الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
165. . بَابُ : مَا جَاءَ فِي خُرُوجِ النِّسَاءِ فِي الْعِيدَيْنِ
باب: عیدین میں عورتوں کے عیدگاہ جانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1308 (کل: 10 مقامات، 5 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1308
مسند الحمیدی: 366
حدیث نمبر: 1308
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ ، أَنْبَأَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ لِيَشْهَدْنَ الْعِيدَ، وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، وَلْيَجْتَنِبَنَّ الْحُيَّضُ مُصَلَّى النَّاسِ".
ام عطیہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کنواری اور پردہ نشیں عورتوں کو عید گاہ لے جاؤ تاکہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں، البتہ حائضہ عورتیں نماز کی جگہ سے الگ بیٹھیں“۔ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1308]
حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نوجوان، پردہ نشین بچیوں کو بھی (نمازِ عید کے لیے) گھروں سے باہر (عید گاہ میں) لے کر آؤ، انہیں چاہیے کہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں حاضر ہوں۔ حیض والی عورتیں عام لوگوں (نماز پڑھنے والی عورتوں) کی نماز کی جگہ سے الگ رہیں۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب إقامة الصلاة والسنة/حدیث: 1308]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العدین 15 (974)، مخصراً صحیح مسلم/صلاة العیدین 1 (890)، سنن ابی داود/الصلاة 247 (1136، 1137)، مطولاً سنن النسائی/صلاة العیدین 2 (1559)، (تحفة الأشراف: 18095) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:بخاري ومسلم
حدیث نمبر: 390
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قال: أَنْبَأَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ، قالت: كَانَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ لَا تَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَّا قَالَتْ: بِأَبِي، فَقُلْتُ: أَسَمِعْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: كَذَا وَكَذَا؟ قَالَتْ: نَعَمْ، بِأَبِي، قَالَ:" لِتَخْرُجْ الْعَوَاتِقُ وَذَوَاتُ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضُ، فَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، وَتَعْتَزِلِ الْحُيَّضُ الْمُصَلَّى".
حفصہ (حفصہ بنت سیرین) کہتی ہیں کہ ام عطیہ جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتیں: میرے والد آپ پر قربان ہوں، تو میں نے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ایسا فرماتے سنا ہے، انہوں نے کہا: ہاں، میرے والد آپ پر قربان ہوں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ”بالغ لڑکیاں، پردے والیاں، اور حائضہ عورتیں نکلیں، اور خطبہ اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، البتہ حائضہ عورتیں نماز پڑھنے کی جگہ سے الگ رہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 390]
حضرت حفصہ رحمہا اللہ سے روایت ہے کہ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو ضرور کہتیں: ”میرا باپ آپ پر فدا ہو۔“ میں نے ان سے کہا: ”کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ایسے فرماتے سنا ہے؟“ وہ کہنے لگیں: ”ہاں، میرا باپ آپ پر فدا ہو۔“ آپ نے فرمایا: ”بالغ، پردہ نشین اور حیض والی عورتیں عید کے لیے نکلیں۔ وہ اس نیکی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، البتہ حیض والی عورتیں نماز کی جگہ سے الگ رہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب الحيض والاستحاضة/حدیث: 390]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/الحیض 23 (324)، والصلاة 2 (351)، والعیدین 15 (971)، 20 (980)، 21 (981)، والحج 81 (1652)، (تحفة الأشراف 18118)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/العیدین 1 (890)، سنن ابی داود/الصلاة 247 (1136)، سنن الترمذی/فیہ 271 (539)، سنن ابن ماجہ/إقامة 165 (1308)، مسند احمد 5/84، 85، ویأتي عند المؤلف في العیدین 2 (برقم 1559) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 1559
أَخْبَرَنَا عَمْرُو بْنُ زُرَارَةَ، قال: حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ حَفْصَةَ، قَالَتْ: كَانَتْ أُمُّ عَطِيَّةَ لَا تَذْكُرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , إِلَّا قَالَتْ: بِأَبِي , فَقُلْتُ: أَسَمِعْتِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْكُرُ كَذَا وَكَذَا؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ , بِأَبِي، قال:" لِيَخْرُجِ الْعَوَاتِقُ وَذَوَاتُ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضُ وَيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ , وَلْيَعْتَزِلِ الْحُيَّضُ الْمُصَلَّى".
حفصہ بنت سرین کہتی ہیں کہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتیں تو کہتی تھیں: ”میرے باپ آپ پر فدا ہوں“ تو میں نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسا ایسا ذکر کرتے سنا ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، میرے باپ آپ پر فدا ہوں، آپ نے فرمایا: ”چاہیئے کہ دوشیزائیں، پردہ والیاں، اور جو حیض سے ہوں (عید گاہ کو) نکلیں اور سب عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک رہیں، البتہ جو حائضہ ہوں وہ صلاۃ گاہ سے الگ رہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1559]
حضرت حفصہ رحمہا اللہ (بنت سیرین) سے روایت ہے کہ حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا جب بھی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتی تھیں تو «بِأَبِي» [بابا] ”میرا باپ آپ پر فدا ہو جائے“ ضرور کہتی تھیں۔ (ایک دفعہ) میں نے ان سے کہا: کیا آپ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایسے ایسے (یعنی عیدین میں عورتوں کے باہر جانے کے بارے میں) فرماتے سنا ہے؟ تو انہوں نے کہا: ہاں، «بِأَبِي» [بابا] آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالغ اور پردہ نشین، حتیٰ کہ حیض والی عورتیں بھی باہر عید کے لیے جائیں اور نمازِ عید اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، البتہ حیض والی عورتیں نماز والی جگہ سے الگ بیٹھی رہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1559]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «انظر حدیث رقم: 390 (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: حسن
حدیث نمبر: 1560
أَخْبَرَنَا قُتَيْبَةُ، قال: حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدٍ، قال: لَقِيتُ أُمَّ عَطِيَّةَ , فَقُلْتُ لَهَا: هَلْ سَمِعْتِ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ وَكَانَتْ إِذَا ذَكَرَتْهُ , قَالَتْ: بِأَبِي، قال:" أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ فَيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ , وَلْيَعْتَزِلِ الْحُيَّضُ مُصَلَّى النَّاسِ".
محمد بن سیرین کہتے ہیں کہ میں نے ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ملاقات کی اور میں نے ان سے پوچھا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے (ایسا ایسا کہتے ہوئے) سنا ہے؟ اور وہ جب بھی آپ کا ذکر کرتیں تو کہتیں: میرے باپ آپ پر فدا ہوں، (انہوں نے کہا: ہاں) آپ نے فرمایا: ”بالغ لڑکیوں کو اور پردہ والیوں کو بھی (عید کی نماز کے لیے) نکالو تاکہ وہ عید میں اور مسلمانوں کی دعا میں شریک رہیں، اور حائضہ عورتیں مصلیٰ (عید گاہ) سے الگ تھلگ رہیں“۔ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1560]
حضرت محمد بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے کہا کہ میں حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے ملا اور ان سے پوچھا: کیا آپ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے (نماز عید میں عورتوں کی شرکت کے بارے میں) کچھ سنا ہے؟ اور وہ جب بھی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا ذکر کرتی تھیں تو وہ کہتی تھیں: «بِأَبِي» ”میرا باپ آپ پر فدا ہو جائے“۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بالغ اور پردہ نشین عورتوں کو بھی (عید میں) ساتھ لے کر جاؤ تاکہ وہ بھی اس نیکی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، البتہ حیض والی عورتیں لوگوں کی نماز والی جگہ (عید گاہ) سے الگ رہیں۔“ [سنن نسائي/كتاب صلاة العيدين/حدیث: 1560]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «صحیح البخاری/العیدین 15 (974)، صحیح مسلم/العیدین 1 (890)، سنن ابی داود/الصلاة 247 (1137)، سنن ابن ماجہ/الإقامة 165 (1308)، (تحفة الأشراف: 18095) (صحیح)»
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي: متفق عليه
حدیث نمبر: 366
حَدَّثنا سُفْيَانُ ، قَالَ: حَدَّثنا أَيُّوبُ ، عَنْ حَفْصَةَ ، قَالَتْ: فَسَأَلْنَا أُمَّ عَطِيَّةَ : هَلْ سَمِعْتِ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ فَقَالَتْ: نَعَمْ بِأَبَا، وَكَانَتْ إِذَا حَدَّثَتْ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَتْ: بِأَبَا , سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " أَخْرِجُوا الْعَوَائقَ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ , فَلْيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، وَلْيَعْتَزِلِ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ" .
حفصہ بنت سیرین بیان کرتی ہیں: ہم نے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زبانی یہ بات سنی ہے، انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میرے والد کی قسم۔ راوی خاتون کہتی ہیں: سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا کا یہ معمول تھا کہ جب بھی وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے کوئی بات بیان کرتی تھیں، تو ساتھ یہ کہتی تھیں، میرے والد کی قسم۔ انہوں نے بتایا: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے: ”عید کے دن جوان پردہ دار خواتین کو بھی (گھروں سے) لے آؤ وہ عید اور مسلمانوں کی دعا میں شامل ہوں البتہ حیض والی خواتین مسلمانوں کی نماز کی جگہ سے الگ رہیں گی۔“ [مسند الحميدي/حدیث: 366]
تخریج الحدیث: «إسناده صحيح: وانظر التعليق السابق»
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح
حدیث نمبر: 105
حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُقْرِئِ ، قَالَ: ثَنَا بِهِ سُفْيَانُ ، مَرَّةً أُخْرَى، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنِ ابْنِ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَ: ذُكِرَ لَهَا، فَقَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ لِيَشْهَدْنَ الْعِيدَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ وَلْيَجْتَنِبْنَ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ" .
سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: جوان کنواری لڑکیوں اور پردہ نشین عورتوں کو بھی نکا لو، کہ وہ نمازِ عید اور مسلمانوں کی دعا میں شامل ہوں، تاہم حائضہ مسلمانوں کی عید گاہ سے دور رہیں۔ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الطهارة/حدیث: 105]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 974، صحيح مسلم: 10/890»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: متفق عليه
حدیث نمبر: 257
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ خَشْرَمٍ ، قَالَ: أَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ ، عَنْ هِشَامٍ ، عَنْ حَفْصَةَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الأَنْصَارِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نُخْرِجَهُنَّ فِي يَوْمِ الْفِطْرِ وَالنَّحْرِ الْعَوَاتِقَ وَالْحُيَّضَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمَسْجِدَ وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، إِحْدَاهُنَّ لا يَكُونُ لَهَا جِلْباب، قَالَ:" لِتُلْبِسْهَا أُخْتُهَا مِنْ جِلْبَابِهَا" .
سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا ہے کہ ہم عید الفطر اور عید الاضحیٰ کے دن کنواری جوان لڑکیوں، حیض والی اور پردہ نشین عورتوں کو بھی (عید گاہ میں) لے کر آئیں، حائضہ نماز کی جگہ سے دور رہیں، نیز خیر اور مسلمانوں کی دُعا میں شریک ہوں، میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! اگر کسی کے پاس چادر نہ ہو، تو (وہ کیا کرے)؟ فرمایا: اس کی بہن اسے اپنی چادر اوڑھا دے۔“ [المنتقى ابن الجارود/كتاب الصلاة/حدیث: 257]
تخریج الحدیث: از غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: «صحيح البخاري: 974، صحيح مسلم: 936»
الحكم على الحديث:
غلام مصطفےٰ ظهير امن پوري: صحيح
حدیث نمبر: 21571
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْجَوَارِبِيُّ الْوَاسِطِيُّ ، ثَنَا أَبُو مَحْذُورَةَ مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ ، ثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ، ثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَطِيَّةَ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِيرِينَ ، عَنْ أُمِّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةِ قَالَتْ: أَمَرَنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنْ نُخْرِجَ الْعَوَاتِقَ وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ يَوْمَ الْعِيدِ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَشْهَدْنَ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ ".
سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عید کے دن جوان کنواری لڑکیوں، پردہ نشین عورتوں اور حیض والی عورتوں کو نکالیں، البتہ حیض والی عورتیں مسلمانوں کی عید گاہ میں شریک ہوتیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21571]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 52، حدیث 108»
حدیث نمبر: 21586
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ قَالَتْ: قَدِمَتْ عَلَيْنَا أُمُّ عَطِيَّةَ الْأَنْصَارِيَّةُ الْبَصْرَةَ، فَقَالَتْ: بِأَبِي هُوَ وَأُمِّي تَعْنِي النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَمَرَنَا أَنْ نُخْرِجَ فِي الْعِيدَيْنِ الْعَوَاتِقَ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ وَالْحُيَّضَ، فَأَمَّا الْحُيَّضُ فَيَعْتَزِلْنَ الْمُصَلَّى وَيَشْهَدْنَ الْخَيْرَ وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ.
حفصہ بنت سیرین کہتی ہیں: سیدہ ام عطیہ انصاریہ رضی اللہ عنہا ہمارے پاس بصرہ تشریف لائیں، تو انہوں نے کہا: میرے ماں باپ ان پر قربان ہوں، یعنی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر: ”آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں حکم دیا کہ ہم عیدین میں جوان کنواری لڑکیوں، پردہ نشین عورتوں اور حیض والی عورتوں کو نکالیں، البتہ حیض والی عورتیں نماز کی جگہ سے الگ رہتیں مگر بھلائی اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوتیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21586]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 56، حدیث 123»
حدیث نمبر: 21592
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرٍو الْخَلَّالُ الْمَكِّيُّ ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ ، ثَنَا سُفْيَانُ ، عَنْ أَيُّوبَ السَّخْتِيَانِيِّ ، عَنْ حَفْصَةَ بِنْتِ سِيرِينَ قَالَتْ: سَأَلْتُ أُمَّ عَطِيَّةَ: هَلْ سَمِعْتِ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَعْنِي فِي الْمَرْأَةِ لَا يَكُونُ لَهَا جِلْبَابٌ هَلْ تَشْهَدُ الْعِيدَ؟ قَالَتْ: نَعَمْ بِأَبِي، وَكَانَتْ إِذَا حَدَّثَتْ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَتْ: بِأَبِي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: أَخْرِجُوا الْعَوَاتِقَ، وَذَوَاتِ الْخُدُورِ، فَلْيَشْهَدْنَ الْعِيدَ، وَدَعْوَةَ الْمُسْلِمِينَ، وَيَعْتَزِلْنَ الْحُيَّضُ مُصَلَّى الْمُسْلِمِينَ ".
حفصہ بنت سیرین رحمہا اللہ کہتی ہیں: میں نے سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے پوچھا: کیا آپ نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے؟ یعنی اس عورت کے بارے میں جس کے پاس چادر نہ ہو، کیا وہ عید میں حاضر ہو؟ انہوں نے کہا: ہاں، میرے باپ آپ پر قربان ہوں۔ اور وہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث بیان کرتیں تو کہتیں: میرے باپ آپ پر قربان ہوں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”جوان کنواری لڑکیوں اور پردہ نشین عورتوں کو نکالو تاکہ وہ عید اور مسلمانوں کی دعا میں شریک ہوں، اور حیض والی عورتیں عید گاہ سے الگ رہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/مسند النساء/حدیث: 21592]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 25، صفحہ 57، حدیث 129»