الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
18. يَجِيءُ الرَّحِمُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ فَيَتَكَلَّمُ
قیامت کے دن "رحم" (رشتہ داری) حاضر ہو کر کلام کرے گی
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 7477 (کل: 23 مقامات، 16 کتب)
سنن ابوداود: 4902
سنن ترمذی: 2511
سنن ابن ماجہ: 4211
مشکوۃ المصابیح: 4932
مسند عبداللہ بن مبارک: 15
الفتح الربانی: 9692
السنن الكبرى للبيهقي: 21082
مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد: 13456
صحيح الجامع الصغير وزيادته: 5704
اتحاف الخیرۃ المہرۃ بزوائد المسانید العشرۃ: 5058
21 تا 23
حدیث نمبر: 13456
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ - صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -:" مَا مِنْ ذَنْبٍ أَجْدَرُ أَنْ يُعَجِّلَ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ الْعُقُوبَةَ مَعَ مَا يَدَّخِرُ لَهُ فِي الْآخِرَةِ، مِنْ قَطِيعَةِ الرَّحِمِ وَالْخِيَانَةِ وَالْكَذِبِ. وَإِنَّ أَعْجَلَ الْبِرِّ ثَوَابًا لَصِلَةُ الرَّحِمِ، حَتَّى إِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُوا فَقُرَاءَ فَتَنْمُو أَمْوَالُهُمْ وَيَكْثُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا تَوَاصَلُوا". قُلْتُ: رَوَاهُ أَبُو دَاوُدَ بِاخْتِصَارٍ كَثِيرٍ. رَوَاهُ الطَّبَرَانِيُّ عَنْ شَيْخِهِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُوسَى بْنِ أَبِي عُثْمَانَ الْأَنْطَاكِيِّ وَلَمْ أَعْرِفْهُ، وَبَقِيَّةُ رِجَالِهِ ثِقَاتٌ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی بھی گناہ رشتے داری کے حقوق کو پامال کرنے، خیانت کرنے اور جھوٹ بولنے کے مقابلے میں، اس بات کا زیادہ لائق نہیں ہے کہ اللہ تعالیٰ اس کے مرتکب شخص کو (دنیا میں) جلدی سزا دیدے اور اس کے ہمراہ آخرت میں اس کے لئے عذاب تیار رکھے، اور جس نیکی کا سب سے زیادہ جلدی اجر و ثواب ملتا ہے، وہ صلہ رحمی ہے، یہاں تک کہ کسی گھرانے کے لوگ غریب ہوتے ہیں اور پھر اُن کے اموال زیادہ ہو جاتے ہیں اور ان کی تعداد زیادہ ہو جاتی ہے، جبکہ وہ رشتے داری کے حقوق کا خیال رکھتے ہیں۔“ (علامہ ہیثمی فرماتے ہیں:) میں یہ کہتا ہوں: یہ روایت امام ابوداؤد نے بہت زیادہ اختصار کے ساتھ نقل کی ہے۔
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن موسیٰ ابوعثمان انطاکی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13456]
یہ روایت امام طبرانی نے اپنے استاد عبداللہ بن موسیٰ ابوعثمان انطاکی کے حوالے سے نقل کی ہے اور میں اس سے واقف نہیں ہوں اس روایت کے بقیہ رجال ثقہ ہیں۔ [مجمع الزاوئد ومنبع الفوائد/كتاب البر والصلة/حدیث: 13456]
تخریج الحدیث: «اخرجه الطبراني فى المعجم الكبير (12556)، أخرجه سنن الترمذي برقم: 2511، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4902، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4211، وأخرجه إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة برقم: 5058»
الحكم على الحديث:
إسنادہ ضعیف
حدیث نمبر: 5704
"ما من ذنب أجدر أن يعجل الله تعالى لصاحبه العقوبة في الدنيا مع ما يدخره له في الآخرة من البغي وقطيعة الرحم"
(نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:)
”کوئی گناہ ایسا نہیں جو اس بات کا زیادہ حقدار ہو کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے دنیا میں جلد سزا دے، ساتھ ہی آخرت کے لیے بھی محفوظ رکھے، جتنا کہ ظلم اور قطع رحمی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5704]
”کوئی گناہ ایسا نہیں جو اس بات کا زیادہ حقدار ہو کہ اللہ تعالیٰ اپنے بندے کے لیے دنیا میں جلد سزا دے، ساتھ ہی آخرت کے لیے بھی محفوظ رکھے، جتنا کہ ظلم اور قطع رحمی۔“ [صحيح الجامع الصغير وزيادته/حرف الميم./حدیث: 5704]
تخریج الحدیث: «(صحيح) [حم خد د ت هـ حب ك] عن أبي بكرة. الصحيحة 918.»
