الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. بَابُ : مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ
باب: قوم لوط کے عمل (اغلام بازی) کی سزا کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 2563 (کل: 4 مقامات، 3 کتب)
سنن ابن ماجہ: 2563
معجم صغیر للطبرانی : 9
حدیث نمبر: 2563
حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ مَرْوَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" إِنَّ أَخْوَفَ مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي عَمَلُ قَوْمِ لُوطٍ".
جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت کے بارے میں سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے وہ قوم لوط کے عمل یعنی اغلام بازی کا ہے“ ۱؎۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2563]
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے اپنی امت پر جن گناہوں (میں مبتلا ہونے) کا خطرہ ہے، ان میں سے سب سے زیادہ خطرہ قوم لوط کے عمل (میں مبتلا ہونے) کا ہے۔“ [سنن ابن ماجه/كتاب الحدود/حدیث: 2563]
تخریج الحدیث دارالدعوہ: «سنن الترمذی/الحدود 24 (1457)، (تحفة الأشراف: 2367)، وقد أخرجہ: مسند احمد (3/382) (حسن)» (شواہد کی بناء پر یہ حسن ہے، ورنہ اس کی سند میں عبد اللہ بن محمد بن عقیل منکر الحدیث ہیں)
وضاحت: ۱؎: ابن الطلاع مالکی أقضیۃ الرسول صلی اللہ علیہ وسلم میں کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے لواطت میں رجم ثابت نہیں ہے اور نہ اس کے بارے میں آپ کا کوئی فیصلہ ہی ہے، بلکہ ابن عباس، ابوہریرہ رضی اللہ عنہما سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کر دو، اور بیہقی نے علی رضی اللہ عنہ سے روایت کی کہ انہوں نے ایک اغلام باز کو رجم کیا (۸/۲۳۲)، شافعی کہتے ہیں کہ ہمارا یہی قول ہے کہ وہ رجم کیا جائے، چاہے شادی شدہ ہو یا کنوارا، اور بیہقی نے روایت کی کہ ابوبکر رضی اللہ عنہ نے ایک مفعول کے لئے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جمع کیا، تو اس دن سب سے زیادہ سخت رائے علی رضی اللہ عنہ نے دی اور کہا: اس گناہ کو کسی امت نے نہیں کیا سوائے ایک امت کے، تو ہم سمجھتے ہیں کہ اس کو آگ سے جلا دیں، تو صحابہ کرام نے اس کو آگ سے جلانے پر اتفاق کیا، ابوبکر رضی اللہ عنہ نے خالد بن ولید رضی اللہ عنہ کو لکھا کہ اس کو آگ سے جلا دو، لیکن یہ صحیح نہیں ہے، اس کی سند میں ابراہیم بن ابی رافع مدینی ضعیف راوی ہے، بعضوں نے اس کو جھوٹا کہا ہے، لیکن اس کا دوسرا طریق بھی ہے، جس سے روایت صرف مرسل ہے۔ ابوداود نے صحیح سند سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ اغلام بازی کرنے والے کو رجم کیا جائے گا، اور بیہقی نے صحیح سند سے ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ ان سے اغلام بازی کرنے والے کے بارے میں پوچھا گیا تو آپ نے فرمایا: ”سب سے اونچے مکان سے اوندھا کر کے گرا دیا جائے، پھر پتھروں سے کچلا جائے“۔ اغلام بازی متفقہ طور پر حرام اور کبیرہ گناہ ہے، لیکن اس کی سزا کے بارے میں علماء کے درمیان اختلاف ہے، اوپر بعض صحابہ کا مذہب مذکور ہوا کہ اس کی سزا قتل ہے، چاہے وہ غیر شادی شدہ ہو، اور فاعل اور مفعول دونوں اس سزا میں برابر ہیں، یہی امام شافعی کا مسلک ہے، اور اہل حدیث کا مذہب یہ ہے کہ فاعل اور مفعول دونوں کو قتل کریں گرچہ وہ شادی شدہ نہ ہوں بشرطیکہ مفعول پر جبر نہ ہوا ہو، بعض لوگوں نے اس پر صحابہ کا اجماع نقل کیا ہے، اور بغوی نے شعبی، زہری، مالک، احمد اور اسحاق سے نقل کیا کہ وہ رجم کیا جائے، شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ۔ ابراہیم نخعی کہتے ہیں کہ اگر زانی کا دو بار رجم درست قرار دیا جائے تو اغلام باز کو بھی رجم کیا جائے گا، منذری کہتے ہیں کہ اغلام بازی کرنے والے کو ابوبکر، علی، عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہم، اور ہشام بن عبدالملک نے زندہ جلایا۔ امام شافعی کہتے ہیں کہ زیادہ واضح بات یہ ہے کہ اغلام باز کی حد زانی کی حد ہے، اگر وہ شادی شدہ ہو تو رجم کیا جائے گا، ورنہ کوڑے مارے جائیں گے اور جلا وطن کیا جائے گا، اور جس کے ساتھ یہ فعل قبیح کیا گیا ہو یعنی مفعول کو کوڑے لگائے جائیں گے، اور جلا وطن کیا جائے گا۔ امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ امام جو سزا مناسب سمجھے وہ دے، لیکن نہ رجم ہو گا اور نہ کوڑے لگائے جائیں گے۔ نواب صدیق حسن فرماتے ہیں کہ فاعل اور مفعول کے قتل کرنے کے سلسلے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حکم صحیح اور ثابت ہے، اور صحابہ کرام نے اس حکم کی تنفیذ فرمائی یہ بھی ثابت ہے، اور انہوں نے اس عظیم فحش کام کرنے والوں کو شادی اور غیر شادی کی تفریق کے بغیر قتل کیا، اور ان کے زمانے میں ایسا کئی بار ہوا، اور ان میں سے کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی، جب کہ مسلمان کے خون بہائے جانے جیسے مسئلے پر کسی مسلمان کے لیے خاموشی جائز نہیں ہے، اور یہ وہ عہد تھا کہ حق بات جو بھی ہو اور جہاں سے بھی ہو مقبول ہوتی تھی، تو اگر اغلام باز کا زانی کے سلسلے کے وارد دلائل کے عموم میں اندراج صحیح ہو تو ہر فاعل چاہے وہ شادی ہو یا غیر شادی شدہ کے قتل کے سلسلے میں وارد دلیل سے وہ عموم مخصوص ہو جائے گا، (ملاحظہ ہو: الروضۃ الندیۃ ۳/۲۸۳- ۲۸۶)
قال الشيخ الألباني: حسن
قال الشيخ زبير على زئي:ضعيف
إسناده ضعيف
ترمذي (1457)
ابن عقيل ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 471
إسناده ضعيف
ترمذي (1457)
ابن عقيل ضعيف
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 471
حدیث نمبر: 9
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَوْفٍ الْمُعَدِّلُ الْبَغْدَادِيُّ ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْقَاسِمِ الأَسَدِيُّ ، حَدَّثَنَا فِطْرُ بْنُ خَلِيفَةَ ، عَنْ أَبِي خَالِدٍ الْوَالِبِيِّ ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ ، قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ:"أَخْوَفُ مَا أَخَافَ عَلَى أُمَّتِي: الاسْتِسْقَاءُ بِالأَنْوَاءِ، وَحَيْفُ السُّلْطَانِ، وَتَكْذِيبٌ بِالْقَدَرِ"، لا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ، إِلا بِهَذَا الإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ الأَسَدِيُّ
سیدنا جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے میں نے سنا: ”سب سے بڑی چیز جس کے متعلق میں اپنی امت سے ڈر رہا ہوں وہ آسمانی ستاروں کی منازل سے پانی طلب کرنا ہے، اور بادشاہ کے ظلم اور تقدیر کو جھٹلانے سے ڈرتا ہوں۔“ [معجم صغير للطبراني/كتاب الإيمان/حدیث: 9]
تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، أخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 21185،قال شعيب الارناؤط: ضعيف، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 7462، 7470، والبزار فى «مسنده» برقم: 4288، وأخرجه الطبراني فى «الكبير» برقم: 1853، وأخرجه الطبراني فى «الأوسط» برقم: 1852، وأخرجه الطبراني فى «الصغير» برقم: 112، وأورده ابن حجر فى «المطالب العالية» برقم: 749»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 3512
قَالَ الْحَارِثُ بْنُ أَبِي أُسَامَةَ: وَثَنَا دَاوُدُ بْنُ الْمُحَبَّرِ، ثَنَا عَبَّادٌ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ عَلَى الْمِنْبَرِ: " مَنْ عَمِلَ عَمَلَ قَوْمِ لُوطٍ فَاقْتُلُوهُ ".
