الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
75. بَابُ : التَّطَوُّعِ فِي السَّفَرِ
باب: سفر میں نوافل پڑھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1072 (کل: 53 مقامات، 20 کتب)
صحیح بخاری: 4298
سنن ابوداود: 1247
سنن ترمذی: 549
معجم صغیر للطبرانی : 279
سنن سعید بن منصور: 3685
صحیح ابن حبان: 2868
مسند ابی یعلیٰ موصلی: 2346
المعجم الاوسط: 2131
11 تا 20
حدیث نمبر: 1068
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، وَجُبَارَةُ بْنُ الْمُغَلِّسِ ، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" افْتَرَضَ اللَّهُ الصَّلَاةَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا، وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان سے حضر (اقامت) میں چار رکعتیں اور سفر میں دو رکعتیں فرض کیں۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1068]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان اقدس سے حضر میں چار رکعت نماز فرض کی ہے اور سفر میں دو رکعت۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1068]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح مسلم/المسافرین (687)، سنن ابی داود/الصلاة 287 (1247)، سنن النسائی/الصلاة 3 (457)، التقصیر1 (1443) الخوف 1 (1533)، (تحفة الأشراف: 6380)، وقد أخرجہ: مسند احمد (1/237، 243) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح مسلم
حدیث نمبر: 1075
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" أَقَامَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ تِسْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَنَحْنُ إِذَا أَقَمْنَا تِسْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا نُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَإِذَا أَقَمْنَا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ صَلَّيْنَا أَرْبَعًا".
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے موقع پر مکہ میں انیس (۱۹) دن رہے، اور دو دو رکعت پڑھتے رہے، لہٰذا ہم بھی جب انیس (۱۹) دن قیام کرتے ہیں تو دو دو رکعت پڑھتے ہیں، اور جب اس سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو چار رکعت پڑھتے ہیں ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1075]
حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انیس دن قیام فرمایا اور دو دو رکعتیں پڑھتے رہے، اس لیے ہم بھی انیس دن ٹھہرتے ہیں تو دو دو رکعتیں پڑھتے ہیں، جب اس سے زیادہ ٹھہرتے ہیں تو چار رکعتیں پڑھتے ہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1075]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/تقصیر الصلاة 1 (1080)، المغازي (4298)، سنن الترمذی/الصلاة 275 (549)، سنن ابی داود/الصلاة (1230)، (تحفة الأشراف: 6134) (صحیح)»
وضاحت: ۱؎: اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ ابن عباس رضی اللہ عنہما کا مذہب انیس دن کی اقامت تک قصر کا تھا۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح بخاري
حدیث نمبر: 190
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا اُسَامَةَ بْنُ زَیْدٍ، قَالَ: سَأَٔلْتُ (طَاؤُوْسًا) ، عَنِ السَّبْحَةِ فِی السَّفَرِ، وَالْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ یَنَّاقَ جَالِسٌ، فَقَالَ الْحَسَنُ: حَدَّثَنِیْ طَاؤُوْسٌ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَرَضَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْحَضَرِ، وَصَلَاةَ السَّفَرِ، فَکَمَا یُصَلِّیْ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا فِیْ الْحَضَرِ، قَالَ: فَکَذَلِكَ یُصَلِّیْ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا فِی السَّفَرِ.
اسامہ بن زید نے بیان کیا، میں نے طاؤس سے دوران سفر نفل نماز کے متعلق پوچھا: جبکہ حسن بن مسلم بن یناق بیٹھے ہوئے تھے۔ تو حسن نے کہا: طاؤس نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مجھے بیان کیا، انہوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضر و سفر کی نماز فرض کی، جس طرح حضر میں اس سے پہلے اور اس کے بعد نماز پڑھی جاتی ہے، انہوں نے کہا: اسی طرح سفر میں اس سے پہلے اور اس کے بعد نماز پڑھی جائے گی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 190]
تخریج الحدیث: «سنن ابن ماجه، كتاب اقامة الصلاة، باب التطوع فى السفر، رقم: 1072 . مسند احمد: 232/1، قال شعيب الارناوط: اسناده حسن . سنن كبري بيهقي: 158/3 .»
حدیث نمبر: 201
اَخْبَرَنَا وَکِیْعٌ، نَا اَبُوْ عَوَانَةَ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الْاَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَرَضَ رَسُوْلُ اللّٰهِ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةُ الْحَضْرِ اَرْبَعًا وَالسَّفَرَ رَکْعَتَیْنِ، وَالْخَوْفَ رَکْعَةً.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نماز حضر چار رکعت، نماز سفر دو رکعت اور نماز خوف ایک رکعت فرض کی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 201]
تخریج الحدیث: «مسلم، كتاب صلاة المسافرين، باب صلاة المسافرين وقصرها، رقم: 687 . سنن ابوداود، رقم: 1247 . سنن نسائي، رقم: 1532 . مسند احمد: 355/1 .»
حدیث نمبر: 202
اَخْبَرَنَا الْمَخْزُوْمِیُّ، نَا اَبُوْ عَوَانَةَ، عَنْ بُکَیْرِ بْنِ الْاَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: فَرَضَ اللّٰهُ عَلٰی لِسَانِ نَبِیِّکُمْ: صَلَاةَ الْحَضْرِ اَرْبَعًا وَالسَّفَرَ رَکْعَتَیْنِ، وَالْخَوْفَ رَکْعَةً.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا، اللہ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی نماز حضر چار رکعت، نماز سفر دو رکعت اور نماز خوف ایک رکعت فرض کی۔ [مسند اسحاق بن راهويه/كتاب الصلوٰة/حدیث: 202]
تخریج الحدیث: «انظر ما قبله .»