قال الشيخ الألباني: صحيح
حدیث نمبر: 5058
وَعَنْ أَبِي بَكْرَةَ - رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ - أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَا مِنْ ذَنْبٍ أَجْدَرَ أَنْ يُعَجِّلَ اللَّهُ لِصَاحِبِهِ الْعُقُوبَةَ مَعَ مَا يَدَّخِرُ لَهُ فِي الْآخِرَةِ مِنْ قَطِيعَةِ الرَّحِمِ، وَالْجِنَايَةِ، وَالْكَذِبِ.
وَإِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا لَصِلَةُ الرَّحِمِ، حَتَّى إِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُوا فَجَرَةً فَتَنْمُو أَمْوَالُهُمْ وَيَكْبُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا تَوَاصَلُوا، وَمَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَتَوَاصَلُونَ فَيَحْتَاجُونَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
وَإِنَّ أَعْجَلَ الطَّاعَةِ ثَوَابًا لَصِلَةُ الرَّحِمِ، حَتَّى إِنَّ أَهْلَ الْبَيْتِ لَيَكُونُوا فَجَرَةً فَتَنْمُو أَمْوَالُهُمْ وَيَكْبُرُ عَدَدُهُمْ إِذَا تَوَاصَلُوا، وَمَا مِنْ أَهْلِ بَيْتٍ يَتَوَاصَلُونَ فَيَحْتَاجُونَ ".
رَوَاهُ أَبُو يَعْلَى وَالطَّبَرَانِيُّ وَابْنُ حِبَّانَ فِي صَحِيحِهِ، وَالْحَاكِمُ وَقَالَ: صَحِيحُ الْإِسْنَادِ.
سیدنا ابوبکرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ”کوئی گناہ اس بات کا زیادہ حقدار نہیں کہ اللہ تعالیٰ اس کے مرتکب کو آخرت میں ذخیرہ کیے جانے والے عذاب کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی جلد سزا دے دے، سوائے قطع رحمی، ظلم و زیادتی اور جھوٹ کے۔ اور نیکیوں میں سب سے جلد ثواب ملنے والی نیکی صلہ رحمی ہے، یہاں تک کہ بسا اوقات اہل خانہ گناہ گار ہوتے ہیں لیکن آپس میں صلہ رحمی کی بدولت ان کے مال و دولت میں برکت دی جاتی ہے اور ان کی تعداد بڑھ جاتی ہے، اور کوئی بھی ایسا گھرانہ نہیں جو آپس میں جڑ کر رہے اور پھر وہ محتاج و تنگ دست ہو جائے۔“ اس حدیث کو امام ابو یعلیٰ، طبرانی اور ابن حبان نے اپنی صحیح میں، جبکہ امام حاکم نے بھی روایت کیا ہے اور اسے صحیح الاسناد قرار دیا ہے۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب البر والصلة/حدیث: 5058]
تخریج الحدیث: «أخرجه سنن الترمذي برقم: 2511، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4902، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 4211، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 13455، 13456»
الحكم على الحديث:
قال الحاكم: صحيح الإسناد / أخرجه ابن حبان في صحيحه