الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. بَابُ : النَّظَرِ إِلَى الْمَرْأَةِ إِذَا أَرَادَ أَنْ يَتَزَوَّجَهَا
باب: جس عورت سے شادی کرنی ہو اس کو دیکھنے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1864 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1864
مصنف ابن ابی شیبہ: 18295
حدیث نمبر: 1864
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ حَجَّاجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سُلَيْمَانَ ، عَنْ عَمِّهِ سَهْلِ بْنِ أَبِي حَثْمَةَ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ مَسْلَمَةَ ، قَالَ: خَطَبْتُ امْرَأَةً، فَجَعَلْتُ أَتَخَبَّأُ لَهَا، حَتَّى نَظَرْتُ إِلَيْهَا فِي نَخْلٍ لَهَا، فَقِيلَ لَهُ: أَتَفْعَلُ هَذَا وَأَنْتَ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟، فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:" إِذَا أَلْقَى اللَّهُ فِي قَلْبِ امْرِئٍ خِطْبَةَ امْرَأَةٍ، فَلَا بَأْسَ أَنْ يَنْظُرَ إِلَيْهَا".
محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو شادی کا پیغام دیا تو میں اسے دیکھنے کے لیے چھپنے لگا، یہاں تک کہ میں نے اسے اسی کے باغ میں دیکھ لیا، لوگوں نے ان سے کہا: آپ ایسا کرتے ہیں جب کہ آپ صحابی رسول ہیں؟ تو انہوں نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے: ”جب اللہ کسی مرد کے دل میں کسی عورت کو نکاح کا پیغام دینے کا خیال پیدا کرے، تو اس عورت کو دیکھنے میں کوئی حرج نہیں ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1864]
حضرت محمد بن مسلمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام دیا۔ میں اس (کو دیکھنے) کے لیے چھپ جایا کرتا تھا حتی کہ میں نے اسے کھجوروں کے باغ میں دیکھ لیا۔“ (حاضرین میں سے) کسی نے کہا: ”آپ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہو کر بھی ایسا کرتے ہیں؟“ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ فرمان سنا ہے: ”جب اللہ تعالیٰ کسی شخص کے دل میں کسی عورت سے نکاح کی خواہش ڈالے تو اسے دیکھ لینے میں کوئی حرج نہیں۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1864]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 11228، ومصباح الزجاجة: 664)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/493، 4/225) (صحیح)» (سند میں حجاج بن أرطاہ ضعیف اور مدلس ہیں، اور روایت عنعنہ سے کی ہے، لیکن دوسرے طرق سے یہ صحیح ہے، ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: 98)
وضاحت: ۱؎: کیونکہ یہ ضرورت کے وقت دیکھنا ہے، اور ضرورت کے وقت ایسا کرنا جائز ہے جیسے قاضی اور گواہ کا عورت کو دیکھنا صحیح اور جائز ہے، اسی طرح طبیب کو علاج کے لئے اس مقام کو دیکھنا درست ہے جہاں دیکھنے کی ضرورت ہو، اہل حدیث، شافعی، ابوحنیفہ، احمد اور اکثر اہل علم کا مذہب یہی ہے کہ جس عورت سے نکاح کرنا مقصود ہو اس کا دیکھنا جائز ہے، اور امام مالک کہتے ہیں کہ یہ عورت کی اجازت سے صحیح ہے، بغیر اس کی اجازت کے صحیح نہیں، اور ایک روایت ان سے یہ ہے کہ صحیح نہیں ہے، اس باب میں ایک یہ حدیث ہے، دوسری مغیرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث ہے جو آگے آ رہی ہے، تیسری ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کی حدیث جو صحیح مسلم میں ہے کہ ایک شخص نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آ کر کہا: میں نے ایک انصاری عورت سے نکاح کا ارادہ کیا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم نے اس کو دیکھا تھا“؟ وہ بولا: نہیں، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جاؤ اس کو دیکھ لو، اس لئے کہ انصار کی عورتوں کی آنکھوں میں کچھ عیب ہوتا ہے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو فرمایا ویسا ہی ہوا، اور اس عورت سے خوب موافقت رہی۔
قال الشيخ الألباني: صحيح
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
الحجاج بن أرطاة: ضعيف
وسقط ذكره من صحيح ابن حبان (الموارد: 1235)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 447
إسناده ضعيف
الحجاج بن أرطاة: ضعيف
وسقط ذكره من صحيح ابن حبان (الموارد: 1235)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 447
ترقیم عوامۃ: 17679 ترقیم الشثری: -- 18295
حدثنا حفص ، عن حجاج ، عن محمد بن سليمان ، عن عمه سهل بن ابي حثمة ، عن محمد بن مسلمة ، قال: خطبت امراة فجعلت اتخبا لها حتى نظرت إليها في نخل لها، فقيل: اتفعل هذا وانت صاحب رسول الله صلى الله عليه وسلم؟ قال: فقلت: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: " إذا القى الله في قلب امرئ منكم خطبة امراة، فلا باس ان ينظر إليها"
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ز، ط، ك]: (خيثمة)، وفي [س]: (حيثمه).
(٢) في [ز]: (فقال).
(٣) في [ز، جـ، ك، ط، س، أ، ب]: سقط (فقلت).
(٤) في [س]: (امرأة).
(٥) مجهول منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، ومحمد بن سليمان مجهول، أخرجه أحمد (١٦٠٢٨)، وابن ماجه (١٨٦٤)، والطبراني ١٩/ (٥٠٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (١٩٩١)، وسعيد بن منصور (٥١٩)، والطحاوي ٣/ ١٣، والطيالسي (١١٨٦)، والبخاري في التاريخ ١/ ٩٧، والحاكم ٣/ ٤٣٤.
حضرت محمد بن مسلمہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ایک عورت کو نکاح کا پیغام بھجوایا پھر میں اس کی کھجوروں کی چھال میں چھپ کر اسے دیکھتا تھا۔ مجھے کہا گیا کہ آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابی ہوکرایسا کرتے ہو؟ انہوں نے فرمایا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا ہے کہ جب اللہ تعالیٰ تم میں سے کسی کے دل میں کسی عورت کے ساتھ نکاح کا ارادہ ڈال دے تو اسے دیکھنے میں کوئی حرج نہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب النكاح/حدیث: 18295]
تخریج الحدیث: «حکم الحدیث مصنف ابن أبي شيبة قال الطبراني: هكذا رواه حماد بن سلمة وخالف الناس فيه قد اختلف الرواة عن الحجاج بن أرطأة في هذا الحديث والصواب عندي والله أعلم ما رواه حفص بن غياث ويزيد بن هارون عن الحجاج عن محمد بن سليمان بن أبي حثمة عن عمه سهل بن أبي حثمة عن محمد بن مسلمة . قال الطبراني: هكذا رواه حماد بن سلمة وخالف الناس فيه قد اختلف الرواة عن الحجاج بن أرطأة في هذا الحديث والصواب عندي والله أعلم ما رواه حفص بن غياث ويزيد بن هارون عن الحجاج عن محمد بن سليمان بن أبي حثمة عن عمه سهل بن أبي حثمة عن محمد بن مسلمة . قال الدارقطني: يرويه محمد بن سليمان بن أبي حثمة عن عمه سهل بن أبي حثمة عن محمد بن مسلمة حدث به إبراهيم بن صرمة عن يحيى بن سعيد عنه بهذا الحديث ورواه الحجاج بن أرطاة عنه واختلف عليه فيه فرواه عبد الواحد بن زياد ويحيى بن سعيد الأموي ويزيد بن هارون عن الحجاج بن أرطاة عن محمد بن سليمان بن أبي حثمة عن عمه سهل عن محمد بن مسلمة وخالفهم أبو معاوية الضرير فقلب إسناده ولم يضبطه فقال عن الحجاج عن سهل بن محمد بن أبي حثمة عن عمه سليمان بن أبي حثمة عن محمد بن مسلمة ورواه حماد بن سلمة عن الحجاج عن محمد بن سهل بن حنيف عن أبيه عن محمد بن مسلمة ووهم أيضا والصحيح قول عبد الواحد بن زياد ومن تابعه عن الحجاج وروى هذا الحديث الواقدي عن محمد بن يحيى بن سهل بن أبي حثمة عن أبيه عن جده عن محمد بن مسلمة ولا يعرف بهذا الإسناد واختلفوا في اسم المرأة التي كان يطاردها محمد بن مسلمة في حديث إبراهيم بن صرمة عن يحيى بن سعيد أنها نبيتة بالنون وفي حديث أبي معاوية الضرير بثينة بنت الضحاك وكلاهما وهم والصواب ما ذكره الآخرون أنها ثبيتة بنت الضحاك وهي أخت أبي جبيرة بن الضحاك وأخت ثابت بن الضحاك وقول حماد بن سلمة بنت الضحاك بن قيس وهم . قال سعد الشثري: مجهول منقطع حكمًا؛ حجاج مدلس، ومحمد بن سليمان مجهول .»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4042، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5892، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1864، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 519، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13621، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16274، 18259، 18260، 18264، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1282، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10338، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18302، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4278، والطبراني فى «الكبير» برقم: 501، 500، 499، 502، 503، 504، 505، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3445، ترقيم محمد عوامة: 17679»
«أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4042، والحاكم فى «المستدرك» برقم: 5892، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1864، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 519، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 13621، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16274، 18259، 18260، 18264، والطيالسي فى «مسنده» برقم: 1282، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 10338، وابن أبي شيبة فى «مصنفه» برقم: 18302، والطحاوي فى «شرح معاني الآثار» برقم: 4278، والطبراني فى «الكبير» برقم: 501، 500، 499، 502، 503، 504، 505، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 3445، ترقيم محمد عوامة: 17679»
الحكم على الحديث:
إسناده مجهول منقطع حكمًا