حدیث نمبر: 279
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، عَنِ الْحَارِثِ الْغَنَوِيُّ ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الأَخْنَسِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:"افْتَرَضَ اللَّهُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا، وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً"، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَارِثِ الْغَنَوِيِّ، إِلا هُشَيْمٌ، تَفَرَّدَ بِهِ مَهْدِيُّ
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں: اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی زبان پر پانچ نمازیں حضر میں چار رکعت اور سفر میں دو اور خوف میں ایک رکعت فرض فرمائی ہیں۔ [معجم صغير للطبراني/كتاب الصلوٰة/حدیث: 279]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 687، 688، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 304، 943، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 456، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1247، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1068، 1072، 1194، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 2508، 2511، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5466، وأحمد فى «مسنده» برقم: 2021، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 10982، 11041، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 807، 2131، 4555، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 776»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 1337
1337 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: سَافَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَفَرًا، فَأَقَامَ تِسْعَةَ عَشَرَ يَوْمًا يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَنَحْنُ نُصَلِّي فِيمَا بَيْنَنَا وَبَيْنَ مَكَّةَ، تِسْعَةَ عَشَرَ، رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَإِذَا أَقَمْنَا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ صَلَّيْنَا أَرْبَعًا. رَوَاهُ الْبُخَارِيُّ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک سفر کیا (فتح مکہ کا سفر)، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے انیس دن قیام کیا اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم دو دو رکعتیں پڑھاتے رہے۔ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ہم مدینہ اور مکہ کے درمیانی فاصلے پر انیس دن تک دو دو رکعتیں پڑھتے ہیں، جب ہم اس سے زیادہ قیام کرتے ہیں تو ہم چار رکعتیں (پوری نماز) پڑھتے ہیں۔ اسے امام بخاری رحمہ اللہ نے روایت کیا ہے۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1337]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه البخاري (1080)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1349
1349 - وَعَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: فَرَضَ اللَّهُ الصَّلَاةَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا، وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ، وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.
عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں، اللہ نے تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان پر حضر میں چار رکعتیں، سفر میں دو رکعتیں اور حالتِ خوف میں ایک رکعت فرض کی۔ رواہ مسلم۔ [مشكوة المصابيح/كتاب الصلاة/حدیث: 1349]
تخریج الحدیث: ´تحقيق و تخريج: محدث العصر حافظ زبير على زئي رحمه الله` «رواه مسلم (687/6)»
قال الشيخ الألباني: صَحِيح
قال الشيخ زبير على زئي:صحيح
حدیث نمبر: 1958
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الأَحْوَلُ ، عَنْ عِكْرِمَةَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" سَافَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَقَامَ تِسْعَ عَشْرَةَ، يُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ"، قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: فَنَحْنُ إِذَا سَافَرْنَا، فَأَقَمْنَا تِسْعَ عَشْرَةَ، صَلَّيْنَا رَكْعَتَيْنِ رَكْعَتَيْنِ، فَإِذَا أَقَمْنَا أَكْثَرَ مِنْ ذَلِكَ، صَلَّيْنَا أَرْبَعًا.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ ایک مرتبہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سفر پر روانہ ہوئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہاں 19 دن تک ٹھہرے رہے لیکن نماز دو دو رکعت کر کے ہی پڑھتے رہے، اس لئے ہم بھی جب سفر کرتے ہیں اور 19 دن تک ٹھہرتے ہیں تو دو دو رکعت کر کے یعنی قصر کر کے نماز پڑھتے ہیں، اور جب اس سے زیادہ دن ٹھہرتے ہیں تو چار رکعتیں یعنی پوری نماز پڑھتے ہیں۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 1958]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 1080.
حدیث نمبر: 2064
(حديث مرفوع) حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، قَالَ: سَأَلْتُ طَاوُسًا عَنِ السُّبْحَةِ فِي السَّفَرِ؟ قَالَ: وَكَانَ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ يَنَّاقٍ جَالِسًا، فَقَالَ الْحَسَنُ بْنُ مُسْلِمٍ وَطَاوُسٌ يَسْمَعُ: حَدَّثَنَا طَاوُسٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ:" فَرَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْحَضَرِ وَالسَّفَرِ، فَكَمَا تُصَلِّي فِي الْحَضَرِ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا، فَصَلِّ فِي السَّفَرِ قَبْلَهَا وَبَعْدَهَا" , قَالَ وَكِيعٌ مَرَّةً: وَصَلِّهَا فِي السَّفَرِ.
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر اور حضر کی نماز کی رکعتیں مقرر فرما دی ہیں، چنانچہ ہم حضر میں اس سے پہلے اور بعد میں بھی نماز پڑھتے تھے، اس لئے تم سفر میں بھی پہلے اور بعد میں نماز پڑھ سکتے ہو۔ [مسند احمد/ومن مسند بني هاشم/حدیث: 2064]
الحكم على الحديث:
إسناده حسن.