الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب إتحاف الخيرة المهرة اور فضائل الصحابة اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
سنن ابن ماجه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
79. بَابُ : دُخُولِ الْكَعْبَةِ
باب: کعبہ کے اندر داخلے کا بیان۔
اطراف الحدیث — سنن ابن ماجه حدیث نمبر 3063 (کل: 24 مقامات، 6 کتب)
سنن ابن ماجہ: 3063
سنن دارقطنی: 1748
صحیح ابن حبان: 3202
11 تا 20
حدیث نمبر: 23885
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ عُمَرَ ، حَدَّثَنِي ابْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، أَنَّ مُعَاوِيَةَ حَجَّ، فَأَرْسَلَ إِلَى شَيْبَةَ بْنِ عُثْمَانَ: أَنْ افْتَحْ بَابَ الْكَعْبَةِ، فَقَالَ: عَلَيَّ بِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، قَالَ: فَجَاءَ ابْنُ عُمَرَ، فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: هَلْ بَلَغَكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى فِي الْكَعْبَةِ؟ فَقَالَ: نَعَمْ، دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ، فَتَأَخَّرَ خُرُوجُهُ، فَوَجَدْتُ شَيْئًا فَذَهَبْتُ، ثُمَّ جِئْتُ سَرِيعًا فَوَجَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَارِجًا، فَسَأَلْتُ بِلَالَ بْنَ رَبَاحٍ : هَلْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي الْكَعْبَةِ؟ قَالَ: نَعَمْ، " رَكَعَ رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ" .
عبداللہ بن ابی ملیکہ کہتے ہیں کہ حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ ایک مرتبہ مکہ مکرمہ آئے تو بیت اللہ کے اندر تشریف لے گئے اور حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس یہ پیغام بھیجا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے بیت اللہ کے اندر کس حصے میں نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم بیت اللہ میں داخل ہوئے تو باہر نکلنے میں کافی تاخیر کردی مجھے کوئی ضرورت محسوس ہوئی تو میں چلا گیا پھر جلدی سے واپس آیا تو دیکھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر آچکے ہیں میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے؟ انہوں نے بتایا ہاں! دو ستونوں کے درمیان نماز پڑھی ہے۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23885]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 397، م: 1329
حدیث نمبر: 23894
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ، وَبِلَالٌ قَدْ غَلَقَهَا، فَلَمَّا خَرَجَ سَأَلْتُ بِلَالًا : مَاذَا صَنَعَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: " تَرَكَ عَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ وَعَمُودًا عَنْ يَسَارِهِ، وَثَلَاثَةَ أَعْمِدَةٍ خَلْفَهُ، ثُمَّ صَلَّى بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْقِبْلَةِ ثَلَاثَةُ أَذْرُعٍ" .
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرتبہ بیت اللہ میں داخل ہوئے اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حضرت فضل بن عباس رضی اللہ عنہ، اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ اور حضرت بلال رضی اللہ عنہ تھے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم پر حضرت بلال رضی اللہ عنہ نے دروازہ بند کردیا اور جب تک اللہ کو منظور تھا اس کے اندر رہے پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم باہر تشریف لائے تو سب سے پہلے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے میں نے ملاقات کی اور ان سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے بتایا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستون اپنی دائیں جانب اور ایک بائیں جانب اور تین اپنے پیچھے چھوڑ کر نماز پڑھی اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیوار قبلہ کے درمیان تین گز کا فاصلہ تھا۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23894]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 397، م: 1329
حدیث نمبر: 23899
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، حَدَّثَنَا السَّائِبُ بْنُ عُمَرَ ، وَمُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ ، أخبرنا السَّائِبُ بْنُ عُمَرَ ، عَنْ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلْتُ بِلَالَ بْنَ رَبَاحٍ : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ؟ قَالَ:" بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ" ، وَقَالَ ابْنُ بَكْرٍ: سَجْدَتَيْنِ.
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کہاں نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے بتایا دو ستونوں کے درمیان (اور اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیوار کے درمیان تین گز کا فاصلہ تھا)۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23899]
الحكم على الحديث:
إسناده صحيح، خ: 397، م: 1329
حدیث نمبر: 23900
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلْتُ بِلَالًا : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ؟ قَالَ: " كَانَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ الْجِدَارِ ثَلَاثَةُ أَذْرُعٍ" .
حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خانہ کعبہ میں داخل ہو کر کہاں نماز پڑھی تھی؟ انہوں نے بتایا دو ستونوں کے درمیان (اور اس وقت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم اور دیوار کے درمیان تین گز کا فاصلہ تھا)۔ [مسند احمد/مسند الأنصار رضي الله عنهم/حدیث: 23900]
الحكم على الحديث:
حديث صحيح، خ: 397، م: 1329، وهذا إسناد حسن فى المتابعات والشواهد من أجل هشام بن سعد
ترقیم العلمیہ : 1724 ترقیم الرسالہ : -- 1748
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الآدَمِيُّ ، نا أَبُو يُوسُفَ الْقَلُوسِيُّ ، نا الْحَسَنُ بْنُ بِشْرٍ الْبَجَلِيُّ ، ثنا زُهَيْرٌ ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلالٌ ، قَالَ: فَسَأَلْنَا بِلالا، فَأَخْبَرَنَا" أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ بَيْنَ الأُسْطُوَانَتَيْنِ" .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ بھی تھے، راوی بیان کرتے ہیں: ہم نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے اس بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے ہمیں بتایا: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو ستونوں کے درمیان نماز ادا کی ہے۔ [سنن الدارقطني/ كتاب العيدين/حدیث: 1748]
ترقیم العلمیہ: 1724
تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى ((صحيحه)) برقم: 397، 468، 504، 505، 506، 1167، ومسلم فى ((صحيحه)) برقم: 1329، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2942، ومالك فى ((الموطأ)) برقم: 1492، وابن خزيمة فى ((صحيحه)) برقم: 2942، وابن حبان فى ((صحيحه)) برقم: 2220، والحاكم فى ((مستدركه)) برقم: 5866، والنسائي فى ((المجتبیٰ)) برقم: 691، وابن ماجه فى ((سننه)) برقم: 3063، والبيهقي فى((سننه الكبير)) برقم: 3851،والحميدي فى ((مسنده)) برقم: 149، 709، 710، والدارقطني فى ((سننه)) برقم: 1747، 1748، وأحمد فى ((مسنده)) برقم: 4550»
الحكم على الحديث:
صحيح
حدیث نمبر: 3202
أَخْبَرَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَلْمٍ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنِ الأَوْزَاعِيِّ ، قَالَ: حَدَّثَنِي حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، قَالَ: حَدَّثَنَا نَافِعٌ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: دَخَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ الْفَتْحِ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلالٌ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ، فَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمُ الْبَابَ مِنْ دَاخِلٍ، فَلَمَّا خَرَجُوا، سَأَلْتُ بِلالا ، قُلْتُ: أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: رَأَيْتُهُ " صَلَّى عَلَى وَجْهِهِ حِينَ دَخَلَ بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ" ، ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي أَنْ لا أَكُونَ سَأَلْتُهُ كَمْ صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ فتحِ مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم خانہ کعبہ کے اندر تشریف لے گئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سیدنا بلال رضی اللہ عنہ اور سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہ بھی تھے، ان حضرات نے اندر سے دروازہ بند کر لیا، جب یہ حضرات باہر تشریف لائے تو میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے دریافت کیا، میں نے کہا: ”نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز ادا کی تھی؟“ انہوں نے جواب دیا: ”میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اندر تشریف لانے کے بعد سامنے کی طرف رخ کر کے دائیں طرف موجود دو ستونوں کے درمیان نماز ادا کی تھی۔“ (سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں:) پھر میں نے اپنے آپ کو یہ ملامت کی کہ میں نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ سے یہ دریافت کیوں نہیں کیا کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتنی رکعات ادا کی تھیں۔ [صحیح ابن حبان/تتمة كتاب الصلاة/حدیث: 3202]
تخریج الحدیث: از جامع خادم الحرمين الشريفين: «أخرجه البخاري فى (صحيحه) برقم: 397، 468، 504، ومسلم فى (صحيحه) برقم: 1329، ومالك فى (الموطأ) برقم: 1492، وابن خزيمة فى (صحيحه) برقم: 2942، وابن حبان فى (صحيحه) برقم: 2220، 3200، 3201، 3202، 3203، 3204، 3206، والحاكم فى (مستدركه) برقم: 5866، وأبو داود فى (سننه) برقم: 2023، وابن ماجه فى (سننه) برقم: 3063، والدارقطني فى (سننه) برقم: 1747، وأحمد فى (مسنده) برقم: 4550» «رقم طبعة با وزير 3192»
الحكم على الحديث:
فضيلة الشيخ الإمام محمد ناصر الدين الألباني صحيح - انظر ما قبله. فضيلة الشيخ العلّامة شُعيب الأرناؤوط إسناده صحيح رجاله رجال الصحيح غير عمر بن عبد الواحد
حدیث نمبر: 1033
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، (ح) وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا: ثَنَا وَكِيعٌ ، عَنِ السَّائِبِ بْنِ عُمَرَ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلْتُ بِلَالًا : أَيْنَ صَلَّى النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَخَلَ الْكَعْبَةَ؟ قَالَ: " بَيْنَ السَّارِيَتَيْنِ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کعبے میں داخل ہوئے تو کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”دو ستونوں کے درمیان۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1033]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 344، حدیث 1037»
حدیث نمبر: 1040
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ، ثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ ، ثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ ، ثَنَا ابْنُ عَوْنٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ: سَأَلْتُ بِلَالًا أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حِينَ دَخَلَ الْبَيْتَ؟ فَقَالَ: " بَيْنَ هَذَيْنِ الْعَمُودَيْنِ اللَّتَيْنِ يَلِيَانِ الْبَابَ.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں: میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر (کعبہ) میں داخل ہوئے تو کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”ان دونوں ستونوں کے درمیان جو دروازے کے قریب ہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1040]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 346، حدیث 1044»
حدیث نمبر: 1041
حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي الطَّاهِرِ بْنِ السَّرْحِ الْمِصْرِيُّ ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - دَخَلَ الْكَعْبَةَ، وَأُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ ، وَبِلَالٌ ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ ، فَمَكَثَ فِي الْبَيْتِ فَأَطَالَ، ثُمَّ خَرَجَ، فَدَخَلَ عَبْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ عَلَى أَثَرِهِ أَوَّلَ النَّاسِ، فَسَأَلَ بِلَالًا : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ قَالَ: " بَيْنَ الْعَمُودَيْنِ الْمُقَدَّمَيْنِ، وَنَسِيتُ أَنْ أَسْأَلَهُ كَمْ صَلَّى.
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کعبہ میں داخل ہوئے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ سیدنا اسامہ بن زید، سیدنا بلال اور سیدنا عثمان بن طلحہ رضی اللہ عنہم بھی تھے، تو وہ گھر میں کافی دیر ٹھہرے رہے، پھر باہر نکلے، تو عبداللہ بن عمر ان کے فوراً بعد سب سے پہلے داخل ہوئے، اور بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ انہوں نے کہا: ”دونوں اگلے ستونوں کے درمیان“ اور میں یہ پوچھنا بھول گیا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1041]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 346، حدیث 1045»
حدیث نمبر: 1043
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ ، حَدَّثَنِي أَبِي ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ ، ثَنَا حَسَّانُ بْنُ عَطِيَّةَ ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، مَوْلَى ابْنِ عُمَرَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عُمَرَ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ -، قَالَ: " دَخَلَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَوْمَ الْفَتْحِ الْكَعْبَةَ وَمَعَهُ بِلَالٌ ، وَعُثْمَانُ بْنُ طَلْحَةَ بْنِ شَيْبَةَ فَأَغْلَقُوا عَلَيْهِمْ مِنْ دَاخِلٍ "، فَلَمَّا خَرَجُوا سَأَلْتُ بِلَالًا : أَيْنَ صَلَّى رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -؟ فَأَخْبَرَنِي أَنَّهُ " صَلَّى عَلَى وَجْهِهِ حِينَ دَخَلَ جَعَلَ الْعَمُودَيْنِ عَنْ يَمِينِهِ، قَالَ: " ثُمَّ لُمْتُ نَفْسِي أَنْ لَا أَكُونَ سَأَلْتُهُ كَمْ صَلَّى.
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتح مکہ کے دن کعبے میں داخل ہوئے، آپ کے ساتھ بلال اور عثمان بن طلحہ بن شیبہ تھے، تو انہوں نے اپنے اوپر اندر سے دروازہ بند کر لیا“ پھر جب وہ باہر نکلے تو میں نے بلال رضی اللہ عنہ سے پوچھا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کہاں نماز پڑھی؟ تو انہوں نے مجھے بتایا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ”داخل ہوتے ہی اپنے سامنے کی طرف نماز پڑھی، دونوں ستونوں کو اپنے دائیں جانب رکھا“ (ابن عمر رضی اللہ عنہ) کہتے ہیں: ”پھر میں نے اپنے آپ کو ملامت کی کہ میں نے ان سے یہ کیوں نہیں پوچھا کہ کتنی رکعتیں پڑھیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الباء/حدیث: 1043]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 347، حدیث 1047»