🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المستدرك على الصحيحين سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم الرسالہ
ترقيم الشرکۃ
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم الرساله سے تلاش کل احادیث (9018)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم الشركة سے تلاش کل احادیث (8909)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
65. الْقُنُوتُ فِي الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ وَالدُّعَاءُ فِيهِ عَلَى الْكُفَّارِ
پانچوں نمازوں میں قنوت پڑھنے اور اس میں کفار کے خلاف دعا کرنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — المستدرك على الصحيحين حدیث نمبر 918 (کل: 13 مقامات، 9 کتب)
المستدرک علی الصحیحین: 918، 917
سنن ابوداود: 838
سنن نسائی: 1090، 1155
سنن ابن ماجہ: 882
سنن دارمی: 1357
صحیح ابن خزیمہ: 626، 629
صحیح ابن حبان: 1912
السنن الكبرى للبيهقي: 2628
المعجم الکبیر للطبرانی: 18299، 18317
11 تا 13
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 2628
أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَافِظُ، ثنا أَبُو الْعَبَّاسِ عَبْدُ اللهِ بْنُ الْحُسَيْنِ الْقَاضِي بِمَرْوَ، ثنا الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ، ثنا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أنبأ شَرِيكٌ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ" إِذَا سَجَدَ تَقَعُ رُكْبَتَاهُ قَبْلَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَفَعَ رَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ".
حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم جب سجدہ کرتے تو آپ کے گھٹنے آپ کے ہاتھوں سے پہلے زمین پر ٹکتے (لگتے) اور جب اٹھتے تو گھٹنوں سے پہلے اپنے ہاتھ اٹھا لیتے۔ [السنن الكبرى للبيهقي/كتاب الصلاة/حدیث: 2628]
تخریج الحدیث: «منكر۔ اخرجه الترمذي 268»

الحكم على الحديث:
منكر
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18299
حَدَّثَنَا الْمِقْدَامُ بْنُ دَاوُدَ ، ثَنَا أَسَدُ بْنُ مُوسَى ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيِّ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ افْتَتَحَ الصَّلَاةَ، وَكَبَّرَ وَرَفَعَ يَدَيْهِ، ثُمَّ أَخَذَ شِمَالَهُ بِيَمِينِهِ، فَلَمَّا أَرَادَ أَنْ يَرْكَعَ كَبَّرَ فَرَفَعَ يَدَيْهِ فَوَضَعَ رَاحَتَيْهِ عَلَى رُكْبَتَيْهِ، وَفَرَّجَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ، فَلَمَّا رَفَعَ رَأْسَهُ كَبَّرَ وَرَفَعَ، فَلَمَّا سَجَدَ وَضَعَ جَبِينَهُ بَيْنَ كَفَّيْهِ، وَنَصَبَ أَصَابِعَ رِجْلَيْهِ، فَلَمَّا رَفَعَ ثَنَى رِجْلَهُ الْيُسْرَى، وَنَصَبَ أَصَابِعَ رِجْلَهِ الْيُمْنَى، فَلَمَّا جَلَسَ وَضَعَ كَفَّهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى وَوَضَعَ مِرْفَقَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَعَقَدَ الْخِنْصَرَ وَالَّتِي تَلِيهَا، وَحَلَّقَ بِالْوُسْطَى وَالْإِبْهَامِ، وَأَشَارَ بِالسَّبَّابَةِ يَدْعُو بِهَا.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، فرماتے ہیں: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز شروع کی، تکبیر کہی اور اپنے ہاتھ اٹھائے، پھر اپنا بایاں ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ سے پکڑا۔ جب رکوع کا ارادہ فرمایا تو تکبیر کہی اور اپنے ہاتھ اٹھائے، پھر اپنی ہتھیلیاں اپنے گھٹنوں پر رکھیں اور اپنی انگلیاں کھلی رکھیں۔ جب سر اٹھایا تو تکبیر کہی اور (اپنے ہاتھ) اٹھائے۔ جب سجدہ کیا تو اپنی پیشانی اپنی دونوں ہتھیلیوں کے درمیان رکھی اور اپنے پاؤں کی انگلیاں کھڑی رکھیں۔ جب اٹھے تو اپنا بایاں پاؤں موڑ لیا اور اپنے دائیں پاؤں کی انگلیاں کھڑی رکھیں۔ جب بیٹھے تو اپنی بائیں ہتھیلی اپنی بائیں ران پر رکھی اور اپنی دائیں کہنی اپنی دائیں ران پر رکھی، اور اپنی چھنگلیا اور اس سے ملی ہوئی انگلی بند کر لی، اور بیچ کی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بنایا، اور شہادت کی انگلی سے اشارہ کیا، اس سے دعا کرتے رہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18299]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 33، حدیث 79»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 18317
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَنَا شَرِيكٌ ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ كُلَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ وَضَعَ رُكْبَتَيْهِ قَبْلَ يَدَيْهِ، وَرَفَعَ يَدَيْهِ قَبْلَ رُكْبَتَيْهِ.
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم سجدے میں جاتے تو اپنے گھٹنے ہاتھوں سے پہلے رکھتے، اور اپنے ہاتھ گھٹنوں سے پہلے اٹھاتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الواو/حدیث: 18317]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 22، صفحہ 39، حدیث 97»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں