الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
13. سَلَامُ الْخَطِيبِ وَقْتَ قِرَاءَةِ الْخُطْبَةِ
خطبہ پڑھتے وقت خطیب کے سلام کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 1069 (کل: 27 مقامات، 7 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 1069
المنتقى ابن الجارود: 296
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 4936
21 تا 27
حدیث نمبر: 21035
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَجْلِسُ بَيْنَ الْخُطْبَتَيْنِ، وَيَتْلُو آيَاتٍ مِنَ الْقُرْآنِ، وَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا، وَخُطْبَتُهُ قَصْدًا" .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے دیتے تھے پہلے ایک خطبہ دیتا پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ اور نماز معتدل ہوتے تھے اور وہ منبر پر قرآن کریم کی آیات تلاوت کرتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 21035]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 21038
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا، وَيَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ يَقْرَأُ آيَاتٍ وَيَذْكُرُ اللَّهَ، وَكَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا، وَصَلَاتُهُ قَصْدًا" .
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن دو خطبے دیتے تھے پہلے ایک خطبہ دیتے پھر بیٹھ جاتے اور پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے تھے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ اور نماز معتدل ہوتے تھے اور وہ منبر پر قرآن کریم کی آیات تلاوت کرتے تھے۔ [مسند احمد/أول مسند البصريين/حدیث: 21038]
الحكم على الحديث:
صحيح لغيره، وهذا إسناد حسن
حدیث نمبر: 296
حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ ، قَالَ: ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ:" كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ وَيَقْرَأُ آيَاتٍ وَيُذْكَرُ اللَّهَ، وَكَانَتْ خُطْبَتُهُ قَصْدًا وَصَلاتُهُ قَصْدًا" .
سیدنا جابر بن سمره رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ ارشاد فرماتے تھے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر آیات تلاوت کرتے اور اللہ کا ذکر کرتے۔ آپ کا خطبہ اور نماز درمیانہ ہوا کرتا تھا۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 296]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح مسلم: 866»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 4936
«كان يخطب قائما ويجلس بين الخطبتين ويقرأ آيات ويذكر الناس»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا معمول تھا:)
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے، آیات کی تلاوت فرماتے اور لوگوں کو نصیحت فرماتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4936]
”آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، دونوں خطبوں کے درمیان بیٹھتے، آیات کی تلاوت فرماتے اور لوگوں کو نصیحت فرماتے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/باب كان وهي الشمائل الشريفة/حدیث: 4936]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم م د ن هـ] عن جابر بن سمرة. الإرواء 604.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1945
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مَسْعُودٍ الْمَقْدِسِيُّ ، ثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ جَمِيلٍ ، (ح) وَثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ ، قَالَا: ثَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ : أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بِهِمُ الْفَجْرَ فَقَرَأَ وَالشَّمْسِ وَضُحَاهَا وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں فجر کی نماز پڑھائی اور اس میں سورۃ ”والشمس وضحاھا“ اور سورۃ ”والسماء والطارق“ پڑھی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1945]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 231، حدیث 1958»
حدیث نمبر: 2003
حَدَّثَنَا الْفُضَيْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَلَطِيُّ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي الْعَصْرَ نَحْوًا مِنْ صَلَاتِكُمْ، وَكَانَ يُصَلِّي الْمَغْرِبَ نَحْوًا مِنْ صَلَاتِكُمْ، وَكَانَ يُؤَخِّرُ الْعِشَاءَ عَنْ صَلَاتِكُمْ شَيْئًا وَكَانَ بِلَالٌ يُؤَخِّرُ الظُّهْرَ حَتَّى تَدْحَضَ الشَّمْسُ، لَا يَخْرِمُ عَنْ وَقْتٍ وَاحِدٍ، فَأَمَّا الْإِقَامَةُ فَرُبَّمَا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَعَجَّلَ وَرُبَّمَا أَخَّرَ.
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی نماز تقریباً اسی طرح پڑھتے تھے جیسے تم پڑھتے ہو، اور مغرب کی نماز بھی تقریباً اسی طرح پڑھتے تھے جیسے تم پڑھتے ہو، اور عشاء تمہاری نماز سے کچھ تاخیر سے پڑھتے تھے۔ اور سیدنا بلال رضی اللہ عنہ ظہر (کی اذان) سورج ڈھلنے تک مؤخر کرتے تھے، وقت سے ہٹتے نہیں تھے۔ رہی اقامت، تو بسا اوقات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلتے تو جلدی کر دیتے اور بسا اوقات تاخیر کرتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2003]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 242، حدیث 2016»
حدیث نمبر: 2038
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ ، ثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ ثَابِتٍ ، حَدَّثَنِي سِمَاكُ بْنُ حَرْبٍ ، عَنْ جَابِرٍ ، قَالَ: مَنْ حَدَّثَكَ أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَخْطُبُ عَلَى الْمِنْبَرِ النَّاسَ جَالِسًا فَكَذِّبْهُ، قَالَ جَابِرٌ : وَأَنَا شَاهِدٌ أَنَّهُ كَانَ يَخْطُبُ قَائِمًا ثُمَّ يَجْلِسُ ثُمَّ يَقُومُ فَيَخْطُبُ خُطْبَةَ الْآخِرَةِ، قَالَ: فَقُلْتُ: كَيْفَ كَانَتْ خُطْبَتُهُ؟ قَالَ: " كَلَامًا يَعِظُ بِهِ النَّاسَ وَيَقْرَأُ آيَاتٍ مِنْ كِتَابِ اللهِ وَكَانَتْ قَصْدًا، وَكَانَتْ صَلَاتُهُ قَصْدًا بِنَحْوٍ مِنَ: الشَّمْسِ وَضُحَاهَا، وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ، إِلَّا صَلَاةَ الْغَدَاةِ وَصَلَاةَ الظُّهْرِ، فَإِنَّ بِلَالًا كَانَ يُؤَذِّنُ حِينَ تَدْحَضُ الشَّمْسُ وَرُبَّمَا أَخَّرَ الْإِقَامَةَ قَلِيلًا وَرُبَّمَا عَجَّلَهَا، فَأَمَّا الْأَذَانُ فَلَا يَخْرِمُ عَنِ الْوَقْتِ، وَالْعَصْرَ نَحْوًا مِمَّا تُصَلُّونَ، وَالْمَغْرِبَ نَحْوًا مِمَّا تُصَلُّونَ، وَالْعِشَاءَ الْآخِرَةَ يُؤَخِّرُهَا عَنْ صَلَاتِكُمْ قَلِيلًا.
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: جو شخص تمہیں یہ بتائے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم منبر پر بیٹھ کر لوگوں کو خطبہ دیتے تھے تو اسے جھٹلا دو۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ نے کہا: اور میں خود گواہ ہوں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کھڑے ہو کر خطبہ دیتے، پھر بیٹھ جاتے، پھر کھڑے ہو کر دوسرا خطبہ دیتے۔ راوی کہتے ہیں: میں نے پوچھا: آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا خطبہ کیسا ہوتا تھا؟ انہوں نے کہا: ”وہ ایسا کلام ہوتا جس سے آپ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو نصیحت کرتے اور کتاب اللہ کی آیات پڑھتے، اور وہ میانہ روی پر ہوتا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز بھی میانہ روی پر ہوتی، تقریباً سورۃ ”والشمس وضحاھا“ اور سورۃ ”والسماء والطارق“ جتنی، سوائے فجر اور ظہر کی نماز کے۔ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سورج ڈھلتے ہی اذان دیتے تھے، اور بسا اوقات اقامت میں تھوڑی تاخیر کر دیتے اور بسا اوقات جلدی کر دیتے، لیکن اذان وقت سے نہیں ہٹتی تھی۔ عصر تقریباً اسی طرح جیسے تم پڑھتے ہو، مغرب بھی تقریباً اسی طرح، اور عشاء کی نماز تمہاری نماز سے تھوڑی تاخیر سے پڑھتے تھے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 2038]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 250، حدیث 2051»