🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
صحیح ابن حبان سے متعلقہ
تمام کتب
ترقيم الرسالہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرسالہ سے تلاش کل احادیث (7491)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
148. باب قراءة القرآن - ذكر الأمر للمرء إذا قرأ القرآن أن يريد بقراءته الله والدار الآخرة دون تعجيل الثواب في الدنيا
قرآن کی تلاوت کا بیان - اس حکم کا ذکر کہ آدمی جب قرآن پڑھے تو اس کی قرأت سے اللہ اور آخرت کو چاہے، نہ کہ دنیا میں ثواب کی تعجیل کرے
اطراف الحدیث — صحیح ابن حبان حدیث نمبر 760 (کل: 11 مقامات، 6 کتب)
صحیح ابن حبان: 760، 6725
سنن ابوداود: 831
الجامع الكامل: 11817
المعجم الکبیر للطبرانی: 5997، 5998، 6000
المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية: 3266، 3481
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 273، 6003
1 تا 10
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 760
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ، قَالَ: حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، وَذَكَرَ ابْنُ سَلْمٍ آخَرَ مَعَهُ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ الصَّدَفِيِّ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ: " الْحَمْدُ لِلَّهِ، كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الأَحْمَرُ، وَفِيكُمُ الأَسْوَدُ؟! اقْرَؤُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقَوِّمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ أَلْسِنَتُهُمْ، يَتَعَجَّلُ أَحَدُهُمْ أَجْرَهُ وَلا يَتَأَجَّلُهُ" . قَالَ أَبُو حَاتِمٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: كَذَا وَقَعَ السَّمَاعُ، وَإِنَّمَا هُوَ السَّهْمُ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم اس وقت قرأت سیکھ رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہر طرح کی حمد اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے۔ اللہ تعالیٰ کی کتاب ایک ہے، تمہارے اندر سفید فام بھی ہیں اور سیاہ فام بھی ہیں، تم لوگ اس کی قرأت سیکھ لو اس سے پہلے کہ ایسے لوگ اس کی قرأت سیکھیں جو اسے (یعنی اس کی ادائیگی کو) یوں سیدھا کریں گے جس طرح ان کی زبانیں سیدھی کی جاتی ہیں اور وہ لوگ اس کا معاوضہ جلدی (یعنی دنیا میں ہی) وصول کریں گے، وہ اسے تاخیر سے (یعنی آخرت میں) وصول کرنا نہیں چاہیں گے۔“ (امام ابن حبان رحمہ اللہ فرماتے ہیں:) سماع اسی طرح واقع ہوا ہے، لیکن اصل لفظ «أَلْسِنَتُهُمْ» نہیں ہے بلکہ «السَّهْمُ» (یعنی تیر، جس طرح تیر سیدھا کیا جاتا ہے) ہے۔ [صحیح ابن حبان/كتاب الرقائق/حدیث: 760]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 760، 6725، وأبو داود فى (سننه) برقم: 831، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12679، 12776، 23329، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 6021، 6022، 6024» «رقم طبعة با وزير 757»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (259)، «صحيح أبي داود» (784)، ويأتي نحوه (6690). تنبيه!! رقم (6690) = (6725) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح، وفاء بن شريح ذكرد المؤلف في "الثقات" وروى عنه اثنان، وباقي رجاله ثقات رجال الشيخين غير حرملة، وبكر بن سوادة فمن رجال مسلم.
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 831
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، أَخْبَرَنِي عَمْرٌو، وَابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ الصَّدَفِيِّ،عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ:" الْحَمْدُ لِلَّهِ، كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَفِيكُمُ الْأَبْيَضُ وَفِيكُمُ الْأَسْوَدُ، اقْرَءُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقِيمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ يُتَعَجَّلُ أَجْرُهُ وَلَا يُتَأَجَّلُهُ".
سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم قرآن کی تلاوت کر رہے تھے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”الحمداللہ! اللہ کی کتاب ایک ہے اور تم لوگوں میں اس کی تلاوت کرنے والے سرخ، سفید، سیاہ سب طرح کے لوگ ہیں، تم اسے پڑھو قبل اس کے کہ ایسے لوگ آ کر اسے پڑھیں، جو اسے اسی طرح درست کریں گے، جس طرح تیر کو درست کیا جاتا ہے، اس کا بدلہ (ثواب) دنیا ہی میں لے لیا جائے گا اور اسے آخرت کے لیے نہیں رکھا جائے گا“۔ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 831]
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہماری مجلس میں تشریف لائے جب کہ ہم قرآن پڑھ پڑھا رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” «الْحَمْدُ لِلّٰهِ» ”تمام تعریفیں اللہ کے لیے ہیں“، کتاب اللہ ایک ہے اور تم (پڑھنے والوں) میں سرخ، سفید اور کالے سبھی لوگ ہیں۔ اسے پڑھے جاؤ! قبل اس کے کہ وہ لوگ اس کی قراءت شروع کر دیں جو اسے ایسے سیدھا کریں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے اور اس کا اجر جلد ہی (دنیا میں) لینا چاہیں گے، اسے (آخرت تک) مؤخر نہ کریں گے۔“ [سنن ابي داود/أبواب تفريع استفتاح الصلاة /حدیث: 831]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود: 5(338)، (تحفة الأشراف: 4807) (حسن صحیح)» ‏‏‏‏
قال الشيخ الألباني: حسن صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
وفاء بن شريح مجهول الحال لم يوثقه غير ابن حبان
والحديث السابق (الأصل : 830) يغني عنه
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 43

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6725
حَدَّثَنَا ابْنُ قُتَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ مَوْهَبٍ ، حَدَّثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ: " الْحَمْدُ لِلَّهِ، كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الأَحْمَرُ وَالأَبْيَضُ وَالأَسْوَدُ، اقْرَؤُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقَوِّمُونَهُ كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ" .
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے، ہم تلاوت کر رہے تھے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”ہر طرح کی حمد و ثناء اللہ تعالیٰ کے لیے مخصوص ہے، اللہ تعالیٰ کی کتاب ایک ہی ہے، تمہارے اندر سرخ، سفید اور سیاہ لوگ موجود ہیں، تم لوگ اس کی تلاوت کرتے رہو اس سے پہلے کہ وہ لوگ اس کو پڑھنا شروع کر دیں جو اسے یوں سیدھا کریں گے جس طرح تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6725]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 760، 6725، وأبو داود فى (سننه) برقم: 831، وأحمد فى (مسنده) برقم: 12679، 12776، 23329، وأخرجه الطبراني فى(الكبير) برقم: 6021، 6022، 6024» «رقم طبعة با وزير 6690»

الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - مضى برقم (757). تنبيه!! رقم (757) = (760) من «طبعة المؤسسة». - مدخل بيانات الشاملة -. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط حديث صحيح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 11817
11817- عن سهل بن سعد الساعدي قال: خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما ونحن نقترئُ، فقال: الحمد لله، كتاب الله واحد، وفيكم الأحمر، وفيكم الأبيض، وفيكم الأسود، اقرؤوا قبل أن يقرأه أقوام يُقِيمونه كما يُقَوَّمُ السهم، يتعجل أجره ولا يتأجَّله.
تخریج الحدیث: «حسن: رواه أبو داود (831) وأحمد (22865) وابن حبان (760) كلهم من طرق عن بكر بن سوادة، عن وفاء بن شريح الصدفي الحميري، عن سهل بن سعد، فذكره.»

الحكم على الحديث:
حسن
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5997
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ الرَّقِّيُّ ، ثَنَا قَبِيصَةُ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَقْرَأُ الْقُرْآنَ، وَيُقْرِئُهُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ كِتَابُ اللهِ وَاحِدٌ، فِيكُمُ الْأَسْوَدُ وَالْأَحْمَرُ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ أَقْوَامٌ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ، يُقِيمُونَ حُرُوفَهُ، كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ، لَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَتَعَجَّلُونَ أَجْرَهُ، وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم قرآن پڑھ رہے تھے اور ایک دوسرے کو پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ اللہ کی کتاب ایک ہے، تم میں کالے اور گورے سب شامل ہیں۔ قرآن پڑھو، قرآن پڑھو، قرآن پڑھو، اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آئیں جو قرآن پڑھیں گے اور اس کے حروف کو اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ اس کا اجر جلدی چاہیں گے، دیر سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5997]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 206، حدیث 6021»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5998
حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الْبَصْرِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ يُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ كِتَابٌ وَاحِدٌ فِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَسْوَدُ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا الْقُرْآنَ، اقْرَءُوا قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ أَقْوَامٌ يُقِيمُونَهُ، كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ، وَلَا يُجَاوِزُ تَرَاقِيَهُمْ يَتَعَجَّلُونَ أَجْرَهُ، وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو قرآن پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ اللہ کی کتاب ایک ہے، تم میں گورے اور کالے سب شامل ہیں۔ قرآن پڑھو، قرآن پڑھو، اس سے پہلے کہ ایسے لوگ آئیں جو اسے اس طرح سیدھا پڑھیں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ اس کا اجر جلدی چاہیں گے، دیر سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 5998]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 206، حدیث 6022»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 6000
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ ، ثَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ الْحَارِثِ ، عَنْ بَكْرِ بْنِ سَوَادَةَ ، عَنْ وَفَاءِ بْنِ شُرَيْحٍ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمًا وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلهِ، كِتَابُ اللهِ وَاحِدٌ، وَفِيكُمُ الْأَبْيَضُ وَفِيكُمُ الْأَسْوَدُ، اقْرَءُوهُ قَبْلَ أَنْ يَقْرَأَهُ أَقْوَامٌ يُقَوِّمُونَهُ، كَمَا يُقَوَّمُ السَّهْمُ، يَتَعَجَّلُ أَحَدُهُمْ أَجْرَهُ، وَلَا يَتَأَجَّلُهُ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو قرآن پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ کا شکر ہے کہ اللہ کی کتاب ایک ہے، تم میں گورے بھی ہیں اور کالے بھی۔ اسے پڑھو اس سے پہلے کہ ایسے لوگ اسے پڑھیں جو اسے اس طرح سیدھا کریں گے جیسے تیر سیدھا کیا جاتا ہے، ان میں سے ہر ایک اس کا اجر جلدی چاہے گا، دیر سے نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب السين/حدیث: 6000]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 6، صفحہ 207، حدیث 6024»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3266
وَقَالَ إِسْحَاقُ : أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ ، وَعُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏الْحَمْدُ لِلهِ كِتَابُ اللهِ وَاحِدٌ، فِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَسْوَدُ، اقْرَأُوا ثَلَاثَ مَرَّاتٍ مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَ حُرُوفَهُ كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ» ‏‏‏‏.
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو قرآن پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ” «الْحَمْدُ لِلهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں“، اللہ کی کتاب ایک ہی ہے، جبکہ تم میں سرخ و سیاہ (ہر رنگ و نسل کے) لوگ موجود ہیں۔ تم قرآن پڑھو“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین مرتبہ ارشاد فرمائی، پھر فرمایا: ”اس سے قبل کہ ایسی قوم آئے جو اس کے حروف کو اس طرح (بظاہر) سیدھا اور درست کرے گی جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس (کے دنیاوی ثمرات) میں جلدی کریں گے اور اسے (آخرت کے اجر کے لیے) مؤخر نہیں کریں گے۔“
یہ اسناد ضعیف ہے۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب الرقائق/حدیث: 3266]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث المطالب العالیہ محققاً تنسیق د. سعد بن ناصر بن عبد العزيز الشَّثري- مکتبہ شاملہ:قال ابن حجر: هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ .» ‏‏‏‏
«قال ابن حجر: هذا إسناد ضعيف (المطالب العالية، ج 13، ص 591)»
«قال ابن عدي: عبد الله بن عبيدة لا أعلم يروي عنه إلا أخوه موسى بن عبيدة وجميعا يتبين على حديثهما الضعف (الكامل في الضعفاء، ج 5، ص 213)»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 831، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6021، 6022، 6024، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 760، 6725، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 273/1»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 3481
وَقَالَ أَبُو بَكْرٍ : حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ مُوسَى ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُبَيْدَةَ ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نَقْتَرِئُ الْقُرْآنَ يُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «‏‏‏‏الْحَمْدُ لِلهِ كِتَابُ اللهِ وَاحِدٌ، فِيكُمُ الْأَخْيَارُ، وَالْأَحْمَرُ وَالْأَسْوَدُ، اقْرَؤُوا الْقُرْآنَ قَبْلَ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يَقْرَأُونَهُ يُقِيمُونَ حُرُوفَ الْقُرْآنِ كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ لَا يَتَجَاوَزُ تَرَاقِيَهُمْ، يَتَعَجَّلُونَ ثَوَابَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ» ‏‏‏‏.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے اور اس وقت ہم قرآن مجید کی تلاوت کر رہے تھے اور ایک دوسرے کو قرآن پڑھا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: «الْحَمْدُ لِلهِ» ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کی کتاب ایک ہی ہے، تم میں امت کے بہترین لوگ بھی موجود ہیں اور سرخ و سیاہ یعنی ہر رنگ و نسل کے لوگ بھی شامل ہیں۔ تم لوگ قرآن پڑھتے رہو، قبل اس کے کہ ایسی قوم آئے گی جو قرآن کے حروف کو اس طرح انتہائی تکلف سے سیدھا کریں گے جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، لیکن وہ قرآن ان کے حلقوں سے نیچے نہیں اترے گا، وہ اس کی تلاوت پر دنیاوی مفاد اور اجرت حاصل کرنے میں جلدی کریں گے اور اس کے اخروی ثواب کی طلب نہیں رکھیں گے۔“
اس روایت کی سند میں موسیٰ بن عبیدہ الربذی ضعیف راوی ہے، تاہم اس مفہوم کی دیگر روایات سنن ابی داؤد اور مسند احمد میں موجود ہیں جو اس کے معنی کی تقویت کرتی ہیں۔ [المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية/كتاب فضائل القرآن/حدیث: 3481]
تخریج الحدیث: «قال ابن عدي: عبد الله بن عبيدة لا أعلم يروي عنه إلا أخوه موسى بن عبيدة وجميعا يتبين على حديثهما الضعف (الكامل في الضعفاء، ج 5، ص 213)»
«0»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 273
وَقَالَ إِسْحَاقُ بْنُ رَاهَوَيْهِ: أَبَنَا عَمْرُو بْنُ مُحَمَّدٍ وَعُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُوسَى قَالَا: ثَنَا مُوسَى بْنُ عُبَيْدَةَ الرَّبَذِيُّ، عَنْ أَخِيهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُبَيْدَةَ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: "خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَنَحْنُ نُقْرِئُ بَعْضُنَا بَعْضًا، فَقَالَ: الْحَمْدُ لِلَّهِ كِتَابُ اللَّهِ وَاحِدٌ، فِيكُمُ الْأَحْمَرُ وَالْأَسْوَدُ، اقْرَءُوا - ثَلَاثَ مَرَّاتٍ - مِنْ قَبْلِ أَنْ يَأْتِيَ قَوْمٌ يُقِيمُونَ حُرُوفَهُ كَمَا يُقَامُ السَّهْمُ، يَتَعَجَّلُونَهُ وَلَا يَتَأَجَّلُونَهُ ".
رَوَاهُ أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَعَبْدُ بْنُ حُمَيْدٍ قَالَا: ثَنَا (عُبَيْدُ اللَّهِ) بْنُ مُوسَى، عَنْ مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ ... فَذَكَرَهُ.
وَسَيَأْتِي فِي كِتَابِ فَضَائِلِ الْقُرْآنِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ تَعَالَى.
هَذَا إِسْنَادٌ مَدَارُهُ عَلَى مُوسَى بْنِ عُبَيْدَةَ وَهُوَ ضَعِيفٌ.
سیدنا سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس تشریف لائے جبکہ ہم ایک دوسرے کو (قرآن) پڑھ کر سنا رہے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”تمام تعریفیں اللہ ہی کے لیے ہیں، اللہ کی کتاب ایک ہی ہے، (اور اس کے پڑھنے والوں میں) تم میں سرخ (گورے) اور سیاہ (کالے) سبھی موجود ہیں۔ تم (قرآن) پڑھو“ — آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ کلمات تین مرتبہ ارشاد فرمائے — ”اس سے پہلے کہ ایسی قوم آئے جو اس کے حروف کو یوں (بنا سنوار کر) سیدھا کرے گی جیسے تیر کو سیدھا کیا جاتا ہے، وہ اس (کے دنیاوی ثمرات) میں جلدی کریں گے اور اسے (آخرت کے اجر کے لیے) مؤخر نہیں کریں گے۔“
اسے ابوبکر بن ابی شیبہ اور عبد بن حمید نے بھی عبید اللہ بن موسیٰ کے واسطے سے موسیٰ بن عبیدہ سے روایت کیا ہے، اور یہ روایت ان شاء اللہ تعالیٰ کتاب فضائل القرآن میں بھی آئے گی۔
اس روایت کی سند کا مدار موسیٰ بن عبیدہ پر ہے اور وہ ضعیف راوی ہیں۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب العلم/حدیث: 273]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد مداره على موسى بن عبيدة وهو ضعيف»
«أخرجه سنن أبي داود برقم: 831، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 6021، 6022، 6024، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 760، 6725، وأخرجه المطالب العالية بزوائد المسانيد الثمانية برقم: 3266»

الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں