الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
92. سُؤَالُ قُرَيْشٍ أَنْ يُجْعَلَ لَهُمُ الصَّفَا ذَهَبًا
قریش کا مطالبہ کہ صفا پہاڑ کو ان کے لیے سونا بنا دیا جائے
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 3264 (کل: 13 مقامات، 7 کتب)
الفتح الربانی: 10534
السنن الكبرى للبيهقي: 17732
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 17496
المعجم الکبیر للطبرانی: 12682
11 تا 13
حدیث نمبر: 17732
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ، ثنا هَارُونُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثنا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثنا سُفْيَانُ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عِمْرَانَ أَبِي الْحَكَمِ السُّلَمِيِّ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا، قَالَ: قَالَتْ قُرَيْشٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْعُ رَبَّكَ أَنْ يَجْعَلَ لَنَا الصَّفَا ذَهَبًا وَنُؤْمِنَ بِكَ، قَالَ: أَتَفْعَلُونَ؟، قَالُوا: نَعَمْ، فَدَعَا، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: إِنْ اللهُ يَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلَامُ وَيَقُولُ:" إِنْ شِئْتَ أَصْبَحَ الصَّفَا ذَهَبًا، فَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ عَذَّبْتُهُ عَذَابًا لَا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، وَإِنْ شِئْتَ فَتَحْتُ لَهُمْ بَابَ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ"، قَالَ: بَلْ يَا رَبِّ التَّوْبَةَ وَالرَّحْمَةَ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ قریش نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اپنے رب سے دعا کرو کہ وہ صفا پہاڑی کو ہمارے لیے سونا بنا دے تو تب ہم آپ پر ایمان لائیں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اچھا دیکھ لو تم ایسا ہی کرو گے؟“ انہوں نے کہا: ہاں! (ہم ایمان لے آئیں گے) آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دعا کی تو آپ کے پاس جبرائیل (علیہ السلام) آئے اور آ کر کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو سلام کہتے ہیں اور ساتھ فرماتے ہیں کہ اگر آپ صلی اللہ علیہ وسلم چاہتے ہیں تو صفا کو سونا بنا دیں گے اور پھر اس کے بعد بھی جس نے کفر کیا تو میں اس کو ایسا سخت عذاب دوں گا کہ مخلوق میں سے کسی ایک کو بھی ایسا عذاب نہ دوں گا اور اگر آپ چاہتے ہیں تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کا دروازہ کھول دیتا ہوں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(اے اللہ) تو توبہ اور رحمت کا دروازہ کھول دے (صفا کو سونا نہ بنا)۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب السير/حدیث: 17732]
تخریج الحدیث: «حسن»
الحكم على الحديث:
حسن
حدیث نمبر: 17496
عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتْ قُرَيْشٌ لِلنَّبِيِّ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يَجْعَلْ لَنَا الصَّفَا ذَهَبًا ; فَإِنْ أَصْبَحَ ذَهَبًا اتَّبَعْنَاكَ، فَدَعَا رَبَّهُ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ - عَلَيْهِ السَّلَامُ - فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ، وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ أَصْبَحَ لَهُمُ الصَّفَا ذَهَبًا، فَمَنْ كَفَرَ مِنْهُمْ عَذَّبْتُهُ عَذَابًا لَا أُعَذِّبُهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، وَإِنْ شِئْتَ فَتَحْتُ لَهُمْ بَابَ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ، قَالَ:" بَلْ بَابُ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ".
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ، وَرِجَالُهُ رِجَالُ الصَّحِيحِ.
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: ”قریش نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: آپ اپنے پروردگار سے ہمارے لئے یہ دعا کیجئے کہ وہ صفا پہاڑ کو ہمارے لئے سونے کا بنا دے، اگر وہ سونے کا بن گیا، تو ہم آپ کی پیروی کر لیں گے، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پروردگار سے دعا کی، سیدنا جبرائیل علیہ السلام آپ کے پاس آئے اور بولے: آپ کا پروردگار آپ کو سلام کہہ رہا ہے، اس نے آپ سے یہ فرمایا ہے: اگر آپ چاہیں، تو صفا پہاڑ ان کے لیے سونے کا بن جائے گا، لیکن اس کے بعد ان میں سے جس شخص نے کفر کیا، میں اسے ایسا عذاب دوں گا، جو میں نے تمام جہانوں میں سے کسی کو نہیں دیا ہو گا، اور اگر آپ چاہیں، تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کا دروازہ کھول دیتا ہوں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: توبہ اور رحمت کے دروازے (کو میں اختیار کرتا ہوں)۔“
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17496]
یہ روایت امام طبرانی نے نقل کی ہے اور اس کے رجال ”صحیح“ کے رجال ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب التوبة/حدیث: 17496]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12736)، أخرجه مسند أحمد برقم: 2167، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3278، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 12736، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 4616»
الحكم على الحديث:
إسنادہ صحیح
حدیث نمبر: 12682
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ ، عَنْ عِمْرَانَ السُّلَمِيِّ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَتْ قُرَيْشٌ لِلنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " ادْعُ لَنَا رَبَّكَ يَجْعَلْ لَنَا الصَّفَا ذَهَبًا فَإِنْ أَصْبَحَ لَنَا ذَهَبًا اتَّبَعْنَاكَ، فَدَعَا رَبَّهُ عَزَّ وَجَلَّ، فَأَتَاهُ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ، فَقَالَ: إِنَّ رَبَّكَ يُقْرِئُكَ السَّلَامَ، وَيَقُولُ لَكَ: إِنْ شِئْتَ أَصْبَحَ لَهُمُ الصَّفَا ذَهَبًا، فَمَنْ كَفَرَ مِنْهُمْ عَذَّبْتُهُ عَذَابًا لَمْ أُعَذِّبْهُ أَحَدًا مِنَ الْعَالَمِينَ، وَإِنْ شِئْتَ فَتَحْتُ لَهُمْ بَابَ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ. قَالَ: بَلْ بَابُ التَّوْبَةِ وَالرَّحْمَةِ ".
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں: قریش نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا: اپنے رب سے دعا کریں کہ وہ صفا کو ہمارے لیے سونا بنا دے، اگر وہ صبح سونا بن جائے تو ہم آپ کی پیروی کریں گے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب عزوجل سے دعا کی تو جبریل علیہ السلام آئے اور کہا: بےشک آپ کا رب آپ کو سلام کہتا ہے اور فرماتا ہے: اگر تم چاہو تو صبح ان کے لیے صفا سونا بن جائے، پھر جو ان میں سے کفر کرے میں اسے ایسا عذاب دوں گا جیسا جہان والوں میں سے کسی کو نہیں دیا، اور اگر تم چاہو تو میں ان کے لیے توبہ اور رحمت کا دروازہ کھول دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بلکہ توبہ اور رحمت کا دروازہ۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 12682]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 12، صفحہ 152، حدیث 12736»