الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
34. بَابٌ في ذِكْرِ الْخَوَارِجِ
باب: خوارج کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 172 (کل: 12 مقامات، 9 کتب)
سنن ابن ماجہ: 172
الادب المفرد: 774
صحیح الادب المفرد: 599
مسند الحمیدی: 1308
المنتقى ابن الجارود: 1083
الفتح الربانی: 10918
سنن سعید بن منصور: 4078
11 تا 12
حدیث نمبر: 10918
عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ كُنْتُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَامَ الْجِعْرَانَةِ وَهُوَ يَقْسِمُ فِضَّةً فِي ثَوْبِ بِلَالٍ لِلنَّاسِ فَقَالَ رَجُلٌ يَا رَسُولَ اللَّهِ اعْدِلْ فَقَالَ وَيْلَكَ وَمَنْ يَعْدِلُ إِذَا لَمْ أَعْدِلْ لَقَدْ خِبْتُ إِنْ لَمْ أَكُنْ أَعْدِلُ فَقَالَ عُمَرُ يَا رَسُولَ اللَّهِ دَعْنِي أَقْتُلْ هَذَا الْمُنَافِقَ فَقَالَ مَعَاذَ اللَّهِ أَنْ يَتَحَدَّثَ النَّاسُ أَنِّي أَقْتُلُ أَصْحَابِي إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ لَا يُجَاوِزُ حَنَاجِرَهُمْ أَوْ تَرَاقِيهِمْ يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ مُرُوقَ السَّهْمِ مِنَ الرَّمِيَّةِ
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ میں جعرانہ والے سال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی معیت میں آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلال رضی اللہ عنہ کے کپڑے میں چاندی ڈال کر لوگوں میں تقسیم فرما رہے تھے، تو ایک آدمی نے کہا: اللہ کے رسول! انصاف کرو، آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تجھ پر بڑا افسوس ہے، اگر میں نے انصاف نہیں کیا تو اور کون کرے گا؟ اگر میں انصاف نہیں کیا تو پھر میں یقینا سر ا سر خسارے میں ہوں۔ اس آدمی کی بات سن کر عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا، اللہ کے رسول! مجھے اجازت دیجئے میں اس منافق کا کام تمام کر دوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اس بات سے اللہ کی پناہ، لوگ باتیں بنائیں گے کہ میں اپنے ساتھیوں کو قتل کرتا ہوں۔ بے شک یہ اور اس کے دوسرے ساتھی (بظاہر) قرآن تو پڑھتے ہیں۔ لیکن وہ ان کے حلق سے یا سینے سے نیچے نہیں اترتا۔ یہ لوگ دین سے اس طرح نکل جاتے ہیں جیسے تیر شکار میں سے پار گزر جاتا ہے۔ [الفتح الربانی/أهم أحداث السنة الثامنة للهجرة/حدیث: 10918]
تخریج الحدیث: «أخرجه مسلم: 1063، (انظر مسند أحمد ترقيم الرسالة: 14804 ترقیم بيت الأفكار الدولية: 14864»
الحكم على الحديث:
أخرجه مسلم: 1063
ترقیم دار السلفیہ: 2902 ترقیم شرکۃ الحروف: -- 4078
نا سُفْيَانُ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ جَابِرٍ ، أَنّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَسَمَ بِالْجِعْرَانَةِ قَسْمًا، فَأَتَاهُ رَجُلٌ، فَقَالَ: اعْدِلْ يَا مُحَمَّدُ فَإِنَّكَ لَمْ تَعْدِلْ، فَقَالَ:" وَيْلَكَ، وَمَنْ يَعْدِلُ إِنْ لَمْ أَعْدِلْ؟" فَقَالَ عُمَرُ: دَعْنِي أَضْرِبُ عُنُقَهُ، قَالَ:" لا، إِنَّ هَذَا وَأَصْحَابًا لَهُ يَقْرَءُونَ الْقُرْآنَ مَا يَعْدُو تَرَاقِيَهُمْ، يَمْرُقُونَ مِنَ الدِّينِ كَمَا يَمْرُقُ السَّهْمُ مِنَ الرَّمِيَّةِ" .
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے جعرانہ میں مال تقسیم کیا۔ ایک آدمی آیا اور کہا: ”اے محمد انصاف کرو۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”افسوس تجھ پر! اگر میں انصاف نہ کروں تو کون کرے گا؟“ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: ”مجھے اجازت دیجیے کہ میں اس کی گردن اڑا دوں۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نہیں، اس جیسے لوگ قرآن پڑھیں گے لیکن وہ ان کے حلق سے نیچے نہیں اترے گا، وہ دین سے اس طرح نکل جائیں گے جیسے تیر شکار سے نکل جاتا ہے۔“ [سنن سعید بن منصور/كتاب الجهاد/حدیث: 4078]
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1063، وابن الجارود فى "المنتقى"، 1161، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4819، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 2576، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8033، 8034، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 172، وسعيد بن منصور فى «سننه» ترقيم الدرالسلفية برقم:، 2902، وأحمد فى «مسنده» برقم: 15032، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 30822، 39073»
الحكم على الحديث:
صحيح