هَذَا إِسْنَادٌ ضَعِيفٌ؛ لِضَعْفِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، وَكَذِبِ دَاوُدَ بْنِ الْمُحَبَّرِ.
وَلَهُ شَاهِدٌ مِنْ حَدِيثِ ابْنِ عَبَّاسٍ، رَوَاهُ أَصْحَابُ السُّنَنِ الْأَرْبَعَةُ.
قَالَ الْبَغَوِيُّ: اخْتَلَفَ أَهْلُ الْعِلْمِ فِي حَدِّ اللُّوطِيِّ:
فَذَهَبَ قَوْمٌ إِلَى أَنَّ حَدَّ الْفَاعِلِ حَدُّ الزِّنَا إِنْ كَانَ مُحْصَنًا يُرْجَمُ، وَإِنْ لَمْ يَكُنْ مُحْصَنًا يُجْلَدُ مِائَةً، وَهُوَ قَوْلُ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ وَعَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ وَالْحَسَنِ وَقَتَادَةَ وَالنَّخَعِيِّ، وَبِهِ قَالَ الثَّوْرِيُّ وَالْأَوْزَاعِيُّ، وَهُوَ أَظْهَرُ قَوْلَيِ الشَّافِعِيِّ، وَيُحْكَى أَيْضًا عَنْ أَبِي يُوسُفَ وَمُحَمَّدِ بْنِ الْحَسَنِ، وَعَلَى الْمَفْعُولِ بِهِ عِنْدَ الشَّافِعِيِّ عَلَى هَذَا الْقَوْلِ جَلْدُ مِائَةٍ وَتَغْرِيبُ عَامٍ، رَجُلًا كَانَ أَوِ امْرَأَةً، مُحْصَنًا كَانَ أَوْ غَيْرَ مُحْصَنٍ.
وَذَهَبَ قَوْمٌ إِلَى أَنَّ اللُّوطِيَّ يُرْجَمُ مُحْصَنًا كَانَ أَوْ غَيْرَ مُحْصَنٍ، رَوَاهُ سَعِيدُ بْنُ جُبَيْرٍ وَمُجَاهِدٌ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، وَرُوِيَ ذَلِكَ عَنِ الشَّعْبِيِّ، وَبِهِ قَالَ الزُّهْرِيُّ وَهُوَ قَوْلُ مَالِكٍ وَأَحْمَدَ وَإِسْحَاقَ، وَرَوَى حَمَّادُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ قَالَ:
" لَوْ كَانَ أَحَدٌ يَسْتَقِيمُ أَنْ يُرْجَمَ مَرَّتَيْنِ لَرُجِمَ اللُّوطِيُّ ".
وَالْقَوْلُ الْآخَرُ لِلشَّافِعِيِّ: أَنَّهُ يُقْتَلُ الْفَاعِلُ وَالْمَفْعُولُ بِهِ كَمَا جَاءَ فِي الْحَدِيثِ.
وَقَالَ الْحَافِظُ الْمُنْذِرِيُّ: حَرَقَ اللُّوطِيَّةَ بِالنَّارِ أَرْبَعَةٌ مِنَ الْخُلَفَاءِ: أَبُو بَكْرٍ الصِّدِّيقُ، وَعَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ الزُّبَيْرِ، وَهِشَامُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ.

سیدنا جابر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو منبر پر یہ فرماتے ہوئے سنا: ”جو شخص قومِ لوط والا عمل کرے، اسے قتل کر دو۔“ یہ سند عبد اللہ بن محمد بن عقیل کے ضعف اور داؤد بن محبر کے کذاب ہونے کی وجہ سے ضعیف ہے، تاہم اس کا ایک شاہد سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کی حدیث سے بھی موجود ہے جسے اصحابِ سننِ اربعہ نے روایت کیا ہے۔ امام بغوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ اہل علم کا اس فعل کے مرتکب کی حد کے بارے میں اختلاف ہے: ایک گروہ کا موقف ہے کہ فاعل کی حد وہی ہے جو زنا کی حد ہے، یعنی اگر وہ شادی شدہ (محصن) ہو تو اسے سنگسار کیا جائے گا اور اگر غیر شادی شدہ ہو تو اسے سو کوڑے مارے جائیں گے، یہی قول سعید بن مسیب، عطاء بن ابی رباح، حسن بصری، قتادہ اور ابراہیم نخعی کا ہے، اور اسی کے امام ثوری اور اوزاعی قائل ہیں، نیز امام شافعی کے دو اقوال میں سے یہی زیادہ ظاہر قول ہے اور یہی امام ابویوسف اور امام محمد بن حسن سے بھی منقول ہے، جبکہ اس قول کی بنا پر امام شافعی کے نزدیک مفعول بہ (جس کے ساتھ یہ فعل کیا گیا) پر سو کوڑے اور ایک سال کی جلاوطنی ہے، خواہ وہ مرد ہو یا عورت، شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ۔ ایک دوسرا گروہ اس طرف گیا ہے کہ اس فعل کے مرتکب کو سنگسار کیا جائے گا خواہ وہ شادی شدہ ہو یا غیر شادی شدہ، اسے سعید بن جبیر اور مجاہد نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کیا ہے، اور امام شعبی سے بھی یہی مروی ہے، نیز امام زہری، مالک، احمد اور اسحاق کا بھی یہی قول ہے، جبکہ حماد بن ابی سلیمان نے ابراہیم نخعی سے روایت کیا کہ انہوں نے فرمایا: ”اگر کسی کے لیے دو مرتبہ سنگسار کرنا جائز ہوتا تو اس فعل کے مرتکب کو دو بار سنگسار کیا جاتا۔“ امام شافعی کا دوسرا قول یہ ہے کہ فاعل اور مفعول بہ دونوں کو قتل کیا جائے گا جیسا کہ حدیث میں وارد ہوا ہے۔ حافظ منذری فرماتے ہیں کہ چار خلفاء نے اس فعل کے مرتکب افراد کو آگ سے جلایا ہے: سیدنا ابوبکر صدیق، سیدنا علی بن ابی طالب، سیدنا عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہم اور ہشام بن عبد الملک۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب الحدود/حدیث: 3512]
تخریج الحدیث: «هذا إسناد ضعيف؛ لضعف عبد الله بن محمد بن عقيل، وكذب داود بن المحبر»
الحكم على الحديث:
إسناده ضعيف
حدیث نمبر: 7713
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَقِيلٍ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: "بَلَغَنِي حَدِيثٌ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَيْتُ بَعِيرًا فَشَدَدْتُ عَلَيْهِ رَحْلًا، ثُمَّ سِرْتُ إِلَيْهِ شَهْرًا حَتَّى قَدِمْتُ مِصْرَ، قَالَ: فَخَرَجَ إِلَيَّ غُلَامٌ أَسْوَدُ فَقُلْتُ: اسْتَأْذِنْ لِي عَلَى فُلَانٍ. قَالَ: فَدَخَلَ، فَقَالَ: إِنَّ أَعْرَابِيًّا بِالْبَابِ يَسْتَأْذِنُ. قَالَ: فَاخْرُجْ إِلَيْهِ فَقُلْ لَهُ: مَنْ أَنْتَ؟ فَقَالَ لَهُ: أَخْبِرْهُ أَنِّي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ . قَالَ: فَخَرَجَ إِلَيْهِ فَالْتَزَمَ كُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا صَاحِبَهُ فَقَالَ: مَا جَاءَ بِكَ؟ قَالَ: حَدِيثٌ بَلَغَنِي أَنَّكَ تُحَدِّثُ بِهِ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقِصَاصِ، وَمَا أَعْلَمُ أَحَدًا يَحْفَظُهُ غَيْرُكَ، فَأَحْبَبْتُ أَنْ تُذَاكِرَنِيهِ. قَالَ: نَعَمْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ حَشَرَ اللَّهُ - عَزَّ وَجَلَّ - عِبَادَهُ عُرَاةً غُرْلًا بُهْمًا، فَيُنَادِيهِمْ بِصَوْتٍ يَسْمَعُهُ مَنْ بَعُدَ مِنْهُمْ كَمَا يَسْمَعُهُ مَنْ قَرُبَ: أَنَا الْمَلِكُ، أَنَا الدَّيَّانُ، لَا تَظَالَمُوا الْيَوْمَ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ قِبَلَهُ مَظْلَمَةٌ، وَلَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ أَنْ يَدْخُلَ النَّارَ وَلِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ الْجَنَّةِ قِبَلَهُ مَظْلَمَةٌ، حَتَّى اللَّطْمَةُ بِالْيَدِ. قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَكَيْفَ وَإِنَّمَا نَأْتِي عُرَاةً غُرْلًا بُهْمًا؟ قَالَ: مِنَ الْحَسَنَاتِ وَالسَّيِّئَاتِ ".
رَوَاهُ مُسَدَّدٌ وَالْحَارِثُ.
وَأَبُو يَعْلَى ... فَذَكَرَهُ وَزَادَ فِي آخِرٍ: قَالَ: وَحَدَّثَنِي جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِنَّ أَشَدَّ - أَوْ قَالَ: أَكْبَرَ - مَا أَخَافُ عَلَى أُمَّتِي عَمَلُ قَوْمِ لُوطٍ ".
قَالَ: وَحَدَّثَنِي جَابِرٌ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: "إِذَا نَكَحَ الْعَبْدُ - أَوْ قَالَ: تَزَوَّجَ الْعَبْدُ - بِغَيْرِ إِذْنِ سَيِّدِهِ فَهُوَ عَاهِرٌ ".
وَرَوَاهُ الْحَاكِمُ وَصَحَّحَهُ وَأَحْمَدُ بْنُ مَنِيعٍ وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَأَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ بِلَفْظِ: عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عِقِيلٍ "أَنَّهُ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: بَلَغَنِي حَدِيثٌ عَنْ رَجُلٍ سَمِعَهُ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاشْتَرَيْتُ بَعِيرًا ثُمَّ شَدَدْتُ عَلَيْهِ رَحْلِي فَسِرْتُ إِلَيْهِ شَهْرًا حَتَّى قَدِمْتُ الشَّامَ فَإِذَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أُنَيْسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فَقُلْتُ لِلْبَوَّابِ: قُلْ لَهُ: جَابِرٌ عَلَى الْبَابِ. فَقَالَ: ابْنُ عَبْدِ اللَّهِ؟ قُلْتُ: نَعَمْ. فَخَرَجَ إِلَيَّ يَطَأُ ثَوْبَهُ فَاعْتَنَقَنِي وَعَانَقْتُهُ فَقُلْتُ: حَدِيثًا بَلَغَنِي عَنْكَ أَنَّكَ سَمِعْتَهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْقِصَاصِ فَخَشِيتُ أَنْ أَمُوتَ أَوْ تَمُوتَ قَبْلَ أَنْ أَسْمَعَهُ مِنْكَ. فَقَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: يُحْشَرُ الْعِبَادُ - أَوْ قَالَ النَّاسُ - عُرَاةً غُرْلًا بُهْمًا. فَقُلْتُ: وَمَا بُهْمٌ؟ قَالَ: لَيْسَ مَعَهُمْ شَيْءٌ، فَيُنَادِيهِمْ: أَنَا الْمَلِكُ أَنَا الدَّيَّانُ، لَا يَنْبَغِي لِأَحَدٍ مِنْ أَهْلِ النَّارِ... " فَذَكَرَهُ.
وَلَهُ شَاهِدٌ وَتَقَدَّمَ فِي بَابِ الرِّحْلَةِ فِي طَلَبِ الْعِلْمِ.

سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا: ”مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ میں سے ایک صاحب کے حوالے سے ایک حدیث کی اطلاع ملی، تو میں نے ایک اونٹ خریدا اور اس پر کجاوہ کسا، پھر ان کی طرف ایک ماہ تک سفر کیا یہاں تک کہ میں مصر پہنچ گیا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ (وہاں) ایک سیاہ فام غلام میرے پاس باہر آیا تو میں نے کہا: ”فلاں صاحب سے میرے لیے اندر آنے کی اجازت مانگو۔“ وہ اندر گیا اور جا کر کہا: ”دروازے پر ایک دیہاتی کھڑا اجازت طلب کر رہا ہے۔“ انہوں نے کہا: ”باہر جاؤ اور اس سے پوچھو کہ تم کون ہو؟“ میں نے اس سے کہا: ”انہیں خبر دو کہ میں جابر بن عبداللہ ہوں۔“ وہ بیان کرتے ہیں کہ پھر وہ (صحابی) باہر تشریف لائے اور ہم دونوں ایک دوسرے کے گلے ملے۔ انہوں نے پوچھا: ”کیسے آنا ہوا؟“ میں نے کہا: ”مجھے ایک ایسی حدیث پہنچی ہے جو آپ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے 'قصاص' (برابری کے بدلے) کے متعلق بیان کرتے ہیں، اور میرے علم میں آپ کے سوا اسے کوئی دوسرا یاد رکھنے والا نہیں ہے، اس لیے میں نے پسند کیا کہ آپ سے اس کا مذاکرہ کر لوں۔“ انہوں نے کہا: ”جی ہاں، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ عزوجل اپنے بندوں کو برہنہ، غیر مختون اور «بُهْمًا» ”بالکل خالی ہاتھ“ کی حالت میں جمع فرمائے گا۔ پھر وہ انہیں ایسی آواز سے پکارے گا جسے دور والا بھی ویسے ہی سنے گا جیسے قریب والا سنتا ہے: ”میں ہی بادشاہ ہوں، میں ہی بدلہ دینے والا ہوں، آج تم ایک دوسرے پر ظلم نہ کرو، کسی جنتی کے لیے یہ لائق نہیں کہ وہ جنت میں داخل ہو جائے جبکہ کسی دوزخی کا اس کے ذمے کوئی حق (یا ظلم) باقی ہو، اور نہ ہی کسی دوزخی کے لیے یہ روا ہے کہ وہ آگ میں داخل ہو جائے جبکہ کسی جنتی کا اس کے ذمے کوئی حق باقی ہو، یہاں تک کہ ہاتھ سے مارے گئے ایک تھپڑ کا معاملہ بھی نمٹایا جائے گا۔“ صحابہ نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! یہ کیسے ہوگا جبکہ ہم تو برہنہ، غیر مختون اور بالکل خالی ہاتھ ہوں گے؟“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”(فیصلہ) نیکیوں اور برائیوں کے ذریعے ہوگا۔““ اس حدیث کو مسدد اور حارث نے روایت کیا ہے۔ امام ابو یعلیٰ کی روایت میں آخر میں یہ اضافہ ہے کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بے شک مجھے اپنی امت پر سب سے زیادہ جس چیز کا خوف ہے — یا فرمایا: سب سے بڑے فتنے کا ڈر ہے — وہ قومِ لوط کا عمل ہے۔“ نیز سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب کوئی غلام اپنے مالک کی اجازت کے بغیر نکاح — یا فرمایا: شادی — کرے تو وہ بدکار (زانی) ہے۔“ امام حاکم (جنہوں نے اسے صحیح قرار دیا)، احمد بن منیع، ابوبکر بن ابی شیبہ اور احمد بن حنبل نے ان الفاظ کے ساتھ روایت کیا ہے کہ سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما نے فرمایا: ”مجھے ایک شخص کے بارے میں خبر ملی جس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی تھی، چنانچہ میں نے ایک اونٹ خریدا اور اس پر کجاوہ باندھ کر ایک ماہ تک سفر کیا یہاں تک کہ میں ملکِ شام پہنچا، تو وہ سیدنا عبداللہ بن انیس رضی اللہ عنہ تھے۔ میں نے دربان سے کہا: ”ان سے کہو کہ جابر دروازے پر ہے۔“ انہوں نے پوچھا: ”ابن عبداللہ (جابر بن عبداللہ)؟“ میں نے کہا: ”جی ہاں۔“ وہ اپنا کپڑا گھسیٹتے ہوئے (جلدی میں) باہر نکلے اور مجھے گلے لگا لیا اور میں نے انہیں گلے لگایا، پھر میں نے کہا: ”مجھے آپ کے متعلق ایک حدیث پہنچی ہے جو آپ نے قصاص کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی تھی، مجھے اندیشہ ہوا کہ کہیں میں مر نہ جاؤں یا آپ کی وفات نہ ہو جائے اس سے پہلے کہ میں اسے آپ سے سن لوں۔“ انہوں نے کہا: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے سنا: ”بندوں — یا فرمایا: لوگوں — کو برہنہ، غیر مختون اور «بُهْمًا» کی حالت میں اٹھایا جائے گا۔“ میں نے پوچھا: ” «بُهْمٌ» سے کیا مراد ہے؟“ انہوں نے کہا: ”اس حال میں کہ ان کے پاس (مال و متاع میں سے) کچھ بھی نہیں ہوگا، پھر اللہ انہیں پکارے گا: میں بادشاہ ہوں، میں بدلہ دینے والا ہوں، کسی دوزخی کے لیے یہ مناسب نہیں...““ پھر راوی نے مکمل حدیث ذکر کی۔ [إتحاف الخيرة المهرة بزوائد المسانيد العشرة/كتاب القيامة وأهوالها/حدیث: 7713]
تخریج الحدیث: «(7713/1) أخرجه سنن الترمذي برقم: 1457، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2563، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 8122، 3690، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15612، وأخرجه فتح الباري برقم: 2308، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 561، 18369، وأخرجه شرح السنة برقم: 4304»
«(7713/3) أخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1959، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2234، وأخرجه مسند أحمد برقم: 15612، وأخرجه فتح الباري برقم: 78، 2308، 7043، وأخرجه المستدرك على الصحيحين برقم: 3690، 8755، وأخرجه المعجم الأوسط للطبراني برقم: 8588، وأخرجه مجمع الزوائد ومنبع الفوائد برقم: 561، 18369، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 3526»

إسناده صحيح