الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
70. عَدَمُ الْغُسْلِ لِلْجَنَابَةِ فِي شِدَّةِ الْبَرْدِ
سخت سردی میں جنابت کا غسل نہ کرنے کی رخصت۔
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 637 (کل: 26 مقامات، 10 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 637
سنن نسائی: 323
مصنف ابن ابی شیبہ: 1677
21 تا 26
حدیث نمبر: 870
وَأَخْبَرَنَا أَبُو الْحَسَنِ الْمُقْرِئُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، ثنا يُوسُفُ بْنُ يَعْقُوبَ الْقَاضِي، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ الْحَذَّاءُ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا ذَرٍّ، فَذَكَرَ الْحَدِيثَ فِي بُدُوِّ جَنَابَتِهَ إِلَى أَنْ قَالَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" الصَّعِيدُ الطِّيبُ وُضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ حِجَجٍ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيُمِسَّ بَشَرَهُ الْمَاءَ، فَإِنَّ ذَلِكَ هُوَ خَيْرٌ".
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کے وضو کا ذریعہ ہے، اگرچہ دس سال کرتا رہے اور جب پانی پائے تو اسے اپنے جسم پر بہائے، یہی بہتر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 870]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 1020
أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرِ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ، أنا الْحَسَنُ بْنُ ⦗٣٢٧⦘ عَلِيِّ بْنِ زِيَادٍ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى، ثنا ابْنُ زُرَيْعٍ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ الصَّعِيدَ الطَّيِّبَ وُضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ عَشْرِ حِجَجٍ، فَإِذَا وَجَدَ الْمَاءَ فَلْيَمَسَّ بَشَرَتَهُ فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کا وضو ہے، اگرچہ دس سال بھی گزر جائیں، جب پانی پائے تو اسے اپنے جسم پر بہائے، یہ بہتر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1020]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ۔ أخرجه ابو داؤد 332»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 1050
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، أنا أَبُو بَكْرٍ أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْفَقِيهُ أنا أَبُو الْمُثَنَّى، ثنا مُسَدَّدٌ، ثنا خَالِدٌ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ بُجْدَانَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ، قَالَ: اجْتَمَعَتْ غَنِيمَةٌ عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" يَا أَبَا ذَرٍّ أَبَدِ فِيهَا" فَبَدَوْتُ إِلَى الرَّبَذَةِ فَكَانَتْ تُصِيبُنِي الْجَنَابَةُ فَأَمْكُثُ الْخَمْسَ وَالسِّتَّ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ:" أَبُو ذَرٍّ:" فَسَكَتُّ فَقَالَ:" ثَكِلَتْكَ أُمُّكَ يَا أَبَا ذَرٍّ لِأُمِّكَ الْوَيْلُ" فَدَعَا بِجَارِيَةٍ فَجَاءَتْ بِعُسٍّ مِنْ مَاءٍ فَسَتَرَنِي بِثَوْبِي وَاسْتَتَرْتُ بِالرَّاحِلَةِ فَاغْتَسَلْتُ فَكَأَنِّي أَلْقَيْتُ عَنِّي جَبَلًا فَقَالَ:" الصَّعِيدُ الطَّيِّبُ وُضُوءُ الْمُسْلِمِ وَلَوْ إِلَى عَشْرِ سِنِينَ فَإِذَا وَجَدْتَ الْمَاءَ فَأَمْسِسْهُ جِلْدَكَ فَإِنَّ ذَلِكَ خَيْرٌ".
سیدنا ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مالِ غنیمت جمع ہوا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! انہیں لے کر جنگل میں چلے جاؤ۔“ چنانچہ میں ربذہ کی طرف جنگل میں چلا گیا، میں جنبی ہو جاتا تو پانچ یا چھ دن ٹھہرا رہتا، پھر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوذر!“ میں خاموش ہو گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے ابوذر! تیری ماں تجھے گم پائے، تیری ماں کے لیے ہلاکت ہو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک لونڈی کو بلایا وہ پانی کا ایک برتن لے کر آئی، اس نے مجھے اپنے کپڑے کے ساتھ پردہ کیا اور میں نے پالان سے پردہ کیا، پھر میں نے غسل کیا گویا مجھ سے پہاڑ ہٹ گیا ہو، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پاک مٹی مسلمان کا وضو ہے، اگرچہ دس سال نہ ملے اور جب تجھے پانی مل جائے اپنے جسم پر بہا، یہ بہتر ہے۔“ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الطهارة/حدیث: 1050]
تخریج الحدیث: «صحيح لغيرهٖ»
الحكم على الحديث:
صحيح لغيرهٖ
حدیث نمبر: 1666
«إن الصعيد الطيب طهور ما لم تجد الماء ولو إلى عشر حجج فإذا وجدت الماء فأمسه بشرتك»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ پاک مٹی پاکیزگی کا ذریعہ ہے جب تک کہ تم پانی نہ پاؤ، خواہ دس سال تک (پانی نہ ملے)۔ پھر جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنی جلد پر استعمال کرو (یعنی غسل یا وضو کرو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1666]
”بلاشبہ پاک مٹی پاکیزگی کا ذریعہ ہے جب تک کہ تم پانی نہ پاؤ، خواہ دس سال تک (پانی نہ ملے)۔ پھر جب تمہیں پانی مل جائے تو اسے اپنی جلد پر استعمال کرو (یعنی غسل یا وضو کرو)۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1666]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم د ت] عن أبي ذر. المشكاة 530، صحيح أبي داود 357.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 1667
«إن الصعيد الطيب وضوء المسلم وإن لم يجد الماء عشر سنين فإذا وجد الماء فليمسه بشرته فإن ذلك هو خير»
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”بلاشبہ پاک مٹی مسلمان کے لیے وضو (اور طہارت) کا ذریعہ ہے، اگرچہ اسے دس سال تک پانی نہ ملے۔ پس جب اسے پانی مل جائے تو وہ اسے اپنے جسم (جلد) پر بہائے، کیونکہ یہی اس کے لیے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1667]
”بلاشبہ پاک مٹی مسلمان کے لیے وضو (اور طہارت) کا ذریعہ ہے، اگرچہ اسے دس سال تک پانی نہ ملے۔ پس جب اسے پانی مل جائے تو وہ اسے اپنے جسم (جلد) پر بہائے، کیونکہ یہی اس کے لیے بہتر ہے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/[حرف الألف] -- أنا/حدیث: 1667]
تخریج الحدیث: «(صحيح) ... [حم ت حب ك] عن أبي ذر. صحيح أبي داود 357.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 3860
"الصعيد الطيب وضوء المسلم وإن لم يجد الماء عشر سنين"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”پاک مٹی مسلمان کا وضو ہے، اگرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3860]
”پاک مٹی مسلمان کا وضو ہے، اگرچہ وہ دس سال تک پانی نہ پائے۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/فصل في المحلى بـ[ال] من هذا الحرف/حدیث: 3860]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [ن حب] عن أبي ذر. صحيح أبي داود 357, إرواء 153»
قال الشيخ الألباني: صحيح