الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
8. إِنْ أَحَبَّ اللَّهُ عَبْدًا حَمَاهُ الدُّنْيَا
جب اللہ کسی بندے سے محبت کرتا ہے تو اسے دنیا (کی آلودگیوں) سے بچا لیتا ہے
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 8055 (کل: 3 مقامات، 3 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 8055
صحیح ابن حبان: 6352
المعجم الکبیر للطبرانی: 11848
حدیث نمبر: 8055
حدثنا علي بن حَمْشاذَ العدل، حدثنا محمد بن غالب، حدثنا موسى بن إسماعيل، حدثنا ثابت بن يزيد، حدثنا هلال بن خبَّاب، عن عِكْرمة، عن ابن عباس قال: دخلَ عمرُ بن الخطّاب على النبيِّ ﷺ وهو على حَصيرٍ قد أثَّر في جنبِه، فقال: يا رسولَ الله، لو اتَّخذتَ فِراشًا أوثَرَ من هذا، فقال:"ما لي وللدُّنيا، وما للدنيا وما لي، والذي نفسي بيدِه ما مَثَلي ومَثَلُ الدنيا إلَّا كراكبٍ سارَ في يومٍ صائفٍ، فاستظلَّ تحت شجرةٍ ساعةً من نهار، ثم راحَ وتَرَكَها" (1) .
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديثُ عبد الله بن مسعود:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7858 - على شرط البخاري ومسلم
هذا حديث صحيح على شرط البخاري، ولم يُخرجاه. وشاهدُه حديثُ عبد الله بن مسعود:
[التعليق - من تلخيص الذهبي] ترقيم العلميه 7858 - على شرط البخاري ومسلم
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے جس کے نشانات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو مبارک پر نمایاں تھے، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ! کاش آپ اس سے زیادہ نرم بستر اختیار فرما لیتے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے دنیا سے کیا لینا دینا، اور دنیا کو مجھ سے کیا سروکار! اس ذات کی قسم جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے! میری اور دنیا کی مثال تو اس سوار کی سی ہے جو گرمی کے دن میں سفر کر رہا ہو اور کسی درخت کے سائے تلے تھوڑی دیر آرام کے لیے رکے، پھر اسے چھوڑ کر آگے چل دے۔“
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقاق/حدیث: 8055]
یہ حدیث امام بخاری کی شرط پر صحیح ہے لیکن شیخین نے اسے روایت نہیں کیا۔ اور اس کی شاہد سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے۔ [المستدرك على الصحيحين/كتاب الرقاق/حدیث: 8055]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح» [ترقيم الرساله 8055] [ترقيم الشركة 7957] [ترقيم العلميه 7858]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 6352
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ قَحْطَبَةَ بِفَمِ الصِّلْحِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْجُمَحِيُّ ، حَدَّثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ ، عَنْ هِلالِ بْنِ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ: دَخَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى حَصِيرٍ قَدْ أَثَرَ فِي جَنْبِهِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَوِ اتَّخَذْتَ فِرَاشًا أَوْثَرَ مِنْ هَذَا؟ فَقَالَ:" يَا عُمَرُ، مَا لِي وَلِلدُّنْيَا، وَمَا لِلدُّنْيَا وَلِي، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ، مَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا إِِلا كَرَاكِبٍ سَارَ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَاسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ، ثُمَّ رَاحَ وَتَرْكَهَا" .
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چٹائی پر لیٹے ہوئے تھے جس کا نشان آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر لگ چکا تھا، سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! اگر آپ اس سے زیادہ نرم بچھونا استعمال کرتے (تو یہ مناسب ہوتا)؛ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا دنیا سے کیا واسطہ اور دنیا کا مجھ سے کیا واسطہ؟ اس ذات کی قسم! جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے، میری اور دنیا کی مثال یوں ہے جیسے کوئی سوار شخص تیز گرم دن میں سفر کرتے ہوئے گھڑی بھر کے لیے کسی درخت کے سائے میں آئے اور پھر وہ اسے وہیں چھوڑ کر آگے روانہ ہو جائے۔“ [صحیح ابن حبان/كتاب التاريخ/حدیث: 6352]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه ابن حبان فى (صحيحه) برقم: 6352، وأحمد فى (مسنده) برقم: 2788، والطبراني فى(الكبير) برقم: 11898» «رقم طبعة با وزير 6318»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني حسن صحيح - «الصحيحة» (439). فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده قوي
حدیث نمبر: 11848
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، ثَنَا عَارِمٌ أَبُو النُّعْمَانِ ، ثَنَا ثَابِتُ بْنُ يَزِيدَ ، ثَنَا هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، أَنَّ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ دَخَلَ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ عَلَى حَصِيرٍ قَدْ أَثَّرَ فِي جَنْبِهِ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ لَوِ اتَّخَذْتَ فِرَاشًا أَوْثَرَ مِنْ هَذَا، قَالَ: مَا لِي وَلِلدُّنْيَا، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا مَثَلِي وَمَثَلُ الدُّنْيَا إِلَّا كَرَاكِبٍ سَارَ فِي يَوْمٍ صَائِفٍ، فَاسْتَظَلَّ تَحْتَ شَجَرَةٍ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ ثُمَّ سَارَ وَتَرَكَهَا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چٹائی پر تھے جس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پہلو پر نشان ڈال دیے تھے۔ انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر آپ اس سے زیادہ نرم بستر بنا لیتے (تو بہتر ہوتا)۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا دنیا سے کیا تعلق؟ اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے! میری اور دنیا کی مثال تو بس اس سوار جیسی ہے جو گرمی کے دن سفر کر رہا ہو، پھر دن کی ایک گھڑی کسی درخت کے سائے میں ٹھہرے، پھر آگے چل پڑے اور اسے چھوڑ دے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 11848]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 11، صفحہ 327، حدیث 11898»