا، ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ "، ثُمَّ قَالَ لَهَا: " أَدْبِرِي "، فَأَدْبَرَتْ فَنَضَحَ بَيْنَ كَتِفَيْهَا ثُمَّ قَالَ: اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهَا بِكَ وَذُرِّيَّتَهَا مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، ثُمَّ قَالَ: " ائْتِينِي بِمَاءٍ " فَعَمِلْتُ الَّذِي يُرِيدُهُ، فَمَلَأْتُ الْقَعْبَ مَاءً فَأَتَيْتُهُ بِهِ، فَأَخَذَ مِنْهُ بِفِيهِ، ثُمَّ مَجَّهُ فِيهِ، ثُمَّ صَبَّ عَلَى رَأْسِي وَبَيْنَ يَدَيَّ ثُمَّ قَالَ: " اللَّهُمَّ إِنِّي أُعِيذُهُ وَذُرِّيَّتَهُ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ " ثُمَّ قَالَ: " ادْخُلْ عَلَى أَهْلِكَ بِسْمِ اللهِ وَالْبَرَكَةِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ میری خیرخواہی اور اسلام میں میری سبقت جانتے ہیں، اور میں — اور میں — آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: آپ فاطمہ کا نکاح مجھ سے کر دیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے، یا فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے اعراض کیا۔ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس واپس آئے اور کہا: میں ہلاک ہو گیا اور تمہیں بھی ہلاک کر دیا۔ انہوں نے پوچھا: کیا بات ہے؟ کہا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فاطمہ کا رشتہ مانگا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے اعراض کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: یہیں ٹھہرو یہاں تک کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر وہی مانگ لوں جو تم نے مانگا۔ چنانچہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گئے، اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ میری خیرخواہی اور اسلام میں میری سبقت جانتے ہیں، اور میں — اور میں — آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے؟“ عرض کیا: آپ فاطمہ کا نکاح مجھ سے کر دیں۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے بھی اعراض کیا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ واپس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس بارے میں اللہ کے حکم کا انتظار کر رہے ہیں، چلو علی کے پاس چلتے ہیں تاکہ ہم انہیں بھی وہی مانگنے کا کہیں جو ہم نے مانگا۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: وہ دونوں میرے پاس آئے جبکہ میں راستے پر تھا، تو انہوں نے کہا: تمہارے چچا کی بیٹی کا رشتہ مانگا جا رہا ہے، تو انہوں نے مجھے اس بات پر متوجہ کیا، تو میں اپنی چادر گھسیٹتا ہوا کھڑا ہوا، ایک کنارہ میرے کندھے پر اور دوسرا زمین پر تھا، یہاں تک کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے بیٹھ گیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ اسلام میں میری سبقت اور میری خیرخواہی جانتے ہیں، اور میں — اور میں — آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا بات ہے، اے علی؟“ میں نے عرض کیا: آپ فاطمہ کا نکاح مجھ سے کر دیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے پاس کیا ہے؟“ میں نے عرض کیا: میرا گھوڑا اور میری زرہ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تمہارے گھوڑے کی تو تمہیں ضرورت ہے، البتہ اپنی زرہ بیچ دو۔“ چنانچہ میں نے اسے چار سو اسی میں بیچا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آیا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی گود میں رکھ دیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے ایک مٹھی اٹھائی، اور فرمایا: ”اے بلال! ہمارے لیے اس سے خوشبو خرید لاؤ، اور انہیں حکم دو کہ اس کو تیار کریں۔“ چنانچہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے لیے کھجور کی چھال سے بنا ہوا تخت اور چمڑے کا تکیہ، جس میں کھجور کی چھال بھری ہوئی تھی، مہیا کیا، اور گھر کو ریت سے بھر دیا۔ اور فرمایا: ”جب وہ تمہارے پاس آئے تو میرے آنے تک کچھ نہ کرنا۔“ تو وہ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا کے ساتھ آئیں اور گھر کے ایک کونے میں بیٹھ گئیں، اور میں دوسرے کونے میں تھا۔ پھر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے اور فرمایا: ”میرا بھائی یہاں ہے؟“ سیدہ ام ایمن رضی اللہ عنہا نے کہا: آپ کا بھائی؟ آپ نے تو اپنی بیٹی کا نکاح اس سے کیا ہے! تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اندر داخل ہوئے اور سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: ”میرے پاس پانی لاؤ۔“ وہ گھر میں رکھے ایک برتن کی طرف اٹھیں اور اس میں پانی ڈالا اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لے آئیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کلی کی، پھر ان سے فرمایا: ”کھڑی ہو جاؤ۔“ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے سینے پر وہ پانی چھڑکا اور ان کے سر پر، پھر فرمایا: ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر ان سے فرمایا: ”پیٹھ پھیرو۔“ تو انہوں نے پیٹھ پھیری، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے دونوں کندھوں کے درمیان چھڑکا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر فرمایا: ”میرے پاس پانی لاؤ۔“ تو میں نے وہی کیا جو آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے تھے، برتن پانی سے بھر کر لایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں کلی کی، پھر میرے سر پر اور میرے سامنے ڈالا، پھر فرمایا: ”اے اللہ! میں اسے اور اس کی اولاد کو شیطان مردود سے تیری پناہ میں دیتا ہوں۔“ پھر فرمایا: ”اللہ کے نام اور برکت کے ساتھ اپنی بیوی کے پاس جاؤ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 19224]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 408، حدیث 1021»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6944، والبزار فى «مسنده» برقم: 6911»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں