🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب رياض الصالحين اور شعب الإيمان اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

سنن ابن ماجہ میں ترقیم شاملہ سے تلاش کل احادیث (4341)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
21. بَابُ : الْغِنَاءِ وَالدُّفِّ
باب: (شادی بیاہ میں) گانے اور دف بجانے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 1901 (کل: 2 مقامات، 2 کتب)
سنن ابن ماجہ: 1901
المعجم الاوسط: 1173
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1901
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ، حَدَّثَنَا الْفِرْيَابِيُّ ، عَنْ ثَعْلَبَةَ بْنِ أَبِي مَالِكٍ التَّمِيمِيِّ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، قَالَ:" كُنْتُ مَعَ ابْنِ عُمَرَ ، فَسَمِعَ صَوْتَ طَبْلٍ فَأَدْخَلَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، ثُمَّ تَنَحَّى حَتَّى فَعَلَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، ثُمَّ قَالَ: هَكَذَا فَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ".
مجاہد کہتے ہیں کہ میں ابن عمر رضی اللہ عنہما کے ساتھ تھا انہوں نے طبلہ کی آواز سنی تو اپنی دونوں انگلیاں کانوں میں ڈال لیں، اور وہاں سے ہٹ گئے یہاں تک کہ ایسا تین مرتبہ کیا، پھر کہنے لگے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا ہی کیا ہے۔ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1901]
حضرت مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا: ”میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا کہ انہیں ڈھول کی آواز سنائی دی۔ انہوں نے کانوں میں انگلیاں دے لیں اور (راستے سے) ایک طرف ہٹ گئے۔ (تاکہ آواز سے زیادہ دور ہو جائیں۔) انہوں نے تین بار ایسا ہی کیا۔ پھر فرمایا: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی اسی طرح کیا تھا۔““ [سنن ابن ماجه/كتاب النكاح/حدیث: 1901]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: 7407، ومصباح الزجاجة: 678) (صحیح)» ‏‏‏‏ (یہ «زمارة راع» کے لفظ سے صحیح ہے، اور اس میں «طبل» کا ذکر منکر ہے)
قال الشيخ الألباني: صحيح بلفظ زمارة راع
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ليث: ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 448

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1173
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ ، قَالَ: نَا عَبْدُ اللهِ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّقِّيُّ قَالَ: نَا أَبُو الْمَلِيحِ عَنْ مَيْمُونِ بْنِ مِهْرَانَ عَنْ نَافِعٍ قَالَ: كَانَ ابْنُ عُمَرَ فِي سَفَرٍ، فَسَمِعَ صَوْتَ، زَامِرٍ فَوَضَعَ إِصْبَعَيْهِ فِي أُذُنَيْهِ، وَعَدَلَ عَنِ الطَّرِيقِ، فَقَالَ: يَا نَافِعُ ، أَتَسْمَعُ؟ قُلْتُ: لَا، فَرَاجَعَ الطَّرِيقَ، ثُمَّ، قَالَ: I " هَكَذَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ -صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ- فَعَلَ.
نافع رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما ایک سفر میں تھے، انہوں نے بانسری کی آواز سنی تو اپنی دونوں انگلیاں اپنے کانوں میں ڈال لیں اور راستے سے ایک طرف ہو گئے۔ پھر انہوں نے پوچھا: ”اے نافع! کیا تم (کچھ) سن رہے ہو؟“ میں نے عرض کیا: ”نہیں“، تو وہ واپس راستے پر آ گئے، پھر فرمایا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا ہے۔“ [المعجم الأوسط/باب الألف/حدیث: 1173]
تخریج الحدیث: «أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 693، وأبو داود فى «سننه» برقم: 4924، (4/435) [دون رقم في الترقيم المختار] ، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1901، والبيهقي فى «السنن الكبرى» برقم: 21057، 21058، 21059، وأحمد فى «مسنده» برقم: 4623، 5060، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 5237، والطبراني فى «الصغير» برقم: 11، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 6767»

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں