🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
مسند امام شافعی سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

مسند الشافعی میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (1819)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربي لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربي لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. بَابُ الْأَمْرِ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ وَالْمُسَامَحَةِ فِي الْبَيْعِ
آفات زدہ مال کی قیمت معاف کرنے اور خرید و فروخت میں نرمی کرنے کے حکم کا بیان۔
اطراف الحدیث — مسند امام شافعی حدیث نمبر 1426 (کل: 5 مقامات، 4 کتب)
مسند امام شافعی: 1426، 1427
المنتقى ابن الجارود: 595
الفتح الربانی: 5869
السنن المأثورة - الإمام الشافعي: 408
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1426
أَخْبَرَنَا الشَّافِعِيُّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ عَتِيقٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ، وَأَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ. قَالَ الشَّافِعِيُّ: سَمِعْتُ سُفْيَانَ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ كَثِيرًا فِي طُولِ مُجَالَسَتِي لَهُ مَا لَا أُحْصِي مَا سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ مِنْ كَثْرَتِهِ لَا يُذْكَرُ فِيهِ:"أَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ"، لَا يَزِيدُ عَلَى أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ ثُمَّ زَادَ بَعْدَ ذَلِكَ وَأَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ، قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ حُمَيْدٌ يَذْكُرُ بَعْدَ بَيْعِ السِّنِينَ كَلَامًا قَبْلَ وَضْعِ الْجَوَائِحِ لَا أَحْفَظُهُ وَكُنْتُ أَكُفُّ عَنْ ذِكْرِ وَضْعِ الْجَوَائِحِ؛ لِأَنِّي لَا أَدْرِي كَيْفَ كَانَ الْكَلَامُ، وَفِي الْحَدِيثِ أَمَرَ بِوَضْعِ الْجَوَائِحِ.
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کئی سال تک درخت کا پھل بیچنے سے منع فرمایا اور آسمانی آفت کی صورت میں (جو نقصانات میوہ خریدنے والوں کو ہوں) ان کو مجرا دینے کا حکم دیا۔ امام شافعی رحمہ اللہ نے فرمایا: ”میں نے سفیان رحمہ اللہ کو بہت دفعہ یہ حدیث بیان کرتے سنا، وہ لمبا عرصہ جو میں ان کے ساتھ رہا انہوں نے یہ حدیث اتنی دفعہ بیان کی کہ میں شمار نہیں کر سکتا، جو میں نے اکثر انہیں بیان فرماتے سنا اس میں ”امر بوضع الجوائح“ نہیں ذکر کرتے تھے بلکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ”نہی عن بیع السنین“ پر کچھ بھی زیادتی نہیں کرتے تھے، پھر بعد میں انہوں نے ”امر بوضع الجوائح“ بیان کیا۔“ تو سفیان رحمہ اللہ نے فرمایا: ”حمید ”بیع السنین“ کے الفاظ کے بعد اور ”وضع الجوائح“ سے پہلے کوئی بات بیان کرتے تھے جسے میں یاد نہ رکھ سکا، جس وجہ سے میں ”وضع الجوائح“ کے الفاظ کا ذکر کرنے سے رک جاتا، کیونکہ میں نہیں جانتا وہ کیسی بات تھی، اور اس حدیث میں ہے کہ آسمانی آفت کی صورت میں خریدنے والوں کو نقصان کا معاوضہ دینے کا حکم دیا۔“ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1426]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم المساقاة، باب وضع الحوائج (1554).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 595
حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ آدَمَ ، قَالَ: ثنا وَكِيعٌ ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ:" نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ بَيْعِ فَضْلِ الْمَاءِ" .
سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے زائد پانی بیچنے سے منع فرمایا ہے۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب البيوع والتجارات/حدیث: 595]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحیح مسلم: 1565»

الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحیح
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 5869
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْ بَيْعِ السِّنِينَ وَوَضَعَ الْجَوَائِحَ
۔ سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کئی سالوں کے لئے تجارت کرنے سے منع کیا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے جوائح کو معاف کرنے کا حکم دیا ہے۔ [الفتح الربانی/كتاب البيوع والكسب والمعاش وما يتعلق بالتجارة/حدیث: 5869]
تخریج الحدیث: «اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرج شطره الاول مسلم: 2874، شطره الثاني: 1554، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14320 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14371»
وضاحت: فوائد: … سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ((لَوْ بِعْتَ مِنْ اَخِیْکَ ثَمَرًا فَاَصَابَہٗجَائِحَۃٌ فَـلَا یَحِلُّ لَکَ اَنْ تَاْخُذَ مِنْہُ شَیْئًا، بِمْ تَأْخُذُ مِنْہُ شَیْئًا بِمَ تَأْخُذُ مَالَ اَخِیْکَ بِغَیْرِ حَقٍّ۔)) (صحیح مسلم) … ”اگر تو اپنے بھائی کو پھل فروخت کرتا ہے اور اس پر کوئی آفت آ جاتی ہے تو تیرے لیے حلال نہیں ہے کہ تو اس میں سے کچھ قیمت بھی وصول کرے، بھلا تو کس چیز کے عوض میں اس سے کچھ لے گے، تو بغیر حق کے اپنے بھائی کا مال کیسے لے گا؟“ جوائح سے مراد وہ آسمانی آفات ہیں جن کے باعث کل یا بعض پھل ضائع ہو جائے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسی صورت میں پھل اور فصل کے مالک کو حکم دیا ہے کہ وہ خریدار کو قیمت واپس کر دے۔ یہ انتہائی اہم مسئلہ ہے، لیکن عام طور پر زمیندار لوگ اس کا کوئی لحاظ نہیں کرتے اور وہ ایسے نقصان کی صورت میں سارے کا سارا بوجھ خریدار پر ڈال دیتے ہیں۔

الحكم على الحديث:
اسناده صحيح علي شرط مسلم۔ أخرج شطره الاول مسلم: 2874
مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1427
أَخْبَرَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ.
ایک اور سند سے جابر رضی اللہ عنہ کے واسطہ سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے سابقہ حدیث کی مثل مروی ہے۔ [مسند امام شافعی/ كتاب البيوع /حدیث: 1427]
تخریج الحدیث: «اخرجه مسلم، البيوع، باب النهي عن المحاقله والمزابنة، وعن المخابرة .... الخ (1536).» ‏‏‏‏

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 408
قَالَ سُفْيَانُ: أَخْبَرَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَهُ. قَالَ أَبُو جَعْفَرٍ: سَمِعْتُ الْمُزَنِيَّ يَقُولُ: قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ: قَدْ كَانَ سُفْيَانُ يُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ وَلا يَذْكُرُ فِيهِ:" وَضْعِ الْجَوَائِحِ" وَقَالَ: إِنِّي لَمْ أتْرُكْ" وَضَعِ الْجَوَائِحِ" لأَنَّهُ لَيْسَ فِي الْحَدِيثِ وَلَكِنْ كَانَ كَلامٌ قَبْلَ" وَضَعِ الْجَوَائِحِ" لَمْ أَحْفَظْهُ.
سفیان رحمہ اللہ نے کہا ہمیں خبر دی ابو زبیر رحمہ اللہ نے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے گزشتہ حدیث کی مانند روایت بیان کی ہے۔ امام مزنی رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام شافعی رحمہ اللہ فرماتے تھے کہ سفیان رحمہ اللہ یہ حدیث بیان کرتے تو وضع الجوائح کا ذکر نہ کرتے اور کہتے کہ یہ لفظ میں نے اس لیے نہیں چھوڑے کہ یہ اس حدیث میں نہیں تھے بلکہ «وضع الجوائح» سے قبل بھی کچھ الفاظ تھے جو مجھے یاد نہیں آرہے۔ (اس لیے اگلے بیان نہیں کرتا کیونکہ معنی کچھ باقی رہ جاتا ہے) [السنن المأثورة - الإمام الشافعي/باب تفسير الفرعة والعتيرة/حدیث: 408]
تخریج الحدیث: «تقدم تخرجه، برقم: 198 .»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں